خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامسویرا ہو رہا ہے
آپ کا سلاماردو تحاریرتحقیق و تنقیدسہیل احمد صمیم

سویرا ہو رہا ہے

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 10, 2026
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 10, 2026 0 تبصرے 8 مناظر
9

انوار الحق سید کی کتاب ” سویرا ہو رہا ہے ” پر ایک نظر

کہا جاتا ہے کہ کچھ ملاقاتیں محض اتفاق نہیں ہوتیں، بلکہ وہ دل اور تقدیر کی ترتیب دی گئی ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ملاقات 2020 میں، ارشاد خان اتمان زئی کے ریڈیو پروگرام کے توسط سے انوار الحق سید سے ہوئی۔ پہلی بار انوار الحق سید کی آواز، ان کے لہجے، اور ان کے جملوں نے دل کو جیسے پہلی دستک دی۔
اور پھر جب ان کی شاعری کی کتاب "سویرا ہو رہا ہے” میرے ہاتھ میں آئی تو لگا جیسے لفظوں کا ایک روشن سویرا دل کی دہلیز پر اتر آیا ہو۔ وہ شخص جو خود بھی خوش رہتا ہے اور دوسروں کو بھی مسکرا دینا سکھا دیتا ہے۔
انوار الحق سید کی شخصیت میں ایک دلکشی ہے ، ہنسی مذاق سے بھرپور، بے ساختہ برجستگی سے آراستہ، اور ایسی زندہ دلی سے لبریز کہ سنگین سے سنگین ماحول کو بھی وہ خوشبو بنا دیتے ہیں۔ ان کی گفتگو، ان کے لہجے، اور سب سے بڑھ کر ان کے اشعار میں ایک خاص قسم کی سادگی اور انسان دوستی کا رنگ جھلکتا ہے۔
وہ شاعر جو صرف لفظوں سے نہیں، اپنی زندگی، اپنے مشاہدے، اپنے سفر، اپنی تھکن، اپنی تنہائی، اور اپنی امیدوں سے شعر کہتا ہے۔
انوار الحق سید کے اشعار میں نہ فلسفیانہ مغالطے ہیں، نہ بناوٹی پیچیدگیاں۔
وہ اپنے دل کی بات کہنے سے نہیں ڈرتے۔
ان کی زبان میں خلوص ہے، ان کی کیفیت میں شفافیت ہے، اور ان کے ہر مصرعے میں وہ تازہ ہوا ہے جو قاری کے دل کو سکون دے۔ اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ جو نرمی، برداشت، درگزر اور دردمندی کا سبق دیتے ہیں۔ وہ شاعر جو محبت کو مایوسی میں، روشنی کو دھند میں، اور خوشبو کو جنگل میں تلاش کرتا ہے، وہی انوار الحق سید ہے۔
انوار الحق سید کی شاعری اندھیروں کی گواہی نہیں دیتی، بلکہ صبح کی شہادت دیتی ہے۔
وہ شاعر جو صرف غم کو بیان نہیں کرتا، بلکہ اس غم میں سے مسکراہٹ کشید کرتا ہے۔ جو یادوں کے بھنور میں بھی نئی دعاؤں کے چراغ جلا دیتا ہے۔

گو کہ دشمن ہزار ہیں میرے
دوست بھی بے شمار ہیں میرے
غم کسی بات کا نہیں مجھ کو
سینکڑوں غمگسار ہیں میرے
۔۔
انوار الحق سید، امید کا شاعر، انسان دوستی کا علمبردار، اور لفظوں کا وہ مسافر جس کی شاعری قاری کو تنہائی سے نکال کر محبت کی طرف لے جاتی ہے۔
آخر میں کتاب سے چند اشعار

سانسوں کا بندھن باقی ہے
گر دل کی دھڑکن باقی ہے

گھر لے گئیں ندیا کی موجیں
بس گھر کا آنگن باقی ہے
۔۔۔۔۔۔
عمر کٹنے لگی اندھیاروں میں
آؤ پھر لوٹ چلیں غاروں میں

راز الفت کا چھپاتا کیسے
بات ہونے لگی بازاروں میں
۔۔۔۔
دل کو بچانا کتنا مشکل ہوتا ہے
آگ بجھانا کتنا مشکل ہوتا ہے

ساتھ رہے جو برسوں تک اس انساں کو
دل سے بھلانا کتنا مشکل ہوتا ہے

خاموشی کے رستے پر چلتے چلتے
بات بنانا کتنا مشکل ہوتا ہے
۔۔۔۔۔۔
کٹھن سفر ہے تو کیا ہوا ہے
یقین کامل جو رہنما ہے

نہ جانے کب سے میں سوچ رہا
نہ جانے کیسا معاملہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کدورت میں محبت دیکھ لی ہے
ترے غم کی کرامت دیکھ لی ہے

نظر آتا ہے ہر کشکول خالی
امیروں کی سخاوت دیکھ لی ہے

مرا دشمن مرا مہماں ہے جس نے
مری بستی سلامت دیکھ لی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گو کہ دشمن ہزار ہیں میرے
دوست بھی بے شمار ہیں میرے

خاکساری ہی میرا مسلک ہے
یار بھی خاکسار ہیں میرے

چین مجھ کو اگر نہیں پڑتا
دوست کیوں بے قرار ہیں میرے

غم کسی بات کا نہیں مجھ کو
سیکڑوں غمگسار ہیں میرے

سہیل احمد صمیم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پاکستان کا مضبوط مؤقف
  • زندگی کی بقاء کیلئے!
  • اردو ادب پر سوشل میڈیا کے مثبت اثرات
  • نہ سہی گر شبِ وصال نہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
مجھے وہاں جانا ہے
پچھلی پوسٹ
ہر ایک کو سلام کیے جاتا ہوں

متعلقہ پوسٹس

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

امید سب سے بڑی مزاحمت ہے

جولائی 5, 2026

کوئی میرا درد کیوں بانٹے

جنوری 1, 2023

21 فروری عالمی یوم مادری زبان!

فروری 21, 2021

میرا بچپن نگر

جون 7, 2026

ظہران ممدانی

نومبر 5, 2025

آئینۂ جمال

دسمبر 31, 2024

ہجر میں جو لی گئی تصویر ہے

مارچ 8, 2026

تھالی کا بینگن

اکتوبر 25, 2019

زیارت، جونیپر کا جنگل جلا ہے

ستمبر 29, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پت جھڑ کی آواز

جنوری 7, 2020

توپوں کی گھن گرج میں امن...

اکتوبر 12, 2025

ابھی تو رات ہے

دسمبر 30, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں