خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاممیرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزانور علیصحت کے کالم

میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

از سائیٹ ایڈمن اگست 19, 2026
از سائیٹ ایڈمن اگست 19, 2026 0 تبصرے 42 مناظر
43

میرے خاندان میں شوگر کی بیماری موجود رہی ہے۔ سب سے پہلے میرے والد صاحب، پھر والدہ اور اس کے بعد میری بڑی بہن کو شوگر کی تشخیص ہوئی۔ میں نے سنا تھا کہ شوگر موروثی بھی ہو سکتی ہے، اس لیے میں نے دل میں عزم کر لیا کہ اپنی طرزِ زندگی ایسی رکھوں گا کہ خود کو حتی الامکان اس بیماری سے محفوظ رکھ سکوں۔

اسی سوچ کے تحت میں باقاعدگی سے واک کرتا رہا۔ سانگھڑ میں ہو یا ملازمت کے سلسلے میں جامشورو پاور پلانٹ پر، واک میری روزمرہ زندگی کا حصہ رہی۔ ہر چھ ماہ یا سال بعد شوگر کے ٹیسٹ بھی کرواتا تھا اور رپورٹس بالکل نارمل آتی تھیں۔

لیکن سکھر بیراج پر ملازمت کے دوران آہستہ آہستہ کچھ بے احتیاطیاں شروع ہو گئیں۔ خوراک میں لاپرواہی ہوئی، واک کم ہوگئی اور جسمانی سرگرمی بھی پہلے جیسی نہ رہی۔ نتیجتاً وزن بڑھتا گیا اور ایک وقت پر میرا وزن 85 کلو تک پہنچ گیا۔

اگست 2024ء میں ایک مرتبہ خیرپور جانا ہوا۔ ایک دوست کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تو میں نے بھی سوچا کہ اپنا HbA1c ٹیسٹ کروا لیتا ہوں۔ اگلے دن میں اپنے گاؤں چلا گیا۔ شام کو دوست نے میری رپورٹ بھیجی۔ رپورٹ دیکھی تو HbA1c 10.71 تھا۔

وہ نمبر دیکھ کر ایسا لگا جیسے میرے اوپر بم گر گیا ہو۔ مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ جس چیز سے خود کو ساری زندگی بچانے کا سوچا تھا، وہ میری زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔

میں فوراً اپنے گاؤں کے ڈاکٹر سائیں محمد شیخ کے پاس گیا۔anwar ali رینڈم شوگر چیک کروائی تو 492 تھی۔ یہ دیکھ کر پریشانی اور بڑھ گئی۔ ذہن میں عجیب عجیب خیالات آنے لگے اور میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے زندگی ختم سی ہوگئی ہو۔

وقت گزرتا گیا۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا استعمال کرتا رہا، شام کو گلوب چوک پارک میں واک بھی شروع کردی اور آہستہ آہستہ شوگر کافی حد تک کنٹرول میں آنے لگی۔

لیکن اسی دوران کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد شروع ہوگیا۔ بہت علاج کروایا مگر درد ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ سکھر کے ایک فزیشن کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ آپ کے مسلز بہت کمزور ہوگئے ہیں، حتیٰ کہ نماز بھی کچھ عرصہ کرسی پر بیٹھ کر پڑھنے کا مشورہ دیا۔

یہ بات سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ اس شام نماز کے دوران میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ میں نے اللہ پاک کے حضور دعا کی۔

اگلی صبح میں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے اپنے جسم کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔

میں صبح تیار ہو کر پارک پہنچا۔ وہاں کچھ لوگ میٹ بچھا کر ورزش اور یوگا کر رہے تھے۔ ایک دو دن تک انہیں دیکھتا رہا۔ تیسرے دن ہمت کرکے ان کے پاس گیا اور پوچھا کہ اگر میں یوگا ٹیم میں شامل ہونا چاہوں تو طریقہ کیا ہے اور فیس کتنی ہے۔

وہاں میری ملاقات یوگا ٹیچر سائیں سلیم شاہ صاحب سے ہوئی۔ انہوں نے میری رہنمائی بھی کی اور بہت حوصلہ بھی دیا۔ یوں 18 اگست 2025ء کو میرے یوگا اور باقاعدہ ورزش کے سفر کا آغاز ہوا۔

میری ایک عادت شروع سے رہی ہے کہ میں جو بھی کام کرتا ہوں، دل سے کرتا ہوں۔ اس لیے اس سفر میں بھی میں نے پوری محنت اور مستقل مزاجی کے ساتھ وقت دینا شروع کیا۔

صبح تقریباً 50 منٹ واک، 5 سے 6 کلومیٹر پیدل چلنا، پھر 45 منٹ یوگا اور ورزش، اس کے ساتھ کچھ انفرادی ورزشیں بھی جاری رکھیں۔

آہستہ آہستہ میرے جسم میں نمایاں تبدیلی آنے لگی۔ تقریباً چار ماہ میں میرا وزن 85 کلو سے کم ہو کر 75 کلو تک آگیا۔

اور سب سے بڑی خوشی یہ تھی کہ فروری 2026ء میں میرا HbA1c 5.00 تک آ گیا۔

میں رِور سٹی ہسپتال میں ڈاکٹر فرحان بلوچ سے علاج لے رہا تھا۔ انہوں نے میری رپورٹس اور میری بدلتی ہوئی طرزِ زندگی کو دیکھتے ہوئے دوا کم کی۔ مئی 2026ء میں HbA1c 5.5 آیا، جس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے مجھے طبی نگرانی میں دوا کے بغیر اپنی ورزش اور بہتر غذا جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

تین ماہ بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو HbA1c 5.6 آیا، جو نارمل رینج میں ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے مبارکباد دی اور بتایا کہ ایسی صورتحال کو عام طور پر Diabetes Remission کہا جاتا ہے، یعنی طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے نتیجے میں شوگر کے نمبرز کا نارمل حد میں برقرار رہنا۔

اس دن مجھے محسوس ہوا کہ اصل کامیابی صرف ایک رپورٹ کے نارمل آنے کی نہیں، بلکہ اپنی زندگی کے انداز کو بدلنے کی ہے۔

آج جب میں اپنے ماضی کو دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ جب انسان آرام پسند زندگی کا عادی ہوجاتا ہے، سارا دن ایک جگہ بیٹھا رہتا ہے، جسمانی سرگرمی کم ہوجاتی ہے اور خوراک میں مٹھائیاں، بیکری کی اشیاء اور غیرمتوازن غذا شامل ہوجاتی ہے تو صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

میرا یہ تجربہ کسی کے لیے طبی نسخہ نہیں بلکہ میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے۔ ہر انسان کی جسمانی حالت مختلف ہوتی ہے، اس لیے شوگر کے مریضوں کے لیے ڈاکٹر کی ہدایت اور باقاعدہ ٹیسٹ ضروری ہیں۔

لیکن اپنی زندگی کے تجربے سے ایک بات ضرور کہہ سکتا ہوں:

صحت کو قسمت کے حوالے کرکے بیٹھنے کے بجائے اپنی زندگی کے انداز کو بدلنے کے لیے آج ہی ایک قدم اٹھائیں۔

روزانہ واک، مناسب ورزش، متوازن غذا، وزن پر نظر اور اپنی صحت کے بارے میں شعور—یہ چھوٹے چھوٹے قدم مستقبل میں بہت بڑا فرق پیدا کرسکتے ہیں۔

میں نے اپنی زندگی میں یہ محسوس کیا ہے کہ انسان کو اپنی زندگی بدلنے کے لیے ہمیشہ کسی بڑے معجزے کی ضرورت نہیں ہوتی؛
ایک مضبوط فیصلہ، مسلسل محنت، اچھی عادتیں اور اللہ پاک پر یقین بہت کچھ بدل سکتے ہیں۔

اگر میرے اس تجربے سے کسی ایک شخص کو بھی اپنی صحت کے لیے ایک قدم اٹھانے کی ہمت مل جائے تو میں سمجھوں گا کہ اپنی کہانی لکھنے کا مقصد پورا ہوگیا۔

اپنی صحت کو ترجیح دیں، جسم کو حرکت میں رکھیں، اپنی غذا کا خیال رکھیں اور آرام کی نہیں، صحت مند عادتوں کی زندگی اپنائیں۔

انور علی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • نقرئی لومڑی
  • جشن آزادی اور شریعت
  • سلطان ٹیپو
  • یہ تلخ لہجہ، ہوا کی خنکی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
نوحہ ایک دھرتی کا
پچھلی پوسٹ
مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا زوال

متعلقہ پوسٹس

کس درجہ اکیلی ہے یہ یکتائی ہماری

جون 2, 2026

رحمتِ خداوندی کے پھول

فروری 3, 2020

محفلِ محبت کا مزہ

دسمبر 3, 2024

کوکن کا نسائی ادب

مئی 23, 2019

میں ایک مرتبہ

نومبر 26, 2020

معصوم پری

دسمبر 7, 2025

لذتِ نفس کی غلام عورت

نومبر 27, 2024

وہ جو قرض اک تھا زبان پر

فروری 20, 2020

علمی احتیاط

جنوری 17, 2026

رفوگر

جون 14, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

میجر عدنان: ایک زندہ روایت

ستمبر 10, 2025

سرنگ

جون 9, 2020

چچاچھکن نے سب کے لئے کیلے...

اگست 22, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں