خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباآن لائن گیمز ۔ نسلوں کی تباہی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمنزّہ سیّد

آن لائن گیمز ۔ نسلوں کی تباہی

ایک اردو کالم از منزّہ سیّد

از سائیٹ ایڈمن مئی 4, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 4, 2020 0 تبصرے 503 مناظر
504

آن لائن گیمز ۔ نسلوں کی تباہی

عصرِ حاضر میں جہاں جدید ٹیکنالوجی کی صورت میں بیشمار سہولیات نے انسان کو نفع پہنچای ااور ”سوشل میڈیا ” کی صورت میں رابطوں کو وسعت ملی، وہیں ”الیکٹرانک گیمز”کی شکل میں چند خرافات بھی سامنے آئی ہیں۔

آئیے!” آن لائن گیمز ”کے حوالے سے انسانی ذہن پر پڑنے والے منفی و مثبت اثرات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ کس طرح ہمارے معاشرتی رویوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔۔اور کس طرح ہمارے بچوں،نوجوانوں اور بڑوں کو اپنی گرفت میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ایک بات تو طے ہے کہ آن لائن گیمز نے جہاں انسانی ذہن کو آسودگی بخشی وہیں ہائی بلڈ پریشر ،نظر کی کمزوری،ڈپریشن انگزائٹی اور فرسٹریشن میں بھی مبتلا کیاہے ۔۔اور بعض گیمز کے خوفناک نتائج بھی سامنے آئے ۔۔۔یہ الگ بات ہے کہ ان گیمز کے کرتا دھرتا افراد نے گیمز ہی کے ذریعے نوعمروںبچوں کو ایک ایسے جال مکروہ جال میں پھنسایا جس کا انجام کارصرف اور صرف خودکشی پر ہوا۔

جی ہاں! آپ بالکل درست سمجھ رہے ہیں۔۔یہاں تذکرہ کیا جا رہا ہے…بدنامِ زمانہ آن لائن گیم” بلیو وھیل ” کا ۔اس کو کسی بھی ویب سائٹ یا پلے سٹور پر انسٹال کے لئے پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس کی طرف مائل کرنے کے لئے اسے پوشیدہ رکھا گیا اور دیگر آن لائن گیمز کے دوران اس کا لنک بھیجا جاتا تھا ۔اس گیم کے آغاز میں ہی کھلاڑی کے بارے میں ہر قسم کی معلومات حاصل کر لی جاتی تھیں اور مختلف چیلنجز مکمل کرنے کو کہا جاتا تھا۔۔۔ان چیلنجز کو ایک ایسے” ایڈونچر ”کی شکل دی جاتی تھی کہ نوجوان پوری دلچسپی کے ساتھ اس میں الجھے رہتے تھے۔۔ اوراس کے آ خری چیلنج میںکسی بھی بلند عمارت سے کود کر خودکشی کرنا یا تیز دھار آلے سے اپنی کلائی کاٹنا وغیرہ ہوتا تھا۔یوں اس مکروہ گیم نے بہت سے ممالک میں نوجوانوں کی جان لی۔۔۔۔جب اس گیم کی تباہی کی گونج پوری دنیا میں پھیلی تو اس گیم پر پابندی لگا کر اس کے بانی کو گرفتار کیا گیا۔۔۔تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔۔۔”بلیو وھیل”نامی گیم کا بانی ایک نفسیاتی مریض تھا اور اپنے ساتھ ہونے والے ہر قسم کے ظلم و زیادتی کا انتقام وہ دوسروں سے خودکشی کروا کے لیا کرتا تھا۔۔اور اب ہم ایک اور گیم پر بات کرتے ہیں جواس وقت پوری دنیا میں” پب جی (PUBG)” کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے۔۔۔۔گیم میں صرف اور صرف قتل و غارت گری شامل ہے۔۔۔۔ایک جہاز سے سو پلیئرز کسی بھی جزیرے میں چھلانگ لگاتے ہیں اور سب ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپے ہوتے ہیں۔۔۔۔جو سب کو مارنے کے بعد زندہ بچ جائے وہ اس گیم کا ”فاتح ”قرار پاتا ہے۔

اس گیم کے دوران بیشترکھلاڑی ٹیمز کی شکل میں بھی جزیرے پر جاتے ہیں۔۔۔اور آن لائن مائیک پر ان کی گفتگو کچھ اس قسم کی ہوتی ہے۔۔۔چرچ میں لُوٹ کرو.۔۔۔ہاسپٹل میں لُوٹ کرو۔۔۔سکول میں لُوٹ کرو۔۔۔گھروں میں لُوٹ کرو۔۔۔گاڑی والوں کو مار کے گاڑی چھینو۔۔۔فلاں فلاں کوگن سے بندہ مارو۔۔۔گرینیڈ مارو۔۔۔۔مرنے والوں کا سامان اٹھا لو۔۔۔۔تمہا رے پیچھے یا سامنے بندہ ہے مارو۔۔۔۔میں مر گیا۔۔۔تم مر گئے وغیر وغیرہ۔

اب آئیے! دیگر آن لائن گیمز کی بات کرتے ہیں کہ کس طرح ان گیمز نے بچوں نوجوانوں ور بڑوں کو اپنے ارد گرد سے بیخبر کر رکھا ہے۔۔۔۔کوئی بھی شخص اپنی ہار برداشت نہیں کرسکتا ۔۔۔..اس لئے آن لائن گیمز پر کوئی بھی انسان صرف جیت کی صورت میں ہی آسودہ رہ سکتا ہے۔۔۔ورنہ مسلسل ہار کسی بھی بچے یا نوجوان کو اندرونی طور پر ذہنی مریض اورچڑچڑا بنا دیتی ہے ۔۔۔جس کی وجہ سے وہ اِرد گرد کے لوگوں کے ساتھ خوشگوار رویہ قائم نہیں رکھ سکتا۔۔اور بعض اوقات والدین کے ساتھ بھی بدتمیزی کا مرتکب ہو جاتا ہے۔۔اسی وجہ سے جہاں کھانا پینا چھوٹتا ہے وہیں تعلیمی دوڑ میں بھی پیچھے رہ جاتا ہے۔پوری دنیا میں بچوں کے ساتھ ساتھ شادی شدہ یا عمر رسیدہ افراد بھی آن لائن گیمز میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔۔۔اور یہ دونوں طبقے بھی آن لائن گیمز کی دلدل میں غرق ہو کر اپنے جیون ساتھی یا کھانے پینے سے کافی حد تک بے نیاز اور بے خبر ہو چکے ہیں۔

آن لائن گیمز کی دنیا میں پاکستان اور ہندوستان میں” کوائن سیلنگ”(Coin Selling) کا دھندہ بھی منظرِ عام پر آ چکا ہے….جسے ایزی پیسہ یا کارڈز کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔اور اکثر و بیشتر سکے (Coin)فروخت کرنے والے پیسے پہلے وصول ہو جانے پر کوائنز خریدنے والے کو کوائنز دئیے بنا ء ہی بلاک بھی کر جاتے ہیں۔۔۔۔کوائنز پہلے مل جانے کی صورت میں بھی اسی قسم کا ظالمانہ بلاک سامنے آتا ہے جو پیسے دئیے بناء ہی پیش کیا جاتا ہے۔

اب ایک اور انوکھی بات پر روشنی ڈالتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔۔۔کسی بھی لڑکی کو گیم پر دیکھتے ہی مرد حضرات فوراً اپنا فون نمبر لکھتے ہیں اور گیم چیٹ پر باقاعدہ فرمائش کرتے ہیں کہ فون کرنا۔۔اوریوں وہ پوری گیم کے دوران لڑکی کی جیت کے لئے اس کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔۔حیرت ہوتی ہے اور بے انتہا افسوس بھی کہ بحیثیت انسان یا بحیثیت قوم ہم کس طرف جا رہے ہیں؟سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ذہنی تنزلی ہمارے معاشرے کو کس طرف لے کر جانے والی ہے۔
اگر آپ کے پاس اس کا جواب نہیں ہے تو اپنے بچوں کو آن لائن گیمز کی دنیا سے دور رکھنے کے لئے انہیں جسمانی بھاگ دوڑ والے کھیلوں اور ورزش کی طرف مائل کرنے کی کوشش کیجیئے اور خود بھی یہ سب شروع کیجیئے کیونکہ آن لائن گیمز توآپ اور ہم سب بھی کھیلتے ہیں۔

منزّہ سیّد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شاخوں میں کوئی اُس کی پرنده نہیں رہتا
  • مادی و معنوی ترقی و کمال
  • تجربے کی طاقت اور ٹیکنالوجی کی غلامی
  • اہل منصب ، دکھاوا اور انجام
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عاشقی خانہ بدوشی میں کٹی
پچھلی پوسٹ
قدم رکھتا ہے جب رستوں پہ یار آ ہستہ آہستہ

متعلقہ پوسٹس

رمضان اور اتحاد بین المجرمین!

اپریل 14, 2022

شادی کی دعوت

نومبر 19, 2019

میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

اگست 19, 2026

طلاق کے اہم شرعی مسائل

نومبر 26, 2020

مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو لکھنا

مئی 26, 2021

اللہ دیکھ رہا ہے

جولائی 21, 2020

تکلم سے لگے گھاؤ پہ مرہم سی دوا اردو

نومبر 2, 2021

سلسلہ وار شجر کٹتے

نومبر 11, 2025

خاموش عورت

فروری 2, 2020

تعلق بس وہی ہے جس میں انا نہیں ہوتی

مارچ 29, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • میں مقتول قاتل ہوں

    اگست 19, 2026
  • مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا زوال

    اگست 19, 2026
  • میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

    اگست 19, 2026
  • نوحہ ایک دھرتی کا

    اگست 17, 2026
  • اسیرِ بے زباں

    اگست 17, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

میں مقتول قاتل ہوں

اگست 19, 2026

نوحہ ایک دھرتی کا

اگست 17, 2026

اسیرِ بے زباں

اگست 17, 2026

اتر آئی ہے رحمت کی

اگست 17, 2026

زمانے میں رفاقت کی جو یہ رِیت و...

اگست 17, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا...

اگست 19, 2026

میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

اگست 19, 2026

کم عمر بچے کے ہاتھ میں اسمارٹ فون...

اگست 14, 2026

مشینوں کے عہد میں انسان

اگست 13, 2026

14 آگست اور ایک عام آدمی

اگست 13, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • میں مقتول قاتل ہوں

    اگست 19, 2026
  • مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا زوال

    اگست 19, 2026
  • میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

    اگست 19, 2026
  • نوحہ ایک دھرتی کا

    اگست 17, 2026
  • اسیرِ بے زباں

    اگست 17, 2026
  • اتر آئی ہے رحمت کی

    اگست 17, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اماں اسکو دیکھتی رہ گئی

جنوری 25, 2025

آنکھوں سے میری خواب کے

مارچ 23, 2025

اس نے پوچھا بھی مگر

مئی 28, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں