خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاماعتکاف احکام اور آداب
آپ کا سلامابو خالد قاسمیاردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

اعتکاف احکام اور آداب

از سائیٹ ایڈمن مارچ 9, 2026
از سائیٹ ایڈمن مارچ 9, 2026 0 تبصرے 90 مناظر
91

انسان کا اپنے خالق کے ساتھ رشتہ بندگی اور غلامی کا رشتہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مالک اور معبود ہے اور انسان اس کا بندہ اور مملوک۔ بندے کی کامیابی اسی میں ہے کہ اس کا رب اس سے راضی ہو جائے، اور مملوک کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اسے اپنے مالک کی خوشنودی حاصل ہو۔
محبت کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے محبوب کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہو جائے۔ عاشق کو اپنے معشوق کی راہ میں تکلیف بھی راحت محسوس ہوتی ہے اور محب اپنے محبوب کے لیے کھو کر بھی پانے کی لذت محسوس کرتا ہے۔ اسی محبت، بندگی اور وفاداری کے جذبے کو عملی شکل دینے کے لیے اللہ تعالیٰ نے عبادات کے مختلف طریقے مقرر فرمائے اور انہیں انسان کی تخلیق کا بنیادی مقصد قرار دیا: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ۔
اسلام کی عبادات میں ہر قدم پر بندگی اور عاجزی کا اظہار ہوتا ہے۔ نماز میں بندہ اپنے رب کے حضور ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوتا ہے، اس کی کبریائی بیان کرتا ہے، رکوع اور سجدہ میں جھک کر اپنی عاجزی کا اظہار کرتا ہے۔ زکوٰۃ دینا اس بات کا اعلان ہے کہ انسان کی ذات اور اس کا مال بھی اللہ کی ملکیت ہے۔ روزہ اور حج بھی اللہ کی بندگی کے مظاہر ہیں جن میں خوف کے ساتھ ساتھ محبت اور اخلاص کا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔
روزہ دار بھوک اور پیاس برداشت کرتا ہے، موسم کی سختی سہتا ہے، مگر اپنے رب کی رضا کے لیے ہر مشقت کو خوشی سے قبول کرتا ہے۔ تاہم روزے کی حالت میں انسان اپنے گھریلو اور معاشرتی تعلقات سے مکمل طور پر الگ نہیں ہوتا۔ محبت کا اعلیٰ ترین درجہ یہ ہے کہ انسان دنیا کے تمام تعلقات کو بھی اللہ کے تعلق کے سامنے قربان کر دے۔ اسی مقصد کے لیے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ایک عظیم عبادت رکھی گئی ہے جسے اعتکاف کہا جاتا ہے۔
اعتکاف کا مفہوم
اعتکاف کے لغوی معنی ہیں: کسی چیز کے ساتھ جم کر رہنا اور اس سے وابستہ ہو جانا۔ شریعت کی اصطلاح میں اعتکاف یہ ہے کہ آدمی روزہ کی حالت میں مسجد میں قیام اختیار کرے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو جائے۔ گویا اعتکاف اللہ کے دربار پر سر رکھ دینے اور اس کی رحمت کے دامن کو مضبوطی سے تھام لینے کا نام ہے۔
اعتکاف کی فضیلت
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ معتکف گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور جو نیک اعمال وہ اعتکاف سے باہر کیا کرتا تھا ان کا ثواب بھی اس کے لیے جاری رہتا ہے۔
نبی کریم ﷺ اعتکاف کا خاص اہتمام فرماتے تھے۔ آپ ﷺ ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف فرماتے تھے۔ جس سال آپ ﷺ کا وصال ہوا، اس سال آپ ﷺ نے بیس دن اعتکاف فرمایا۔
اعتکاف کی اقسام
اعتکاف بنیادی طور پر تین قسموں کا ہوتا ہے:
اعتکافِ نفل
اس کے لیے نہ روزہ شرط ہے اور نہ مخصوص وقت۔ اگر کوئی شخص کچھ دیر کے لیے بھی اعتکاف کی نیت سے مسجد میں بیٹھ جائے تو نفل اعتکاف ہو جاتا ہے۔
اعتکافِ واجب
یہ اس وقت واجب ہوتا ہے جب کوئی شخص اعتکاف کی نذر مان لے یا نفل اعتکاف شروع کر کے اسے پورا کیے بغیر توڑ دے۔ اس صورت میں اتنے دن کا اعتکاف واجب ہو جاتا ہے جتنے دن کی نیت کی تھی۔ اس اعتکاف میں روزہ رکھنا ضروری ہے۔
اعتکافِ سنت
رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنتِ مؤکدہ علی الکفایہ ہے۔ یعنی اگر بستی کے کچھ لوگ اعتکاف کر لیں تو سب کی طرف سے سنت ادا ہو جاتی ہے، لیکن اگر کوئی بھی اعتکاف نہ کرے تو پوری بستی کے لوگ گناہ گار ہوں گے۔
اعتکاف کا طریقہ
اعتکافِ مسنون کے لیے بہتر یہ ہے کہ ۲۰ رمضان کو غروبِ آفتاب سے پہلے مسجد میں داخل ہو جائے، کیونکہ غروب کے ساتھ ہی اکیسویں رات شروع ہو جاتی ہے اور اعتکاف کا ایک مقصد شبِ قدر کی تلاش بھی ہے۔
اعتکاف کی شرائط
اعتکاف کے صحیح ہونے کے لیے چند شرطیں ہیں:
معتکف کا مسلمان ہونا
بالغ اور صاحبِ عقل ہونا
جنابت، حیض اور نفاس سے پاک ہونا
اعتکاف کی نیت کرنا
اعتکاف کی جگہ
مردوں کے لیے اعتکاف مسجد میں کرنا ضروری ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ایسی مسجد میں اعتکاف کیا جائے جہاں باجماعت نماز ہوتی ہو۔
عورتوں کے لیے گھر میں نماز کی مخصوص جگہ ہی اعتکاف کی جگہ ہوگی۔ اگر گھر میں ایسی جگہ متعین نہ ہو تو کسی جگہ کو نماز اور اعتکاف کے لیے مقرر کر لیا جائے۔ عورت کے لیے شوہر کی اجازت سے اعتکاف کرنا ضروری ہے۔
اعتکاف کے آداب
اعتکاف کے دوران زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنا چاہیے، جیسے:
قرآن مجید کی تلاوت، حدیث کا مطالعہ، دینی کتب کا مطالعہ، ذکر و دعا، علمی گفتگو، فضول گفتگو اور گناہ والی باتوں سے بچنا چاہیے۔
اعتکاف کو فاسد کرنے والی چیزیں، بلا ضرورت مسجد سے باہر نکلنا اعتکاف کو فاسد کر دیتا ہے۔ البتہ ضروری امور کے لیے نکلنا جائز ہے، جیسے: قضائے حاجت، وضو یا غسل، جمعہ کی نماز کے لیے جانا (اگر مسجد جامع نہ ہو)، کھانا لانے والا نہ ہو تو کھانے کے لیے جانا
اعتکاف میں ممنوع امور
اعتکاف کی حالت میں بیوی سے جنسی تعلق یا اس کے مقدمات (جیسے بوس و کنار) جائز نہیں۔ اگر ایسا ہو جائے تو اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ اللہ کی رحمتوں کے نزول کا خاص وقت ہے۔ ایسے مبارک لمحات میں اعتکاف اختیار کر کے بندہ اپنے رب کے قریب ہونے کی سعادت حاصل کر سکتا ہے۔

ابو خالد قاسمی آسامی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شہروں میں تفریحی سہولیات کی کمی
  • ریشم کی مہک
  • حریف
  • تہجد عشق ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عباسی حکومت میں کتابوں اور کتب خانوں کی اہمیت
پچھلی پوسٹ
سوشل میڈیا، وقت، شعور اور حقیقت کی حفاظت

متعلقہ پوسٹس

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

ملک کی ترقی میں رکاوٹ کہاں ہے؟

نومبر 3, 2024

مسخرہ

فروری 5, 2022

جنت الحمقاء

جنوری 16, 2026

​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

ستمبر 15, 2026

اک ترے آنے کے بعد

مئی 25, 2024

کاش مجھ کو ترے ہونے کا سہارا ہوتا

اپریل 4, 2026

کِنّی کا راجکمار

جنوری 30, 2023

نسوانیت کا استحصال

مئی 18, 2024

رہائی

جون 3, 2023

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تجربے کی طاقت اور ٹیکنالوجی کی...

مارچ 12, 2025

کرونا کی وبا اور نفسیاتی مسائل

دسمبر 16, 2020

نوجوان ورتھر کی داستان غم اور...

جون 2, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں