خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو بابا سپیشلوحید احمد آڈیٹوریم کی تعمیر
اردو بابا سپیشلاردو تقریباتڈاکٹر وحید احمد

وحید احمد آڈیٹوریم کی تعمیر

از سائیٹ ایڈمن مئی 11, 2025
از سائیٹ ایڈمن مئی 11, 2025 0 تبصرے 63 مناظر
64

مانسہرہ میں ممتاز شاعر، ادیب، اور ادبی جریدے "شعر و سخن” کے مدیر جان عالم نے جو میری عزت افزائی کی ہے میرے پاس اس احسان کا شکریہ ادا کرنے کے لئےالفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنے تعلیمی ادارے رحمانیہ پبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی نئی نویلی عمارت میں میرے نام کا ایک شاندار آڈیٹوریم تعمیر کروایا ہے، وحید احمد آڈیٹوریم، جس کو ادبی تقاریب کے لئے مختص کیا جائے گا۔ انشاءاللہ اسی ماہ اس نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم کا افتتاح ہو گا۔
یہی نہیں، انہوں نے وحید احمد ادبی ایوارڈ کا اجراء بھی کیا ہے جو ایک طرح کا لائف ایچیومنٹ ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ ایک کمیٹی کی منظوری سے ہر سال ان ادیبوں کو دیا جائے گا جنہوں نے اپنی زندگی ادب کو دے دی اور علم و ادب کو ثروت مند کیا۔ یہ ایوارڈ کسی بھی سماجی دباؤ سے مبرا ہو گا اور مستحق ترین تخلیق کاروں کو پیش کیا جائے گا۔
ہزارہ ہمارے ملک کا خوبصورت ترین علاقہ ہے اور مانسہرہ اس کا دل ہے۔ مانسہرہ اگی اور بالاکوٹ سے ہوتا ہوا کاغان اور ناران کی وادیوں اور ندیوں کی خوشبو سمیٹتا سیف الملوک اور ملحقہ جھیلوں تک جاتا ہے، جہاںwaheed ahmad auditorium پریاں اترتی ہیں۔
جیسے مانسہرہ خوبصورت ہے بالکل اسی طرح جان عالم کا دل حسین ہے۔ وہ بہت عمدہ شاعر، ادیب اور معلم ہیں۔ گذشتہ 25 سال سے پورے ہزارہ ڈویژن کے اکلوتے سہ ماہی ادبی جریدے "شعر و سخن” کے مدیر ہیں۔ اب تک اس جریدے کے 100 نمبر آ چکے ہیں۔ جان عالم کی ذمے داری کا عالم یہ ہے کہ یہ ادبی رسالہ ہمیشہ وقت پر شائع ہوا ہے اگرچہ جان عالم اس کا سارا انتظام خود اکیلے کرتے ہیں۔ ساری دنیا سے موصول شدہ ادب پارے جمع کرنا، ان کا چناؤ، اپنے ہاتھ سے لیپ ٹاپ پر کتابت، راولپنڈی میں اشاعت اور اس کی تقسیم، یہ سب کام وہ تن تنہا کرتے ہیں۔ اختصاص یہ ہے کہ "شعر و سخن” ہمیشہ وقت پر چھپتا ہے۔ میں سالہا سال سے جان عالم کی اس تن دہی کا چشم دید گواہ ہوں۔
یہ سال ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سال "شعر و سخن” کی سلور جوبلی اور شماروں کی سینچری کی شاندار تقریب اور ساتھ ہی "وحید احمد ایوارڈ” کی تقسیم نئے نویلے "وحید احمد آڈیٹوریم” میں اسی ماہ منعقد ہو گی جب آڈیٹوریم کا افتتاح کیا جائے گا۔ انشاءاللہ۔
میں بہت خوش قسمت ہوں۔ لائل پور سے ہوں، اسلام آباد میں رہتا ہوں اور دیکھئیے کہ میرے نام کا آڈیٹوریم صوبہ خیبر پختون خواہ کے خوبصورت اور تاریخی شہر مانسہرہ میں تعمیر ہوا ہے۔ یہ کرہ ارض پر، ساری دنیا میں پہلی عمارت ہے جو میرے نام کی ہے۔

جان عالم
میرے پیارے
ہم لوگ شاعر ہیں۔ ہمارے پاس الفاظ اور تراکیب کے ذخیرے ہیں۔ ہم لوگ لفظوں سے کھیلتے ہیں. مگر یقین کیجئے کہ آپ کی اس عنایت اور مہربانی کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مجھے الفاظ نہیں مل رہے۔ پلکیں جھپک کر آپ کو آنکھوں سے دعائیں ہی دے سکتا ہوں جو ابھی لکھتے ہوئے بھر گئی ہیں ❤️

وحید احمد
6 مئی 2025

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سلام اردو سالانہ مشاعرہ
  • برہنہ دھوپ
  • چوتھی سالانہ محفل ادب
  • بساط اور فرہاد
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
دوراہا
پچھلی پوسٹ
طلسمِ زر پرستی

متعلقہ پوسٹس

سلام اردو ۔ نام ہی کتنا پیارا ہے

جنوری 19, 2023

حافظ محمد نفیس

فروری 27, 2021

تین نصیحتیں

اگست 28, 2025

عبد الحلیم شرر کا تعارف

اکتوبر 2, 2024

خامہ بدست غالب

جنوری 3, 2021

بے تدبیر بادشاہ

اگست 28, 2025

نذیر قیصر (عہد ساز شاعر)

فروری 5, 2021

اردو شعرا کے حوالےسے چند معلومات

نومبر 5, 2019

ہاٹ اینڈ سار سوپ

جولائی 5, 2024

یوں ہے کہ

مئی 12, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اردو شعرا کے حوالےسے چند معلومات

نومبر 5, 2019

غلام عبّاس

دسمبر 6, 2019

لوبیا کے پکوڑے

جون 11, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں