خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریردارا شکوہ
اردو تحاریرتحقیق و تنقیدڈاکٹر وحید احمد

دارا شکوہ

از سائیٹ ایڈمن اگست 2, 2026
از سائیٹ ایڈمن اگست 2, 2026 0 تبصرے 3 مناظر
4

رباعی میں دارا شکوہ (1659-1615) کو مغلِ اعظم شہزادہ دارا شکوہ کہتا ہے۔daara shakoh یہ وہی دارا شکوہ ہے جو اورنگ زیب کا بڑا بھائی، اپنے باپ شاہجہاں کا لاڈلا اور اپنی بہن جہاں آراء کا چہیتا تھا۔ ہر لحاظ سے ولی عہد اور ہر معیار سے شاہ جہاں کا جان نشین تھا۔ صرف 44 سال زندہ رہنے دیا اس شہزادے کو۔ یہ وہی دارا شکوہ ہے جسے اورنگ زیب نے بے دردی سے قتل کروایا۔ اس کے کٹے ہوئے سر پر اپنی تلوار سےaadil aseer تین وار کئے۔ یہی نہیں پھر اس کا مسخ شدہ سر طشت میں دھر کے اپنے اور دارا کے باپ شاہ جہاں کو کھانے کی رکابیوں کے بیچ رکھ کر تحفے میں بھیجا۔ وہ بیمار شاہجہاں جسے اورنگ زیب نے اس قلعے میں قید کر رکھا تھا جس کے جھروکے سے تاج محل نظر آتا تھا۔ وہ تاج محل جو شاہ جہاں نے بنوایا تھا۔
وہ اورنگ زیب جسے ہمارے اکثر لوگ درویش بادشاہ کہتے ہیں، دراصل مغلیہ سلطنت کا ضیاءالحق تھا۔ وہ خونی اور درندہ صفت شخص جس نے دانش ور شہزادہ مارا۔ اس نے صرف بھائی کا سر نہیں کاٹا بلکہ اس ناعاقبت اندیش نے اس عہد کی دانش کا سر قلم کیا۔ ایک برادرِ دارا تمام برادرانِ یوسف پر بھاری ہے۔
اگر دارا شکوہ بادشاہ بنتا تو وہ بےمثال حکمران ہوتا، فلاسفر کِنگ، جس کا خواب افلاطون نے دیکھا اور اپنی مشہور کتاب "رپبلک” کا موضوع بنایا۔
دارا شکوہ وہ سجیلا جوان تھا جس پر شہزادے کا لفظ زیبا تھا۔ وہ فنونِ لطیفہ کا پروردہ، علم و ادب کا دلدادہ اور شعر وسخن کا سرپرست تھا۔ وہ شاندار شاعر اور صوفی منش انسان تھا۔ اس کی تصنیف "مجمع البحرین” اسلامی تصوف کو ہندو اور جین نروانی دھیان کے ساتھ دو سمندروں کی طرح دکھاتی ہے۔ اس کا صوفی نامہ برصغیر میں تصوف کی کتابوں میں درخشاں تحریر ہے۔ عمر خیام کی رباعیوں کے ساتھ دارا شکوہ کی رباعیاں پڑھیں تو مضمون آفرینی کے ترفع کے ساتھ عروض کی کوئی لغزش نظر نہیں آتی وہ لغزش جس سے بڑے بڑے اساتذہ مستثنیٰ نہیں ہیں۔ اردو ادب پر مغلیہ دور کے سب سے زیادہ اثرات لاشعوری طور پر دارا شکوہ نے مرتب کئے ہیں۔ مگر اس حقیقت کو مورخین مانتے ہیں نہ نقاد۔ ہم بس تزکِ بابری، تزکِ جہانگیری، اکبر کے نو رتن اور بہادر شاہ ظفر کے دیوان کا تذکرہ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی زیبِ داستاں کے لئے ظہیرالدین بابر یا کچھ مغلیہ شہزادوں اور شہزادیوں کے اشعار سنا دیتے ہیں۔ دارا شکوہ کی بات رسمی طور پر کبھی کبھی کرتے ہیں اور دانستہ ایسا کرتے ہیں۔ ہم تاریخ سے رُو گردانی کرتے ہیں۔ چشم پوشی کرتے ہیں۔ ہمیں آنے والی نسلوں کو درست تاریخ پڑھانی چاہئیے۔
میں نے دارا شکوہ کی ایک فارسی رباعی کا اردو رباعی میں ترجمہ کر کے اپنے محبوب شہزادے کو نذرانہء محبت پیش کیا ہے۔
ملاحظہ فرمائیے
خواہی کہ شوی داخلِ اربابِ نظر
از قال بحال بایدت کرد گزر
از گفتنِ توحید موحد نہ شوی
شیریں نشود دہانت، از نامِ شکر
(دارا شکوہ)
خواہش ہے کہ شامل ہو بہ اربابِ نظر؟
کر قال سے پھر حال کی منزل کو سفر
توحید بیاں کوئی موحد نہیں ہے
شیریں نہ ہوا ذائقہ کہنے سے شکر

وحید احمد
یکم اگست 2026

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • لاوارث
  • آنکھیں
  • جھوٹن
  • تازہ گوشت یا حرام گوشت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں
پچھلی پوسٹ
محفلِ مسالمہ ٹیکسلا

متعلقہ پوسٹس

روایات سے روشنی تک

جنوری 4, 2026

خزاں کی مسکراہٹ

دسمبر 10, 2024

میڈم ٹپ ٹپ، شیخ رشید اور شادی کی فرمائش

جنوری 13, 2020

ٹیکنالوجی کی ترقی

نومبر 8, 2025

عورت کے حقوق

اپریل 1, 2023

سلیم فائز

دسمبر 29, 2021

کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

جون 4, 2026

دیوتاؤں کے دیوتا

اکتوبر 2, 2020

ٹیکنالوجی کی مدد سے اردو ادب کی تدریس

جون 18, 2021

حفیظ جالندھری کی شاعری

دسمبر 4, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی...

جون 2, 2026

جمغورہ الفریم

جون 9, 2020

ملحد، سیکولر اور قادیانی اتحاد

اکتوبر 18, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں