خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباانجام وہ ہی ہوگا جو ذوالفقار علی بھٹو کا ہوا تھا
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمز

انجام وہ ہی ہوگا جو ذوالفقار علی بھٹو کا ہوا تھا

از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2023
از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2023 0 تبصرے 74 مناظر
75

کل کیا ہوگا خدا جانتا ہے ،آج کیا ہورہا ہے ہر کوئی دیکھ اور سن رہا ہے وہ بھی پریشان ہے جس کا سیاست سے تعلق ہے اور وہ بھی جو صرف پاکستانی ہے، اس لئے کہ ہر ادارہ بے لگام ہے ، آئین اور پارلیمنٹ کی آڑ میں وہ کچھ ہو رہا جو دنیا میں نہ کسی نے دیکھا اور نہ سنا ، قوم پر مسلط کیا گیا ٹولہ ، حکمرانی کے نقاب میں ان کے اشاروں
پر رقصا ں ہے جن کی خواہش پر رات بارہ بجے عدالت لگی تھی ، ، جنہیں قوم نے اعتماد کو ووٹ دیا ، انہیں اتار دیا اور انہیں تخت ِ اسلا م آباد پر بٹھا دیا گیا ، جنہیں عوام نے مسترد کر دیا تھا ، آج وہ ہی سپریم کورٹ ان کے ہاتھوں بے لباس ہے جنہیں حکمرانی کی شیر وانی پہنائی تھی ، آج ان کی پارلیمنٹ سپریم اور سپریم کورٹ بے توقیر ہے رجیم چینج کے سردا ر خاموش ہیں اور سپریم کورٹ کے جج اپنی بے لباسی پر پریشان لیکن قلم میں طاقت رہی نہ لہو میں قومی جذبہ ، خان نے ایک جج کو مخاطب کیا تھا خان قصور وار ، اور جو سر ِ عام ججوں کی توہین کر رہے ہیں، اسسے وہ جج لطف اندوز ہورہے ہیں جو تخت اسلام آباد کے درباری ہیں ، اور وہ جو عظمت ِ پاکستان کو سوچ رہے ہیں ، وہ بے زبان ہیں، اس لئے کہ بادشاہت ان کی ہے جن کے سر پر سلیمانی کیپ ہے ، ہر کوئی جانتا ہے ، بے خبر وہ بھی نہیں جو ذہنی غلام ہیں، ہر کوئیخوف زدہ ہے آنے والے کل سے ، وہ جانتے ہیں کہ حکمرانی کی ڈور اگر ان کے ہاتھ سے نکل گئی تو انجام کیا ہوگا ، وہ بخوبی جانتے ہیں
سابق وزیر اعظم عمران خان صرفسیاست دان نہیں، نظریاتی قائد ہیں عمران خان صرف ایک شخصیت نہیں ایک نظر یہ ہے خان نے تبدیلی کے نعرے سے قومی شعور کو جگایا ، وہ کہتا ہے میں جانتا ہوں یہ لوگ مجھے قتل کر دیں گے لیکن میری زندگی اور موت کے فیصلے کا مالک وہ ہے جو ہم سب کا خدا ہے ، خانکہتے ہیں ، میں کسی سے زندگی کی خیرات نہیں مانگوں گا اور نہ ہی دیس چھوڑ کر جاﺅں گا ، میری زندگی پاکستان کے لئے اور بعد از وفات میرے اثاثے شوکت خانم ہسپتال کے لئے وقف ہیں
قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کے بعد کپتان وہ دوسرا قائد ہے جو صرف عظمت پاکستان کا علم بردار ہے، عمران خان پاکستان کی وہ عظیم شخصیت ہیں جس نے دنیا کی نامی گرامی بریڈ فورڈ یونیور سٹی کے چانسلر کا عہدہ قبول کرنے کے لئے شرط رکھی ، اس نے کہا مجھے تنخواہ اور مراعات کی ضرورت نہیں، میں اپنے دیس پاکستان میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کا کیمپس چاہتا ہوں ، برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ بریڈ یونیورسٹی کو عمران خان کا مطا لبہ تسلیم کرنا پڑا اس لئے کہ وہ عمران خان جیسے وطن دوست سکالر کو نظر انداز نہیں کر سکتے تھے ، وہ جان گئے کہ اس شخص میں کچھ کرنے کی صلاحیت ہے اس سکالر کو ا پنی ذات سے زیادہ اپنا دیس عزیز ، آج پاکستان میں نمل یونیورسٹی کی وہ ڈگری جو برطانیہ کے برڈ فورڈ یونیورسٹی سے ملتی ہے پاکستان میں مل رہی ہے !
تحریک ِ انصاف کی حکمرانی میںپاکستان کو او آئی سی کی صدارت ملی ۔ تو وزیر اعظم پاکستان نے اقوام ِ متحدہ میں عالمی دنیا سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے لئے مستقل نشست کا مطالبہ کر دیا ، اس وقت مسلمان دشمن قوتوں کے کان کھڑے ہوگئے ، وہ جان گئے کہ اس شخص میں مسلمانوں کا عالمی لیڈر بننے کی صلاحیت ہے ، یہ شخص آنے والے کل کو مغرب کے لئے خطرہ بن سکتا ہے ، اور ان کا خوف رجیم چینج میں دنیا بھر نے دیکھ لیا عمران خان مسلم دنیا کا وہ قائد ہے جس نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں توہین رسالت کے حوالے سے کہا ، جب ہمارے نبی کی شان میں کوئی گستاخی کرتا ہے تو ہمار ے سینوں میں درد ہوتا ہے ،
پاکستانیوں کو یاد ہو گا،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اس جنرل کی غلامی کے خلاف جس کے حرام خوروں نے مادر ِ ملت فاطمہ جناح کو قومی غدار کہاتھا ، اس قائد نے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعر ہ لگا کر قومی شعور کو جگایا تھا بھٹو شہید نے کہا تھا ، میں پاکستان کی عظمت اور عوام کی حکمرانی اور سرزمین پاکستان کی شادابی کے لئے اپنے خاندان کو قربان کر دوں گا ، میں سوائے خدا کے کسی سے زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا ، میں پاکستانی ہوں پاکستان میں رہوں گا اور پاکستان ہی میں دفن ہو گا ، ذوالفقار علی بھٹو نے قوم اور خدا سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیکھایا پاکستان میں د فن ہوا اور خاندان اسلامی جمہوریہ پاکستان پر قربان ہوگیا ، اس لئے آج بھی بھٹو زندہ ہے کیونکہ ذولفقار علی بھٹو کسی شخصیت کا نہیںایک نظریے کا نام ہے اور نظر یات دفن نہیں ہوا کرتے ،، 46 برس قبل 28 اپریل 1977 کو پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی جوشیلے اور جذباتی انداز میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا

‘امریکہ پاکستانی حکومت کے خلاف مداخلت کر رہا ہے اور اپوزیشن کے ذریعے مجھے ہٹانا چاہتا ہے۔’ذوالفقار بھٹو نے پارلیمنٹ میں خطاب سے قبل صدر بازار راولپنڈی میں امریکی وزیرِ خارجہ ‘ہنری کسنجر کا خط عوامی اجتماع میں لہرایا تھا۔ ذوالفقار بھٹو کا کہنا تھا میرے خلاف عالمی سازش ترتیب دے دی گئی ہے، امریکہ نے مالی مدد بھی فراہم کی میرے سیاسی مخالفین کو سازش میں مہرہ بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے بھٹو نے کہا کہ ‘ویتنام میں امریکہ کی حمایت نہ کرنے اور اسرائیل کے مقابلے میں عربوں کا ساتھ دینے دینے کے جرم میں امریکہ مجھے معاف نہیں کرے گا۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو اقتدار کے آخری دنوں یہ بتانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کے خلاف امریکہ سازش کر رہا ہے اور حزبِ اختلاف کی جماعتیں اور پاکستان کے مقامی صنعتکار جن کی صنعتیں قومی تحویل میں لی گئی تھیں اس سازش میں شامل ہیں’ بھٹو نے سچ کہا تھا امریکہ کی سازش کامیاب ہوئی اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی این اے کی تحریک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنرل ضیاالحق نے پانچ جولائی 1977 کو ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ 2022 کو ایک بڑے جلسہ عام میں ایک خط جیب سے نکال کر لہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میری حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے اور انھیں ‘لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔’ اپنے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا بھی حوالہ دیا جنھوں نے بھی 46 برس قبل الزام لگایا تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کے پیچھے امریکہ ہے جو انھیں اقتدار سے نکالنا چاہتا ہے۔
پی این اے کی قیادت کی اولاد آج کی پی ڈی ایم ہے پیپلز پارٹی بھی اپنے شہیدوں کے قاتلوں کے ساتھ کھڑی ہے ، اس لئے کہ یہ لوگ اقتدار پرست ہیں انہیں پاکستان اور پاکستانی عوام سے کوئی غرض نہیں ، یہ لوگ کسی بھی طور اپنے پیروں پر کلہاڑی نہیں ماریں گے آج وہ ہی صورت ِ حال ہے جو 1970 میں تھی ، مار شل لاء کے لئے راستہ ہموار کر دیا گیا ہے یہ لوگ ذاتی مفادات اور خواہشات پر جمہوریت کو قربان کرنے کے انتظار میں ہیں یہ لوگ جال بچھائے ہوئے ہیں بوٹوں والے تیار بیٹھے ہیں ، جیسے ہی عمران خان سڑکوں پر آئیگا ، لاشوں پر سیاست کرنے والے اپنے پالتوں غنڈوں کے ہاتھوں لاشیں گرائیں گے ، سڑکوں پر خون بہے گا ، اور بوٹوں والے تخت ِ اسلام آباد پر قابض ہوں گے ،، عمران خان کے خلاف قتل کے مقد مات د رج ہوں گے ، عمران گرفتار ہوں گے ، ،اور انجام وہ ہی ہوگا جو ذوالفقار علی بھٹو کا ہوا تھا

 

گل بخشالوی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تمہارا بدن میرا احساس ہے
  • پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟
  • ایک گھریلو سا خراج ِ عقیدت
  • قومی بچت کے بابوں کی تعظیم کیجیے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
مہر و وفا کا پیکر: کریم اعوان
پچھلی پوسٹ
کشمیر – عہد بہ عہد!

متعلقہ پوسٹس

گھر پیش کیا سر پیش کیے

جنوری 12, 2025

منتظر ہے شام

مارچ 6, 2023

بسم اللہ

جنوری 12, 2020

کچھ خبر ہوتی نہیں مےکش کو اپنی ذات کی

اپریل 29, 2020

ہم اک پری کی محبت میں

فروری 27, 2025

مل رہے ہو صف – دشمن میں

فروری 14, 2021

سوچاں اے کمال کیتا اے

اکتوبر 12, 2025

ساری کڑیاں مِلا کے بیٹھے ہیں

مارچ 5, 2023

جنٹلمینوں کا بُرش

جنوری 31, 2020

ملے ہو تم تو سبھی فاصلے مٹا دیں گے

نومبر 5, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اوائل جنوری

جون 12, 2025

میں تم سے محبت کرتی ہوں

جنوری 7, 2024

بس اسٹینڈ

جنوری 24, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں