خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباعید قربان معارف و اسباق
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

عید قربان معارف و اسباق

از سائیٹ ایڈمن جولائی 31, 2020
از سائیٹ ایڈمن جولائی 31, 2020 0 تبصرے 58 مناظر
59

عید قربان معارف و اسباق

ہم ہر سال بقر عید بڑے زور و شور سے مناتے ہیں، قربانی کرتے ہیں .کیوں نہ منائیں؟ سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرتے ہیں. لیکن! کیا ہم نے سوچا اس کے اسرار و رزموز کیا ہیں؟ کیا کبھی ہم نے غور کیا کہ عید قرباں سے دراصل ہمارے لیے کیا اسباق ہیں ؟ آج کل ہم تو شوق میں قربانی کرتے ہیں. ہر ایک عمدہ جانور کی تمنا کرتا ہے اور ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں. کیا دین اسلام نے ہمیں یہ سکھایا ہے ؟ کیا اصل مقصد کو ہم نے جان کر پورا کرنے کی کوشش کی؟

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ نے کیا خوب فرمایا ہے:

"دین شوق پورا کرنے کا نام نہیں بل کہ اطاعت کانام ہے یہ دیکھنا چاہیئے کہ دین ہم سے کیا تقاضا کررہا ہے؟”

عید قرباں کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں تین شخصیات رونما ہوتی ہیں:

حضرت ابراہیم علیہ السلام
حضرت اسماعیل علیہ السلام
حضرت بی بی ہاجرہ علیہ السلام

ان تینوں شخصیات سے حج اور قربانی کے واقعات جڑے ہیں. اللہ نے ان کو رول ماڈل بنا کر پیش کیا اور ان کے اعمال کو پسند فرما کر امت محمدیہ کے کیے فرض قرار دے دیا.

لیکن آج تک ہم نے ان شخصیات کو سمجھ کر ان کی اتباع کرنے کی کوشش نہیں کی. ان کا ذکر گزرا بھی تو بس ہم نے ان محض پڑھائی کی حیثیت سے پڑھ کر کتاب بند کردی.

وہ جس نے دی ہے جان و مال کی بے حد ہی قربانی
قسم اللہ کی کوئی نہیں اس ذات کا ثانی
(محمد اسامہ سرسری)

قربانی کا لفظ دراصل "قرب” سے نکلا ہے. جس کے معنی کسی شے کے نزدیک ہونا ہے. قربانی وہ چیز جس کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کیا جائے. قربانی کے ذریعے ہم اللہ کا قرب اور رضا حاصل کرتے ہیں. کیوں کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"لَنۡ تَنَالُوا الۡبِرَّ حَتّٰى تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَىۡءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ ” (سورۃ ال عمران:92)

ترجمہ:

” ہرگز نہ حاصل کرسکو گے نیکی میں کمال جب تک نہ خرچ کرو اپنی پیاری چیز سے کچھ اور جو چیز خرچ کرو گے سو اللہ کو معلوم ہے”.

عید قرباں میں ہمارے لیے یہ سبق ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اللہ کی محبت گھر کر جائے. جب ایسا ہوجائے تو ان لوگوں کے لیے کوئی بھی کام کرنا مشکل نہیں ہوتا ، وہ ہر قدم پر اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال دینےسے گریز نہیں کرتے. آزمائش آئے تو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے. اللہ پر توکل کرکے اس سے مدد مانگتے ہیں اور ثابت قدم رہتے ہیں . اپنا ہر معاملہ اللہ کے سپرد کردیتے ہیں تو اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے. صبر برداشت کی قوت (جان مال خواہشات کی قربانی) انسان کی زندگی کو خوشگوار بناتی ہے. اسی طرح مقصد کے لیے کوشش کرنے اور اللہ کی مدد پہنچنے کا انتظار کرے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جانا معقول بات نہیں ہوتی.

” لَنۡ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُـوۡمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰـكِنۡ يَّنَالُهُ التَّقۡوٰى مِنۡكُمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَـكُمۡ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمۡ‌ؕ وَبَشِّرِ الۡمُحۡسِنِيۡنَ ” (سورۃ الحج :37)

ترجمہ:

” اللہ کو نہیں پہنچتا ان کا گوشت اور ان کا لہو لیکن اس کو پہنچتا ہے تمہارے دل کا ادب اسی طرح ان کو بس میں کردیا تمہارے کہ اللہ کی بڑائی پڑھو اس بات پر کہ تم کو راہ سمجھائی اور بشارت سنا دے نیکی والوں کو”.

قربانی کے اس عمل میں ہمارے لیے یہ قیمتی موتی بھی ہیں. ہم اپنی کوئی بھی قیمتی چیز قربان کرتے ہوئے کترائیں نہیں. اللہ کی راہ میں گن گن کر خرچ نہ کریں، بل کہ ایسے خرچ کریں کہ دایاں ہاتھ سے دیں تو بایاں ہاتھ کو خبر بھی نہ ہو. اللہ کا قرب نصیب ہو، تقوی اور تزکیہ نفس حاصل ہو، ہماری امیدیں اللہ سے وابستہ ہوں، ہمارے حوصلہ بلند اور ارادے پختہ ہوں.

اللہ تعالی نے پچھلی امتوں میں بھی قربانی کا حکم دیا تھا .

” وَلِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَكًا لِّيَذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمۡ مِّنۡۢ بَهِيۡمَةِ الۡاَنۡعَامِ ؕ فَاِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسۡلِمُوۡا‌ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُخۡبِتِيۡنَ ” (سورۃ الحج:34)

ترجمہ:

” اور ہر امت کے واسطے ہم نے مقرر کردی ہے قربانی کہ یاد کریں اللہ کے نام ذبح پر چوپایوں کے، جو ان کو اللہ نے دیئے سو اللہ تمہارا ایک اللہ ہے سو اسی کے حکم میں رہو اور بشارت سنا دے عاجزی کرنے والوں کو”.

پچھلی امتوں میں قربانی کا تصور تو تھا لیکن ان کو قربانی کے جانور کی باقیات اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی. ان کی قربانی کو ایک آگ آکر کھا جاتی تو یقین ہوجاتا کہ قربانی اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوئی. اگر ابھی ایسا ہوتا تو ہم ابھی اپنا محاسبہ کریں ہماری نیت کے مطابق (بہت ہی کم )لوگوں کی قربانی قبول کی جاتی ؟ اللہ نے اس امت پر سے یہ روک ہٹائی اور قربانی کے بعد جانور کی ہر ہر چیز میں فائدہ رکھا گیا. کھال سے لے کر گوشت تک ہر چیز سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دی گئی. گوشت کو ضائع کرنے کے بجائے خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ کا حکم دیا گیا. قربانی کے اس گوشت کے تین حصے کرنے کا طریقہ بتایا تاکہ وہ لوگ جو پورا سال اس نعمت سے محروم رہے، وہ بھی خوشی کے دن اس نعمت سے فائدہ اٹھائیں.

پس جو قربانی صدق و اخلاص سے دی جائے. اس قربانی کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے اللہ کی بارگاہ میں شرف قبولیت پا جاتی ہے۔(مشکوٰة)

اس سے ثابت ہوا کہ ہمارے ہر عمل میں اخلاص کا ہونا بہت ضروری ہے. دکھاوا تمام اعمال کو تباہ کردیتا ہے. الغرض یہ کہ اخلاص اللہ کی رضا و خوشنودی غریبوں کے ساتھ تعاون ہی عید قرباں کا مقصد ہے . اللہ تعالی ہماری نیتوں کو درست فرماکر صحیح مقصد کی طرف رہنمائی فرمائے. آمین

سیدہ حفظہ احمد

۲۸_جولائی_۲۰۲۰
٦_ذوالحجہ_١٤٤١

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • بنے ہیں کام سب اُلجھن سے میرے
  • آ کبھی شام کے علاوہ بھی
  • غضب کی دھوپ میں ٹھنڈی ہوا سا لگتا ہے
  • رشتوں کامعیارکیساہوناچاہیے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عقیدۂ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور ہماری ذمہ داری
پچھلی پوسٹ
کراچی کی آواز، ہمیں تو اپنوں نے لوٹا!

متعلقہ پوسٹس

چاچا ناشکرا

نومبر 29, 2020

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

ساسان پنجم

جون 15, 2020

حُسن کا یہ کمال ہے سائیں

اپریل 19, 2020

خود سے لڑنا

جنوری 3, 2025

جیسے جیسے کر رہا ہوں عمرِ رفتہ کا حساب

جنوری 23, 2020

مجھ پہ بہتان لگاؤ گے، چلے جاؤگے

مارچ 20, 2020

بہارِ ارضِ فلپائن

جنوری 4, 2025

حج اکبر

دسمبر 10, 2019

حسن فانی ہے جوانی کے

جنوری 5, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ماں کا دل

مئی 20, 2020

بات کے بیچ بول اٹھتے ہو

مارچ 3, 2022

کبھی وہ خواب، کبھی ہاتھ

مئی 30, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں