خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو افسانےتیرے شہر کی رونق ہائے کیا کہیے!!!
اردو افسانےاردو تحاریرمیمونہ احمد

تیرے شہر کی رونق ہائے کیا کہیے!!!

میمونہ احمد کا اردو افسانہ

از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2020 0 تبصرے 348 مناظر
349

تیرے شہر کی رونق ہائے کیا کہیے!!!

مدنی پارک میں صبح صبح خوب چہل پہل ہوتی ہے،اور پھر یہ سردیوں کے دن ہیں تو بزرگ اور نوجوان خوب بھا گ رہے ہوتے ہیں جن میں بزرگ نوجوانوں سے بازی لے جاتے ہیں، مدنی پارک میں اساتذہ کی تعداد بھی کافی ہوتی ہے اور ان بزرگوں کی جو سرکاری ملازمت کی مدت پوری کر چکے ہوتے ہیں تو یوں کہہ سکتے ہیں کہ مدنی پارک ان کا وہ ٹھکانہ ہیں جہاں وہ اپنے ماضی کو یاد کرتے ہیں اور دوسروں کے ماضی کی سنتے ہیں،
سلیمان اور اس کے والد خلیل احمد دونوں اس پارک میں روز آتے ہیں اور دونوں با پ بیٹا اکھٹے بھاگتے ہیں لیکن ہمیشہ سلیمان کے والد خلیل احمد اس سے بازی لے جاتے ہیں۔(یہ پھر سلیمان جان بوجھ کر ہار جاتا ہے) دیکھا بیٹا سیلمان ہم بزرگوں میں آج بھی کتنا دم ہے،جی ابو، اب ہم لوگوں میں واقعی اتنا دم نہیں کہ تھوڑی دور بھاگ سکیں۔خلیل احمد اپنے بیٹے کو دیکھتا ہے اور کہتا ہے بیٹا اپنی صحت کا خیال رکھا کرو، ہمیشہ میری فکر میں ہی رہتے ہو۔۔۔ابو جی اب چھوڑیے ایک اور چکر پورا کرنا ہے ابھی اس پارک کا اور وہ دیکھے آپ کاسورج بھی نکل رہا جلدی کریں آفس والوں نے مجھے آج تو نکال دینا ہے،
ٹھیک ہے بیٹا!
سلیمان ایک چکر پورا کرنے کے بعد اپنے آفس کو چل پڑا جبکہ خلیل احمد پارک میں ہی رہا اس کا شاپر شاکر کیفے پر رکھا تھا جس کو وہ اُٹھانے چل دیا،ابھی پارک میں رونق کم تھی چند ہی لوگ تھے لیکن اب آہستہ آہستہ آتے جا رہے تھے،شاکر شاکر ؟ یار وہ میرا شاپر تو دے دو۔۔۔! یہ رہی آپ کی امانت لے لیجیے،شکریہ بیٹا جیتے رہو اللہ خوب ترقی دے جگ جگ جیو۔ شاکر نے کو ئی الفا ظ تو نہیں کہے لیکن اس کی آنکھیں خلیل احمد کا شکریہ ادا کر رہی تھی، جنھیں خلیل احمد نے بخوبی پڑھ لیا، شاکر بیٹا تیری آنکھیں بولنے لگی ہے،
انکل جی آنکھیں تو بولتی ہی ہیں پڑھنے والوں کی کمی ہے آپ کے شہر میں !
بیٹا لگتا ہے تجھ پر ہم بزرگوں کا اثر ہو گیا ہے، ہاں انکل شائد میں خود بوڑھا ہو گیا ہوں !
اچھا بیٹا میں ذرا ان پرندوں کو باجرہ ڈال آؤں، مدنی پارک میں تقریباً تمام بزرگوں کا یہ معمول ہے کہ وہ پرندوں کو اور کتوں کی خوراک ضرور لے کر آتے ہیں (یہ بھی شائد ایک مصروفیت ہی ہے) خلیل احمد اپنی مخصوص جگہ پر پہنچ چکے تھے، کوے چڑیا فاختہ سب خلیل احمد کو دیکھ کر بینچ کے پاس آ گئے تھے،خلیل احمد کافی دیر تک دانہ ڈالتے رہے اور پرندے کھا تے رہے، جب خلیل احمد کا شاپر خالی ہو گیا تو وہ اس بینچ پر بیٹھ گئے اور ان پرندوں کو دیکھتے رہے اور ایک اطمینان ان کے چہرے پر پھیل گیا۔۔۔ خلیل احمد کے دوست احباب سب آنے لگے تھے اور دروازے سے ہی خلیل خلیل پکارتے ، خلیل احمد نے کھڑے ہو کر انھیں بتایا کے اس طرف آ جا ؤ۔ حاکم علی خلیل احمد کا بہت پرانا دوست ہے دونوں نے اکٹھے ایک سکول سے میڑک کیا، اور سرکاری ملازمت جیسے ہی ختم ہوئی انھوں نے اپنے ڈیرے اس مدنی پارک میں ڈال لیے، ہاں بھی حاکم علی تو نے آج دیر کر دی، ہاں یا ر میرا کتا بیمار ہو گیا تھا اس کے لیے دوائی لایا اس کو دی پھر تیرے پا س آ گیا۔ اوہ خیر تے ہے مجھے لگتا ہے سردی لگ گئی ہے اس کو، ہاں یار خلیل مجھے بھی یہی لگتا ہے اللہ میرے کتے پر مہربانی کرے گا جلدی ٹھیک ہو جائے گا، حاکم علی نے رونی صورت بنا کر کہا، یار حاکم تو آج بھی چھوٹی باتوں کے لیے پریشان ہو جاتا ہے، یار خلیل میں چھوٹی باتوں کو ہی تو زندگی سمجھتاہوں، اب اس کتے کو میں نے پال پو س کر بڑا کیا ہے اپنی اولاد کی طرح اس کی دیکھ بھا ل کی ہے،اب اولاد تو نصیب میں نہیں تھی تو سوچا کہ میں اس کتے کو پال لیتا ہوں،آج جب میں اکیلے آ رہا تھا تو میں نے اپنے کتے کی کمی کو بہت محسو س کیا۔۔۔۔اللہ نا کرئے کے اسے کچھ ہو جائے۔۔۔
چل فکر نہ کر تیرا کتا جلدی ٹھیک ہو جا گے گا۔۔!
تو اپنی سنا تیرا بیٹا نہیں آیا آج ؟ آیا تھا یار مجھے چھوڑ کے پھر ہی تو آفس گیا ہے۔ ہاں یار میں بھول گیا،پریشانی میں یا د ہی نہیں رہا۔ اللہ زندگی لمبی کرئے تیرے پتر کی بڑا نصیبوں والا ہے تو نے اس کی پرورش بھی تو خوب کی ہے۔۔ یار پرورش تو والدین کرتے ہی ہیں اب یہ اولاد کی سوچ ہوتی ہے کہ وہ نیکی اختیار کرے یا بدی۔۔ درست کہتا ہے تو ۔
چل کیفے پے چلتے ہیں چائے لیتے ہیں۔ ہاں یار چل !
مدنی پارک کی رونق عروج پر پہنچ گئی تھی خلیل احمد اور حاکم علی دونوں اپنے اپنے گھروں کو جا چکے تھے۔ شاکر اپنے کیفے پر مصروف تھا۔۔ سلیمان شام کو روز کی طرح ۶ بجے گھر آتا تھا آج بھی آ گیا۔وہ اور اس کے ابو دو ہی مکین تھے اس سلیمان منزل کے، کیونکہ سلیمان کی امی کافی عرصہ پہلے وفات پا چکی تھی اس لیے یہ دونوں ہی ایک دوسرے کے لیے تھے۔ دوپہر کو خلیل احمد کھانا بناتے تھے۔ شام کو اور صبح کو سلیمان خود بناتا تھا۔ بس تم ٹھیک ٹھاک ہی بناتے ہو کھا نا سلیمان۔ میرے ہاتھ میں جو ذائقہ ہے وہ تمھارے پاس کہاں خلیل احمد نے اونچی آواز میں کہا جو کہ سلیمان نے بہت آسانی سے سن لی تھی۔ ابو جی میں بھی تو اچھا کھانا بنا لیتا ہوں آپ سے تو میں بھی اچھا بناتا ہوں۔ ارے یار تجھے کیا پتا ذائقہ کہتے کس کو ہے،کبھی ذرا باجرے کی روٹی کھانا تم اور ساتھ میں میرا بنا یا ہوا ساگ واہ مزا آ جائے گا تجھے، چلیں تو پھر کسی دن آپ بنا لینا نا پھر مل کر کھا ئیں گے، حاکم انکل کو بھی بلا لیجیے گا، ارے حاکم کیا یا د کرا دیا تم نے یا ر مجھے اس کے پا س لے چلو بڑا پریشان تھا آج وہ، ہاں ہاں کیوں نہیں ویسے خیریت ہے؟
ہاں بیٹا خیریت ہے ! بس حاکم علی کا کتا بیمار تھا چلو دیکھ آتا ہوں وہ کیساہے۔ٹھیک ہے ابو جی چلیں۔ دونوں پیدل ہی چلتے ہیں کیونکہ ایک دو گلی چھوڑ کے ہی تو حاکم علی کا گھر آ جا تا ہے۔ حاکم علی اوئے حاکم علی کدھر ہے تو؟
سامنے برآمدے میں ہی وہ افسردہ سانظر آ جا تا ہے۔
کیا ہوا ہے حاکم علی تیرا کتا کدھر ہے اب اس کی طبیعت کیسی ہے، حاکم علی کی آنکھوں میں آنسو تھے،یار ہمارے بڑے کہتے تھے کتے بڑے وفادار ہوتے ہیں لیکن یہ کیا یار میرا کتا تو بڑا بے وفا نکلا!!!!
مجھے چھوڑ گیا وہ دیکھ کیسے زندگی کے بغیر پڑا ہے۔

میمونہ احمد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ایک بے بس کشمیری
  • ٹوٹتا خاندانی نظام اور ماں
  • وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا
  • سر سید احمد خان کی خدمات
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کچھ اس ادا سے کوئی
پچھلی پوسٹ
عشق دھمال

متعلقہ پوسٹس

لاوارث

جون 14, 2020

حبیب جالب – عوام کا شاعر اور انقلابی سوچ

جون 6, 2026

23مارچ: یومِ پاکستان!

مارچ 25, 2022

صرف ایک مچھر۔۔۔۔ صرف ایک شاہد مسعود

جنوری 26, 2018

جسم اور رُوح

جنوری 31, 2020

یہ گداز رس بھری گولائیاں

اکتوبر 16, 2020

جذبات کے اظہار

اپریل 1, 2023

کورونا اوراُم مسائل آبادی کا عفریب

جولائی 10, 2020

خواتین کا عالمی دن

مارچ 14, 2021

اجوائن ایک گھریلو جڑی بوٹی

اپریل 24, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اسلام میں متعدد نکاح

اگست 17, 2025

اردو بازار کے بزنس ٹائیکون

مئی 30, 2025

رب نہیں روٹھتا!

اکتوبر 9, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں