خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباندرتِ افکار کے جوہر دکھاتا ہے قلم!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

ندرتِ افکار کے جوہر دکھاتا ہے قلم!

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 31, 2021
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 31, 2021 0 تبصرے 67 مناظر
68

ندرتِ افکار کے جوہر دکھاتا ہے قلم!

کسی بھی قوم یا معاشرے کی راہنمائی کا فریضہ اہلِ قلم ہی ادا کرتے ہیں۔ یہ صاحبان علم و دانش ہی ہوتے ہیں جو عام افراد کی ذہنی آبیاری کرتے ہیں اور اس طرح قیادت کرتے ہیں۔کسی بھی قوم کی حالت‘کردار کا جائزہ اس قوم کے اہل ِ قلم کے نظریات اور کردار سے لگایا جاسکتا ہے۔قلم کے تقدس کو بھی اس طرح نہیں جانتے جس طرح اس کا حق ہے‘ اس سے بڑی حرمت کیا ہو سکتی ہے جس چیز کی قسم خداوند قدوس نے اٹھائی ہو‘اللہ کریم نے قلم کو پیدا بھی پہلے کیا اللہ کریم نے قرآن مجید کی پہلی وحی کے اندر قلم کا ذکر فرما کر اس کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔ پہلی وحی کی پہلی آیت میں سے ایک آیت کا ترجمہ بھی کچھ اس طرح ہے”جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا“ صرف یہی نہیں بلکہ ایک اور آیت میں خداوند کریم نے قلم کی اہمیت کو یوں اجاگر کیا۔ قسم ہے قلم کی اور جو کچھ لکھتے ہیں۔ قرآن کریم جب نازل ہوا تو اس کو قلم کے ذریعے لکھ کر ہی محفوظ کیا گیا۔ قلم ہی کا کمال تھا کہ چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود قرآن مجید آج بھی اسی حالت میں موجود ہے جس حالت میں یہ نازل ہوا تھا۔ حضور نبی کریمﷺ نے اشاعت اسلام کے سلسلہ میں بڑے بڑے بادشاہوں کو قلم کے استعمال سے ہی اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ تاریخ شاہد ہے کہ قلم نے ہی قلم کار پیدا کیے جو قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں‘ قلم کار ہی کی بدولت تاریخ زندہ ہے۔
معاشرے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اٹھا ہوا قلم قوموں کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ قلم کو جہاد کے ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جا تاہے۔ ایک قلم کار اگر قلم کا صحیح استعمال کرے تو وہ معاشرے کو صحیح خطوط پر استوار کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو سکتا ہے‘ معاشرے کی تربیت کر سکتا ہے۔ قلم خواب غفلت میں سوئی ہوئی قوموں کو جھنجھوڑنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا جیسے برصغیر پاک وہند میں حکیم الامت‘ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒنے قلم کی طاقت سے اپنی شاہکار تخلیقات سے مسلمانوں کے اندر آزادی کی روح پھونکی۔ دُنیا کے نامور شاعروں کی طرح برصغیر پاک وہند میں مولانا ظفر علی خان‘مولانا الطاف حسین حالی‘ اسمٰعیل میرٹھی‘ میر انیس‘اکبر الہ آبادی اور مرزا غالب کو قلم ہی نے دوام بخشا۔فیض‘متاعِ لوح و قلم کے تحفّظ کے لیے انگلیاں خونِ دل میں ڈبوتا رہا اور حلقہء زنجیر میں زبان رکھ دینے پر پُر عزم رہا۔ ایک وسیع القلب صاحب قلم کوبا دوستان تلطف با دشمناں مدارا پر عمل کرنا چاہئے۔کہ یہی آسائش گیتی کا نسخہ کیمیاء ہے۔ زبان قلم کو شیریں بنانے کی نصیحت اکبر الہ آبادی نے بھی کی ہے۔بنوگے خسرؤے اقلیم دل شیریں زباں ہوکر‘جہاں گیری کرے گی یہ ادا نور جہاں ہوکر!
اگر ایک طرف ایک صاحب قلم اپنے قلم کا غلط مصرف لے کر دوزخ کی آگ خریدتا ہے‘ تو دوسری طرف دوسرا صاحب قلم اپنے قلم کا صحیح استعمال کرکے جنت الفردوس کا وارث بن سکتا ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ نوع انسان میں قابل ِرشک صرف دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں‘ایک وہ لوگ جن کو اللہ نے مال دیا اور وہ اپنے مال کو کارخیر میں خرچ کرتے ہیں‘ دوسرے وہ لوگ جن کو اللہ نے علم وحکمت سے نوازا اور وہ اپنے علم کی بدولت صحیح فیصلے کرتے ہیں اور دوسروں کو علم وحکمت کا درس دیتے ہیں۔
قلم ہر دور میں اپنی شکلیں بدلتا رہا ہے کبھی شاخ نبات سے‘کبھی بانس سے‘کبھی نرکل سے، کبھی مور کے پر سے قلم بنایا گیا ہے‘کبھی اس کی شکل پنسل کی ہوجاتی ہے اور کبھی فونٹن پن کی‘ کبھی رفل کی‘ کبھی ٹائپ رائٹر کی اور اب کمپوٹر کے کی بورڈکی اس نے شکل اختیار کی ہے‘کچھ اہل ِعلم سے جب کاغذ اور قلم چھین لیا گیا‘تو انھوں نے کوئلے سے جیل خانوں کی دیواروں پر لکھنا شروع کر دیا۔
قلم کبھی ابر گوہر بار ہوتا ہے اور کبھی تیغ جو ہر دار ہوتا ہے‘کبھی شہریار اصیل ہوتاہے کبھی صور اسرافیل ہوتا ہے کبھی یہ ناموس وطن کا نشان ہوتا ہے‘کبھی حق کا پاسبان ہوتا ہے‘ کبھی اَدب عالیہ کی تخلیق کا وسیلہ ہوتا ہے اس کے بہت سارے کام ہیں جن کا ذکر شورش کاشمیری نے اپنے اشعار میں کیا ہے:سچائی حرف کا حسُن ہے۔ حرف حقائق کے نور میں لپٹا ہو گا تو با وقار اور با اعتبار ہوگا۔اس میں طاقت ہوگی دبدبہ ہوگا‘ وہ محتسب بھی ہو گا اور رہنما بھی اور اگر وہی حرف جھوٹ اور ملاوٹ کے لبادے میں لپٹا ہوگا یا مفادات کی زنجیروں میں جکڑا ہوگا تو بے وقار اور رسوا ہوگا۔
صادق جذبہ اور خلوص تحریر کو منور کر دیتا ہے اور حرفوں کی فصل کو نکھاربخشتاہے جب کہ عناد اور مفاد اس لہلہاتی فصل کو اجاڑ دیتا ہے اور تحریر کو بے روح اور بد صورت بنا دیتا ہے۔ ہم قلم کی افادیت‘ مقام و مرتبہ ہی بھول گئے‘ ہم نے حرف کا سَتر قائم نہیں رہنے دیا‘ اس کی حرمت پامال کرکے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایسا قلم جو مردہ لفظ تخلیق کرے یا جس سے نکلے ہوئے لفظوں کا محرّک دام اور دُنیاداری ہو اُسے بزرگوں کے بقول صرف ازاربند ڈالنے کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔قلم اٹھانا ہے تو اس کے آداب سیکھنا ہوں گے‘حرف لکھنا ہے تو اس کے تقا ضے نبھانا ہوں گے‘اہلِ قلم کو قلم کے تقدّس کی قسم اٹھانا ہوگی۔
قلم کے ذریعے جو علم کی روشنی پھیلائی جاتی ہے وہ مستقبل کی تاریخ کے دریچوں کو روشن کرتی ہے‘انسانیت کے قافلے اس کی روشنی میں اپنا سفر طے کرتے ہیں‘اس لیے قلم کا فائدہ زیادہ عام اور اس کا فیض مدام ہے۔ اسی لیے تحریر کو تقریر پر فضیلت حاصل ہے‘ کیوں کہ تحریر کی تاثیر گردش شام وسحر کی زنجیر سے آزاد رہتی ہے۔ جب تک الفاظ ہمارے قلم سے لکھے نہیں جاتے وہ ہمارے ہی ہوتے‘ لیکن جب لکھ لیے جاتے‘شائع ہو جاتے تو وہ قوم کی امانت ہوتے‘ اور امانت میں خیانت نہیں کرنی چاہیے۔مرا قلم تو امانت مرے عوام کی ہے‘مرا قلم توعدالت مرے ضمیر کی ہے! قلم قوم کی امانت ہونے کے ساتھ ہی ہمارے لیے بڑی آزمائش ہے‘ اگر ہم نے اس کا درست استعمال کیا تو یقینا ذریعہ نجات بن سکتی ہے۔ہماری رسوائی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے حرمت قلم کو پامال کیا‘ورنہ معاشرے کی اصلاح و احوال کے لیے دست و گریباں ہونے سے کئی زیادہ قلم کے درست استعمال ہونے سے معاشرہ گلِ گلزار بنایا جا سکتاہے۔ کیوں کہ قلم کی طاقت ‘ تلوار سے بھی زیادہ ہے۔

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • گردش کے انتخاب کی حالت میں مرگیا
  • گلوبل وارمنگ اور آج کی ماں
  • گرمٹیہ
  • یکجہتی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
زندگی کی بقاء کیلئے!
پچھلی پوسٹ
برہنہ دھوپ

متعلقہ پوسٹس

قانو ن کی حکمرانی!

اپریل 23, 2022

سرگوشیِ حسن

دسمبر 22, 2024

ٹیکنالوجی کی مدد سے اردو ادب کی تدریس

جون 18, 2021

یوں خبر کسے تھی میری تری مخبری سے پہلے

مئی 2, 2020

صنف لاغر

دسمبر 12, 2019

کوئی صاف صاف دکھتا ہے

جون 8, 2024

خامہ بگوش کے قلم سے

دسمبر 15, 2019

غلامی کا زیور

مئی 29, 2025

شاہی محلہ کے سید

جون 28, 2020

اک عشق کیا اور وہ صدمات اٹھائے

دسمبر 12, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

لوگ کہتے ہیں کہ بیکار محبت...

جولائی 2, 2021

ممتاز مفتی کی کتاب "غبارے” سے

دسمبر 16, 2019

دل تو بس خواہشات کرتا ہے

اپریل 29, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں