خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابابے حیائی پھیلانے میں میڈیاکا کردار
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہاویس خالد

بے حیائی پھیلانے میں میڈیاکا کردار

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 28, 2021
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 28, 2021 0 تبصرے 73 مناظر
74

awais khalid

الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں اور قرآن و حدیث کے علاوہ ہمارا کوئی دوسرا آئین ہو ہی نہیں سکتا۔وقت کے تقاضوں کے مطابق بھی اگر ہمیں کوئی آئین بنانا پڑے گا تو وہ بھی قرآن و حدیث سے ہی ماخوذ ہو گا تو قابل قبول ہو گا ورنہ نہیں۔ہر دور بدلنے کے ساتھ ساتھ بدلنے والے تقاضے کچھ تو جائز تھے اور کچھ بالکل ناجائز تھے لیکن بد قسمتی سے ان میں فرق روا نہ رکھا گیا۔مثال کے طور پر زرائع ابلاغ،زرائع آمد و رفت، زرائع تعلیم اور زرائع حصول صحت کے تقاضوں کا بدلنا اوران میں جدت آنا انسانیت کے لیے بہتر تھا لیکن جدیدیت کے نام پر اسلامی قوانین کو چھوڑنا،لباس و لحاظ کے تقاضوں کو فراموش کرنا،اسلامی نظام حیات کو چھوڑ کر مغربی طرز زندگی کو اپنانا اور اسے ترقی کا اصول گرداننا،اسلامی تہواروں کی بجائے یہود و ہنود کے تہواروں کو ترجیح دینا یا اپنے تہواروں کو ان کے رائج کیے گئے تہواروں کی صورت میں ہی منانا اور اسے ترقی اور جذبہ خیر سگالی کا نام دینا سخت گناہ ہے اور باعث ناراضئی پروردگار ہے۔آج اس جدیدیت کے نام پر سب سے ذیادہ امت مسلمہ کو جس چیز نے نقصان پہنچایا ہے وہ بے حیائی ہے اور سب سے ذیادہ افسوس ناک بات بھی یہی ہے کہ اس میں جانے انجانے میں سب ہی حصہ دار بنے ہوئے ہیں۔لیکن اس کو پھیلانے میں ظاہری سی بات ہے کہ آج کے میڈیا کا کردار سب سے ذیادہ ہے۔جو اچھے برے کی تمیز کیے بغیرہر وقت سب کو سب کچھ دکھا رہا ہے۔

قرآن میں سورۃ نور کی آیت نمبر 19 کا مفہوم ہے کہ:”بے شک جو لوگ پسند کرتے ہیں کہ بے حیائی پھیلے ان لوگوں میں جو ایمان لائے،ان کے لیے دنیا و آخرت میں درد ناک عذاب ہے،اور پروردگار جانتا ہے تم نہیں جانتے”۔

یعنی جو خواہش مند رہتے ہیں اس بات کے کہ مسلمانوں میں بے حیائی کو فروغ ملے،تو بظاہر تو انھیں بہت سا مال مل رہا ہے۔دنیا داری کے اعتبار سے بڑا عروج مل رہا ہے۔بڑا نام پیدا ہو رہا ہے،شہرت مل رہی ہے لیکن جو عذاب ملنا ہے وہ بھی صرف آخرت میں نہیں بلکہ دنیا میں بھی وہ پروردگار جانتا ہے ہم نہیں جانتے۔ پروردگار نے اس فعل قبیح کو عذاب الیم سے تعبیر فرمایا ہے۔اب اس میں بے حیائی پھیلانے کے ساتھ ساتھ جھوٹی خبریں پھیلانا،کسی پاکدامنmedia پر تہمت لگانا اور بری اور نا مناسب خبروں کی اشاعت کرنا سب شامل ہے۔حدیث پاک میں آتا ہے جس کا مفہوم ہے کہ پروردگار سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں اسی لیے اس نے بے حیائی کے تمام کام اوران میں سے جو ظاہر ہیں اور جو پوشیدہ ہیں،حرام کر دیے ہیں۔(صحیح مسلم:6991)۔یہ اتنی خطرناک صورت حال ہے کہ سیدنا انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ کسی نے کہا کہ ہم کب نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کو ترک کر سکتے ہیں؟آپؐ نے فرمایا کہ جب وہ امور دکھائی دینے لگیں جو بنی اسرائیل میں نمودار ہوئے تھے اور وہ یہ ہیں کہ جب بے حیائی بڑوں میں،بادشاہت چھوٹوں میں اور علم گھٹیا لوگوں میں آ جائے۔(مسند احمد:9546)۔یعنی یہ کیسا عالم ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام بھی پھرروکا جا سکتا ہے کہ ٹھیک ہے ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ بڑے دکھ اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارا وہ میڈیا جو گھر گھر میں دیکھا جاتا ہے۔ہر عمر کے لوگ اس سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتے۔

مارننگ شوز سے لے کر ٹاک شوز تک،مزاحیہ پروگرامز سے لے کر مذہبی پروگرامز تک ایک ایسا مخلوط ماحول ایسے انداز سے دکھایا جاتا ہے کہ جیسے یہ بالکل بھی معیوب نہ ہو۔یہی نہیں بڑے بڑے اچھے قابل ادب و تعظیم علما کا خواتین کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرنا بھی سمجھ سے بالا تر ہے۔اور پھر ایسے پروگرامز کا فارمیٹ بھی یوں لگتا ہے کہ جیسے عالم دین سے بڑھ کر وہ خاتون بڑی عالم ہے جس کو ابھی تک پردے کے احکامات تک پتہ نہیں ہیں۔پھر ہر ہر اشتہار میں عورت کو ہی نمایاں کر کے بیہودہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے خواہ اس چیز میں عورت کا دور دور تک بھی کوئی تعلق نہ ہو۔اس کے علاوہ عام شاہراہوں پر،چوکوں اور چوراہوں پر ایسے بڑے بڑے بیہودہ سائن بورڈز لگے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر ہر با حیا انسان کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔یہ جانے انجانے میں ہم کس طرف جا رہے ہیں۔جس مغرب سے ہم یہ بیہودگی سیکھ رہے ہیں وہ خود بھی اب اس دلدل میں بری طرح پھنسنے کا ادراک کر رہا ہے۔آج سے چند دہائیوں پہلے بھی میڈیا تھا اور اسی کے زریعے قوم کی اچھی تربیت ہو رہی تھی لیکن آج کے اس جدید میڈیا نے تو حد ہی کر دی ہے۔ہمارے میڈیا کو چاہیے کہ اسلامی شعار و تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے جس میں ہر لحاظ سے حیا کو مدنظر رکھا گیا ہو۔ڈرامہ نویسوں کو بھی چاہیے کہ اپنی کہانیوں پر نظر ثانی کر لیا کریں۔سب اپنے اپنے کردارکا محاسبہ کریں کہ نئی نسل کو ہم کیا سکھا رہے ہیں۔میڈیا قوم کی تعلیم و تربیت میں بڑا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔پوری قوم کی سوچوں کا رخ موڑ سکتا ہے۔لیکن اگریہی حال رہا تو آئندہ نسل کے ساتھ ہم بڑا ظلم کریں گے اور پھر ان کی جیسی تربیت ہو گی اور وہ ہمارے ساتھ جو سلوک کریں گے شاید وہ ہم سے بھی برداشت نہ ہو۔الامان الحفیظ

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ہم جو ویران گھر میں رہتے ہیں
  • جو سب عروجِ شوق کے تھے
  • دو چار دن ہے رونقِ بازار میرے دوست
  • نغمهٔ شکست
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کھیل میں کچھ تو گڑبڑ تھی
پچھلی پوسٹ
بھٹو کی بیٹی

متعلقہ پوسٹس

گزارش

مئی 10, 2025

سانس لینا بھی مدد گار

مارچ 25, 2025

ﺍﺷﮏِ ﺭﻭﺍﮞ ﮐﯽ ﻧﮩﺮ ﮨﮯ

مارچ 25, 2025

کیا کہیں اَور دل کے بارے میں

جون 13, 2020

دل پہ دستک عجب گزرتی ہے

اپریل 8, 2020

افغان باقی کہسار باقی

نومبر 29, 2025

روح دیکھی ہے کبھی؟

جنوری 2, 2022

کوئی ہو جس کو مرا انتظار کوئی نہیں

نومبر 9, 2025

ملنےکو آ رہے ہیں وہ کافی دنوں کے بعد

دسمبر 16, 2021

تمہارے حسن سے تعبیر کرنا چاہتے تھے

دسمبر 13, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کاش اس دنیا سے برائی ختم...

جنوری 29, 2024

بے انتہا محبت

اگست 7, 2022

دل و نگاہ زمیں کی مثال...

جون 13, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں