خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباٹامس ہارڈی ایک عظیم ناول نگار
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزوقار احمد ملک

ٹامس ہارڈی ایک عظیم ناول نگار

وقار احمد ملک کا ایک اردو کالم

از وقاراحمدملک فروری 4, 2020
از وقاراحمدملک فروری 4, 2020 0 تبصرے 632 مناظر
633

انگریزی کے عظیم شاعر اور ناول نگار ٹامس ہارڈی نے مرنے سے پہلے ایک عجیب وصیت کی تھی۔ ہارڈی کے انتقال کے بعد جب یہ وصیت منشہء شہود پر آئی تو ادبی دنیا کے ساتھ ساتھ دوسرے حلقے بھی انگشتِ بدنداں رہ گئے۔ وصیت کے مطابق ہارڈی کے مردہ جسم سے دل نکال کر اس کی محبوب بیوی ایما کی قبر میں ایما کے ساتھ دفن کر دیا گیا اور

Thomas Hardy

Thomas Hardy Picture Courtesy: Wikipedia

عیسائی ہونے کے باوجود ہارڈی کے جسم کو وصیت کے مطابق جلا دیا گیا اور اس کی راکھ کو ویسٹ منسٹر ایبے لندن کے مشہور شہرِ خموشاں کے poet`s corner میں سپرد خاک کیاگیا۔
بھرپور عمر گزارنے والے ہارڈی جس کو دنیا ایک نامور ناول نگار کے نام سے جانتی ہے اپنے آپ کو بنیادی طور پر ایک شاعر سمجھتا تھا۔ہارڈی رومانوی ناول نگار اور شاعر نہیں تھا لیکن رومانوی ادبی تحریک سے متاثر ضرور رہا۔ ہارڈی کو شیلے اور بائرن والی زوردار رومانویت سے کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ ابتدائی زندگی میں اس نے ورڈزورتھ کی فطری شاعری سے تاثیر حاصل کی۔ہارڈی نے اپنی تحریروں میں نیچر کو رومانوی انداز میں پیش کرنے کی بجائے اس کے منفی اثرات کو اجاگر کیے رکھا۔ ہارڈی نظریہ جبریت کا قائل تھا۔اس کے کردار فطری طاقتوں کے ہاتھوں کٹھ پتلیاں بنے رہتے ہیں۔ Tess ہو یا Eustacia ، نیچر نے دونوں کے خوب لتے لیے لیکن مجال ہے کہ خوبصورتی کی ان دیویوں کی مدد کے لیے کوئی فطری مدد اتری ہو۔Tess جیسی معصوم لڑکی بھی تقدیر کے کوڑوں سے نہ بچ سکی۔ تقدیر کے جبر کو دیکھ کر انشا کا مشہور شعر یاد آتا ہے
بھلا گردش فلک کی چین دیتی ہے کسے انشا
غنیمت ہے کہ ہم صورت یہاں دوچار بیٹھے ہیں
ہارڈی کے ناولوں میں ایک خاموش قسم کی اداسی، تاریکی، غم، پراسراریت اور دکھوں کا غلبہ دکھائی دیتا ہے۔ ہارڈی کی دنیا دکھوں کا ایک مسلسل سلسلہ ہے۔ یہاں زندگی دراصل ایک درد بھرا ڈرامہ ہے اور خوشی اس ٹریجک ڈرامے میں ایک وقتی قصہ ہوتی ہے۔ موت ہر لحظہ زندگی پر غلبہ رکھتی ہے۔ جیسے ضیا قریشی نے بڑے خوبصورت انداز میں کہا تھا
زندگی کے نگار خانے میں
موت کا اہتمام زیادہ ہے
کتنی عجیب بات ہے کی چودہ یادگارناول اور آٹھ سو سے زائد نظموں کا خالق ادب کا نوبل پرائز حاصل نہ کر سکا۔ لیکن اس پرائز کا نہ ملنا اس عظیم رائٹر کی عظمت میں کمی پیدا نہیں کر دیتا۔عہد وکٹوریہ کے اس عظیم ناول نگار کو دنیا چھوڑے نوے سال ہو چکے ہیں لیکن وہ آج بھی سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ناول نگار ہے۔

وقار احمد ملک

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اس کے بھی تو ہاتھ میں پیسہ
  • لوگو! مُجھے اِس شہر کے آداب سکھا دو
  • مداوائے آلام ہو جائے گا
  • سعادت حسن منٹو
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
وقاراحمدملک

اگلی پوسٹ
لاشیں
پچھلی پوسٹ
خودکشی کا اقدام

متعلقہ پوسٹس

گُلوں کی پالکی میں ہے

نومبر 12, 2025

پاکستان اور خلیج

جنوری 3, 2026

نہ ہونے کا گماں رکھّا ہُوا ہے

جون 12, 2020

جگہیں خالی نہیں ہوتیں

دسمبر 3, 2020

امین جالندھری کا ” شہر نامہ دوم”

اپریل 5, 2026

شام کا سحر

مارچ 6, 2023

موت مزہ چکھائےگی آج نہیں تو کل سہی

اگست 23, 2020

احمد ندیم قاسمی

جولائی 11, 2024

طلاق اور خلع کی عدت میں فرق

جنوری 24, 2022

غالب اور سرکاری ملازمت

اکتوبر 22, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • ​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

    ستمبر 15, 2026
  • مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

    ستمبر 13, 2026
  • تقوی کی اعلی مثال

    ستمبر 10, 2026
  • آیت نور اور ڈارک ویب

    ستمبر 10, 2026
  • حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

    ستمبر 10, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

ستمبر 13, 2026

تقوی کی اعلی مثال

ستمبر 10, 2026

سلام بحضور امام حسین (ع)

ستمبر 10, 2026

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

اردو شاعری

​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

ستمبر 15, 2026

حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

ستمبر 10, 2026

اپنی نیّت دیکھ لینا، پھر ہماری دیکھنا

ستمبر 10, 2026

قصّہِ پارینہ

ستمبر 5, 2026

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

تقوی کی اعلی مثال

ستمبر 10, 2026

آیت نور اور ڈارک ویب

ستمبر 10, 2026

جھکے گا ظلم کا پرچم

ستمبر 6, 2026

6 ستمبر 1965

ستمبر 5, 2026

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • ​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

    ستمبر 15, 2026
  • مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

    ستمبر 13, 2026
  • تقوی کی اعلی مثال

    ستمبر 10, 2026
  • آیت نور اور ڈارک ویب

    ستمبر 10, 2026
  • حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

    ستمبر 10, 2026
  • سلام بحضور امام حسین (ع)

    ستمبر 10, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پاک – امریکہ تعلقات

ستمبر 24, 2025

نیند جب خواب کی زنبیل میں...

جنوری 11, 2020

وعدہ بھی اُس نے سوچ کے

جون 10, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں