خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباعید قرباں:عزت ِ مجبور کو قربان تو نہ کیجیے!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

عید قرباں:عزت ِ مجبور کو قربان تو نہ کیجیے!

از سائیٹ ایڈمن جولائی 31, 2020
از سائیٹ ایڈمن جولائی 31, 2020 0 تبصرے 63 مناظر
64

عید قرباں:عزت ِ مجبور کو قربان تو نہ کیجیے!

عید نام ہے ٗخوشی کا ٗ عید قربانی ہر سال آتی اور گذر جاتی رہے گی ٗجس کو خدا نے تو فیق دی ہے وہ قربانیاں کرے گااور اس کے عزیز و اقارب،قریبی دوست احباب بھی خوشیاں منائیں گے ٗ گلے ملیں گے حتیٰ کہ گلے شکووں کے باوجود مسرتوں کا اظہار کریں گے۔چونکہ مہنگائی کا اژ دھا پسے ہوئے طبقات کے لوگوں کو براہ راست نہیں نگل رہا ٗبلکہ دھیرے دھیرے غرباء کو خود کشیوں اور خود سوزیوں پر مجبور کیے جارہا ہے۔
وہ عید کی خوشیاں سب مسلمانوں کے لیے اہم ہوتی ہیں – ایک مسلمان کی عید احکام الہٰیہ کے ماتحت اور اُس کی خوشیاں رضائے الہٰی کے تابع ہوتی ہیں ٗ اُس کا ہر فعل اپنے ربّ کی خوشنودی کیلئے ہوتا ہے اور اُس کا جشن طرب روحانیت کی تکمیل اور سعادت دارین کے حصول کیلئے ہوتا ہے ٗایک مسلمان مومن ِصادق کی سچی خوشی اور حقیقی نشاط کا راز اِس بات میں پوشیدہ ہے کہ وہ اپنا تن من دھن سب کچھ اپنے آقا و مولا کے سپرد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”میری نماز، میری عبادات، میرا جینا، میرا مرنا اُس رب العلمین کیلئے ہے جس کا کوئی شریک نہیں“ یہ حقیقت ہے کہ اسلام دین فطرت ہے۔ عید قربان اس احساس کا نا م ہے جن کے گھر سال ہا سال گوشت کی گنجائش نہیں، وہ اس دِن کے منتظر ہوتے ہیں، لیکن ہمیں سب جگہیں تو یاد ہوتی ہیں، ماسوائے غریب کے۔
اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ عید منانا اور جشن و طرب کے ایام مقرر کرنا فطرت کے تقاضوں کے مطابق ہے ٗ تم عید مناؤ، خوشی و مسرت،فرح و سرور کا اظہار کرو، مگر جشن و نشاط میں اپنی مستحقین کو فراموش مت کرو، اپنے حقوق و فرائض سے غافل نہ ہوجاؤ اور اپنے خالق کو مت بھول جاؤ۔اور جو احکامات بتاےُ گےُ ان کے مطابق عمل کرو- سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے پیکر تسلیم و رضا بن کر اعلائے کلمۃ اللہ کیلئے جو قربانی دی تھی اُس سلسلے کو جاری رکھا جائے اور تمام دینوی حرص و لالچ، جاہ و منصب اور دولت و ثروت کے بتوں کو مثل خلیل توڑ دیا جائے۔
قربانی کا یہ عمل رب العزت کو بہت پسند ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ قربانی کرنے والے کو بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جو شخص قربانی کے دن اپنی قربانی کے پاس جاتا ہے اور اسے اللہ کی راہ میں قربان کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بہشت کے قریب کر دیتا ہے، جب قربانی کے خون کا پہلا قطرہ گرتا ہے تو قربانی کرنے والا بخش دیا جاتا ہے، قیامت میں یہی قربانی اس کی سواری ہوتی ہے، جانور کے بال اور پشم کے برابر اسے نیکیاں ملتی ہیں“ ایک اور موقعے پر آنحضور صلی ا? علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”قربانی دو اور خوشی خوشی دو، جو شخص جانور کا منہ قبلے کی طرف کر کے قربانی دے اس قربانی کے تمام بال اور خون کے سب قطرے قیامت کے دن تک محفوظ رکھے جائیں گے“
اسلام میں قربانی کو عظیم عمل قرار دیے جانے کے بعد یہ بات واضح طور پر معلوم ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے صاحب ثروت افراد میں غربا ٗ مسکین ٗ ناداروں کا حق رکھا ہے ٗ ہم میں سے کتنے ہی ایسے افراد بھی ہیں جن کی پاس اتنی ہمت نہیں کہ وہ سال میں ایک دفعہ بھی گوشت کھا سکیں، ان کے بلبلاتے بچے ٗ ہماری قربانی کے منتظر ہیں ٗ اگر پڑوس میں غریب کے بچے بھوکے ہیں ٗ ان کی ترستی آنکھیں آنسو سے تر ہیں، اور ہماری فریج میں جگہ کم ہے تو یقین کیجیے ٗ ہمیں قربانی کی روح سمجھ نہیں آئی ٗبہت سے غریب خوددار ہوتے ٗ وہ بچوں کے سوال پر ”ہمیں گوشت کیوں نہیں ملا“ پر رو تو جاتے ہیں ٗ پھر دست سوال نہیں داراز کرتے ان کا مدعا یہی ہوتا کہ ”نہ دیکھا تو درد دُنیا کو میرا“
عید الاضحیٰ تمام مسلمانوں کے لیے خوشی و مسرت اور ذخیرہ آخرت جمع کرنے کا شاندار موقع ہے، اس لیے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ عید کی نماز ادا کریں اور جو لوگ صاحب استطاعت ہیں وہ قربانی کریں، قربانی کیے ہوئے جانوروں کا گوشت وہ خود بھی کھائیں، اپنے اعزہ و اقارب اور احباب کو بھی کھلائیں، ساتھ ہی اس موقع پر غریبوں کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ عید ان کے لیے بھی ہے۔ اگر استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے وہ قربانی کرنے یا قربانی کے گوشت سے محروم رہ جائیں گے تو انھیں اس بات کا احساس ہو سکتا ہے، چنانچہ ایسے لوگوں کا پورا دھیان رکھنا چاہیے جو اپنی غربت کی وجہ سے قربانی نہ کر سکیں۔ جو لوگ قربانی کریں وہ اس بات کو ضرور ملحوظ رکھیں کہ کہیں ان کے پڑوسی یا احباب و رشتے دار قربانی نہ کرنے کی وجہ سے قربانی کے گوشت سے محروم تو نہیں رہ جائیں گے۔ اگر کہیں اس طرح کی صورتحال پائی جائے تو اس کا پورا خیال رکھیں، ایسا کرنے سے محلہ اور بستی کے سبھی لوگ یکساں طور پر عید منا سکیں گے۔ شہروں میں صاحب حیثیت لوگوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے اگر وہ کوئی ایسا انتظام کرنا چاہیں کہ کم از کم عید کے دن ہر جگہ مسلمان قربانی کے گوشت سے محظوظ ہو سکیں تو ایسا کیا جا سکتا ہے۔
عید قربان کے موقعے پر اس بات کا بھی پورا خیال رکھنا چاہیے کہ قربانی کے گوشت کی ناقدری نہ ہو، ان مقامات پر جہاں صاحب ثروت لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، وہاں عام طور سے گوشت کی ناقدری دکھائی دیتی ہے۔
اگر پاکستان میں ایسے علاقوں کو تلاش کیا جائے تو اس کی ایک طویل فہرست تیار ہو سکتی ہے جہاں پورے گاؤں میں ایک دو جانور ہی کی قربانی ہوتی ہے یا وہ بھی نہیں ہوتی، اگر ایک سے زیادہ جانوروں کی قربانی کرنے والے لوگ ان علاقوں میں پہنچا دیں تو انھیں قربانی کا ثواب تو ملے گا ہی ساتھ ہی ان کے قربانی کے جانوروں کا گوشت بھی ضایع نہیں ہو گا اور غریب و نادار لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بعض لوگ ایسے مقامات یا آبادیوں میں رہتے ہیں جہاں قربانی کے لیے کوئی اطمینان بخش جگہ نہیں ہے، وہ قربانی کرنے میں خطرہ محسوس کرتے ہیں اور اس خطرے کی وجہ سے قربانی نہیں کرتے، انھیں چاہیے کہ وہ اس خطرے کی وجہ سے قربانی کو موقوف نہ کریں بلکہ وہ ان علاقوں میں قربانی کا انتظام کر سکتے ہیں جہاں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور جہاں ان کے قربانی کے جانوروں کا گوشت قدر کے ساتھ مسلمان بھائی استعمال کر سکیں۔
عید الاضحی کے موقعے پر صفائی ستھرائی پر بھی خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ گوشت، ہڈیاں یا دیگر آلائشات راستوں، نالوں اور سڑکوں پر نہ پھینکیں۔ عید کے دن چونکہ بعض علاقوں میں گوشت کی بہتات ہوتی ہے اس لیے ذرا سی لاپرواہی سے گندگی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جس کا ایک نقصان تو یہ ہے کہ اس سے طرح طرح کی بیماریاں و تعفن پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے،اور خصوصاً ان ایام میں کورونا کے پھیلاو کے زیادہ خطرات موجود ہیں، احتیاط کیجیے! اگر اللہ نے توفیق دی ہے کسی سفید پوش کی مدد کی تو خدا راہ! ان کی عزت نفس نہ مجروح کیجیے ”یوں مدد کرتے ہوئے اعلان تو نہ کیجیے ٗ عزت ِ مجبور کو قربان تو نہ کیجیے!

عابد ہاشمی ‘آزاد کشمیر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کم عمر ذہن اور ڈیجیٹل یلغار
  • نوجوان ورتھر کی داستان غم اور لیلیٰ
  • دل کے کہنے پر بھلا کیسے
  • پناہ چاہتے ہیں سیلاب سے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کراچی کی آواز، ہمیں تو اپنوں نے لوٹا!
پچھلی پوسٹ
کنوارے افسر کا ون پوائنٹ ایجنڈا

متعلقہ پوسٹس

پھیلے ہوئے غبار کا پھر معجزہ بھی دیکھ

مئی 2, 2020

کوئی مانے یا نہ مانے

اکتوبر 18, 2019

ذائقے کی لطیف حقیقت

دسمبر 25, 2024

وبا کی آفت اور شیخ حرم کے غمزے

مارچ 30, 2020

ایتھنے اور سموں

مارچ 24, 2026

جنگل میں سرگوشی

دسمبر 7, 2024

جنت الحمقاء

جنوری 16, 2026

تاریخ کے وارث – دوسری قسط

جنوری 17, 2025

کل رات اک عجیب پہیلی ہوئی ہوا

مئی 23, 2020

صبح دم سارے پرندے یار کیوں خاموش ہیں

جنوری 6, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

عبرت سرائے دہر میں وہ بھی...

جنوری 12, 2022

اسلام میں متعدد نکاح

اگست 17, 2025

بیت رہی ہے زندگی اسی انتظار...

جنوری 23, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں