خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباکشمیر – عہد بہ عہد!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

کشمیر – عہد بہ عہد!

از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2023
از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2023 0 تبصرے 74 مناظر
75

کشمیر کو بھارت جبراً فتح کرنے کے خواب دیکھتا ہے۔ کشمیر‘ کب کی بات ہے۔ اور اس میں مسلم حکمرانی کا آغاز کب سے ہوا؟ اس حوالہ سے مصنف جی ایم میر‘ اور معاون مصنف اشفاق ہاشمی نے اپنی تصنیف کشورِ کشمیر کی پانچ ہزار سالہ تاریخ میں بہترین عکاسی کی ہے۔ وہ کشمیر کے بارے میں یوں راقم طراز ہیں: ”جنت ارضی جموں کشمیر کا خطہ گزشتہ چار صدیوں سے (417سال سے)غلامی کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔16ویں صدی میں مغلوں نے نصف صدی کی پے در پے جارجیت کے بعد 1586ء میں اس خطہ کو تسخیر کرکے اپنی سلطنت کا ایک حصہ بنا لیا اور 166سال پر حکمرانی کرتے رہے۔مغلوں کو آیا تو افغانوں نے 1753ء میں تسخیر کر کے 67سال تک اپنا غلام بنائے رکھا۔ افغانوں کے زوالکے بعد پنجاب کے سِکھ فرمانروار نجیت سنگھ نے افغانوں کو شکست دے کر اس پر اپنا اقتدار قائم کر لیا‘ جو کہ 1846ء (27سال) قائم رہا۔جب انہوں نے انگزیزوں سے جنگ میں شکست کھائی تو تاوان ِ جنگ کے طور پر اس خطہ کو انگریزوں کے سپر دکردیا‘جنہوں نے جموں کے ڈوگرہ راجہ گلاب سنگھ کے ہاتھ اس خطہ ِ ارضی پر حکمرانی کے حقوق 75لاکھ روپے میں فروخت کر کے اس کے حوالے کیا اور وہ صدی تک اس خطہ ِ ارضی پر اپنی مطلق العنان حکومت چلاتے رہے۔

ہزاروں سال پہلے سرزمین کشمیر ایک وسیع جھیل تھی جس کا نام ستی سر تھا‘ اسے ہر طرف سے اونچے پہاڑوں نے گھر رکھا تھا‘ نامور محقق پروفیسر محی الدین حاجنی کا خیال ہے کہ اُس زمانے میں پہاڑوں پر اگر کوئی انسان بستے تھے تو اُن کی زندگی بن باسی رہی ہوگی۔ دیو مالائی قصوں کے مطابق جلد بھو JALODBHAVA))نامی آدم خور دیو جھیل سے نکل کر کناروں پر آباد بستیوں میں لوگوں کو تنگ کرتا تھا۔ کشپ رشی نے بارلہ مولہ کے قریب ایک پہاڑ کاٹ کر جھیل کا پانی باہر نکالا۔ تاہم جو لوگ دیو مالائی کہانیوں پر یقین نہیں رکھتے‘ انہیں بر نئیر جیسے محقق یہ خبر دیتے ہیں کہ یہ علاقہ زلزلوں کی زد میں رہا ہے جسکی وجہ سے پہاڑوں میں شگاف پڑگئے۔چنانچہ کھادن یار کے قریب پہاڑ میں شگاف پڑگیا۔ اور ستی سرکا پانی نشیب کی طرف بہہ نکلا۔ جس کی نشانی آج کا دریائے جہلم ہے۔ مشہور جغرافیہ دان فریڈرک ڈریو کے مطابق دیو مالائی روایات ہمیں ماضی کی تاریخ کے بارے میں اصلیت جاننے میں بہت مدد دیتی ہے۔ چنانچہ یہ بات امکان سے باہر نہیں کہ کشمیر میں پہاڑوں کے پھٹنے اور اس کے نتیجہ میں ایک عظیم سیلاب کے وقوع میں آنے کی وجہ سے ہی ہڑپہ اور موہنجوڈاروکی تہذیبیں ناپید ہوگئیں۔

قدیم زمانے میں یونانی کشمیر کو کیسییر (Kaspeiria) کے نام سے پکارتے تھے۔ ہیروڈوٹس نے اپنے کلاسیکی لٹریچر میں اسے کیسپا تاوئیروس(Kaspatyros)کا نام دِیا ہے۔ہیکاتایوس (Hekataios)نے کیسپالائیروس یا کیسپا پائیروس کا نام دیا ہے۔ 578میں چینی سیاحون توینگ (To Yeng) اورسُنگ یان (Sung Yan)نے اسے شئی می (Shie MI)کا نام دیا ہے۔631ء میں اسے ھیون تسانگ (Hieun Tsang)نے کیا شی می لو (Kia Shi Mi Lo) کا نام دِیا۔کشمیری اور گلگتی اسے کشِیر (Kasheer) کہتے ہیں۔تبتی زبان میں کھچل (Khachal) کہلاتا ہے اوردردِ لوگ اسے کشروٹ(Kashrot) کہتے ہیں۔(پی این کے بامزئی)۔

اگرچہ کشمیر میں مسلم حکمرانی کا آغاز 1325ء میں رینچن شاہ سلطان صدرالدین نے کیا تھالیکن چونکہ اس کی وفات کے بعدراجہ اودیان دیو (سابق حکمران سہد یو کے بھائی) نے دوبارہ کشمیر کا اقتدارسنبھالاجو کہ 1343ء تک جاری رہا‘ اس لئے حقیقت میں مسلم حکمرانی کے دور کا آغاز1343ء سے ہی تصور کیا جائے گاجب سلطان شمس الدین میر نے کشمیر کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا۔ اس کے بعد شاہ میری خاندان 1554ء سے 1586ء تک 32سال چک حکمران بر سرِ اقتدار رہے۔ جن میں سے یوسف شاہ چک نے دوبارہ تحت سنبھالا۔آخر 1586ء میں دہلی کے مغل شہنشاہ نصف صدی کی مسلسل کوششوں کے بعد کشمیر پر اپنا تسلط قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اگرچہ اس دوران کئی بار انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
سطان شمس الدین (1343ء) سے سلطان حبیب شاہ (1554ء) تک 211سال شاہمیری خاندان کی حکمرانی رہی اور غازی خان چک 1554ء سے یعقوب شاہ چک 1586)ء)تک 32سال چک خاندان حکمران رہا۔1586ء میں مغل حکمرانوں نے نصف کی کوششوں کے بعد کشمیر کو تسخیر کر کے مغل ایمپائر کا حصہ بنالیا اور کشمیر ی عوام غلامی کے ایک طویل دور میں مبتلا ہوگئے جواب تک جاری ہے۔
کشمیر کے مسلم سلاطین اور بادشاہوں کی تفصیل:
سلطان صدرالدین۔رینچن شاہ‘ 1325ء تا 1327ء (2سال 7ماہ)‘ سلطان شمس الدین‘ 1339تا 1342ء (3سال 5ماہ)‘ سلطان جمشید‘ 1343ء تا 1344ء (1سال 2ماہ)‘ سلطان علاوہ الدین‘1344ء تا 1360ء (16سال 2ماہ)‘سلطان شہاب الدین‘ 1360ء تا 1378ء (19سال 3ماہ)‘سلطان قطب الدین‘1378ء تا 1394(16سال)‘ سلطان سکندر بت شکن‘1394ء تا 1417ء (24سال)‘ سلطان علی شاہ‘ 1417ء تا 1423ء (5سال 9ماہ)‘ سلطان زین العابدین بڈشاہ‘ 1423ء تا 1474ء(51سال 2ماہ)‘سلطان حیدر شاہ‘ 1474ء تا 1475ء (1سال2ماہ)‘ سلطان حسن شاہ‘1475تا 1487ء (12سال 8ماہ)‘ سلطان محمد شاہ‘ 1487ء تا 1490ء (2سال 7ماہ)‘سلطان فتح شاہ‘1490ء تا 1493ء (2سال 11ماہ)‘ سلطان محمد شاہ (بار دوئم)‘ 1493ء تا 1501ء (8سال 9ماہ)‘ سلطان فتح شاہ (باردوئم)‘1501ء تا 1514ء (14سال 8ماہ)‘سلطان محمد شاہ (بارسوئم) 1514ء (5ماہ)‘سلطان فتح شاہ (بارسوئم)‘1514ء تا 1517ء (3سال 4ماہ)‘سلطان
محمد شاہ (بار چہارم)‘1517ء تا 1527ء(10سال 8ماہ)‘سلطان ابراہیم‘ 1527ء تا 1529ء (1سال 11ماہ)‘سلطان محمد شاہ (بار پنجم)1529ء تا 1537ء(7سال 9ماہ)‘سلطان شمس الدین‘1537ء تا 1538ء (1سال)‘سلطان اسمعیل شاہ‘1538ء تا 1540ء (1سال 6ماہ)‘ سلطان ابراہیم شاہ ثانی‘1540(4ماہ)‘ سلطان نازک شاہ‘1540تا 1551ء(10سال 8ماہ)‘ سلطان اسمعیل شاہ ثانی‘1551ء تا 1553ء (3سال)‘ سلطان حبیب شاہ‘ 1553ء تا 1554ء (11ماہ)‘ سلطان غازی خان چک‘ 1554ء تا 1563ء (8سال 10ماہ)‘ سلطان حسین خان چک‘ 1563تا 1570(6سال 9ماہ) سلطان علی شاہ چک‘ 1570تا 1579(8سال 8ماہ)‘ سلطان یوسف شاہ چک‘ 1579ء تا 1580ء (1سال 1ماہ)‘ سلطان سید مبارک بیہقی‘ 1580ء (6ماہ)‘ سلطان گوہر شاہ چک‘1580ء تا 1581ء (1سال 1ماہ)‘سلطان شاہ چک (بار دوئم) 1581ء تا 1585ء (3سال 10ماہ)‘سلطان یعقوب شاہ چک“۔کشمیر کی تاریخ سے عیاں ہے کشمیر‘ کشمیریوں کا ہے اور رہے گا۔

 

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • عروج و زوال
  • کوئی تدبیر نِکالی جائے
  • ماتھے پہ ہواؤں کے شکن دیکھ مرے دوست
  • آنکھ اس مہ جبیں پہ رہنے دو
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
انجام وہ ہی ہوگا جو ذوالفقار علی بھٹو کا ہوا تھا
پچھلی پوسٹ
سفید گھوڑا

متعلقہ پوسٹس

الگ رکھ کے ادب آداب تیرے

دسمبر 31, 2021

رنج کا جب سے یہ خُوگر ہو گیا

دسمبر 12, 2021

روغنی پتلے

جنوری 12, 2020

آرزو

مئی 20, 2020

دیکھ یہ رونق دنیا جو خَلا جیسی ہے

دسمبر 6, 2019

عرش بریں پرقیام اعلیٰ ہے

مارچ 5, 2020

گل سے گلزار ہو بھی سکتی تھی

اکتوبر 10, 2025

ذہنی سکون کا سفر

دسمبر 6, 2024

شجرکاری مہم کی افادیت اورضروری تجاویز

اگست 15, 2020

مکتب ترا سرائے رئیس الامین ہے

اکتوبر 25, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایک دن میں قید۔۔۔حضرت اقبالؒ

نومبر 12, 2021

اردو غزل کی روایت اور اقبال

مئی 27, 2024

کیلیں

فروری 15, 2023
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں