خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامخاموش مگر پُراثر رہنما
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

خاموش مگر پُراثر رہنما

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 10, 2025
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 10, 2025 0 تبصرے 63 مناظر
64

انسانی زندگی رہنمائی کی متلاشی ہوتی ہے۔ بچپن سے بڑھاپے تک، ہر موڑ پر انسان کو ایک ایسے ساتھی، ایک ایسے مشیر، ایک ایسے رہنما کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔ کبھی انسان اداسی کا شکار ہوتا ہے، کبھی ناکامیوں سے تھک جاتا ہے، کبھی مستقبل کے بارے میں الجھن میں مبتلا ہوتا ہے— ایسے وقت میں اسے ایسے دوست کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہا ہو: ”حوصلہ رکھو، آگے راستہ ہے۔“ایسے میں ایک اچھی کتاب امید کی کرن بن جاتی ہے۔
اچھی کتابیں صرف ذاتی ترقی ہی نہیں کرتیں بلکہ معاشرتی اصلاح کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔ وہ قارئین کو دوسروں کا احساس سکھاتی ہیں، برداشت، رواداری، انصاف اور دیانت کے اصولوں سے روشناس کراتی ہیں۔ خاص طور پر نوجوان نسل کو اگر اچھی کتب پڑھنے کی عادت ہو، تو وہ ایک بہتر شہری اور مثبت سوچ کا حامل انسان بنتا ہے۔کتاب علم کا ایسا ذریعہ ہے جو صدیوں تک اثرانداز ہوتا ہے۔ ایک مؤلف جب قلم اٹھاتا ہے تو اس پر ایک عظیم ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے کہ وہ اپنی تحریر کے ذریعے نہ صرف علم کی ترویج کرے بلکہ حقائق کو دیانت داری سے بیان کرے۔ ایک جانب دار کتاب یا تحریر نہ صرف قاری کو گمراہ کرتی ہے بلکہ معاشرے میں غلط فہمیاں اور تعصبات کو جنم دیتی ہے۔دراصل کتاب صرف ایک خانہ پری اور اپنی شہرت کا نام نہیں۔ یہ قوم کی امانت ہے ہمیں جو علم اللہ تعالیٰ نے بطورِ امانت عطاء فرمایاوہ ہمارے اوپر قرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق تک وہ بلاتفریق منتقل کیا جائے تاکہ مخلوق خدا مستفید ہو سکیں۔ یہ کتابیں ہمارے لئے صدقہ ِ جاریہ ہیں یا تو عذابِ جاریہ۔ یہ فیصلہ بھی ہم نے ہی کرنا ہے کہ ہم میں سے خلوصِ نیت سے کتاب لکھنے والے مگر کتنے ہیں؟ کیا ہم صرف اپنی ذاتی تسکین کے لئے دوسروں کی زندگی تو نہیں اجیرن کر رہے؟ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہماری کتاب نسلِ نو، مخلوقِ خدا کی کیا رہنمائی کر سکے گی؟ کیا وہ کتاب مخلوق خدا کی درست رہنمائی کر سکے گی؟

آج کے دور میں جہاں معلومات کی بھرمار ہے، وہاں سچائی کی تلاش ایک چیلنج بن چکی ہے۔ ایسے میں کتابوں کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہے۔ اگر مصنف کسی مخصوص سوچ یا طبقے کے دباؤ میں آ کر جانبدارانہ مواد لکھے گا تو وہ صرف ایک گروہ کو خوش کرے گا مگر معاشرے کی مجموعی فکری اصلاح سے محروم رہ جائے گا۔
ہر دور میں وہی اقوام ترقی کی راہوں پر گامزن ہوئیں جنہوں نے کتاب سے رشتہ مضبوط رکھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب کتاب کو شعور کی کنجی سمجھا گیا تو انسان نے حیرت انگیز ترقی کی، لیکن جبbook salamurdu اسے صرف رسمی تعلیم کا ذریعہ بنا دیا گیا تو ذہنی پسماندگی نے معاشروں کو جکڑ لیا۔شعور دینے والی کتاب وہ ہوتی ہے جو قاری کو سوال اُٹھانا سکھائے، اسے سوچنے، پرکھنے اور سمجھنے پر آمادہ کرے۔ ایسی کتابیں سچائی کو بے نقاب کرتی ہیں، تعصب سے بالاتر ہوتی ہیں اور قاری کے اندر فکری دیانت پیدا کرتی ہیں۔
بدقسمتی سے آج کے دور میں کئی کتابیں محض نظریات کے پرچار، شخصیت پرستی یا ذاتی مفادات کے تحفظ کا ذریعہ بن چکی ہیں۔ جب کہ اصل ضرورت ایسی تحریروں کی ہے جو نوجوانوں کو علم و فہم، تحقیق و تجزیے اور بصیرت و آگاہی کی طرف مائل کریں۔لہٰذا، ”کتاب وہی جو شعور دے“ صرف ایک جملہ نہیں، بلکہ فکری بیداری کا منشور ہے۔ ہمیں ایسی تحریروں کو فروغ دینا ہوگا جو سوچ کے در وا کریں، تنقیدی شعور جگائیں اور انسان کو محض قاری نہیں بلکہ ایک باشعور فرد بنائیں۔ تب ہی معاشرہ بھی آگے بڑھے گا، اور نسلیں بھی فخر سے ان کتابوں کا حوالہ دیں گی۔
ایک اچھی کتاب وہی ہوتی ہے جو تحقیق، دلائل اور حقائق کی بنیاد پر لکھی گئی ہو۔ ایسی تحریر قارئین کے ذہن کو وسعت دیتی ہے، سوالات کو جنم دیتی ہے اور سچ تک پہنچنے کا راستہ دکھاتی ہے۔ وہ تحریریں جو صرف جذبات، مفروضات یا ذاتی خیالات پر مبنی ہوں، دیرپا اثرات نہیں چھوڑتیں۔مصنف کا فرض ہے کہ وہ امانت داری، دیانت اور غیر جانبداری کو مقدم رکھے۔ تاریخ، سوانح، تحقیق یا تنقید — کسی بھی میدان میں لکھی گئی کتاب تبھی معتبر سمجھی جائے گی جب وہ تعصب سے پاک اور حقائق پر مبنی ہو۔اس لیے نہ صرف مصنفین کو، بلکہ قارئین کو بھی یہ شعور ہونا چاہیے کہ سچائی کو تلاش کریں، اور ایسی کتابوں کی قدر کریں جو علم، فہم، تحقیق اور حقیقت پر مبنی ہوں۔قلم مقدس امانت ہے۔ اسے استعمال کرتے وقت سچائی، غیر جانبداری اور حق گوئی کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ایک اچھی کتاب منفی خیالات کا زہر نکال کر مثبت سوچ کی آبیاری کرتی ہے۔ وہ مایوسی کے اندھیروں میں امید کی روشنی، اور الجھنوں میں راہ دکھاتی ہے۔ وہ کردار سنوارتی ہے، شعور جگاتی ہے اور دلوں میں نرمی پیدا کرتی ہے۔اچھی کتاب ایک ایسا استاد ہے جو نہ ڈانٹتا ہے، نہ تھکاتا ہے، نہ وقت کا پابند ہوتا ہے۔ یہ ہر وقت دستیاب ہوتا ہے، خاموشی سے اپنے قاری کو علم، فہم، بصیرت اور سوچ عطا کرتا ہے۔ ایک اچھی کتاب انسان کے خیالات میں وسعت پیدا کرتی ہے، اس کی سوچ میں پختگی لاتی ہے، اور اس کی شخصیت کو نکھارتی ہے۔
ایسی کتابیں جو دینی، اخلاقی یا فکری پہلو رکھتی ہیں، وہ روحانی رہنمائی کا کام بھی دیتی ہیں۔ قرآن پاک، سیرت النبی ﷺ، اور دیگر اسلامی کتب انسان کو راہِ راست پر رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ اسی طرح فلسفہ، تاریخ، نفسیات یا سوانح عمریوں پر مبنی کتابیں بھی زندگی کے کئی پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
کتاب صرف کاغذ پر لکھی ہوئی تحریر نہیں، بلکہ ایک ایسی روشنی ہے جو دل و دماغ کو منور کرتی ہے۔ ایک اچھی کتاب صرف وقت گزارنے کا ذریعہ نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔ آج کے دور میں جب سوشل میڈیا نے توجہ بکھیر دی ہے، ہمیں اپنی اور نئی نسل کی تربیت کے لیے ”اچھی کتاب“ کو بطور رہنما دوبارہ اپنی زندگیوں میں شامل کرنا ہوگا۔ کیونکہ ایک اچھی کتاب، ایک اچھی زندگی کی ضمانت ہے۔ اس حوالے سے اگر کسی شے کو خاموش مگر پُراثر رہنما کہا جائے تو وہ ”اچھی کتاب“ہے۔

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • احساس ۔ حصول سکون کا زریعہ
  • ہانی مرے خلاف ہے، چاکر مرے خلاف
  • ہوئے مر کے ہم جو رسوا
  • کیا عورت محبت کی بھوکی ہے؟
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سخاوت
پچھلی پوسٹ
ہر لب پر آوازہ ہے رُسوائی کا

متعلقہ پوسٹس

ہنرمند نسل کی تعمیر کیسے کی جائے؟

اکتوبر 13, 2025

جلوس

جون 14, 2020

دلچسپ و عجیب

ستمبر 1, 2022

مشرقی عشق اور شاطر شرفا

دسمبر 7, 2020

پندرہ سوسالہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ

ستمبر 26, 2025

ہو سکے تو آ جاؤ بارشوں کے موسم میں

مارچ 18, 2026

امی

نومبر 14, 2021

شامت اعمال ہیں

جون 19, 2023

وہ جو قرض اک تھا زبان پر

فروری 20, 2020

کوکھ جلی

مارچ 29, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

فیض صاحب کے دو اشعار (آنجناب...

اگست 20, 2020

آؤ نا مجھ میں اتر جاؤ...

جنوری 12, 2026

فطرت کا گمشدہ راز

دسمبر 25, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں