خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباشیر خوار
آپکا اردو بابااردو افسانےاردو تحاریرسید محمد زاہد

شیر خوار

از سائیٹ ایڈمن مارچ 25, 2025
از سائیٹ ایڈمن مارچ 25, 2025 0 تبصرے 81 مناظر
82

وہ سات برس کا ہو چکا تھا۔ اس کے بعد میرے تین بچے پیدا ہوئے۔ جب بھی بچہ میری کوکھ میں اپنی ٹانگیں پسارنے کی کوشش کرتا تو اس کی محبت کی قندیل اور روشن ہو جاتی۔ بہت پیارا بچہ تھا، گھنگریالے بال، گول چہرہ، دودھ ملائی سا رنگ، موتی جیسے دانت اور پھر جب وہ مسکراتا تو گالوں میں ایسا گڑھا پڑتا کہ دو بوند پانی آ کر ٹھہر جائے۔ ہم تو اسے باقی بچوں سے زیادہ چاہتے تھے۔ اس سے کبھی ذکر بھی نہیں کیا لیکن پتا نہیں کب کسی نے اسے بتا دیا کہ وہ ہمارا لے پالک ہے۔ اس دن سے وہ بجھا بجھا سا رہتا تھا۔

میں نے بیٹی کا دودھ نہ چھڑوایا اور بیٹا پیدا ہو گیا۔ خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے میں نے اس بچے کی پیدائش پر ٹیوبل لائگیشن کروا لی۔ مجھے اپنے بچوں سے بہت محبت ہے۔ میں ان کو اپنے سینے سے دور نہیں کرنا چاہتی۔ دودھ پلاتے وقت جب چھاتیوں کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے تو یوں لگتا ہے ساری محبت بچوں کے پیٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔ خدا کی رحمت ہے کہ کچھ دیر بعد یہ متلاطم محبت پھر سینہ بھاری کر دیتی ہے۔ دودھ پوت خدا کی مَہر ہوتی ہے۔ افزونی شیر بچوں کے ساتھ ماں کے لیے بھی ایک نعمت ہے۔ اب اور بچہ تو جننا نہیں، قدرت نے نسل انسانی کی بقا کا جو فرض مجھ ہر عائد کیا وہ میں نے بدرجہ احسن نبھا دیا۔ اب نہ حمل ہو گا، نہ دودھ کی دھاریں بہیں گی، نہ شیر خوارگی ہوگی۔ جب بھی یہ ایام سعید یاد آئیں گے تو میں مکمل عورت ہوتے ہوئے ادھورا پن محسوس کروں گی۔ ممتا کا یہ دریا اب کے خشک ہوا تو پھر کبھی رواں نہیں ہو گا۔ میں اس سے زیادہ عرصہ تک لطف اندوز ہونے کے لیے بچوں کا دودھ نہیں چھڑوانا چاہتی۔ بچی کو سینے سے لگایا ہوتا تو بچہ دوڑتا ہوا آتا اور قمیض اوپر اٹھا کر شروع ہو جاتا۔ دونوں کو دودھ پیتا دیکھ کر وہ بھی بھاگا چلا آتا اور گود میں بیٹھنے کی ضد کرتا۔ میں اسے اپنی گود میں سمیٹ لیتی۔

بچوں کے سوال بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ اور ہر سوال کا جواب دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔ کچھ سوال ماں باپ کو لاجواب کر دیتے ہیں۔ خصوصی طور پر جب بچے اپنا حق مانگتے ہیں، اپنے بہن بھائیوں کو دیکھ کر کوئی فرمائش کرتے ہیں تو انہیں مطمئن کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

”ماما میں آپ کے پیٹ سے کیوں پیدا نہیں ہوا؟“

”بیٹے تم ہمیں مل ہی نہیں رہے تھے۔ ہم در بدر بھٹکے۔ کبھی ایک ڈاکٹر کے پاس اور کبھی دوسرے کے پاس۔ تم اپنا گھر بھول کر کسی دوسرے گھر چلے گئے۔ لیکن ہم نے تمہیں ڈھونڈ لیا۔ اس کے بعد تمہارے بہن بھائی سیدھے ہمارے پاس ہی آئے۔ “
”آپ کس سے زیادہ پیار کرتی ہیں؟“
”تم سے۔ جتنا سب بچوں سے کرتی ہوں وہ جمع کرلو تو اس سے کئی ہزار گنا زیادہ۔“
”ایک اور سوال ہے؟“

مجھے دکھ تھا کہ وہ میری کوکھ میں کیوں نہیں ڈھلا۔ اب یہ سوال اس دکھ میں اضافہ کر رہے تھے۔ میں ڈر گئی کہ اب نہ جانے وہ کیا پوچھے؟ ہمت جمع کر کے بولی،
”جی، میرے بیٹے۔“
”آپ ان دونوں کو گود میں لے کر بیٹھی ہیں اور مجھے آئس کریم کھلانے کیوں نہیں لے جا رہیں؟“
مجھے اس کی معصومیت پر بہت پیار آیا۔ فوراً دونوں کو گود سے اتارا اور اس کی انگلی پکڑ کر سپر سٹور کی طرف چل پڑی۔
اگلے دن پھر وہی بات۔ میں بچے کو گود میں لے کر دودھ پلا رہی تھی تو بھاگتا ہوا آیا اور میرے ساتھ چمٹ گیا۔
”ماما! مجھے بھی اپنے اندر سمیٹ کر دوبارہ پیدا کریں۔“
”بیٹے، یہ ناممکن ہے۔“
وہ اپنا منہ میرے سینے میں چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے بولا،
”باقی سب کو دودھ پلایا ہے تو مجھے کیوں نہیں؟“

میرے سینے سے ہوک اٹھی۔ رگ رگ میں سمائی اس کی محبت جھریاں لینے لگی۔ جسم سرد پڑ گیا۔ پیٹ پر ہاتھ پھیرا، سونی کوکھ تڑپ رہی تھی۔ ٹھنڈا ہاتھ سینے تک لے گئی ممتا کا دریا تھمنے والا نہیں تھا۔ حیات پرور دھارا پورے شباب پر تھا۔ قرن ہا قرن کی روایت ہے کہ دودھ ٹھاٹھیں مارتا ہوا ماں بچے کے رشتے کو سینچتا ہے۔ میں نے اسے دوسری طرف ساتھ لگا لیا۔

سیّد محمد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • قانو ن کی حکمرانی!
  • واہ! محمد علی سدپارہ
  • پیٹرول کا نیا بوجھ – عوام کا مسئلہ
  • عورت اور ماں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوا
پچھلی پوسٹ
سانس لینا بھی مدد گار

متعلقہ پوسٹس

سزا

مارچ 15, 2023

یقین رکھ اپنے حوصلوں پر

نومبر 4, 2021

مشک وعنبر کی میں جینے کی دعائیں مانگوں

نومبر 7, 2021

ٹیری سیاس، یونانی ادب کا ایک دلچسپ کردار

فروری 4, 2020

عشق نے مجھ میں

اکتوبر 16, 2025

گزرے لمحات کا احساس ہوا جاتا ہے

مئی 2, 2020

کفر اور کافر کا مسئلہ

جنوری 3, 2026

چکن کا رشتہ

دسمبر 22, 2021

نعرہ

نومبر 15, 2016

25 دسمبر

دسمبر 25, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

شفیق الرحمٰن: اردو مزاح کا لازوال...

ستمبر 19, 2025

اردو بازار کے بزنس ٹائیکون

مئی 30, 2025

سہنے کو رنج گنبدِ بے در...

اکتوبر 12, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں