خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامتفسیری مناہج
آپ کا سلامابو خالد قاسمیاردو تحاریراسلامی گوشہمقالات و مضامین

تفسیری مناہج

از سائیٹ ایڈمن جنوری 17, 2026
از سائیٹ ایڈمن جنوری 17, 2026 0 تبصرے 98 مناظر
99

قرآنِ کریم کے فہم میں تفسیری مناہج کا تنوع اور ان کی علمی اہمیت

قرآنِ مجید اللہ ربّ العزّت کا آخری اور محفوظ کلام ہے، جو انسانیت کی ہدایت، رہنمائی اور فکری و عملی تربیت کے لیے نازل ہوا۔ اس کتابِ ہدایت کی عظمت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس کے معانی و مطالب کبھی ختم نہیں ہوتے، اس کی حکمتیں ہر دور میں نئی جلوہ گری کرتی ہیں، اور اس کے اسرار ہر نسل پر بتدریج منکشف ہوتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قرآنِ کریم کے فہم کے لیے امتِ مسلمہ نے ابتدا ہی سے مختلف علمی زاویے اختیار کیے، جن سے علمِ تفسیر وجود میں آیا، اور پھر یہ علم وقت کے ساتھ ایک ہمہ جہت اور جامع فن بن گیا۔
تفسیر ایک ایسا علمی عمل ہے جس میں زبان، نحو، بلاغت، فقہ، عقیدہ، تاریخ، قراءات اور مقاصدِ شریعت سب یکجا ہو جاتے ہیں۔ اسی تنوعِ علمی کی بنا پر تفاسیر کے مناہج مختلف ہوئے، اور ہر مفسر نے قرآن کے ایک خاص پہلو کو نمایاں کیا۔

غریبِ قرآن اور لغوی تفسیر

قرآنِ فہم کی پہلی سیڑھی الفاظ کی درست معرفت ہے۔ جب قاری کسی ایسے لفظ سے دوچار ہوتا ہے جو عام عربی استعمال سے ہٹ کر ہو یا زمانے کے تغیر کے باعث اس کا مفہوم واضح نہ رہا ہو، تو اس کے لیے لغوی تفاسیر سب سے پہلی پناہ گاہ بنتی ہیں۔ اس میدان میں ابن قتیبہؒ (ت 276ھ) کی کتاب غریب القرآن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اس کتاب میں قرآن کے مشکل اور غیر مانوس الفاظ کی تشریح نہایت اختصار، سلاست اور لغوی استناد کے ساتھ کی گئی ہے، جو قاری کو آیت کے ابتدائی مفہوم تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

اقوالِ مفسرین کی جمع و ترتیب
کئی مواقع پر آیت کا مفہوم ایک نہیں ہوتا، بلکہ اس میں مختلف پہلو اور احتمالات پائے جاتے ہیں، جنہیں سلف صالحین اور ائمۂ تفسیر نے بیان کیا ہوتا ہے۔ ایسے میں اقوال کا جامع اور مرتب مجموعہ درکار ہوتا ہے۔ اس ضرورت کو امام ابن الجوزیؒ (ت 597ھ) نے اپنی کتاب زاد المسیر میں پورا کیا۔ یہ تفسیر اس اعتبار سے منفرد ہے کہ اس میں مختلف اقوال کو جمع کر کے ان کی نوعیت واضح کی گئی ہے، اور غیر معتبر یا شاذ اقوال سے قاری کو آگاہ کیا گیا ہے۔

خلاصۂ تفسیر اور جامع تعبیر
اگر کوئی طالب علم یا داعی قرآن کے مجموعی پیغام کو مختصر مگر جامع انداز میں سمجھنا چاہے، تو ابن جُزَی الکلبیؒ (ت 741ھ) کی التسهيل لعلوم التنزيل نہایت مفید تفسیر ہے۔ اس میں تفسیر، لغت، فقہ اور قراءات کو ایک معتدل اور مربوط انداز میں جمع کیا گیا ہے، جس سے قاری کو آیت کا خلاصہ مفہوم بآسانی سمجھ میں آ جاتا ہے۔

نحوی و اعرابی تفسیر
قرآنِ کریم کا اسلوب عربی زبان کے اعلیٰ ترین معیار پر ہے، اور اس میں اعراب کی تبدیلی سے معنی میں باریک فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ اسی لیے اعرابِ قرآن علمِ تفسیر کا ایک مستقل باب ہے۔ اس میدان میں سمین حلبیؒ (ت 756ھ) کی الدر المصون ایک عظیم علمی کارنامہ ہے، جس میں ہر آیت کے نحوی امکانات اور ان کے معنوی اثرات کو نہایت باریکی سے واضح کیا گیا ہے۔

بلاغی و بیانی تفسیر
قرآن کا اعجاز محض معانی میں نہیں بلکہ اس کے نظم، اسلوب اور طرزِ بیان میں بھی ہے۔ اس پہلو کو سب سے زیادہ نمایاں کرنے والی تفسیر زمخشریؒ (ت 538ھ) کی الکشاف ہے۔ اس تفسیر نے قرآن کی بلاغت، تشبیہات، استعارات اور اسلوبی حسن کو بے مثال انداز میں واضح کیا، اگرچہ اس کے مطالعے میں عقیدے کے باب میں احتیاط ضروری ہے۔

مصطلحاتِ قرآنی اور فکری تحلیل
عصرِ حاضر میں قرآن کے فہم کے لیے محض لغوی تشریح کافی نہیں رہی، بلکہ قرآنی مصطلحات کے فکری اور مقاصدی پہلوؤں کو سمجھنا بھی ضروری ہو گیا ہے۔ اس میدان میں علامہ ابن عاشورؒ (ت 1393ھ) کی التحرير والتنوير ایک عظیم الشان تفسیر ہے، جو قرآنی الفاظ کی تہہ دار دلالات، ان کے تاریخی پس منظر اور مقاصدی معانی کو نہایت گہرائی سے واضح کرتی ہے۔

ہدایت و تربیت پر مبنی تفسیر
قرآن محض علمی کتاب نہیں بلکہ کتابِ ہدایت ہے۔ اس زاویے سے لکھی گئی تفاسیر قاری کو عملی زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ امام نسفیؒ (ت 537ھ) کی تفسیر مدارك التنزيل اسی ذیل میں آتی ہے، جس میں عقیدہ، فقہ اور اخلاقی ہدایات کو سادہ اور مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
وجوہ و نظائرِ قرآن
قرآن میں بعض الفاظ مختلف مقامات پر مختلف معانی میں استعمال ہوئے ہیں۔ ان کے فہم کے لیے علم الوجوہ والنظائر نہایت اہم ہے، اور اس فن میں ابن الجوزیؒ کی نزهة الأعين النواظر بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔

علمِ مناسبت اور ربطِ آیات
قرآن ایک مربوط اور منظم کتاب ہے، جس میں آیات اور سورتیں ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ اس پہلو کو سب سے زیادہ وضاحت کے ساتھ امام بقاعیؒ (ت 885ھ) نے نظم الدرر میں بیان کیا، جس سے قرآن کی وحدتِ موضوعی نمایاں ہوتی ہے۔

فقہی تفسیر
آیاتِ احکام کی تشریح کے لیے امام ابن العربیؒ (ت 543ھ) کی أحكام القرآن نہایت معتبر کتاب ہے، جس میں فقہی مسائل کو دلیل، تحقیق اور اصولی انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
دقائقِ تعبیر اور اسلوبی نزاکت
ابو السعودؒ (ت 982ھ) کی تفسیر اپنی فصاحت، گہرائی اور اسلوبی نفاست کی بنا پر ممتاز مقام رکھتی ہے، جس میں لفظ اور معنی کے باریک رشتے کو واضح کیا گیا ہے۔

عقلی و فکری توسع
امام فخرالدین رازیؒ (ت 606ھ) کی مفاتيح الغيب ایک ایسی تفسیر ہے جس میں قرآن کے عقلی، کلامی اور فلسفیانہ پہلوؤں کو وسعت دی گئی ہے، اور فکری سوالات کا مدلل جواب پیش کیا گیا ہے۔

قراءاتِ قرآن کی توجیہ
آخر میں قراءاتِ قرآنیہ کا علم آتا ہے، جس کے لیے ابن زنجلةؒ (ت 403ھ) کی حجة القراءات بنیادی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ مختلف قراءات کے معنوی اثرات کو واضح کرتی ہے۔

ان تمام تفاسیر اور مناہج کا مجموعی مطالعہ سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ قرآن کا فہم ایک ہمہ جہت علمی عمل ہے، جس میں کسی ایک تفسیر پر اکتفا کرنا کافی نہیں۔ ہر تفسیر قرآن کے ایک پہلو کو روشن کرتی ہے، اور ان سب کا مجموعہ ہی قاری کو قرآن کے قریب لے جاتا ہے۔
اسی لیے بجا طور پر کہا گیا ہے:
ولا يخلو تفسير من فرائد وفوائد
کہ قرآن کی کوئی تفسیر ایسی نہیں جو نادر نکات اور قیمتی فوائد سے خالی ہو۔

ابو خالد قاسمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سچی حکایات
  • کالموں میں لکھے جانے والے غلط اشعار کا تعاقب
  • تخلیقی ذہن پہ تبلیغی اثرات
  • لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
علمی احتیاط
پچھلی پوسٹ
اپنی ذات کے ویران راستے

متعلقہ پوسٹس

بے اختیار، بے بس،مجبور

مئی 4, 2020

شاکرہ نندنی

دسمبر 22, 2024

وارسا کی شرارتی دیویاں – پہلی قسط

جنوری 20, 2025

تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے؟

دسمبر 29, 2019

اے دشتِ بے اماں اب پیچھا نہ کر ہمارا

دسمبر 17, 2025

اتنی بڑھی گھٹن کہ ہواؤں پہ آگئی

اپریل 3, 2026

ایک سچی حقیقت

ستمبر 13, 2025

ماتمی جلسہ

اپریل 26, 2020

تہجد عشق ہے

جنوری 1, 2023

اللہ پاک بہت رحیم ھے

اگست 1, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پَب جی گیم- خطرناک معاشرتی بگاڑ!

فروری 5, 2022

عید کا ریشم یا جہنم کی...

مارچ 21, 2026

ماں کی خاموشی اور بیٹی کی...

نومبر 27, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں