خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابابساط پہ اک نظر
آپکا اردو باباتحقیق و تنقیدمقالات و مضامین

بساط پہ اک نظر

از سائیٹ ایڈمن اگست 22, 2022
از سائیٹ ایڈمن اگست 22, 2022 0 تبصرے 79 مناظر
80

فرہاد احمد فگار نے علم وادب کی بساط سجائی اور کچھ ایسے سجائی کہ جس کے مقدور بھر کھیلنے اور جیت جانے کا عزم اور یقین کامل دل میں راسخ بھی ہے اور محکم بھی۔

آزادکشمیر کی ادبی تاریخ اور سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے یہ حقیقت کھلتی ہے کہ ماقبل اس کے کئی ادبی و علمی مجلوں اور رسالوں کا اجراہوا جن کے توسط سے طائران ادب نے اڑان بھری ‘ نغمہ سنج ہوئے اور پھر تادیر محو پرواز نہ رہ پائے کہ ‘وفاداری بشرط استواری’ کا فلسفہ مفقود رہا ہو گا لہٰذا جلد ہی اپنی رفتار و گفتار کھو بیٹھے اور زمین پر آن رہے۔

فرہاد صاحب کی استقامت اور دل جمعی کا خوب خوب اندازہ ہو جاتا ہے کہ موصوف اول اول فرہاد ہوئے پھر وارفتگی شوق اور کوہ کنی کے ذوق نے فگار بھی کر ڈالا کہ لطف ہی کیا ہے جو چاک جگر چاک گریباں تک نہ پہنچے ۔

تیشے سے کوئی کام نہ فرہاد سے ہوا
جو کچھ ہوا وہ عشق کی امداد سے ہوا

جب تک مہر ایقان لوح دل پہ ثبت نہ ہو جائے؛ کوئی بھی کام ہونے سے رہا۔ یہی وجہ ہے کہ "بساط” کا تیسرا شمارہ تکمیل کے مراحل میں ہے جو فگار صاحب کی مستقل مزاجی کا بین ثبوت ہے۔ اس لیے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اس "بساط” کا تعلق بساطِ دل سے ہے جس کے لپیٹ لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

اب اگر اس کے مضامین اور عنوانات کو بہ نظر غائر دیکھا جائے تو رنگارنگی اور تنوع کے ساتھ ساتھ مقصدیت کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔

گورنمنٹ بوائز انٹر کالج میرپورہ؛ ضلع نیلم سے جاری ہونے والا میگزین "بساط” اپنی نوعیت کا ایک منفرد علمی و ادبی مجلہ ہے۔ 124 صفحات پرمبنی یہ شمارہ 2021 میں زیورطباعت سے آراستہ ہو کر منظرعام پر آیا۔ اس کے سرپرست کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد رفیق، مدیر اعلا فرہاد احمد فگار اور مدیر بشارت خان کیانی ہیں۔

سب سے پہلے جاوید الحسن جاوید،سیکرٹری پبلک سروس کمیشن کا ادارے کے لیے تہنیتی پیغام ہے ۔اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر خواجا عبدالرحمان، ناظم اعلا تعلیم کالجز نے اس مجلے کو ادارے کے حق میں نعمت غیر مترقبہ قرار دیا ہے۔مزید برآں اس کے تسلسل کو بے حد سراہا ہے اور پھرکالج کے پرنسپل پروفیسر محمد رفیق صاحب نے محدود وسائل کے باوصف رسالے کے اجرا کے سلسلے میں فرہاد احمد فگار کی پیہم اور متصل کاوشوں کے لیے انہیں نذرانہ تشکر پیش کیا ہے ۔اس موقع پر "عرضِ فگار” کے زیر عنوان فگار صاحب نے کالج کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے ارباب و احباب کی پذیرائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس کے عنوانات اور مضامین کے تنوع کا احاطہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ حمدیہ اور نعتیہ کلام سے نہ صرف رسالے کا آغاز کیا گیا ہے بل کہ سیرت النبی جیسے بسیط اور اہم موضوع کو سب سے پہلے جگہ دی گئی ہے اور پھر "خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق”کی شخصیت کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔basat title اس پہ مستزاد یہ کہ نعت کے موضوع پر خوش بخت کمال کاتحقیقی مضمون”زبورحرم : ایک جائزہ” رسالے کے شکوہ میں اضافہ کا باعث ہے۔ہماری روایات و اقدار کے فروغ اور طلبہ کی تربیت کے لیے استاد کے احترام،علم کی اہمیت،اداروں کی ضرورت،کتاب کی افادیت،لائبریری کی مقصدیت،سچائی کی حقانیت،وقت کی قدردانی،ماں کی خدمت، عزت ، جنگ کے نقصانات اور دوستی جیسے موضوعات کا چناو کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دو یا بسا اوقات دو سے زیادہ عنوانات کے تحت لکھا گیا ہے۔اس ضمن میں فرہاد احمد فگار صاحب کی اپنے استاد محترم کے لیے جذبہ عقیدت سے معمور تحریر”اسم باسمی’ شخصیت: ڈاکٹر شفیق انجم” خاصے کی چیز ہے۔جو ادبی حلاوت لیے ہوئے ہے۔

آزاد کشمیر کی غزل گوئی و شاعری،علاقائی زبانوں پر مضامین اور زبان اردو سے متعلق تحاریر ہماری زبانوں کی بیش بہا خدمات کا گویا ببانگ دہل اور بلا تفریق اعتراف ہیں۔ ڈاکٹریوسف میر کا تحقیقی و تنقیدی مضمون”ضلع نیلم میں اردو شاعری کی روایت” اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انھی تحریروں کے پہلو بہ پہلو اردو اغلاط کی تصحیح زبان اردو سے گہرے لگاو اور رچاو کا پتا دیتی ہے۔ جو بلا مبالغہ فرہاد صاحب کے کارہائے نمایاں میں سے ایک ہے۔

کچھ تحاریر روداد نویسی کا تڑکا لگاتی ہیں تو کچھ آزاد کشمیر اور مری کے صحت افزا مقامات کی سیر کا لطف بہم پہنچاتی ہیں۔کہیں معدوم ہوتی تہذیب کا نوحہ ہے تو کہیں سنہری اقوال اخلاقیات سنوارنے کا وسیلہ بنتے ہیں۔

سینہ بہ سینہ چلنے والی لوک داستانیں ہماری روایات کی عکاس ہیں اوراس مجلے کی زینت بڑھاتی ہیں۔

تفنن طبع کے لیےطنزیہ و ظریفانہ کے باب میں "بیماریاں باعث رحمت ہوتی ہیں”سید معراج جامی کی قلم فرسائی کا ایک خوب صورت نمونہ ہے جو اس محفل ادب کو کشت زعفران بنا دیتا ہے۔

"بساط” قارئین کی نظر میں کے زیر عنوان بڑی وقیع ، جامع اور مستندو معتبر آرا پر مشتمل ایک رنگولی سجی ہےجس کے سبھی رنگ جدا جدا اوربڑے ہی دل چسپ ہیں۔

آخری صفحات چند غزلیات اور ایک نظم سے مزین ہیں۔ جن کی شعریت اپنی جاذبیت لطافت اور چاشنی سے قوت متخیلہ کو متحرک کرتی ہے۔

ہم یہ کہِ سکتے ہیں کہ اس رنگارنگ مسالوں کی چاٹ نے مجلے کو دیدہ زیب اور دل فریب بنا رکھا ہے اور یوں ۔۔۔۔ یہ بزم بساط؛ بزم نشاط بن جاتی ہے۔

باقاعدہ اشاعت کے تیسرے برس مجلے کی خصوصی اشاعت کا التزام کیا گیا ہے۔جسے "عبدالعلیم صدیقی اسپیشل نمبر” کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔فرہاد صاحب اس مجلے کی نوک پلک سنوارنے کے لیے بہ نفس نفیس دن رات کام میں جتے ہوئے ہیں لہٰذا زبان میں نکھار پیدا ہونا لازمی امر ہے۔قطع نظر کئی خوبیوں کے،مجلے کی حروف خوانی کچھ اور محنت کا تقاضا کرتی ہے تاکہ تحریر قارئین کےطبع نازک پہ گراں بارنہ رہے۔ علاوہ بریں مجلے کو بہ اعتبار اصناف ادب یا زبانوں کی ذیل میں بھی ، کئی حصوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے۔ اور فگار صاحب چوں کہ شاعری ، تحقیق، تنقید اور جستجو کے مرد میدان ہیں تو امکان اغلب ہے کہ ایسی ادب نواز سرگرمیوں کی بدولت وہ طلبہ کی ایک بڑی تعداد میں تحقیق و تنقید کا مادہ اور ذوق وشوق پیدا کرنے کا باعث ہوں گے۔انھوں نے اس ادبی قحط سالی کے دور میں ادب کی پرداخت ، تربیت اور ذہن سازی کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو فی زمانہ فروغ زبان اردو کے سلسلے میں ناقابل فراموش خدمت ہو گی ۔

پروفیسر عائشہ یوسف

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اس نے کہا
  • یادگار رات
  • غبارے
  • قومی حکمت عملی کی کمی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
چچا چھکن نو چندی دیکھنے چلے
پچھلی پوسٹ
آزادی کی حنوط شدہ لاش!

متعلقہ پوسٹس

ماہ صفر المظفر کی اہمیت

ستمبر 7, 2023

منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال

اکتوبر 19, 2025

کچھ خبر ہوتی نہیں مےکش کو اپنی ذات کی

اپریل 29, 2020

چاندی

جنوری 19, 2023

ہورے کیڑی گل توں ڈریا ہویا اے

اکتوبر 25, 2025

عشق میں تخت و تاج

جولائی 6, 2025

ذہن کی پٹاری سے ہاؤ و ہُو نکلتا ہے

جنوری 30, 2020

کوئی منصب نہ خزانہ نہ جزا چاہتی ہے

جولائی 13, 2022

چراغ حوصلہ رکھیں شباب آئے گا

نومبر 27, 2021

گھر پیش کیا سر پیش کیے

جنوری 12, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ساگر

اکتوبر 14, 2025

خودی کے سمندر میں پتھرا گئی...

اکتوبر 12, 2025

مشکل اک اک گام ہوا ہے

اکتوبر 12, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں