خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباایک عہد ساز شاعر – سید عدید
آپکا اردو بابااردو تحاریراویس خالدتحقیق و تنقیدسید عدید

ایک عہد ساز شاعر – سید عدید

از سائیٹ ایڈمن فروری 11, 2022
از سائیٹ ایڈمن فروری 11, 2022 0 تبصرے 97 مناظر
98

سید عدید اپنے عہد کے اتنے ہی بڑے شاعر ہیں جتنے اگلے زمانوں کے وہ شعرا جن کا کلام کتابوں میں پڑھ پڑھ کر لوگ سوچتے ہیں کہ وہ کیسے انسان ہوں گے اور کہاں بیٹھ کر لکھتے ہوں گے۔۔ ان کو سننے کے بعد سامعین کا ذوق سخن اتنا بلند ہو جاتا ہے کہ پھر کسی خاص خاص شاعرکا کلام ہی پسند آتا ہے۔وہ ایسے انداز میں شعر کہہ جاتے ہیں کہ سننے والا اس خیال سے واقفیت کے باوجود ورطۂ حیرت میں گم ہو جاتا ہے کہ اس انداز سے بھی اس خیال کوشعر میں ڈھالا جا سکتا تھا اور ان کے اسلوب نے ایک عام سی بات کولفظوں کا وہ لباس پہنایا ہے کہ اسے ہی اتنا خاص بنا دیا ہے۔ عام طور پر سامعین شعر سن سن کراتنے ماہر ہو جاتے ہیں کہ آدھے مصرعے سے ہی اگلے حصے کا اندازہ لگا لیتے ہیں اور خیال کی سمت دیکھ کرہی قافیہ پہچان لیتے ہیں مگر سید عدید کے حوالے سے کوئی ایسا سوچ ہی نہیں سکتا۔ان کی ادائیگی میں خیالات کا ایسا گھماؤ پایا جاتا ہے جو ان کے سنانے سے پہلے کسی سامع کے ذہن میں آ ہی نہیں سکتا۔

ہم کو پردیس میں یاد اس کی ستاتی ہے بہت
اور جب لوٹ کے آتے ہیں تو گھر کاٹتے ہیں

اور پھر وہ ہر لفظ کے معانی و مفہوم کے مطابق بر محل استعمال سے بھی اس طرح واقف ہیں کہ اچھے سے اچھا شعر کہنے والا بھی لفظوں کی اتنی باریک واقفیت نہیں رکھتا۔ایسے شاندار اور جاندار مطلعے کہتے ہیں کہ پوری غزل پڑھے بغیر کوئی رہ نہیں سکتا۔

چین سے رہنے نہ دیتا تھا یہ ہارا ہوا دل
اس نے مانگا تو کہا میں نے تمھارا ہوا دل

ان کے شعر اردو ادب کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہی زندہ رہنے کے لیے تخلیق ہوئے ہیں یا یوں کہہ لیجیے کہ ان کے اشعارلوگوں میں زندہ رہنے کا ہنر رکھتے ہیں۔دس سے زائد شعری مجموعوں کے خالق سید عدید ایک استاد شاعر کی حیثیت رکھتے ہیں۔کئی نئے سیکھنے والوں کے لیےsyed adeed وہ کسی نعمت سے کم نہیں۔اوپر سے مزاج ایسا عاجزانہ ہے کہ کسی طالب کو اس فن سے روشناس کرنے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیتے جیساکہ عام رواج پایا جاتاہے۔میں نے کئی بڑے اور نامور شعرا کو بھی ان سے اصلاح لیتے سنا ہے۔بندہ ناچیز بھی شاعری کے اوزان و بحور سیکھنے میں سید عدید کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیے ہوئے ہے۔راقم نے علم تقطیع میں اتنی پکڑ کسی شاعر کی نہیں دیکھی جتنی سید عدید کی ہے۔پھر ان کے تخیل کی بلند پروازی کا تو جواب ہی نہیں۔ان کو پڑھ کرسوچنا مجبوری بن جاتا ہے کہ وہ تخیلات کے کس فلک سے لفظوں کے تارے توڑ کر لاتے ہیں اوراہلِ زمیں کے اذہان کو سجاتے ہیں۔ان کے ذہنِ رسا میں خیالات کی جتنی فراوانی پائی جاتی ہے ایسا زرخیز اور روشن دماغ بھی کسی خوش بخت کے ہی حصے میں آتا ہے۔شعر دیکھیے:

جیسے غربت میں مسافر کو مکاں کھینچتا ہے
ایسے اک شخص مرے جسم سے جاں کھینچتا ہے

اہلِ بیت اطہارؑ سے جو انھیں نسبت ہے اس نسبت کا رنگ بھی کیا خوب نظر آتا ہے۔ان کے اشعار میں جہاں نعت آجائے، وہاں بھی اپنی عقیدتوں کا خوب خراج پیش کرتے ہیں اور جہاں منقبت امام عالی مقام ؑوغمِ کربل کا تذکرہ کریں تو بھی ان کے اشعار خود اشکوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ غم دوراں ہو یا غم جاناں،ان کے بیان کرنے کی بات آئے تو انداز اتنا اچھوتا ہے کہ انسان بیان کردہ غم بھول کر لفظوں کی صناعی میں کھو جاتا ہے۔ اگروہ امید کی بات کریں توان کے اشعارجینے کاوہ حوصلہ فراہم کرتے ہیں کہ ہر غم چھوٹا دکھنے لگتا ہے۔ان کا عشق اتنا معتبر ہے کہ ان کے محبوب سے ایک والہانہ سی عقیدت محسوس ہونے لگتی ہے۔ان کا نیا شعری مجموعہ "محبت وفا نہیں ہوتی”بھی منظر عام پر آ چکا ہے جو غالبا ان کا گیارہواں شعری مجموعہ ہے۔میں اس شعری مجموعے سے چن کرکافی اشعار یہاں لکھ سکتا تھا مگر چند ایک کے علاوہ اس لیے نہیں لکھے کہ جو لطف ان کی کتاب کو ہاتھ میں لے کر مکمل انہماک کے ساتھ مکمل غزل پڑھنے میں آئے گا وہ یہاں ایسے آنا مشکل ہے تو میں کسی قاری کے ذوق سخن کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہتا۔یقینا ان کا یہ شعری مجموعہ اردو ادب کا ایک لازوال سرمایہ ہے۔جو اردو ادب کے ساتھ ساتھ ہمیشہ پرانا ہوتا رہے گا اور اتنا ہی سدا بہار بھی۔ان کی ایک غزل کے مطلع کا مصرعہ ثانی ہے کہ "یعنی وہ شخص ہمارا نہیں ہونے والا”۔اسی ایک مصرع سے بخوبی ان کی پوری غزل کے ادبی قد کاٹھ کا اندازہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح ہر غزل کا ہر مصرع بڑا جاندار ہے۔کہیں بھی کسی شعر میں بھی خانہ پوری کا شائبہ بھی نہیں ہوتا۔سید عدید کی تمام شاعری” آمد” کا ایک حسین نظارہ ہے۔عام طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی شاعر کے اِکا دُکا اشعارہی ان کی پہچان ہوتے ہیں اور باقی سارا کلام انہی اشعار کی بنا پر داد بٹورتا رہتا ہے۔لیکن سید عدید کا ایک ایک شعر مقبول و معروف ہونے کے قابل ہے۔ یاد کرنے کے اور دوسروں کو سنانے کے قابل ہے۔میں سید عدید کو ان کے اس انمول اور نایاب شعری مجموعے کی اشاعت پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ وہ اسی طرح آفاق ادب پر ماہِ چہار دہم بن کر چمکتے رہیں۔آمین

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • نئے انداز سے تعمیر مجھے ہونا ہے
  • میں سوچتا تو وہ غم میرے اختیار میں تھے
  • ہوا کی زد میں آ گئیں جلی بجھی محبتیں
  • خمارِ عشق نے دل کو بھی مبتلا ہے کیا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اردو افسانہ ” دشا  "مصنف نظیر نظر جوہر
پچھلی پوسٹ
جب ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے

متعلقہ پوسٹس

محبت دے محلے وچ جو اتھرو

اکتوبر 25, 2025

پہلی ملاقات

مئی 2, 2020

رشید حسرتؔ

نومبر 18, 2025

بھارتی بے بسی کے نام – اقبالؒ کا پیغام!

جون 25, 2021

ووٹ کا صحیح استعمال

اپریل 3, 2022

محبت کی ہجر کہانی

اکتوبر 16, 2025

غریب کی چائے

جنوری 31, 2020

بسیرا

مئی 27, 2020

خوف طاری نہیں ہوتا

اکتوبر 12, 2025

میر کی شخصیت: ان کے کلام میں

مئی 27, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

زیور کا ڈبہ

فروری 10, 2018

پان شاپ

جنوری 17, 2020

میں اپنے جد کے غلاموں کی...

مئی 21, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں