خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباہماری تباہی وپسماندگی اور اس کا حل!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

ہماری تباہی وپسماندگی اور اس کا حل!

از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2022
از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2022 0 تبصرے 81 مناظر
82

ہماری تباہی وپسماندگی اور اس کا حل!

اِس جہاں آب و گل اور عالم بو و گل میں قدرت ایزدی کے کرشمہ ہائے بے شمار ہیں یہ جہاں مالک کون و مکاں و خالق این و آں کی قوت لا محدود کی عظیم جلوہ گاہ ہے جہاں خالق کائنات کی تخلیق کردہ مخلوق روز و شب اپنی حیات مستعار گزارتی رہتی ہے اور پھر ہر ذی روح اپنی زندگی کی متعینہ مدت پوری کرکے خس و خاشاک میں تبدیل ہو جاتی ہے اس دُنیائے جہاں میں جس طرف بھی نگاہ اٹھائیے ہر چیز خالق کائنات کی کاری گری کی عظیم شاہکار دکھائی دیتی ہے لیکن یہ باغ و بہار وقت گزرتے گزرتے دیکھتے ہی دیکھتے خزاں رسیدہ ہوجاتا ہے خالق کائنات کی تخلیق کردہ مخلوقات میں سے اشرف المخلوقات کائنات انسانی کیساتھ بھی موت و حیات کا رشتہ جڑا ہوا ہے۔
ہر انسان اپنی ذات کے خول میں بند ہوکر انسان کی سماجی جاندار والی شناخت کھورہا ہے۔ کل جن کے تحفظ کے لیے جان دی جاتی تھی‘ آج انھی کی جان اپنے ہی ہاتھوں لے لیجاتی ہے۔ اور تو اور اپنی زندگی کے چراغ کو اپنے ہی ہاتھوں گُل کرنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تقریباً 15000 افراد ہر سال خود کشی کرتے ہیں۔ جس کے لیے تعلیم و صحت‘ ہاوسنگ‘ ٹرانسپورٹ‘ انصاف تک رسائی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ غربت اور بے روزگاری کو بنیادی محرکات قرار دیا گیا ہے۔
انسان کے مسائل آج کے نہیں‘رومی کا کہنا ہے کہ تمام انسانوں کا مخرج ایک ہی ہے لیکن اس مادی دُنیا میں وہ سب الگ الگ نظر آتے ہیں‘ وہ یہ کہتے ہیں کہ انسانوں کے درمیان یہ تمام جھگڑے اور قطبیت کی وجہ‘زندگی کے مادی پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھنے کی وجہ سے ہیں۔ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے کشادگی اور انکساری ہونی چاہیے‘ وہ عالمانہ خودپسندی کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں جو جمود کی طرف لے جاتا ہے۔ اس کے بجائے وہ لوگوں کے درمیان مشترکیت تلاش کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔
رومی کے مطابق ایسے منفی خیالات‘ جو کہ نفرت‘ لالچ اور تشدد وغیرہ کی طرف لے جاتے ہیں اور اپنے اصل تک پہنچے کی انسانی صلاحیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔منفی خیالات کو‘جنہیں انسانی قلب کی تاریکی بھی سمجھا جاتا ہے‘مٹا دینے کی ضرورت ہے تا کہ انسانی زندگی کے اصل معنی کو سمجھا جا سکے۔

آج ہمارا بڑا مسئلہ کیا ہے؟مسئلہ‘دراصل منفی اثرات‘افراد کے رویوں‘رکاوٹوں اور اظراف کی ایسی صورت ہے‘ جس سے افراد اور معاشرے کی اقدار متاثر ہورہی ہیں۔ معاشرتی مسئلہ ایک ایسی حالت ہے جو معاشرے کی اعلیٰ اقدار کے زوال کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اگر معاشرہ کوشش کرے تو یہ حالت سُدھر سکتی ہے۔ سماجی مسئلہ ایسی صورت حال کا نام ہے‘جس میں کثرت آبادی ناپسندیدہ صورت حال سے دوچار ہو۔ سماجی مسائل اور برائیاں معاشرے کو گھن کی طرح کھا جاتے ہیں۔
آج کل‘بہت سے مسلم معاشرے کو فرقہ واریت اور تشدد کے نام پر ایسے ہی کڑے چلینجوں کا سامنا ہے۔ کبھی کبھی یہ جھگڑے الگ الگ ترجمانی کا نتیجہ ہوتے ہیں۔اکثر اوقات مخالف نظریات کو کم ہی قبول اور برداشت کیا جاتا ہے۔چناچہ معاشرہ تشدد اور جھگڑوں کی گرفت میں آجاتا ہے۔ایسی صورتحال میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ایسے ادب کو روشنی میں لایا جائے جو معاشرے میں امن و آشتی کو فروغ دے۔
رومی کے خیالات کیا ہیں؟ اول تو وہ محبت کی بنیاد پر انسانی تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں۔ دوسرے یہ قلبی اور بین المذہبی عقائد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تیسرے یہ اس خیال کے تحت کہ تمام انسانوں کا مخرج ایک ہی ہے‘ یعنی خدا‘ لہٰذا انسانیت کو عزت و وقار کا احساس دلاتے ہیں – ان کے خیالات‘ انسانی مساوات کے تصور کو تقویت بخشتے ہیں۔ہمارے معاشرے میں‘رومی کے خیالات کے فروغ کے لئے کئی سطحوں پر شعوری جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس طرح کی راہنمائی کی ضرورت ہے‘جو دوسروں کے نظریات کے حوالے سے تحمل اور رواداری کو فروغ دیں۔ رومی کا کلام‘ انسان اور انسانیت کی قدروقیمت کے حوالے سے متاثر کن تصورات پیش کرتا ہے۔
ہمارے ہاں بہت سے ایسے معاشرتی مسائل موجود ہیں‘ جو ایک فلاحی مملکت بننے کی راہ میں حائل ہیں۔ سب سے ضروری چیز‘جو کسی قوم کے لئے ترقی کے زینے کا پہلا قدم قرار پاتی ہے‘ وہ اس کی اخلاقی حالت ہے۔ قول و فعل کے تضاد‘ جھوٹ‘ دھوکہ دہی اور مکر و فریب ایسے اخلاقی رزائل ہیں‘ جن کی موجود گی میں کوئی قوم خواہ کتنے ہی علوم سے بہرہ ور ہو‘ کتنے ہی زمینی وسائل سے مالا مال ہو اور کتنی ہی افرادی قوت کی حامل ہو‘ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔ معاشرتی مسائل زوال کو دعوت دیتے ہیں….ہمارا ایک نہایت اہم مسئلہ جدید علوم سے ناواقفیت اور جہالت ہے۔ جدید ترین علوم اور ٹیکنالوجی کے حصول کے بغیر کسی بھی معاشرے کے ترقی یافتہ ہونے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ آج دُنیا کی قیادت ان ممالک کے ہاتھ میں ہے جو جدید علوم و فنون پر دسترس رکھتے ہیں۔ جذبہء قومیت کا فقدان بھی ہمارا نہایت اہم مسئلہ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جن مقاصد کے حصول کے لئے ہم نے پاکستان حاصل کیا تھا‘ ہم انہیں آج تک پا نہیں سکے۔ ہمارے ہاں علاقائی مسائل کو ترجیح دینا‘ فرقہ بندی‘ صوبائی عصبیت، ملک و قوم کو پس پشت ڈال کر اپنی ذاتی اغراض کو اولیت دینا عام ہے۔ جو قوت ہم قومی تعمیر میں خرچ کر سکتے تھے‘اُسے آج تخریب میں بروئے کار لا رہے ہیں۔ اپنی منزل کے کھرے ہونے کا یقین ہو تو پھر افراد کے درمیان یکجہتی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ گو کہ نسل‘ زبان اور علاقائی حوالے سے آپس میں کچھ اختلافات موجود ہوتے ہیں‘ لیکن وسیع تر قومی مفاد کے لئے ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خدا اور اس کے بندوں سے مضبوط رشتہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔خالق سے محبت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اسکی تخلیق سے محبت کرنا سیکھیں۔ یعنی انسانوں اور نوع انسانی سے محبت کیے بغیر‘ کسی کو فیض الٰہی حاصل نہیں ہو سکتا۔ انسانی نجات کے لئے‘ خدا اور اسکی مخلوق سے محبت لازمی ہے- اگر انسان تنازعوں سے گریز کرنا چاہتے ہیں اور معاشرے میں ہم آہنگی لانا چاہتے ہیں تو ہمیں مادی تفریق کو تسلیم کرنا ہوگا۔انسانیت کی مشترکیت کو ڈھونڈنے کے لئے‘اپنی روح کی گہرائیوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے‘جو تمام نوع انسانی کو ایک بندھن میں باندھتی ہے۔

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جنٹلمینوں کا بُرش
  • تنہائی
  • تنہائیِ شب
  • جھوٹی بات پھیلانے کی سزا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کراچی کی بحالی کا محاذ!
پچھلی پوسٹ
حسن و دولت ہیں عارضی آخر

متعلقہ پوسٹس

نوجوان ورتھر کی داستان غم اور لیلیٰ

جون 2, 2026

ان کہی بات

مارچ 28, 2022

خود یہ فاقہ کش و نادار

مئی 31, 2024

محبتوں کی سفیر آنکھیں

اکتوبر 10, 2025

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

بُجھ گئے سب دیئے روشنی رہ گئی

مارچ 17, 2020

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

ماموندر کی آدم خور

نومبر 23, 2019

حدیث کی اقسام

جنوری 22, 2023

اِک وقت سے سہما ہوا چہرہ

مارچ 19, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

خطے میں نئی بساط

ستمبر 5, 2025

سانجھ

جنوری 5, 2020

روبرو ہے آئنہ

دسمبر 17, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں