خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامچیندک
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزتحقیق و تنقیدسہیل احمد صمیم

چیندک

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 14, 2026
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 14, 2026 0 تبصرے 0 مناظر
1

شکیل اعوان کا ہندکو شعری مجموعہ "چیندک” پر ایک نظر۔

جب گلیات کی صبح پہاڑوں کے شانوں پر اترتی ہے، اور دھوپ اپنی پہلی کرن دیودار کے پتوں پر رکھتی ہے، تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے فطرت نے اپنی بانہوں میں کسی بیتی ہوئی یاد کو بھر لیا ہو۔
ہواؤں میں ایک مٹھاس ہوتی ہے—اور یہی مٹھاس ہندکو کے پہاڑی لہجے میں چھپی ہوئی ہے، جو الفاظ سے نہیں، جذبات سے بولتی ہے۔
یہ وہی علاقہ ہے جہاں ہر چشمہ، ہر درخت، ہر پرندہ ہندکو بولتا ہے۔chaindak یہاں کے لہجے میں ماں کی لوری بھی ہے، بزرگوں کی دعا بھی، اور عاشق کی آہ بھی۔
یہی وہ مٹی ہے جس نے شکیل اعوان جیسے شاعر کو جنم دیا—جو صرف لفظ نہیں بولتا، پہاڑوں کا درد، بستیوں کی خوشبو، اور زبان کی تڑپ بیان کرتا ہے۔
انکا تازہ شعری مجموعہ "چیندک” محض ایک کتاب نہیں، ایک صدائے دل ہے۔ ہندکو کے پہاڑی لہجے میں ڈوبی ہوئی ایک ایسی تخلیق جو دل سے نکلی اور دل تک پہنچی۔
یہ کتاب اُن راستوں کی خوشبو ہے جن پر برسات کے بعد دھند رقص کرتی ہے۔ یہ اُن صداؤں کی گونج ہے جو بچپن میں نانی اماں کی کہانیوں سے سنائی دیتی تھی۔
"چیندک” ہر اس لفظ کا نغمہ ہے جو گلیات کے لہجے میں نرم ہو جاتا ہے، جو پہاڑوں کے بیچ کسی بانسری کی صورت بہتا ہے۔
شکیل اعوان کی یہ شاعری، زبان کی نہیں، پہچان کی شاعری ہے۔ وہ لہجہ جو ہمیشہ کمزور سمجھا گیا، اب "چیندک” میں گونج رہا ہے—پوری شان، پوری آن، اور پوری محبت کے ساتھ۔

اشعار دیکھیں
"پہلیاں پیار دا سین کری تح
مکری گا آمین کری تح

عاشق کی معشوق نے ویراں
کٹیا نکا مین کری تح”

شکیل اعوان کا شعری مجموعہ "چیندک” نہ صرف جذبات کی نرمی، بلکہ تہذیب کی پختگی، ثقافت کی وسعت، اور اپنی زبان سے عاشقانہ وابستگی کا بھرپور اظہار ہے۔ اس میں ہمیں ہندکو تہذیب کی جھلکیاں ملتی ہیں: دیہاتی زندگی کی سادگی، روایتی رسوم کی رنگینی، اور سماجی بندھنوں کی نزاکت بھی دکھائی دیتی ہے۔
ہر نظم اور ہر مصرعے میں ایک مقامی انسان کا دکھ، اس کی امید، اور اس کا جینا سانس لیتا دکھائی دیتا ہے۔

"کئی ایہہ جے وی لوک مکے گئے
ہانڈ کرنے یا کھان تکے گئے
غیر تے غیر سے شکیل اعوان
اج تے منہ پھیری اپنے سکے گئے”

شکیل اعوان کا ہندکو لہجہ صرف ایک فنی انتخاب نہیں، بلکہ ایک دل کی بولی ہے۔ وہ ماں کی ممتا سے لے کر بیٹی کی رخصتی تک، کسان کی ہجرت سے لے کر بزرگوں کی خاموشی تک، ہر جذبے کو اپنے علاقائی لہجے، لوک کہاوتوں، اور محاوراتی زبان میں بیان کرتے ہیں۔ ان کے شعری مناظر میں پہاڑی راتیں، بادلوں کی گرج، جلتی لکڑیوں کی خوشبو، اور چولہے پر چڑھی دیسی چائے کی مہک تک موجود ہے۔
یہ کتاب محبت کا بھی بیان ہے، احتجاج کا بھی، فراق کا بھی، اور تلاش کا بھی۔ وہ تلاش جو اپنی جڑوں سے جڑنے کی، اپنی مٹی سے وفا کرنے کی، اور ماں بولی کو سر پر سجاتے ہوئے دنیا کو سنانے کی ہے۔

"پھوں وی نینھ چھوڑی ساری کہنی آ یاں
ہوش دہئی ساقی کی، خماری کہنی آ یا

دینہہ ڈبے، لماں پہیندا، ان ڈٹھا راہ
اپروں میں پہنڈ بہوں پہاری کہنی آیاں

ٹہکی، اوخی راہ، نالے تہب تے تریہہ
اتھیں توڑی ساہ نی میں کھاری کہنی آ یا

ڈرے وچ لنگھتی اے حیاتی یے شکیل
لگناں آ کوئی شے ادھاری کہنی آیاں”

دوستو: ادب کا اصل حسن تب آشکار ہوتا ہے جب شاعر یا ادیب اپنے داخلی احساسات کو اپنی مٹی، اپنی زبان، اور اپنی تہذیب سے ہم آہنگ کر کے پیش کرتا ہے۔ لوک فنکار، شاعر اور نغمہ سرا شکیل اعوان کی شاعری اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ ان کی آواز، ان کا لہجہ، ان کے لفظ اور ان کی زبان، سب کچھ پہاڑی زمین، ہندکو لہجے اور ہزاروی محبت کا ترجمان بن چکے ہیں۔

"یاد نیں چکھہڑ چُہلے ہوسن
اکھ چا موتی ڈُہلے ہوسن

پُہلی تے گئے اوہ میکی، لیکن
بہوں مشکل نل پُہلے ہوسن

ذکر مہڑا جد ہویا ہوسی
ہور ببی کٹے کُھلے ہوسن”

چیندک صرف اپنی ماں بولی میں کی گئی شاعری ہی نہیں بلکہ بلکہ ایک وجود ہے—جو وقت کے گرداب میں بھی اپنی خوشبو، اپنا لہجہ، اور اپنی پہچان بچا لیتی ہے۔

"اُس دی راہ وج آ کھلنے آں
سکا سئی پر لچ تلنے آں

باولی وچ جاں چہاتی ماری
سپاں آخیا اس پلنے آں
۔۔
مومن اشنیں، منکر اشنیں
دل کعبے وچ لشکر اشنیں

یار شکیل ، منائی کہنناں
اس کے سارے تہنتر اشنیں”

"چیندک” صرف ایک شعری مجموعہ نہیں، بلکہ ایک صدائے واپسی ہے—اپنی مٹی، اپنی شناخت، اپنی بولی کی طرف۔ یہ کتاب اُن سب کے لیے ہے جنہوں نے کبھی گاؤں کی گلیوں میں ہندکو کی نرم سرگوشیاں سنی ہوں، یا پہاڑوں کے دامن میں بیٹھ کر ماں کی زبان میں خواب دیکھے ہوں۔ اس تاب کو ضرور پڑھیں اگر پڑھ نہ سکیں تو شکیل اعوان سے سنیں آپ لطف اندوز ہوں گے۔

آخر میں ناصر کاظمی کے شعر اور اسکا ہندکو منظوم ترجمہ

"دل جدوں کیتا تڑک یاد آیا
اوہ تُڑی یاد سی مک یاد آیا”

سہیل احمد صمیم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • رمضان المبارک کا مہینہ
  • تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے
  • دفتر سے محبت تک
  • اول پوزیشن
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
آدم ذات کو آدم ذات کی خبر نہیں
پچھلی پوسٹ
گُلِ ماہتاب تم ہو

متعلقہ پوسٹس

جانوس

جون 15, 2020

خیر القرون کی اصطلاح کا مطلب کیا ہے؟

ستمبر 6, 2024

چربی

جنوری 28, 2026

گڈ ڈیڈ،بیڈ ڈیڈ

اگست 25, 2025

کشمیر – عہد بہ عہد!

مئی 5, 2023

مشرقِ وسطیٰ کا بدلتا منظرنامہ

مارچ 3, 2026

کیا جوڑے آسمان پر بنتے ہیں؟

اپریل 22, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

سچ اور جھوٹ کا رزم نامہ

جنوری 15, 2026

کامیابی دراصل آپ کی ”سوچ ”ہے !

جولائی 19, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • مردانگی

    نومبر 1, 2026
  • دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

    نومبر 1, 2026
  • پروفیسر محمد فرید

    نومبر 1, 2026
  • ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام ہے

    نومبر 1, 2026
  • دروازہ

    اکتوبر 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

محبت الٰہی

اکتوبر 29, 2026

نسبتوں کا فیضان

اکتوبر 23, 2026

آزاد نعتیہ نظم "حضورِ اکرم”

اکتوبر 18, 2026

امیر کون غریب کون

اکتوبر 13, 2026

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

اردو شاعری

ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام...

نومبر 1, 2026

ہم ترے نام سے ہر خواب سنوارا کرتے

اکتوبر 29, 2026

میں نے سوچا ہے تمہیں

اکتوبر 29, 2026

اس شہر میں اتنا ویرانہ کیوں ہے

اکتوبر 26, 2026

اس شہر کی کہانیاں بہت ہیں

اکتوبر 26, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مردانگی

نومبر 1, 2026

دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

نومبر 1, 2026

نسبتوں کا فیضان

اکتوبر 23, 2026

اور عذاب کسے کہتے ہیں؟

اکتوبر 23, 2026

"دیا” (کالمز کا مجموعہ)

اکتوبر 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • مردانگی

    نومبر 1, 2026
  • دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

    نومبر 1, 2026
  • پروفیسر محمد فرید

    نومبر 1, 2026
  • ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام ہے

    نومبر 1, 2026
  • دروازہ

    اکتوبر 29, 2026
  • ہم ترے نام سے ہر خواب سنوارا کرتے

    اکتوبر 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اندھیری شب کی مسافت پہ

جون 2, 2026

قدرت کا نازک رقاص

نومبر 24, 2024

رگوں سے یاد کا نیلا لہو...

مارچ 1, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں