خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباانصاف کی بدبو دیتی لاش
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزسیمیں کرن

انصاف کی بدبو دیتی لاش

از سائیٹ ایڈمن جنوری 21, 2019
از سائیٹ ایڈمن جنوری 21, 2019 0 تبصرے 60 مناظر
61

یتیمی کہنے کو تو ایک لفظ ہے مگر صاحبو دراصل یہ ایک کیفیت ہے اور یہ کیفیت جب دل کو اپنی لپیٹ میں لے لے تو پھر یہ قبر تک جان نہیں چھوڑتی یہ حزن آپ کی ذات کا حصہ بن جاتا ہے مختلف شکلیں اور روپ دھارتا ہے مگر پیچھے وہی ظالم کیفیت کارفرما ہوتی ہے۔

بہت سے زخم ادھڑے پڑے ہیں، ساری فلم انکھوں کے آگے پھر سے چل رہی ہے جب یتیمی نے مرے دروازے پہ دستک دی تھی، وہ لاہور سے ماموں کی شادی میں شرکت کی مہینوں سے چلتی تیاریوں کے بعد ہماری گاڑی فیصل آباد کے لیے روانہ ہوئی جس میں زندگی کرتا کھیلتا مسکراتا پورا خاندان سوار تھا اور پھر کھڑلیانوالہ کے پاس بدترین ایکسیڈنٹ جس میں میری ماں کو بدترین چوٹیں آئیں۔ تب ہاں تب یتیمی ہمارے دروازے پہ ہلکی سی دستک دے رہی تھی۔

وہ ان دیکھی انہونی سی چاپ شاید میرے دل پہ پڑتی تھی جو مرے آنسو تھمتے ہی نہیں تھے، وہ چالیس دن میری آنکھوں نے خشک رہنے کے سارے سبق بھلا دیے اور پھر جس دن ماں چلی گئی یتیمی ہمارے گھر دستک دے کر ہمیشہ کے لیے مکین بن کر داخل ہوگئی میں نے خود کو دیکھا اور اپنے ساتھ جنمے ماں جایوں کو، یہ راتوں رات کیا ہوا تھا ہمارے چہروں کو، دنیا کو، لوگوں کو، رویوں کو، ہم ایک دم سے محرومیوں کی صف میں کھڑے تھے اور پھر چار سال بعد جب ہمارا باپ بھی کچھ کہے بغیر اپنی ہمسفر کے پہلو میں جا سویا تو یتیمی کی کیفیت ہمارے گھر کی حاکم بن گئی یہ بین ڈال ڈال کر ہمارے گھر کی ویرانی پہ روتی تھی، دیواروں سے لپٹتی تھی، ہم سب شل بازؤوں، منجمند جسموں کے ساتھ کونوں کھدروں میں دبکے رہتے اور رات کو گھر میں کوئی روشنی کرنے والا نہ ہوتا، اندھیرا اور یتیمی مل کر ہمارے ساتھ روتے۔

آج واقعہ ساہی وال کے ان معصوموں کو دیکھ کر میرے اپنے سارے زخم ہرے ہوگئے ہیں کیونکہ ننھا عمیر اور وہ چھوٹی چھوٹی پریاں ان کے چہروں پہ وہی کیفیت دھند کی طرح پھیلی دیکھی ہے جس نے ان کے چہروں کو بالکل دھندلا دیا ہے۔ وہ کچھ بھی نہ بولیں تو بھی لہو کے چھینٹے چیخ چیخ کر کہتے ہیں کہ یہ یتیموں کے چہرے ہیں جن کا قافلہ سرراہ بری طرح لوٹ لیا گیا ہے۔ یہ کوئی مشیت خداوندی نہیں تھی جس پہ شاید صبر و مرہم کو ئی حیلہ و وسیلہ ہوتا۔ یہ ریاست مدینہ کے جغادری سپاہی تھے جنھوں نے ایک ہنستا کھیلتا خاندان خون میں نہلا دیا مجھے یاد ہے کہ اس حادثے کے بعد ایک عرصہ تک ہم لوگ گاڑی میں سفر کرنے کے قابل نہیں رہے تھے۔ آج ہول پڑتاہے چین نہیں آتا کہ یہ بچے آج کے بعد سوئیں گے کیسے، ان معصوموں کے زندگی پہ اعتبارات کیسے قائم ہوں گے۔

اس ریاست مدینہ کو اور اس کے اہل کاروں کو کیا وہ معاف کر پائیں گے؟
کل کو ننھا عمیر کسی غلط رستے پہ چل پڑا، اک یتیم بچہ بگڑ گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
آپ کے پاس کل معقول بہانہ ہوگا اسے مار دینے کا؟!

آپ نے دراصل زیادہ ظلم یہ کیا کہ ان تین معصوموں کو زندہ چھوڑ دیا عبرت بنا کر، ان کو بھی مار دیتے، آپ کے جھوٹ مکر و فریب کی کاٹھ کی ہنڈیا یوں چوراہے پہ تو نہ پھوٹتی۔

عباس تابش نے شاید آج کے لیے ہی کہا تھا
تو پرندے مار دے، سرو صنوبر مار دے
تیری مرضی جس کو دہشت گرد کہہ کر مار دے

کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ نے معصوم چڑیوں جیسے پرندے شکار کیے ہیں؟
اور وہ جو آپ کا نشانہ چوک گیا ہے تو وہ تین ننھی چڑیاں شاید اب کبھی پرواز نہیں ؐ کر پائیں گی۔

میں ان اہلکاروں کی ”مردانگی“ پہ بھی عش عش کر اٹھی جو گاڑی میں یہ سجی سنوری ایک جیسے کپڑے پہنے گڑیاں نہ دیکھ سکے ننھے ہاتھو ں میں فیڈر شاید میزائل لگا ہوگا، اور مار دینے کے بعد گاڑی سے سامان کے سوٹ کیس منتقل کیے جارہے ہیں، کیا ان سورماؤں کو اسی وقت یہ اندازا نہیں ہوگیا تھا کہ ان سے بھیانک غلطی و جرم کا ارتکاب ہوا ہے؟ کیا ان میں سے کوئی ایک بھی انسان نہیں تھا؟ کوئی ایک آدمی؟ جو غلطی کا ادراک کرکے اپنے جرم کی نوعیت کا اندازا کرکے وہیں اپنے پستول سے اپنا بھی خاتمہ کرلیتا؟

بہت پڑھا ہے سنا ہے کہ جہاز ڈوبے تو کپتان خود کشی کر لیا کرتے ہیں، امریکی و مقبوضہ کشمیرمیں فوجیوں میں ظلم دیکھ دیکھ کر خود سوزی بڑھ گئی مگر شاید یہ کافروں کی ایمان افروز باتیں ہیں، ریاست مدینہ میں ایسے موقع پہ ڈھٹائی سے کہا جاتا ہے کہ خوفناک دہشت گرد ہلاک کردیے، بیانات بدلے جاتے ہیں مگر خون ناحق ایسا ہے کہ ٹپک ٹپک جاتا ہے، وہ دیکھیے صاحب آپ کے دانتوں سے رس رہا ہے جھوٹ بولنے سے پہلے شاید آپ آئینہ دیکھ کر منہ پونچھنا بھول گئے تھے۔ اسی لیے آپ کو اس نئے نشے میں یہ بھی نہیں یاد رہا کہ ہمارے ہاں میتوں کا پرسہ دینے کو پھول نہیں لے جائے جاتے۔

شاید اپ کو لگا ہو کہ زخم زیادہ کاری نہیں ہے شاید اسی لئے نمک پاشی کو آپ پھول لے آئے؟! اسی لئے بڑی ڈھٹائی سے حسب معمول پچھلی حکومت کے لتے لئے جارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ساری بھرتیاں پچھلی حکومت نے کی تھیں اس سے بودا جواز ہو نہیں سکتا، کیا آپ اس بات کے منتظرہیں کہ پورے ملک میں ہر جگہ تعیناتی آپ کی مرضی سے ہو تب آپ اپنی جیب سے آلہ دین کے چراغ کی طرح ”تبدیلی اور انقلاب“ کو نکالیں گے؟ اس کے لیے تو شاید اگلے بیس پچیس سال لگ جائیں اور اتنا وقت نہیں ہوگا وزیر اعظم صاحب آپ کے پاس۔

جاتے جاتے اک بات اور سن لیجیے۔ میری ملازمہ تاسف سے مرے پاس بیٹھی تھی اور بولی ”بڑا ظلم ہوییا پر اے گورمنٹ تے پچھلی نالوں وی بے غیرت اے منگیائی کرکے ساڈی کمر توڑ دتی اے، اینوں ہر ویلے نواز دے مگر پینے دے علاوہ ہور کوی کم نیی، اینھے ایسی طرح ٹیم لگا دینا اجی“ (بڑا ظلم ہو گیا ہے۔ یہ گورنمنٹ تو پچھلی سے بھی بے غیرت ہے، مہنگائی کر کے ہماری کمر توڑ دی ہے، اسے ہر وقت نواز کے پیچھے پڑنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، اس نے اسی طرح وقت گزار دینا ہے) یہ ہے اپکا چہرہ اک غریب اور بہت عام پاکستانی کی نظر میں۔

ریاست مدینہ بہت بڑا دعوی ہے صاحب، آپ یوں کیجئے کوئی کافر ملکوں جیسی ریاست ہی ہمیں دے دیں جہاں انصاف ملتا ہے کیونکہ حکومتیں کفر پہ چل جاتی ہیں نا انصافی پہ نہیں اور سنیے اپنے ایوانوں میں بدبو دیتی انصاف کی لاش کو دفنا دیجیے۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کتاب بازار
  • سیاہ گڑھے
  • دشمنوں کے دل دہل جاتے ہیں اک للکار سے
  • اپنا رستہ بدل رہا ہوں میں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ایک بُری عورت
پچھلی پوسٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ

متعلقہ پوسٹس

ڈیجیٹل دور میں تعلیم کا نیا رخ

ستمبر 19, 2025

انور مقصود کی بے تکی شاعری

دسمبر 4, 2019

ہنسنے رونے والے اچھے لگتے ہیں

مارچ 20, 2020

نئے دور کی چالبازیاں

جنوری 13, 2020

چکوترا ۔ بیماریوں کے خلاف موثر غذا

نومبر 14, 2021

پناہ

نومبر 14, 2021

بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی سیاست

اپریل 26, 2025

مسٹر معین الدین

جنوری 17, 2020

بچے بذریعہ جراحت

مارچ 20, 2020

اب مرے چہرے پہ آنسو

جولائی 5, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسانیت

    جولائی 31, 2026
  • تھا میں کیا، اور کیا سے کیا ہو گیا

    جولائی 31, 2026
  • مری زندگی تو فراق ہے

    جولائی 30, 2026
  • مخلوق خدا سے محبت

    جولائی 29, 2026
  • متن کے تعاقب میں

    جولائی 28, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا

اسلامی گوشہ

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

اردو شاعری

انسانیت

جولائی 31, 2026

تھا میں کیا، اور کیا سے کیا ہو...

جولائی 31, 2026

مری زندگی تو فراق ہے

جولائی 30, 2026

اسی دھوکے میں رہتا آدمی ہے

جولائی 26, 2026

آئینے کی کرچیاں

جولائی 24, 2026

اردو افسانے

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

اردو کالمز

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

سرقے کو جہاں رتبۂ الہام دیا جائے!

جولائی 25, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسانیت

    جولائی 31, 2026
  • تھا میں کیا، اور کیا سے کیا ہو گیا

    جولائی 31, 2026
  • مری زندگی تو فراق ہے

    جولائی 30, 2026
  • مخلوق خدا سے محبت

    جولائی 29, 2026
  • متن کے تعاقب میں

    جولائی 28, 2026
  • اسی دھوکے میں رہتا آدمی ہے

    جولائی 26, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایسا تو یہاں کچھ بھی نہیں

جون 7, 2024

پھیلے ہوئے غبار کا پھر معجزہ...

مئی 2, 2020

رخ سے پردہ ہٹا کے دیکھیں...

نومبر 4, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں