خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو نظمدستِ ستمگر
اردو نظمشعر و شاعرین م راشد

دستِ ستمگر

ایک اردو نظم از ن م راشد

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019 0 تبصرے 664 مناظر
665

دستِ ستمگر

یہاں اس سرائے سرِپُل میں یوں تو،
رہی ہر ملاقات تنہائیِ سخت تر کا ہیولا،
مگر آج کی یہ جدائی
سپاہی کے دل کی کچھ ایسی جراحت ہے
جو اس کو بستر میں آسودہ رکھے گی، لیکن
کبھی اس کے ہونٹوں پہ
ہلکی سی موجِ تبسم بھی اٹھنے نہ دے گی!

خدا حافظ، اے گل عذارِ لہستان،
مبارک کہ تو آج دنیائے نو کو چلی ہے!
جہاں تیرا ہمسر تجھے آج لے جا رہا ہے،
لہستاں تو بےشک وہاں بھی نہ ہو گا،
مگر اس ولایت میں
"جو حرّیت کیش جمہور کی آنکھ کا ہے درخشندہ تارا”
تجھے بے حقیقت سہاروں سے،
غیروں کی خاطر شب و روز کی اس مشقّت سے،
کچھ تو ملے گی رہائی!
وہاں تجھ کو آہنگِ رنگ و زباں
کچھ تو تسکین دے گا،
اور اِس غم سے پامال ہجرت گزینوں کے
سہمے ہوئے قافلے سے
الگ ہو کے منزل کا دھوکا تو ہو گا!
یہ مانا کہ تو شاخسارِ شکستہ ہے
اور شاخسارِ شکستہ رہے گی؛
مگر اس نئی سرزمیں میں
تجھے سبز پتوں کی، شاداب پھولوں کی، امید پیدا تو ہو گی!
تجھے کیسے روندا گیا ہے،
تجھے دربدر کیسے راندا گیا ہے،
میں سب جانتا ہوں کہ شاکی ہے تو جس الم کی
وہ تنہا کسی کا نہیں ہے،
وہ بڑھتا ہوا
آج ذرّے سے عفریت بنتا چلا جا رہا ہے!

تو نازی نہ تھی،
تجھ کو فاشی تخیّل سے کوئی لگاؤ نہ تھا
بس ترا جرم یہ تھا، تجھے عافیت کی طلب تھی،
وطن کی محبت بھری سرزمیں کی
شبِ ماہ، بزمِ طرب، جام و مینا کی
منزل کی آسودگی کی طلب تھی،
طلب تھی سحرگاہ، محبوب کے گرم، راحت سے لبریز
بالش پہ خوابِ گراں کی!

اور اس جرم کی یہ سزا، (اے خدا)
سامنے تیری بے بس نگاہوں کے محبوب کی لاش،
پھر اجنبی قید میں
روس کے برف زاروں میں بیگار
روٹی کے شب ماندہ ٹکڑوں کی خاطر؟
اور اب سال بھر سے
یہ فوجی سراؤں میں خدمت گزاری
یہ دریوزہ کوشی،
یہ دو نیم، بے مدعا زندگی
جس کا ماضی تو ویران تھا،
آئندہ و حال بھی بے نشاں ہو چکے ہیں!

حقیقت کی دنیا تو ہے ہی،
مگر اک خیالوں کی، خوابوں کی دنیا بھی ہوتی ہے
جو آخرِ کار بنتی ہے تقدیر کا خطِ جادہ!
مگر یہ ستم کی نہایت،
کہ تیرے خیالوں پہ خوابوں پہ بھی
توبہ تو یاس کائی کے مانند جمنے لگی تھی!

کہاں بھول سکتا ہوں، اے عندلیبِ لہستاں
وہ نغمے، لہستاں کے دہقانی نغمے
جو فوجی سرائے کی بے کار شاموں میں
تیری زباں سے سنے ہیں ۔۔
وہ جن میں سیہ چشم ہندی کی خاطر
لہستاں کی عورت کا دل یوں دھڑکتا ہے
جیسے وہ ہندی کی مشکینہ رعنائیوں تک پہن کر رہے گا!
جنھیں سن کے محسوس ہوتا رہا ہے
کہ مغرب کی وہ روحِ شب گرد
جو پے بہ پے وسوستوں میں گھری ہے،
تعاقب کیا جا رہا ہے دبے پاؤں جس کا
اب آخر شبستانِ مشرق کے اجڑے ہوئے آشیانوں کے اوپر
لگاتار منڈلا رہی ہے!

اسی روحِ شب گرد کا
اک کنایہ ہے شاید
یہ ہجرت گزینوں کا بکھرا ہوا قافلہ بھی
جو دستِ ستمگر سے مغرب کی، مشرق کی پہنائیوں میں
بھٹکتا ہوا پھر رہا ہے!
خدا حافظ، اے ماہتابِ لہستاں!
یہ اِک سہارا ہے باقی ہمارے لیے بھی
کہ اس اجنبی سرزمیں میں
ہے یہ ساز و ساماں بھی گویا
ہوا کی گزرگاہ میں اک پرِکاہ!
بکھر جائے گا جلد
افسردہ حالوں کا، خانہ بدوشوں کا یہ قافلہ بھی
اور اِک بار پھر عافیت کی سحر
اس کا نقشِ کفِ پا بنے گی!

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • قاصد تو لیے جاتا ہے پیغام ہمارا
  • میں نے بخش دی تری کیوں خطا تجھے علم ہے
  • ساتھ دینے کا دلایا
  • تجھ سے یوں دوستی نبھاٶں گی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میں اسے واقف الفت نہ کروں
پچھلی پوسٹ
یارِ دیرینہ ہے پر روز ہے وہ یار نیا

متعلقہ پوسٹس

وہ کبھی ایسے ملے

دسمبر 13, 2024

سُوکھا ہوا دریا ہے نہ مانجھی ہے نہ پتوار

فروری 21, 2021

عشق کو بے نقاب ہونا تھا

دسمبر 26, 2025

جب بٹھاویں مجھے جلاد جفاکار کے پاس

جون 27, 2020

آج جن جھیلوں کا بس کاغذ میں نقشہ رہ گیا

جنوری 8, 2022

چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

دسمبر 18, 2019

ابر بھی جھیل پر برستا ہے

مئی 26, 2020

روز و شب اک ایک پل زخمِ جُدائی دیکھئے

مئی 31, 2020

کہیں امید سی ہے دل کے

نومبر 19, 2025

نالۂ نا رسا کی خوشبو ہوں

نومبر 9, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

غیب کے دشت میں ہوتے ہیں...

فروری 8, 2020

سفید رات کو دن کی دھڑک...

جنوری 11, 2020

رہا میں تو عزت کا اعزاز...

جون 26, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں