خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابایوم کشمیر اور ہمارا کردار
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاویس خالد

یوم کشمیر اور ہمارا کردار

اویس خالد کا ایک اردو کالم

از سائیٹ ایڈمن فروری 5, 2020
از سائیٹ ایڈمن فروری 5, 2020 0 تبصرے 631 مناظر
632

Awa


یوم کشمیر اور ہمارا کردار

پچھلے سال یوم کشمیر کے حوالے سے انہی دنوں میں ایک تحقیقی کالم لکھا جو "ہلال” سمیت کئی اخبارات میں شائع ہوا،اس کے بعد پے در پے ملکی حالات واقعات،آلام و سانحات اور غم جہاں نے اتنی بھی فرصت نہ دی کہ کشمیر کے مظلوم عوام کی دکھ بھری داستان کے متعلق کچھ سوچا بھی جائے۔اقبال کی افکار ونظریات کے بغیر ہمیشہ کی طرح انتہائی جوش و خروش سے یوم اقبال منانے اور پھر بچوں کے بہیمانہ ذیادتی و قتل پر واویلہ کرنے کے بعد پوری قوم اب سب کچھ بھول کرکشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم پرایک دن کے لیے ایسے نوحہ کناں ہے،جیسے سارا درد سمٹ کر اسی کے کلیجے میں آ گیا ہو،اور ہم سے بڑھ کر کسی کو کشمیر کے مقبوضہ ہونے کا غم نہیں ہے۔
اب ہم نے پوری ایمانداری سے اس دکھ کو6 فروری سے اگلے 5 فروری تک کے لیے خیر باد کہہ دینا ہے۔ویسے کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ ہم بھی کیا کریں، دکھ ہی اتنے ہیں کہ ہرسوگ کو چند دن سے ذیادہ منانا اگلے سوگ سے نا انصافی ہو گی۔اور نا انصافی ہمیں کسی صورت بھی قبول نہیں۔ہم تو نا انصافی کرنے والے کے جنازے کے ساتھ بھی نہیں جاتے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور افسوس ہے کہ ہماری نئی نسل کو اس شہہ رگ کی اہمیت کا اندازہ تو درکنار تعارف بھی نہیں ہے۔میں نے کالج کے کئی بچوں کو آپس میں استفسار کرتے سنا ہے کہ 5 فروری کو کس بات کی چھٹی ہے؟کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ چلو اچھا ہے انڈیا کی نئی فلم آئی ہے،سکون سے دیکھیں گے۔اوراس کے بعد وہ طلبا اس نوجوان کو چھٹی کا بہترین مصرف بتانے اور اتنی خوبصورت رائے دینے پر شاباش دیتے ہوئے اتفاق رائے سے خوشی خوشی منتشر ہو گئے۔وہ بھی کیا دن تھے جب” ناہید ” نام کی ایک بیٹی کے ایک خط نے محمد بن قاسم کو پورے لشکر کے ساتھ انصاف بہم پہنچانے کے لیے جہاد پر آمادہ کر دیا تھا اور وہ غیور بھائی بہن کی پکار پر راجہ داہر سمیت کئی سورماؤں کو نست و نابود کرتا ہوا دیبل تک کو فتح کر گیا۔آج بھائی دشمنان اسلام کے پھیلائے ہوئے فریبی جال میں جکڑے جا چکے ہیں جنہیں حمیت،قومیت اور عظمت کے مفہوم و اصول اور دشمنی کے تقاضے تک کا بھی علم نہیں ہے۔آج ہر گز یہ دل نہیں کہ میں بتاؤں کہ کتنے نوجوان اب تک بھارتی استعماریت کی وجہ سے شہید ہو گئے؛ بھارتی درندوں نے کتنی بہنوں کی عصمت دری کی؛کتنی مسلمان بیٹیوں کے سہاگ اجڑے اور کتنے بچے یتیم ہو کر ہمیشہ کے لیے اپنے باپ کے سایہ شفقت سے محروم ہو گئے۔اور یہ کہ فلاں سال یہ قرادداد منظور ہوئی،فلاں سال وہ بل پاس ہوا۔فلاں دور میں فلاں نے کشمیریوں پرہونے والے ظلم پراسمبلی میں بڑی دھواں دار تقریر کی کہ دشمنوں کے دانت کھٹے ہو گئے۔فلاں نے بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے للکارا۔بلکہ آج اس بات کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے کہ ہم سوچیں کہ کیا 5 فروری ایک رسم ہے جسے ہر سال ایک دن کی طرح منانا چاہیے؟کیا 5 فروری ایک رواج ہے جسے بازؤں پر کالی پٹیاں پہن کر نبھانا چاہیے؟پھراپنی ذمہ داریوں سے سبک دوش ہو کر سب اپنے کام دھندوں میں مگن ہو جائیں کہ اگلے سال پھردیکھیں گے۔یہ سلسلہ کب تک یونہی چلتا رہے گا۔ہم اپنے ملک میں ہونے والی خانہ جنگی،منافرت،فرقہ واریت اور انارکی سے نکلیں تو کچھ اور سوچیں ناں۔ہم نے کبھی سوچا ہے کہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منانے کی بجائے کشمیر کی آزادی کا دن ہم کب منائیں گے۔جان و مال،عزت و آبرو کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے باوجود بھی سب کچھ بے نتیجہ آخر کیوں ہے؟قربانیاں رائیگاں کیوں جا رہی ہیں؟کشمیر کمیٹی کے پاس کشمیر پر بات کرنے کے علاوہ ہرقسم کی گفتگو کرنے کا وقت ہے؛مسئلہ کشمیر کے علاوہ ہر مسئلہ کو حل کرنے کا اختیار ہے؛موضوع کشمیر کے علاوہ ہر موضوع میں دلچسپی ہے۔کیا ہم اتنے گئے گزرے ہو گئے کہ دنیا ہماری بات سننے کی بھی روادار نہیں؟کیا ہم میں کوئی ایسا ماہروکیل نہیں جو بھارت کی بربریت کے خلاف ایک بہترین کیس تیار کرے جسے بمطابق قانون دنیا کی عدالتوں میں بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے اور پھر سنجیدہ بنیادوں پر اس کی پیروی کی جائے۔
اقوام متحدہ اور دیگرعالمی اداروں کوایک چست مدعی بن کر اس مسئلے کے حل کے لیے اکسایا جائے۔اپنے دلائل سے انہیں قائل کیا جائے۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کے لیے اپنے حق میں فیصلہ کرنے پر مجبور کیا جائے۔ لیکن یہ سب تب ہی ممکن ہے جب سنجیدہ طریقے سے دنیا کو بھارت کا اصلی گھناؤنا چہرہ دکھانے کے لیے جدوجہد کی جائے۔ورنہ دن آتا رہے گا،ہم جذباتی بینروں کے سائے میں کھوکھلے نعروں اور تقریروں سے اسے مناتے رہیں گے اور ہمارے کشمیری بھائی ظلم سہتے رہیں گے۔آج ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو بھارت سے کم از کم اتنی نفرت کا احساس تو دلایا جائے جتنی نفرت بھارت ہم سے کرتا ہے۔آج سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان سے محبت کااولین تقاضا یہ ہے کہ اس کے دشمن سے نفرت کی جائے۔کیونکہ دشمن سے نفرت ہی دشمن پر قابو پانے کا راستہ دیتی ہے۔میری غزل کا ایک شعر ہے
ایسا کبھی ہو کاش کہ ملّت مری کے ساتھ
میّت کرے جو دفن تو غیرت نکل پڑے

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • رند مدہوش ہیں
  • دل بصیرت، راز ہے
  • شیخ خالد زاہد
  • شاداں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
صحراؤں کے دوست تھے ہم خود آرائی سے ختم ہوئے
پچھلی پوسٹ
زخم کھلتے ہی چلے جاتے ہیں اظہار کے ساتھ

متعلقہ پوسٹس

شہر صدمات سے آگے نہیں جانے والا

مئی 23, 2020

برمی لڑکی

اپریل 21, 2019

کیا بنانا تھا کہ کاغذ پہ بنا لیں آنکھیں

مئی 15, 2020

سیلاب، سیاست اور بے بس انسان

ستمبر 9, 2025

اے عشق نبیﷺ

دسمبر 19, 2025

بند کمرے میں کوئی میرے

اکتوبر 12, 2025

میر واہ کی راتیں 

فروری 17, 2020

روحانی لفنگے۔ مشتری ہشیار باش

ستمبر 10, 2025

میٹھی سی چاندنی ہے

نومبر 14, 2025

نہیں تو کرونا کو کرنے دو

مارچ 27, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایک طوائف کا خط

اکتوبر 29, 2019

عشق میں وہ مقام آنے لگے

دسمبر 17, 2021

شکستہ تن ، برہنہ سر جو...

اپریل 4, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں