خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاملمس ایک دھوکا ہے
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزسید محمد زاہد

لمس ایک دھوکا ہے

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 20, 2025
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 20, 2025 0 تبصرے 57 مناظر
58

”اس ملک میں لوگ ایک دوسرے کو ہمیشہ رشتوں سے پکارتے ہیں۔ کسی کو بھائی بنا لیا، کسی کو بہن کہہ دیا۔ جگری دوست کو بھی بلانا ہے تو اس کا نام لینے کی بجائے بہن بھائی کہہ کر پکارا جاتا ہے۔“ ”تو اور کیسے پکاریں؟“ ”کیا بندے کی اپنی کوئی پہچان ہی نہیں ہوتی۔ امرتا پریتم نے ساحر کے بارے میں کہا تھا، باپ، بھائی، دوست اور خاوند کسی لفظ کا کوئی نہیں رشتہ یوں جب میں نے تم کو دیکھا سارے حرف نمایاں ہو گئے ” ”تم اس کے ساتھ کیسے ہی رہ رہی ہو؟“ اس کے سوالات مجھے پریشان کر رہے تھے۔ ”کیا مرد اور عورت کسی رشتے کے بغیر اکٹھے نہیں رہ سکتے؟“ میرا جواب واضح تھا۔ ”وہ خود اس اصول کو ماننے والا نہیں۔ ایک عورت کے ساتھ عہد و پیماں باندھ چکا ہے۔“ ”تم غلط مثال دے رہی ہو۔ وہ اس کی بیوی ہے۔“ ”تو پھر تم کون ہو؟“ میں اسے سمجھا نہیں سکتی تھی۔

وہ روایتی عورت؛ مرد کے ساتھ کوئی رشتہ گانٹھے بغیر کچھ سوچ ہی نہیں سکتی تھی۔ ”لوگ کہتے ہیں کہ تم شادی کرنے والی ہو۔ تم جیسی آزاد عورت ایسے کم تر رشتے پر کیوں راضی ہے؟“ ”کیا رشتوں کے بغیر دوستی نہیں ہوتی؟“ ”پھر تمہارے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ کیا تم اس کے ساتھ ’سائیڈ چک‘ کے طور پر رہو گی؟“ ”یہ تم کیا کہہ رہی ہو؟“ میں حیرت سے اس کا منہ تکنے لگی۔ ”تمہیں اپنی اہمیت پہچاننی چاہیے۔ کیا تم اس کے ساتھ رہ کر خوش رہ سکو گی؟“ وہ جب سے میرے گھر آئی مجھے سمجھا رہی تھی۔ یوں لگتا تھا جیسے وہ کوئی چیز زبردستی میرے منہ میں ڈال رہی ہو۔ وہ ساجد کو نہیں جانتی تھی۔ اس نے دیکھا نہیں تھا کہ ساجد کیسے اندھیری سرد رات میں بھاگتا ہوا جا کر میرے لیے زکام کی دوائی لے آیا تھا۔ ساری ساری رات میرے ساتھ لڈو کھیلتا رہتا تھا۔ اس کو کیا پتا ہم کبھی گانے سنتے تھے، کبھی فلمیں دیکھتے اور کبھی گوگل پہ بیٹھ کر ریسرچ کرتے۔ جو بھی سوال ہوتا اس کا جواب کمپیوٹر کھول کر اس میں ڈھونڈتے۔ ”جب گریویٹیشنل فورس دو اجسام کو ایک دوسرے کی طرف کھینچتی ہیں تو یہ ایک دوسرے سے ٹکرا کیوں نہیں جاتے؟“ ”کیونکہ جب وہ ایک دوسرے کو کھینچ رہے ہوتے ہیں تو اسی وقت اپنی حرکت کی وجہ سے ایک دوسرے سے دور بھی جا رہے ہوتے ہیں۔“ میرا دوسرا سوال تھاِ، ”الیکٹران ایٹم کے نیوکلیئس کے گرد گھومتے رہتے ہیں۔ نیوٹران اور پروٹان بھی حرکت میں رہتے ہیں۔ جب ایٹم ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو ایک دوسرے کے اندر گھس کیوں نہیں جاتے؟“ ریسرچ کے بعد جواب بہت پیارا ملا، ”الیکٹرو میگنیٹک فورسز ایک دوسرے کو دھکا دیتی ہیں۔ جب ہم ایک دوسرے کو چھوتے ہیں تو ایٹم قریب آ کر ایک دوسرے کو دھکا دیتے ہیں۔

یہی دھکا ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہم چھو رہے ہیں۔“ میں ہنسنے لگی تھی، ”تو لمس کا احساس ایک دھوکا ہے۔ اصل میں ہم اس وقت ایک دوسرے کو دور دھکیل رہے ہوتے ہیں۔“ میں نے اس کا منہ چوم لیا۔ وہ حیران ہو کر بولا، ”مجھے نہیں علم کہ تم مجھے اس طرح پسند کرتی ہو۔“ میں نے ہنستے ہوئے دوسری گال پر بھی بوسہ دیا اور بولی، ”یہ بوسے بھی دھوکا ہیں۔ میں تمہیں اس طرح پسند نہیں کرتی۔“ چھونے کا مطلب پرے دھکیلنا ہے اور چھونے سے ہی محبت کا آغاز ہوتا ہے۔ حقیقت میں اگر آپ کسی کا بوسہ لیتے ہیں کیوں کہ وہ آپ کو اچھا لگتا ہے تو یہ پیار کا ایک خصوصی اظہار ہے۔ اگر وہ شخص اس کو غلط سمجھتا ہے یا لوگ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ تمہیں استعمال کر رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ دھوکہ کھا رہے ہیں کیونکہ لوگوں نے رشتوں کے بغیر جینا ہی نہیں سیکھا۔ اس ملک میں لوگ ایک دوسرے کو صرف رشتوں سے پکارتے ہیں۔ اصل سے بھی زیادہ قریب بناوٹی رشتے ہوتے ہیں۔ میرے دادا ابو کہا کرتے تھے، ”جہاں بھی کوئی منہ بولا رشتہ ہو وہاں اس کے پیچھے کوئی برائی پناہ لیے ہوتی ہے۔“ اس بات نے مجھے زندگی بھر تعلقات کو رشتوں کا نام دینے سے روکا۔ رشتہ بناتے وقت مجھے یوں لگتا ہے جیسے ننگی ہو گئی ہوں۔ مجھے سمجھانے والی کو کیا پتہ کہ ہم کتنا ہنستے ہیں؟ کتنا کھیلتے ہیں؟ وہ مجھے استعمال نہیں کر رہا۔ کیا مجھ سے ملنے، باتیں کرنے، ہنسنے ہنسانے اور بحث کرنے کا مطلب مجھے استعمال کرنا ہے؟ جو وہ کہہ رہی تھی ہمارے تو اس قسم کے کوئی تعلقات نہیں تھے۔ سمجھانے والی مجھے بے وقوف سمجھتی ہے۔ یہ دوست میری دوستی پر شک کرتی ہے۔ میرا اس سے کوئی رشتہ ہے، نہ بنانا چاہتی ہوں۔ منہ بولا بھی۔ وہ نہیں جانتی کہ رشتے کا مطلب قبضہ کرنا ہے اور منہ بولے رشتے ناجائز قبضہ ہیں۔ دوستی اور محبت ملکیت نہیں تعلقات میں برابری کا نام ہے۔

سید محمد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سندھو کے کنارے سے
  • اس میں حسن ذرا کم ادا زیادہ
  • ویرا
  • اردو بازار کے بزنس ٹائیکون
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
دو ڈرامے اور ہماری ڈیجیٹل پیڑھی بردار بیبیاں
پچھلی پوسٹ
چوری کہیں کھلے نہ نسیم بہار کی

متعلقہ پوسٹس

میرا ہم سفر

جنوری 15, 2020

نشاط نو کی طلب ہے نہ تازہ غم کا جگر

مارچ 15, 2026

اُردو منقبت کی روایت

جنوری 1, 2023

روح دیکھی ہے کبھی؟

جنوری 2, 2022

حضرت یسع علیہ السلام

مئی 21, 2024

کرونا کی وبا: کیا حکومتی اعداد و شمار صحیح ہیں؟

اپریل 6, 2020

کبوتر

دسمبر 16, 2019

اسلام میں متعدد نکاح

اگست 17, 2025

خوشی کی انتہا

جنوری 4, 2022

گاؤں کی رانی​

دسمبر 12, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

قبض

جنوری 19, 2020

آج ذکر ھوگا ذکرمصطفےﷺ

جنوری 17, 2025

دنیا کے مشکل ترین حالات

جولائی 15, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں