خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباوطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے!

از سائیٹ ایڈمن فروری 12, 2022
از سائیٹ ایڈمن فروری 12, 2022 0 تبصرے 69 مناظر
70

ہر طرف بڑھتے ہوئے عدم تحمل،عدم رواداری، عدم برداشت، فرقہ پرستی، دہشت گردی کے نئے واقعات کی کثرت نے ہمیں مصائب کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ہم ایک جسم کی مانند ہونے کے باوجود دُنیا کے سامنے بے بس ہیں، جس کی بنیادی وجہ غیروں کا بویا ہوا بیج جس کا بنیادی مقصد یہ تھا اور ہے کہ کہیں یہ ایک اُمت نہ بن جائیں، صوبوں، علاقوں، اضلاع، رنگ، نسل، زبان سے بالا تر ہو کر وجہ تخلیق یعنی اسلام کے زریں اصولوں کی طرف نہ آجائیں،تاریخ اس چیز کی گواہ ہے کہ جب تک اُمت مسلمہ ایک رہی، فاتح رہی، لیکن انہیں ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لئے وہ بیج بویا گیاجس کی وجہ سے قتل و غارت کے زہریلے کانٹوں، نفرت کے کڑوے کسیلے پھل کے سوا محبت، بھائی چارے کی کوئی فصل کبھی پید ا نہ ہوسکی۔آج بھائی، بھائی کے خون کا پیاسا ہے، زمین، پیسہ، یہاں تک کے نمبرات کی دوڑ میں ایک دوسرے کا قتل، لڑائیاں، فسادات نے سر اٹھا لیا، یہ سب کیوں اور کیسے ہیں؟

اس کی بنیادی وجہ تعصب، تنگ نظری ہے، تعصب کیا ہے؟ اگر ان الفاظ کو عربی زبان کے لحاظ سے دیکھا جائے تو، ان سے بننے والے الفاظ کے معنیٰ ”پٹی“ کے ہیں جو زخم پر یا آنکھوں پر باندھی جائے اسکے علاوہ انکو”بدن کے پٹھے جوجوڑوں کو تھامے ہوئے ہیں“ یا ”وہ جماعت جس کے افراد ایک دوسرے کے ھامی و مددگار ہوں“ کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ انگریزی زبان میں لفظ تعصب کو Narrow Mindedness تنگ نظری سے تعبیر کیا جاتا ہے جبکہ لفظ عصبیت کو Prejudice, Bigotry, partisanship اور tribalism سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ آج کل دونوں الفاظ کو مترادف کے طورپر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

بمطابق تحقیق عصبیت ہمیشہ مذموم و مردود نہیں ہوتی اور تعصّب کو کبھی بھی محمود و مقبول کے درجے پر نہیں رکھا گیا۔ ابن خلدون نے جب عصبیت کی ضرورت بتائی تو اس کے محمود و مقبول ہونے کی وجہ سے بتائی ہے۔ قرابت داروں سے محبت، دوستوں سے تعلق، مظلوم کی حمایت، حق دار کی مدد، طاقتورکے مقابلے میں کمزور کے ساتھ کھڑا ہونا، عدل کے اصولوں کی نگہداری کرنا عصبیت کے دائرے کے عمل ہیں اور اس وقت تک یہ محمود ہیں جب تک عصبیت تعصّب میں نہ بدل جائے۔ عصبیت مثبت انداز میں بروئے عمل آئے توملی، قومی، قبائلی، خاندانی، ذاتی روایات و اقدار کے ’خزانے‘کو سینے سے لگائے رکھنے کا داعیہ پیدا کرتی ہے۔ اس کے برعکس تعصّب حسد و حقد، نفرت و حقارت اور انتقام پر ابھارتا ہے اور سماجی رشتوں کو کاٹتا اور کمزور کرتا ہے۔عصبیت ایک اندرونی کیفیت ہے۔ کسی فرد یا گروہ یہاں تک کہ معتقدات، اصول و مبادی، نظریات و افکار کے دفاع کا داخلی نظم ہے لیکن تعصّب کا رخ ہمیشہ اندر سے باہر یعنی دوسروں کی طرف ہوتا ہے۔ اس سے ہٹ کر بعض کے نزدیک عصبیت پہلے پہل مثبت جذبہ کے طور پرمستعمل تھی بعدمیں اسکا اطلاق منفی جذبہ پر بھی ہونے لگا لیکن تعصب یقینی طور پر صرف منفی جذبہ ہی کے لئے مستعمل رہی ہے۔

علامہ اقبالؒ کے مطابق، شجر ہے فرقہ آرائی، تعصب ہے ثمر اسکا،یہ وہ پھل ہے کہ جنت سے نکلواتا ہے آدم کو۔یہ انسان سے شیطان کا حسد و تعصب ہی تھا جسکی بنا پر شیطان نے حضرت آدمؑ کوممنوعہ پھل کھانے کی غلط راہنمائی کی اور یہی تعصب تھا سکی وجہہ سے زمین پر ہابیل و قابیل کے درمیان لڑائی و قتل کا موجب بنا۔ اسلام کی نظر میں عصبیت اور تعصب کا کیا مقام ہے اسکو واضح کرنے میں سنن ابن ماجہ کی حدیث سے مدد ملتی ہے ھدیث میں ہے کہ ایک صحابی نے اللہ کے رسولﷺسے پوچھا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا اپنی قوم سے محبت رکھنا عصبیت ہے؟ آپﷺنے فرمایا: نہیں بلکہ ظلم پر قوم کی مدد کرنا عصبیت ہے۔ عصبیت اپنی فطری حیثیت میں مطلوب ہے جبکہ تعصب غیر مطلوب۔ابن خلدون نے مقدمہ تاریخ میں عصبیت پر یہ تبصرہ کیا ہے۔رحمت عالمﷺ نیارشاد فرمایااللہ تعالیٰ نے تم سے عہد حاضرہ پرغرورکو اور نسبت پرفخرکو مٹادیاہے تم سب آدم کی اولاد ہواور آدم کومٹی سے پیداکیا ہے۔اور اللہ کا ارشاد ہے تم سب میں زیادہ عزت والااللہ کے نزدیک وہی ہے جوسب سے زیادہ تقویٰ والا ہے“۔

کیسے پہچانیں کہ کوئی متعصب ہے؟
سائیکوتھیراپسٹس کو نزدیک ۷عادتیں ہیں جن سے پتہ چلتا ہیکہ آیاکوئی متعصب ہے یا نہیں؟۱۔ ایسا شخص جو شدت پسند ہے ایسا شخص کسی بھی معاملہ کی گہرائی وگیرائی تک نہیں پہنچتااور معاملہ کو ایک سے زیادہ زاویہ ہائے نگاہ سے دیکھنے سے قاصر رہتا ہے اوراپنی محدود و تنگ نظر کی اساس پر فیصلہ کرتا ہے اور اپنی ہی رائے کو مقدم سمجھتا ہے اور اس سے مختلف آرا رکھنے والے کو غلط اور دشمن سمجھتا ہے۔۲۔ایسا شخص جو نفسیاتی طور پرغیرلچک دار ہے معاملہ کو دوسرے نقاط نظر سے دیکھنااسکو سخت متفکراور خوفزدہ کردیتا ہیاور سامنے والے سے کو ہم خیال و متفق بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے تیار ہوتا ہے۔۳۔ ایسا شخص خود کو‘I know it all’سمجھتا ہے اور اپنی تنگ نظری کی بنا پر سخت جارحانہ موقف اختیار کرتا ہے۔۴۔ایسے افراددوسروں کو سماعت کرنیکا مادہ اپنے اندر نہیں رکھتے۔۵۔ایسے افراد کے تعلقات نہایت خراب ہوتے ہیں۔انکے تعلقات صرف انہی لوگوں سے اچھے ہوتے ہیں جو انکے بات مانیں، انکے تابع رہیں اور انکی اطاعت و ماتحتی کریں۔۶۔ ایسے افرادکے نزدیک دنیا صرف Binary ہوتی ہے یعنیٰ یا تو صرف سفید ہوتی ہے یا کالی۔ وہ دنوں کے مجموعہ پر یادرمیانی یا خاکی رنگ پر یقین نہیں کرتے۔۷۔ ایسے افراد حاسد ہوتے ہیں اور کبھی امن و چین کی حالت میں نہیں رہتے۔

تعصب کاحل کیا ہے؟؟
تعصب نفرت ہی کی ایک شکل ہے اور نفرتوں کا مقابلہ ہمیشہ محبتوں ہی سے کیا جاتا ہے محبت کو پروانے چڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کو جاننے، ایک دوسرے کے اعادات و اطوار، عقائد و رسومات سے واقف ہونے کے مواقع فراہم کئے جائیں،غلط فہمیوں سے بچا جائے اورمعاملات کو سلجھانے کے لئے حق وانصاف کو معیار بنانے کی طرف توجہ دلانا چاہئے۔ انکی وسعت نظر کے لئے ان میں حقائق کو سامنے لانا اور جھوٹی و غلط معلومات کو دورکرنا چاہئے معتدل و تعمیری سوچ و فکر کو فروغ دینا چاہئے جو افراد و تنظیمیں امن کو اور حقوق انسانی کے لئے کام کررہے ہیں انکی ہمت افزائی اور انکا تعاون کرنا چاھئے۔ اُمید کہ تعصب کی فضا دور ہوگی اور محبتوں کا راج ہوگا۔ جیسا کہ اقبالؒ نے کہا۔محبت کے شررسیدل سراپا نور ہوتا ہے،ذراس یبیج سے پیدا ریاض طور ہوتا ہے،محبت سے پائی ہے شفابیمار قوموں نے۔

یقیناً آج جو بھی مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما یا کہیں بھی مظلوم مسلمانوں پر ہو رہا تاریخ کا بدترین سلوک ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس مظلومی، دلدل سے باہر آنے کا واحد حل اُمت ہونے میں ہے، ہمیں ایک اُمت بننا ہے، بقول شاعر،کہ عبرت خیزہے تیرافسانہ سب فسانوں میں،وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے،تری بربادیوں کے مشوریہیں آسمانوں میں،تعصب چھوڑناداں! دہرکیآئینہ خانے میں!

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کسی چراغ کی لَو کی طرح بکھر گیا میں
  • اس کا پتی
  • گلابی سورج
  • جالِ عنکبوت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
وفاقی وزراء سر ٹیفکیٹ پرسیاسی ردعمل
پچھلی پوسٹ
لوگ خوابیدہ ہی سہی ہم نے صدا دینی ہے!

متعلقہ پوسٹس

معاشرہ پھول بنائیں انگار نہیں !

جنوری 2, 2021

جھُوٹی کہانی

فروری 5, 2023

روغنی پتلے

جنوری 12, 2020

آنکھ سے دور جائیے

نومبر 1, 2025

اہل منصب ، دکھاوا اور انجام

جون 10, 2024

یوں مرا جسم مسمار کرنے لگا

مارچ 5, 2020

خیبر پختونخوا امن جرگہ کا اعلامیہ

نومبر 14, 2025

کربِ تنہائی میں سمٹی ہوئی چادر کی طرح

اپریل 15, 2020

چور

جنوری 28, 2020

یہ دل خاموش کچھ ایسے

جولائی 11, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تہذیب کا جنازہ اور ڈیجیٹل بدتہذیبی

مئی 8, 2026

چائے پانی کو یہاں پر

جون 10, 2024

کبھی کبھی مجھے کچھ بھی

مارچ 5, 2023
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں