خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباایک ایسی سوچ
آپکا اردو بابااختصاریئےاردو تحاریراسلامی مضامین

ایک ایسی سوچ

از عائشہ قمر جنوری 1, 2023
از عائشہ قمر جنوری 1, 2023 0 تبصرے 95 مناظر
96

ایک ایسی سوچ جس نے مجھے میری ہی نظروں میں گرا دیا….! کچھ عرصہ قبل ایک خاتون سے ملاقات ہوئی ۔اب ان کے گھر کافی آنا جانا ہے۔ ان کو ہر معاملے میں بہت اچھا پایا ۔ پھر ایک دن یہ بات پتا چلی کہ ان کی تو طلاق ہوگئی تھی۔ اس پر فوراً میرے دماغ میں بات آئی یہ تو اتنی اچھی ہیں ان کی طلاق؟ کچھ سمجھ میں نہ آیا ۔لیکن ایک منٹ یہیں رک جائیے ۔ طلاق کا کسی کے اچھے یا برے ہونے سے کیا تعلق؟ جی تو یہ وہ سوچ تھی جو میں نے اپنے معاشرے سے حاصل کی تھی ۔ بد قسمتی سے ہمارے بزرگوں سے سنا تھا ۔ چلیں یہاں صرف عورتوں کی بات نہیں کرتے مردوں کی بھی کرتے ہیں۔ انسانوں کی بات کرتے ہیں۔ جس طرح میں نے رک کر ایک منٹ کو سوچا میں چاہتی ہوں باقی لوگ بھی سمجھیں ۔غلط تصورات سے باہر نکلیں۔صحیح بات جان سکیں ۔ تو اس لیے ایک منٹ کے لیے آپ بھی رک جائیں اور سوچیں کیا واقعی طلاق کا کسی کے اچھے اور برے ہونے سے تعلق ہے یا یہ صرف ہماری ایک غلط سوچ ہے جس کی اصلاح کی ضرورت ہے ۔ سچ تو یہی ہے کہ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے جس کو اب دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ آئیں سب مل کر کوشش کرتے ہیں ۔ اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔
دیکھیں پہلی بات تو یہ کہ یہ ایک رشتہ ہے اس کا کسی کے کردار سے تعلق نہیں ہے ۔ جس طرح باقی رشتے ہیں یہ بھی ایک رشتہ ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ خاص اہمیت کا حامل ہے
اللہ نے جب طلاق اور خلع کا حق دیا ہے تو ہمیں یہ بات سمجھ جانی چاہیے کہ جو ہمارا خالق ہے اس سے بہتر ہمیں کوئی نہیں جانتا اور جب اس نے یہ حق دے دیا ہے تو تعلق ٹوٹنے کا امکان موجود ہے تو پھر ہم کون ہوتے ہیں اس بنیاد پر لوگوں کو جج کرنے والے؟ اس کی شادی کامیاب ہے تو یہ ایک اچھا انسان ہے، ہو سکتا ہے وہ واقعی اچھا انسان ہو لیکن کیا پتا وہ صرف گھر والوں کے لیے اچھا ہو، وہ اپنے پیشے سے مخلص نہ ہو۔ اور ہو سکتا ہے کوئی ہر ممکن گناہ کرتا ہو لیکن اپنے گھر والوں پر ایک آنچ بھی نہ انے دیتا ہو۔ ہمیں کیا معلوم ۔ ہم تو دلوں کے حال سے واقف نہیں ہیں ۔ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہونے کا حق تو صرف اللہ کو ہی حاصل ہے
تو پھر آئیں خود کی اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کی اصلاح کرتے ہیں۔
جب رشتہ دار آپس میں قطع تعلق کر سکتے ہیں اگرچہ اس پر سخت وعید موجود ہے وعید بھی اس لیے موجود ہے نا کہ ایسا ہوتا ہے اسی طرح میاں بیوی کو علیحدگی کا حق حاصل ہونے کا بھی یہی مطلب ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔ ہاں طلاق حلال ہے لیکن ناپسندیدہ ہے لیکن اللہ بہت رحیم ہے ۔ اس نے اپنے بندے کے لیے ہر طرف سے آسانی پیدا کی ہے ۔ اگر دو لوگوں کی ہر ممکن کوشش کے باوجود بھی آپس میں نہیں بن رہی تو وہ ساتھ رہ کر کس جرم کی سزا کاٹیں؟ اورصرف اپنی نہیں اگے اپنے بچوں کی زندگیاں بھی متاثر کریں ۔ اکثر ہمارے بڑے تو قربانی دے دیتے ہیں اپنی خوشیوں کی ایک ایسے تعلق کو بچانے کے لیے جو کبھی بنا ہی نہیں تھا لیکن اس سے جو اثر بچوں پر پڑتا ہے اس کا کوئی نہیں سوچتا۔ان کی زندگی کس طرح متاثر ہوتی ہے اس کی پرواہ کوئی نہیں کرتا ۔ہاں اپنا رونا روتے رہتے ہیں کہ ہم نے صبر کیا جب کہ ڈھنڈورا پیٹنے کا نام صبر نہیں ہے ۔ گلے شکوے صبر نہیں ہے ۔ آپ اس کو برداشت کا نام تو دے سکتے ہیں لیکن صبر کا نہیں ۔ اب آتے ہیں دوبارہ موضوع کی طرف ۔ جب ایک گھر میں رہنے والے لوگ مختلف فطرت کے مالک ہو سکتے ہیں، ایک ہی ماں کے بچے مختلف ہو سکتے ہیں تو پھر کسی انجان انسان کا یا چلیں جاننے والا بھی تو اس کا سو فیصد آپ کے جیسا ہونا کیسے ممکن ہے؟ ہو سکتا ہے نکاح کے بعد آپ کا کسی انجان سے بہت اچھا تعلق بن جائے کیونکہ دلو‍ں میں محبت تو اللہ ڈال دیتا ہے ایک دوسرے کے لیے۔اور ایسا بھی ممکن ہے کہ کسی سے آپ کی بہت اچھی سلام دعا ہو لیکن اپ کا اور اس کا رشتہ نہ چل پائے؟ جس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ وجوہات پر بات کروں گی تو مضمون بہت لمبا ہو جائے گا آپ خود سمجھدار ہیں ۔لیکن بس ایک معاشرتی برائی کی نشاندہی کرتی چلوں کہ جب آپ نے علیحدہ ہونا ہے تو آپ کس بات کا جھگڑا کر رہے ہیں؟ ایک انسان آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو آپ اس کو کیوں مجبور کر رہے ہیں؟ خلع کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تو آپ اس بات کو عدالت تک کیوں لے کر جا رہے ہیں؟ عزت سےالگ کیوں نہیں ہوجاتے؟ پھر عدالتوں میں ایک دوسرے پر الزامات لگا کر سب کے سامنے تماشہ بننے کا کیا مقصد ہے؟ اگر آپ اس طرح خود کو مظلوم ثابت کر کے ہمدردی سمیٹنا چاہتے ہیں تو معذرت کے ساتھ آپ ایک ذہنی مریض ہیں آپ کو علاج کی ضرورت ہے دوسری شادی کی نہیں ۔اور جب طلاق دینی ہی ہے تو عزت کے ساتھ دیں ۔ طلاق کے کاغذات پر مختلف قسم کے الزامات درج کروانے کا کیا مقصد؟ اگلے کی زندگی تو اس معاشرے میں پہلے ہی مشکل ہوجاتی ہے طلاق لینے سے پھر اس کو مزید مشکل بنانے کا کیا جواز؟ اسی طرح عورتوں کے لیے کہنا چاہوں گی کہ جب اپ نے طلاق لے ہی لی ہے تو پھر اب جگہ جگہ چغلی کرکے آپ صرف گناہ کما رہی ہیں اور اگر آپ بھی ایسا کرکے ہمدردی سمیٹنا چاہتی ہیں تو آپ کو بھی علاج کی ضرورت ہے کیونکہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوا کرتے ہیں ایک دوسرے کے راز فاش کرنے کے لیے نہیں۔ یہ تو دو لوگوں کے مسائل تھے اب آتے ہیں میرے جیسے لوگوں کی طرف جنہوں نے طلاق کا سن کر اچھا اور برا سوچنا شروع کردیا ۔ تو ان کے لیے صرف اتنا ہی کہ آپ میاں بیوی کے ذاتی معاملات سے واقف نہیں اس لیے اپنے مشورے اور ججمنٹ اپنے تک محدود رکھیں جب تک اپ ان کی اصلاح نہیں کرلیتے۔ کسی کے اچھے یا برے ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے آپ کوئی نہیں ہوتے وہ بھی شادی کی بنیاد پر۔ اب آخری بات ان لوگوں کے لیے جو ناکام شادیوں میں صبر کے مشورے دیتے رہتے ہیں کوئی عورت خلع لینا چاہے تو پہلے گھر والے مخالفت کرتے ہیں اور پھر باہر کے لوگ تو باہر کے ہیں وہ بس اتنا کہہ کر کہ کسی اور کےیے طلاق لی ہے اگلے کی ساری عزت خاک میں ملا دیتے ہیں۔ اور اگر کوئی مرد طلاق دینے کے بعد دوسری شادی کرلے تو بھی لوگوں کا یہی دعویٰ ہوتا ہے کہ اس کے لیے پہلی کو چھوڑ دیا ۔ چلیں مان لیتے ہیں دونوں صورتوں میں ایسا ہوگا لیکن آپ کا بھلا اس سے کیا تعلق ہے؟ آپ پہلے اپنے گھر کے مسئلے تو سلجھا لیں ۔دوسروں کی زندگیوں کو عذاب بنانے کے لیے عمر پڑی ہے۔ المختصر طلاق سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک طلاق یافتہ انسان جینا چھوڑ دے تو آپ مہربانی کریں خود پر اور معاشرے پر بھی کہ آپ بولنا چھوڑ دیں

 

عائشہ قمر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کُچھ نہِیں پایا ہے ہم نے
  • سمے کی راجدھانی سے نکل کر
  • بیٹیاں
  • پھر سے دل کے آسماں پر حیرتوں کا در کھلا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
عائشہ قمر

اگلی پوسٹ
تہجد عشق ہے
پچھلی پوسٹ
کوئی میرا درد کیوں بانٹے

متعلقہ پوسٹس

المانیہ او المانیہ ۔ جرمنی کی سیر

جون 7, 2026

غمِ زندگی کا بھرم دیکھتے ہیں

نومبر 2, 2021

چلو چلتے ہیں، اپنی بقا کیلئے نکلتےہیں

مئی 22, 2021

اس دورِ ابتلا سے نکلنا بھی ہے مجھے

نومبر 19, 2021

تین موٹی عورتیں

دسمبر 7, 2019

قہقہوں کے سائے میں

جنوری 14, 2025

کاش ایسی تقدیر نہ ہوتی

ستمبر 19, 2020

عاصیوں نے کہا خاتم الانبیاءﷺ

مارچ 25, 2020

کچھ خبر ہوتی نہیں مےکش کو اپنی ذات کی

اپریل 29, 2020

سانجھ

جنوری 5, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اس کی باتوں سے میں نے...

جنوری 29, 2020

شریفوں کی بستی میں طوائف

جون 26, 2018

گرم لہو میں غلطاں

فروری 24, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں