خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابافیاض جنگل۔ نہر کنارے کے راج ہنس
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزسیمیں کرن

فیاض جنگل۔ نہر کنارے کے راج ہنس

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 19, 2025
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 19, 2025 0 تبصرے 84 مناظر
85

جنگل ایک پرشکوہ بظاہر پرسکون جنگل جہاں پرندے بے خوف ہوا میں تیرتے ہیں خوشی اور سرشاری سے کوکتے ہیں گھنی چھاؤں، درختوں کی چھوڑی آکسیجن سے بھری تازہ شدھ ہوا، نہر کا پرسکون کنارا۔ یہ سب مجھے بے چین کرتے تھے۔ تلاطم میں مبتلا کرتے تھے، میرے اندر بستا جنگل بے قرار تھا کہ جنگل جنگل ہو جائے! جی جب سے میں نے ڈاکٹر شہزاد بسرا سے ان کے بسائے جنگل کی بابت سنا تھا، امین پور بنگلہ نہر کنارے بسایا ہوا، اٹھارہ کلومیٹر پہ محیط جنگل جسے ڈاکٹر شہزاد بسرا کی تحریک اور انتھک محنت و جنون نے تین سال میں ایک بیابان سے ایک پر رونق اور پراسرار گھنے جنگل میں بدل دیا ہے، اس کار خیر کو انجام دینے کو جو محنت جنون اور خیال کی تحریک درکار تھی وہ ڈاکٹر بسرا نے فراہم کی، جنگل جس کے سائے میں بہت سی مخلوق آرام کرتی ہے، رزق تلاش کرتی ہے، تب سے میں موقع کی تلاش میں تھی کہ کب موقع ملے اور میری نظر کو عین الیقین کی گواہی ملے، سو ڈاکٹر بسرا سے رابطہ کیا گیا اور ہم دو گاڑیوں میں سوار اس جنگل کی جانب چل نکلے۔

یہ جنگل میری توقع اور حیرت سے بڑا تھا۔ تین سال کی مختصر مدت اور وہاں جیسے عشروں کی بیابانی مقیم تھی، درخت اتنے بلند ہو گئے تھے اور ایسی گھنی چھاؤں کرتے تھے کہ سورج کو مکمل ڈھانپتے تھے، نہر سوکھی پڑی تھی، پتہ چلا دریائی سلٹ نے اسے بلاک کر دیا ہے اور سیلاب کے ہنگاموں میں صفائی کا وقت نہیں ملا، وہیں ڈاکٹر قمر بخاری جو کہ ڈاکٹر شہزاد بسرا کے گویا ہمزاد ہیں نے مجھے مخاطب کیا میڈم وہ دیکھیے ہنس نہر پہ تیرتے اڑتے پھر رہے ہیں ان کے لیے ہی عباس تابش نے کہا تھا:

ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

ڈاکٹر شہزاد اور ڈاکٹر قمر بخاری کی جوڑی بھی راج ہنسوں کی جوڑی ہے، یہ جہاں اکٹھے ہوں محفل کو گل و گلزار کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ پپہیے کی کوکیں، پرندوں کی پرمسرت آوازیں، پروں کی سرسراہٹ، پتوں کے رقص کی آوازیں۔ فطرت پوری طرح فیاض ملی مجھے یہاں، دل میں وہی نہاں خواہش انگڑائی لینے لگی، یہاں اس جنگل میں نہر کنارے کرسی بچھاؤں دھیمے سروں میں کوئی غزل گنگناتی رہوں اور کتاب ہو فائل ہو اور میری تنہائی۔ جو کہ فی الحال یہاں میسر نہیں ہے مگر سائے بتا رہے ہیں کہ مراقبہ کرنے کو، رونے کو، تنہا آنسو بہانے کو، کھل کر قہقہے لگانے کو۔ حتی کہ بیگم کے ستائے شوہر حضرات کے لیے غم مٹانے کو بھی یہ جگہ مثالی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بسرا ہماری خوشی دیکھ کر کہنے لگے ”کیوں میم یہ جگہ پکنک کے لیے آئیڈیل نہیں ہے کیا یہاں لوگوں کو آنا نہیں چاہیے“ ، میں نے فوراً انکار میں سر ہلایا نہیں ڈاکٹر صاحب لوگ آئے تو اس خوبصورت ماحول کو تباہ کر دیں گے وہ یہاں آ کر بے تحاشا کھائیں گے، کھانے کے بعد پھر باتھ روم کی تلاش ہوگی وہ ندارد تو پھر جنگل مختلف بدبووں کی آماجگاہ بن جائے گا، ساتھ آئے بچہ لوگ پیمپر میں فارغ ہولیں گے اور جاتے ہوئے پیمپر یہاں چھوڑ دیے جائیں گے۔ ویسے ہم کیا کچھ کھائے پئے بغیر صرف ماحول اور فطرت کے ساتھ کچھ دیر چل کر زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، یہ سوال خود سے پوچھئے گا گر جواب اثبات میں ملے تو پھر یہ جگہ آپ کے لیے ہی ہے۔

وہ عربی کہاوت ہے کہ سنی ہوئی بات دیکھی ہوئی چیز کے برابر نہیں ہو سکتی اس کو صادق پایا میں نے، پہلے اس جنگل کو ویڈیو یعنی عالم مثال میں دیکھا تھا اور اب یہ روح و جاں پہ بیتا تجربہ تھا۔ میں، بچہ لوگ، ڈاکٹر بسرا کا شاگرد جو جگہ جگہ ان کے لیکچر کی عکس بندی کر رہا تھا، ڈاکٹر قمر بخاری بھی مسلسل پھلجھڑیاں چھوڑ رہے تھے ”او پاکستانیو! ذرا غور کرو اپنے جنگل دیکھو انھاں نوں بچاؤ، ایکو سسٹم ویکھو اکو سسٹم نہ چلاؤ“ ۔ کبڈی کھیلتے بچے اور ان کا کوچ ہم سے گھل مل گئے، دیہاتی زندگی نے اپنے کچھ رنگ ہمیں دکھلائے، بھینسوں کے ریوڑ، گوبر چارے سے لدی بیل گاڑیاں۔ تنگ ٹوٹی ہوئی سڑک اور جنگل کی خاموشی!

اسی جنگل میں وہ حصہ بھی ہمیں دکھایا گیا جہاں شہتوت کے درخت لگائے گئے تھے اور اس کو اگانے، سکھانے اور اس کی تجارت کرنے کے لیے اردگرد کے دیہات کو باقاعدہ تربیت دی گئی۔ میرے استفسار پہ کہ اس کی دیکھ بھال دیکھ ریکھ کون کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ ”بیس فیصد پودے میں نے لگائے ہیں اور اسی فیصد شجر کاری محکمہ جنگلات نے کی ہے اور وہی اس کی دیکھ بھال کرتا ہے“ ۔ میں نے رشک سے سوچا کہ یہ کیسی سعادت ڈاکٹر بسرا کے حصے آئی ہے کتنی بڑی نیکی اور کیسا بڑا کام ہے یہ شخص یقیناً اس قابل ہے کہ اس کو ملکی سطح پہ سراہا جائے۔

وہیں قریب ہی ڈاکٹر شہزاد بسرا کا ”ورثہ“ فارم تھا جہاں انہوں نے انواع و اقسام کے درخت، پودے لگا رکھے ہیں وہیں ہمیں مورنگا اور کینوا کے کھیت بھی دکھائے گئے، جی ہاں وہی ”بدنام زمانہ“ مورنگا اور کینوا۔ ان دونوں کا نام سنتے ہی ذہن پہ پہلی تصویر ڈاکٹر شہزاد بسرا کی ابھرتی ہے۔

وہیں ہم نے شجر کاری میں اپنا حصہ ڈالا اور جب میں نے احتجاج کیا کہ ہم یہ پودے خرید کر اپنی جیب سے اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر صاحب نے شائستگی سے انکار کر دیا میم آپ کا آنا ہی بہت اہم ہے۔

ذہن میں تھا کہ ورثہ فارمز کے وئیر ہاؤس سے ہم کچھ خریداری کریں گے مگر ڈاکٹر بسرا اس معاملے میں بہت محتاط ملے شاید ہماری قوم کی الزام پسندی کے باعث! میرے استفسار پہ بس یہی بتایا کہ بس سادہ سا دو کمروں کا وئیر ہاؤس ہے!

واپسی پہ جنگل کی مہک پرندوں کے پروں کی سرسراہٹ، پپہیے کی کوک، تازہ ہوا سے سے کھل کر سانس لیتے پھیپھیڑے، ڈوبتے سورج کی کرنیں، اندھیرے میں چمکتے اڑتے جگنو اور ڈاکٹر بسرا کے فارم کے پپیتے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے تھے۔ جنگل ہمیشہ کی طرح بہت فیاض ملا۔

سیمیں کرن

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • یہ شہر کافر ہے یاں بہت
  • آئینے میں
  • دولت کا غیر منصفانہ بٹوارہ
  • فکر کو باندی بنانے سے رہا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
خدا مجھ پہ اتنا تو احسان کر دے
پچھلی پوسٹ
بے شمارو میرے یارو الوداع

متعلقہ پوسٹس

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

نام ہنسنے کا ہی خوشی ہے کیا ؟

جنوری 28, 2020

سودا کی قصیدہ نگاری

اپریل 13, 2025

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

گردِ ملال چہرے پہ

مئی 31, 2024

اُلٹی دنیا

مئی 25, 2024

بن کے دلدار ترے حق میں گواہی دی ہے

جولائی 7, 2020

جب تیرگی میں گھر سے

جولائی 6, 2025

پانی کے آئینے میں قید دیوی

جنوری 16, 2025

مِل کے رویا اداس شاموں سے

جنوری 26, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

فلک کے پار اڑانوں کی

نومبر 11, 2025

مایا تہذیب اور روحانی ورثہ

دسمبر 6, 2024

جس ایک پل میں جدا ہو...

اپریل 14, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں