خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابادھیان بٹائے رکھنا ہے!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

دھیان بٹائے رکھنا ہے!

از شیخ خالد زاہد اگست 26, 2023
از شیخ خالد زاہد اگست 26, 2023 0 تبصرے 58 مناظر
59

کرہ عرض کی تقسیم سرحدوں کے تعین کے ساتھ کی گئی، مورخین اور جغرافیہ سے تعلق رکھنے والے اس امر سے خوب آگاہ ہونگے کے ان سرحدوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا ، یہ یقینا ایک دلچسپ معلومات ہوگی ۔ ایک اندازے کے مطابق اور تھوڑی سی تاریخ کے مطالعہ اور موجودہ عالمی نظام سے یہ اندازہ لگانا تو آسان ہوجاتا ہے کہ ان سرحدوں کے پیچھے بھی اثر و رسوخ جیسی اصطلاح کارفرما رہی ہوگی ۔ اس اثر و رسوخ کو جاننے کیلئے اپنے قبائلی نظام کو دیکھ لیجئے جہاں جس قبیلے کا سردار جتنا طاقتور ہوگا اور جتنے وسائل اس کے قبضے میں یا اس کے علاقے میں ہونگے وہ اپنی سرحدیں بڑھانے کے جواز بھی پیدا کرنے کا مجاز ہوگا ۔ اس قبیلے کے آس پاس قبائل جن کے وسائل محدود ہونگے، چھوٹے ہونگے اور زندگیاں اجیرن ہونگی تو اپنے قبیلے کو ایسے کسی قبیلے میں یاتوخود ضم کردینگے یا پھر ان پر قبضہ کرلیا جائے گا ۔ شائد ایسی ہی کوئی حیقیقت تاریخ کی ورق گردانی سے جلوا افروز ہوسکے ۔

پہلے تو پاکستان کی تخلیق کی ایک منظم تحریک اور پھر اس تحریک کی بدولت پاکستان کا وجود میں آنا مان لیجئے در اصل اس اثر ورسوخ سے ٹکراءو تھا ۔ جس کے لئے اللہ رب العزت نے کچھ خاص لوگوں کو چنا اور ان سے یہ کام اپنے منطقی انجام کو پہنچوایا ۔ یہاں یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ اثر و رسوخ سے ٹکراءو سے کیا مراد ہے تاج برطانیہ جہاں سورج غروب نہیں ہوتا تھا یعنی کہیں سورج غروب ہوتا اور کہیں نکلتا تو وہ سب تاج برطانیہ کے ماتحت تھے ۔ ہر قسم کی طاقت سے مالامال ایشیا ، افریقہ اور یورپ پرقابض تاج برطانیہ سے جس کی حماءت پرہندوستان کے سارے رہنماء مگر پھر بھی پاکستان کا وجود میں آنا عقلی طور پر سمجھ نہیں آتا، کھلی آنکھوں سے یقین کرنا مشکل ہے ۔ البتہ یہ بات واضح دلیل کے طور پر ابھر کر آتی ہے کہ تاریکی میں ڈوبتی ہوئی امۃمسلمہ کی بقاء کیلئے نعرہ تکبیر کا بلند ہونا اور پاکستان کا مطلب کیا لالہ اللہ گونجنا اور حقیقت میں دنیا کی تقسیم کے نظرئیے کو دوقومی نظریے کا نام دینا قدرت کیلئے کافی تھا کہ وہ حماءت کرے اور قدرت نے بھرپور حماءت کی پاکستان وجود میں آگیا ۔ یہ معجزا بھی اللہ کے مہینے رمضان المبارک میں وجود میں آیا اور وہ بھی ستائیسویں شب میں ۔ کتنے جسم کٹے ، کتنے جسم لٹے، کیا کچھ برباد ہوا لیکن پاکستان وجود میں آگیا، جہاں طے پایا کہ تمام مذاہب کو اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کی آزادی دی جائے گی اور اسلام کے بنیادی اصول اس ملک ِ خداداد کا قانون ہونگے ۔ انگریزوں اور ہندءوں نے مل کر مسلمانوں پر جہاں طبعی مظالم کے پہاڑ توڑے وہیں انہوں نے ایک منظم طریقے سے تعلیم سے دوررکھنے کی ہر ممکن کوشش کی اور یہ کوشش کامیاب بھی رہی جس کے لئے انہوں نے مسلمانوں کو ہی استعمال کیا ۔ تعلیم سے دور رکھنے کیلئے انہوں نے مسلمانوں کو ایسا نوازا کے ان کا ذہن تعلیم کی اہمیت کوسمجھنے سے قاصر رہا انہیں دنیا کی ساری سہولیات فراہم کرتے رہے اور اپنے لئے بھرپور طریقے سے استعمال کرتے رہے ۔ اس طرح سے سر سید احمد خان کی کوششیں دم توڑتی چلی گئیں ۔ ایسے ہی لوگوں کو پاکستان بننے کے بعد اختیارات سے نوازا گیا جو آسائسشوں کے عادی ہوچکے تھے اور انکی نسلیں بھی اسی ڈھب پر چلنا شروع ہوگئیں پھر وقت کی ضرورت سمجھ کر ان لوگوں نے اپنے بچوں کو بیرون ملکوں سے تعلیم بھی دلوائی تاکہ آنے والے وقت میں جہاں انہیں کاغذوں کی ضرورت پڑے تو وہ اس سے بھی مار نا کھائیں ۔ گنتی کے سیاستدانوں کے علاوہ پاکستان کی سیاست میں ایسے ہی اشرافیہ ملتے ہیں جو نسل در نسل اس کھیل کے کھلاڑی ہیں ، یہی لوگ سیاسی جماعتیں بدلتے ہیں اور وقت پڑنے پر یہ نئی جماعتوں کو بھی تشکیل دیتے ہیں ۔ یہ تو طے ہے کے ایسا ممکن نہیں کے کوئی انسان بغیر مسائل کے زندگی گزار رہا ہو، غریب آدمی کے مسائل ظاہری ہوتے ہیں اس کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا اور اپنے اہل خانہ کو کھلانا سب سے بڑا مسلۃ سمجھا جاسکتا ہے، بھوک کے بعد ایک طویل فہرست مرتب کی جاسکتی ہے جو کسی بھی قسم کی ضرورت کے علاوہ ہو، ایسے ہی امیر آدمی کا سب سے بڑا مسلۃ جو بظاہر تو دیکھائی نہیں دیتا لیکن اب سمجھ ضرور آتا ہے کہ اپنی دولت میں مزید اضافہ کیسے کیا جائے اور پھر اس کے ساتھ اس سے وابستہ مسائل کی فہرست ترتیب دی جاسکتی ہے ۔ امیر اور غریب بطوں انسان دونوں ہی معاشرے کی اکائی ہیں لیکن بد قسمتی ان دونوں کے رخ مختلف سمتوں میں ہیں ۔ ایک مغرب کی طرف ہے تو دوسرا مشرق کی طرف زور لگا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دونو ں ایک دوسرے کے مسائل پر توجہ دینے سے قاصر ہیں اور اپنے مسائل کو ہی حقیقی مسائل سمجھتے ہیں ۔ معذرت کیساتھ ! مسائل تو مسائل ہیں نا چاہے وہ امیر کے ہیں یا غریب کے ۔

مسائل تو جیسے پاکستان کی سرحدوں میں ہمارے آباءو اجداد کے داخل ہونے سے قبل ہی پھیلا دیئے گئے تھے بلکہ ہماری پاک سرزمین میں بو دئے گئے تھے اور ان کی نشو نما پہلے دن سے ہی شروع ہوگئی تھی جس کی آبیاری جانے انجانے اپنے لہو سے بھی کی گئی ۔ یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے جو آج یہ مسائل اتنے تناوراور مضبوط درخت بن کر کھڑے ہوئے ہیں اور ان کی طاقت اور مضبوطی کا اندازہ لگائیں کے کوئی ان کی طرف دیکھنے کی بھی مجال نہیں کرتا انہیں کاٹنا تو بہت دور کی بات ہے ۔ تعلیم سے دوری نے عزت نفس کا تصور بھی کہیں پوشیدہ کر دیا ، ساری کی ساری توجہ معاش پر لگا دی گئی ۔ پھر تعلیم کی روشنی کی طرح گھروں میں جلنے والے بلب بھی مدہم ہوتے گئے دنیا آگے بڑھتی گئی اور ہم نے پستی کا سفر شروع کردیا ۔ مسائل تو جیسے روز بروز بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں اور یہ مسائل بنیادی ہیں جن میں آج سب سے بڑا مسلۃ اشیائے خردو نوش کی دستیابی ہے خدا ناخواستہ ایسا نہیں کہ ہم قحط زدہ کہلائے جانے والے ہیں بلکہ ہمارے ملک کی اکثریت آبادی قوت ِ خرید سے محروم ہوتی جارہی ہے، یوں سمجھ لیجئے رکھے ہوئی رقم ذائل ہوتی جارہی ہے ۔ مہنگائی کا دیو ہیکل جن ہر طرف دندناتا پھر رہا ہے جسے قابو میں کرنے کی کسی میں ہمت نہیں اور جنہیں اختیار دیا گیا ہے ان کی صحت پر اس جن کے دندنانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ خاکم بدہن !ہم کہیں کسی ایسا قبیلہ تو نہیں بننے جارہے جو اپنے سے بڑے اور خوشحال قبیلے کی طرف مدد کیلئے دیکھ رہا ہو ۔ ہمارے ملک کے بڑھتے ہوئے مسائل ہمیشہ سے عوام کا دھیان اہم مسائل سے ہٹانے میں کامیاب رہے ہیں ۔

نگران حکومت اس عزم کیساتھ کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے گی ، وجود میں آچکی ہے ، وزیروں مشیروں نے کام شروع کردیا ہے ۔ بدقسمتی یہ ہے کہ نگران حکومت کے سینے میں دل نہیں ہوتا یہ مشینی لوگ ہوتے ہیں انہیں ٹیکنوکریٹ کہا جاتا ہے (ویسے تو منتخب حکومت کے سینے میں بھی دل نہیں ہوتا لیکن ضرورت کے مطابق استعمال کرلیتے ہیں )اسلئے جب تک نگران حکومت رہیگی عوام کی حالت مزید خراب ہوتی جائے گی ، قیمتوں میں اضافہ ہی ہوگا ۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی ہے کہ پاکستان کا مطلب لا الہ اللہ ہے او راللہ جو اپنے بندے سے ستر ماءوں سے زیادہ محبت کرتا ہے بھلا کیسے ۲۲ کڑوڑ لوگوں کے گھر کو برباد ہونے دے گا ، بھلا وہ کیسے اس قبیلے کو جو ایک معجزے کے طور پر ہ میں دیا گیا ہے کسی اور قبیلے میں ضم ہونے دیگا ، بھلا وہ رب العزت کیسے اس رحمتوں اور نعمتوں سے لبریز زمین کو برباد ہونے کیلئے بے یارومددگار چھوڑدیگا ۔ البتہ یہ ضرور ممکن ہو کہ وہ اپنے ان بندوں کی آزمائش لے رہا ہوجنہیں اب وہ پاکستان کی باگ دوڑ دینا چاہتا ہو ۔ بس اب دھیان بٹنے نہیں دینا ہے ملک کی سلامتی اور خیرخواہی کیلئے اپنی توجہ ضرور رکھنی ہے ۔ اب ہ میں بطور قوم کچھ ایسا کرنا ہے کہ دشمن کا دھیان بٹا رہے اور ہم اپنے راستے پر گامزن ہوجائیں ۔ ان شاء اللہ

 

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سوارہ
  • میں منوّر ۔ میری زبانی
  • اتوار کا فائنل
  • تائی ایسری
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
شیخ خالد زاہد

اگلی پوسٹ
ایموجیز اور سیکسٹنگ
پچھلی پوسٹ
جہنم میں لیجانے والے کام

متعلقہ پوسٹس

میرے وطن کو کوئی دعا لگ نہیں رہی

اکتوبر 16, 2025

نہ زمیں پر نہ آسمان میں ہے

اکتوبر 12, 2025

یہ درد، یہ آہیں

ستمبر 27, 2025

غم مجھے کرنے لگے

اکتوبر 15, 2025

کہیں زمیں تو کہیں آسماں پسند کیا

فروری 4, 2020

از جہانِ گم گشتہ

فروری 18, 2020

ذہنی سکون کا سفر

دسمبر 6, 2024

منسوب تری ذات سے سب رنگ

فروری 24, 2025

یکساں نگارِ دہر میں ہر ایک رنگ ہے

اکتوبر 26, 2025

عجب گُماں دلِ خُوش فہم کو لگا تو ہے

نومبر 21, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کرفیو آرڈر

مئی 20, 2020

قاری ٹائم پیس اور مریم بی...

ستمبر 8, 2019

حالات کے گھماؤ سے یکبار بک...

فروری 2, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں