خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباایک دن میں قید۔۔۔حضرت اقبالؒ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاویس خالد

ایک دن میں قید۔۔۔حضرت اقبالؒ

از سائیٹ ایڈمن نومبر 12, 2021
از سائیٹ ایڈمن نومبر 12, 2021 0 تبصرے 60 مناظر
61

 

ایک دن میں قید۔۔۔حضرت اقبالؒ

حضرت اقبالؒ کا 80 واں یوم پیدایش پھر کاغذی کارروائی کے طور پر انتہائی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔اس ایک دن کے لیے حضرت اقبال ؒ آج ہمارے ہوئے۔خبردار! آج اگر کسی اور قوم نے حضرت اقبال سے کسی بھی قسم کی وابستگی کا اظہار کیا۔کل 10 نومبر سے لے کر اگلے 8 نومبر تک تم سب جیسے چاہو،جتنا چاہوحضرت اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر جتنی مرضی ترقی کرو،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔مگر آج کے دن وہ صرف اور صرف ہمارے ہیں اور آج ہم نے یہ سارا دن انتہائی اہم معاملے پر ردو قدح کرتے گذارنا ہے کہ یوم اقبال پر چھٹی ہونی چاہیے یا نہیں۔کیونکہ اقبالؒ کی تمام تعلیمات کا نچوڑ اور ہماری ترقی کا اہم ترین راز اسی بحث و تمحیص میں چھپا ہوا ہے۔بھلا اقبالؒ سے اپنی دیرینہ وابستگی کے اظہار کا اس سے بہتر طریقہ اور کیا ہو سکتا ہے؟
اذہان دہر میں یہ تاثر عام ہے کہ حضرت اقبالؒ ایک کامیاب انسان تھے اور انہوں نے زندگی میں جو چاہا وہ حاصل کر لیا۔ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد بعد از مطالعہ جو مجھ ناقص کی سمجھ میں آیا ہے وہ اس ملت بیضا کو اس کے کھوئے ہوئے مقام کا ادراک کروا کر اپنے مقام و منصب پر واپس لانا تھا۔وہ اس مقصد میں وقتی و جزوی طور پر تو کامیاب ہوئے مگر کلی طور پر ایسا سمجھنا بعید از حقیقت ہو گا۔وہ ہزار جتن اور اپنی شدید خواہش و دعاؤں کے باوجوداس قوم کو ذہنی غلامی سے نجات نہ دلا سکے۔فلسفہ مرد مومن، فلسفہ جبر و قدر اور فلسفہ خودی کے رموز کھول کھول کر بیان کر کر کے بھی اس بنی آدم کو انسانی صفات سے مزین کر کے خلیفۃاللہ کے منصب پر فائز نہ کر سکے۔

بقول راقم:
اقبال کو کوشش اصلاح پہ اقبال ملا
ورنہ جاگے تو نہ تھے سن کر اسے اہل غافل

سوچتا ہوں کہ جب اس قوم کو اغیار سے لیے گئے قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر اس کی سیاسی،سماجی، معاشرتی،تہذیبی،ثقافتی،مذہبی اور روحانی حیثیت کو بری طرح مسخ کرنے والے نام نہاد رہنما سامنے موجود بھیڑ پر اپنی قابلیت و لیاقت کی دھاک بٹھانے کے لیے چیخ چیخ کر اپنی سیاسی تقریروں میں جذبات سے لبریز لہجوں میں پورے اعتماد کے ساتھ یہ پڑھتے ہوں گے کہ” اے طائر لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی۔۔۔جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی” تو اقبالؒ کی روح کتنا تڑپتی ہو گی؟اس کا اندازہ جہان آب و گل کے باسی سے لگانا ناممکن ہے۔راقم نے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا تھا اور اب اقبالؒ کی روح سے معذرت کے ساتھ آپ سب کی فہم کے حوالے کرنے کی جسارت کر رہا ہے کہ:
وہ طائر لاہوتی اغیار کے نرغے میں ہے قید
اقبال جسے لقمہ ذلت سے چاہتے تھے بچانا
مغلیہ دور کے زوال سے شروع ہو کر اب تک جاری رہنے والا قومی انحطاط پکار پکار کر ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہم نے اپنے ماضی کی غلطیوں سے کچھ سبق سیکھا اور نہ ہی اپنے اسلاف و اکابرین کے تجربوں سے کچھ استفادہ کیا۔افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے نام نہاد مسیحا حضرت اقبالؒ کے فلسفہ و نظریات سے بالکل نا واقف ہیں اور جو اقبال شناس ہیں انہوں نے اپنے آپ کو صرف علم و ادب تک ہی محدود کر لیا ہے۔وہ اپنی آگہی و ادراک کو عام عوامی سطح تک لانے میں شاید اپنی توہین سمجھتے ہیں۔لہذا وہ سوجھ بوجھ نہ عوامی سطح تک پہنچ رہی ہے اور نہ ہی ان ایوانوں تک،جہاں ملک و قوم کی سلامتی و وقار اور تعمیر و ترقی کے فیصلے ہوتے ہیں۔ اگر کسی کو "اقبالیات” پر دسترس ہو بھی جاتی ہے تو وہ عوام کی دسترس سے ہی دور ہو جاتا ہے۔وہ بزعم خود اتنا بڑا آدمی بن جاتا ہے اورفقط اپنے بلند مرتبے کا حظ اٹھانے پر ہی اکتفا کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ باقی کا طبقہ آج بھی محروم تمنا ہے۔ہم اقبال کو اتنا ہی سمجھے ہیں کہ ان کے کہے گئے اشعار ہماری تقاریر میں جوش و جذبے کے خوب تڑکے لگاتے ہیں اور مقررسامعین سے خوب دادبٹورلیتا ہے۔حضرت اقبالؒ کہ جن کا وجدان انہیں زمانے کی نبض تک لے گیااور انہوں نے چُن چُن کر ایک ایک مرض کی تشخیص کر ڈالی مگر افسوس کہ ہم پھر بھی ان امراض کو رفع نہ کر سکے بلکہ الٹا ہم نے اپنی بد پرہیزی و بد احتیاطی سے ان امراض کو نا سور بنا لیا۔آج ہماری حالت یہ ہے کہ کھوکھلی بیساکھیوں پر ہچکولے کھاتے ہوئے بنا مقصد کے غیر یقینی کیفیت کا شکار ہو کر دن پورے کر رہے ہیں۔ہماری نوجوان نسل تو اقبالؒ کے ارشادات و فرمودات کے تصور کی لذت سے ہی عاری ہے۔تشویش اس بات کی لاحق ہے کہ آئندہ آنے والی نسل نو کے لیے اقبالؒکی حیثیت صرف ایک تصوراتی و ڈرامائی مافوق الفطرت کردار کے سواکچھ نہ ہو گی۔ ایک نسل کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسلاف و اکابرین کا تعلیم و تربیت کی صورت میں بہترین تعارف آئندہ آنے والی نسل کو وراثت میں دے کر جائے مگر یہاں بھی ہم کوتاہی و غفلت کے مرتکب ہوئے۔ ہمیں چاہیے کہ اقبالؒ کی تعلیمات کو ہر سطح پر تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ہمیں چاہیے کہ محض یوم اقبال منانے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ اپنے نوجوانوں میں اقبال کی سیرت و صفات اور مناقبات پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں۔ اقبالؒ کے کلام کو پڑھنے اور سمجھنے کا رواج عام کیا جانا چاہیے۔کچھ بعید نہیں کہ وہ گردوں واپس مل جائے جہاں سے ٹوٹ کر یہ ماہ مبین زمیں بوس ہوا تھا۔

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شہری سہولیات پر حملے
  • نہ ملتا ان کا سنگِ در ، بتاؤ ہم کہاں جاتے
  • بات نکلی تو پھر دور تک جاٸےگی
  • حسین چہرہ، شمائل کا گوشوارہ ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
لذتِ وصل سے انکار بھی ہو سکتا ہے
پچھلی پوسٹ
صِدّیقؓ

متعلقہ پوسٹس

نیا قانون

فروری 5, 2022

بادشاہ چیل

جنوری 24, 2026

کوئی کمی سی ہے

نومبر 3, 2020

وہ خط جو پوسٹ نہ کیے گئے

جنوری 15, 2020

تمام ہجر زدوں کا امام کر کے مجھے

نومبر 9, 2025

حیاتِین – ب

اپریل 8, 2020

آنکھوں کو اگر دل کا اشارہ نہیں ہوتا

اکتوبر 12, 2025

آئیے خود سے سوال کریں

اپریل 7, 2020

سودا بیچنے والی

جنوری 23, 2020

سرد ہوا سی کیوں ہے

اکتوبر 9, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ٹیڑھی لکیر

جنوری 15, 2020

شادی کی خوشیوں کا سفر

مارچ 28, 2026

حضرت بہلول دانا رحمتہ اللہ تعالیٰ...

مئی 18, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں