خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابالاک ڈاؤن اور حکومتی لاپرواہی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمنزّہ سیّد

لاک ڈاؤن اور حکومتی لاپرواہی

از سائیٹ ایڈمن جولائی 16, 2020
از سائیٹ ایڈمن جولائی 16, 2020 0 تبصرے 79 مناظر
80

لاک ڈاؤن اور حکومتی لاپرواہی
تحریر….منزہ سید…
اس حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ کورونا نے نہ صرف پوری دنیا میں زندگی کا پہیہ جام کر کے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا بلکہ ہمارے ملک میں کاروباری حضرات, دیہاڑی داروں , مزدوروں,تھیٹر کے فنکاروں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کے معمولاتِ زندگی کو بھی درہم برہم کر کے انھیں فاقوں تک پہنچایا.نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ باقی تمام دنیا والوں نے تو اپنے غریبوں کو حکومتی سطح پر سینے سے لگایا اور کورونا کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والوں کا راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی کا سامان ان کے دروازوں تک پہنچانے کا مکمل بندو بست کیا..جبکہ حکومتِ پاکستان نے لاک ڈاؤن لگا کر غریبوں’ مزدوروں, دیہاڑی داروں,تھیٹر کے فنکاروں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو یکسر فراموش کر دیا..بلکہ یہ حکم بھی جاری کیا کہ کوئی بھی صاحب حیثیت آدمی اپنے اردگرد کے ان بےبس لوگوں کی براہِ راست مدد کرنے کی بجائے امدادی پیسہ یا سامان حکومتی فنڈ میں جمع کروائے تا کہ حکومت خود یہ پیسہ یا سامان مستحق لوگوں تک پہنچا سکے..ایسی شرمناک بات کرنے والوں نے اگر خود ایک دن کی بھوک بھی دیکھی ہوتی یا اپنے بچوں کو بھوک سے روتے دیکھا ہوتا تو ہرگز یہ نہ کہتے کہ اپنے سامنے بھوک سے تڑپتے ہوئے بچوں یا بڑوں کو نوالہ دینے کی بجائے وہ نوالہ حکومتی فنڈ میں جمع کروا دو یا دوا کی کمی سے جاں بَلَب مریض کو دوا لے کر دینے کی بجائے دوا پر لگنے والے پیسے حکومت کو دے جاؤ..جبکہ سب جانتے ہیں کہ حکومت سے ملنے والی امداد کو مستحقین تک پہنچانے سے پہلے کاغذی کاروائیاں ہوتی ہیں لکھت پڑھت ہوتی ہے اعداد و شمار کیا جاتا ہے کہ کون مستحق ہے کون نہیں اور پھر کہیں جا کر امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوتا ہے..صد افسوس کہ ہنگامی لاک ڈاؤن کے دوران حسبِ روایت اسی کاغذی کاروائی میں تقریباً پندرہ سے بیس دن یا پورا مہینہ ہی لگا اور پھر امداد آئی بھی تو صرف ان کو ملی جن کے شناختی کارڈ موجود تھے…ایک ہی پکھی واس بستی میں کچھ جھگی والوں کو راشن ملا اور کچھ جھگی والے اپنے شناختی کارڈز گم , زائد المیعاد یا سرے سے موجود ہی نہ ہونے کے باعث صرف حسرت بھری نظروں سے آسمان کی طرف دیکھتے رہ گئے…کئی نوجوان دیہاڑی دار بےروزگاری کے نتیجے میں دوا نہ ملنے پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے..کئی معصوم بچے دودھ نہ ملنے پر بلک بلک کر اللہ کو پیارے ہوئے کئی مزدوروں نے اپنے پیاروں کو فاقوں میں مبتلا دیکھ کر خود کشی کی..یہ تو بات تھی غریب طبقے کی کہ جو بہ اذنِ مجبوری کسی سے مدد مانگ سکتے ہیں یا کوئی بھی صاحبِ حیثیت ان کی کسمپرسی دیکھ کر خود بخود ان کی مدد کر سکتا..مگر متوسط طبقہ کہاں جائے اور کیا کرے کہ جسے اپنی سفید پوشی کا بھرم بھی قائم رکھنا ہے اور با عزت طریقے سے اپنی ضروریات زندگی کو بھی پورا کرنا ہے ..
اس طبقے میں شامل وہ لوگ ہیں جو اپنی خودداری کو ہی اصل متاعِ حیات سجھتے ہیں اور کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر بھوک یا بیماری سے مرنے کو ترجیح دیتے ہیں..یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی تعلیم کے مقابلے میں کم معیار کی چھوٹی موٹی پرائیویٹ نوکریاں کر کے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں..جبکہ گلی محلے کی سطح پر حکومتی ہرکارے انھیں مستحقین میں بھی شمار نہیں کرتے..باقی تمام غریبوں کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا ستم ان پر ہوا ہے..انھی لوگوں میں شامل ہیں پرائیویٹ سکولوں کے ٹیچرز…جی ہاں کہنے کو تو یہ بھی ٹیچرز یا اساتذہ کرام ہیں مگر پرائیویٹ سکولوں میں نوکری کی وجہ سے انھیں ان کی تعلیم کے مقابلے میں تنخواہ بہت کم دی جاتی ہے..اور بیماری یا کسی مجبوری کے سلسلے میں چھٹی کرنے پر ان کی تنخواہ کاٹی بھی جاتی ہے..لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان لوگوں نےجس زبوں حالی کا سامنا کیا ہے اس سے کم لوگ ہی باخبر ہیں..کسی بھی حکومتی ہرکارے یا صاحبِ استطاعت آدمی نے مسلسل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ان بےروزگار اساتذہ کی مالی مشکلات اور مصائب پر توجہ نہیں دی..پرائیویٹ سکولوں کے بند رہنے کی وجہ سے ان تعلیم یافتہ نوجوانوں پر بےروزگاری کی وجہ سے جو قیامت ٹوٹی اور جس کرب کا انھوں نے سامنا کیا یہ صرف وہی جانتے ہیں یا ان کے اہلِ خانہ جانتے ہیں..یا پھر ان کے اردگرد کے چند ایک لوگ بھی ان کی مشکلات سے واقف ہیں…مگر مجموعی معاشرتی المیہ یہی ہے کہ فردِ واحد اس مہنگائی کے دور میں کب تک اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے.. اب جبکہ ہر چیز کی قیمت چار گنا بڑھا دی گئی ہے اور ہر کسی کے لئے اپنا پیٹ پالنا ہی دُو بھر ہو چکا ہے تو کوئی کس طرح اور کب تک دوسروں کی مالی امداد کرے.. بلاشبہ یہ مسئلہ حکومتی سطح پر حل طلب ہے اور اگر غربت اور بےروزگاری کے اس گمبھیر مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو پورے ملک میں ہر طرف جرائم کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے..جس کے نتیجےمیں چوری,ڈاکہ زنی اورقتل و غارت کا کبھی نہ ختم ہونے والے ایسا سلسلہ شروع ہو گا کہ جو اس فرسودہ و غیر منصفانہ نظام کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا..اس لئے حکومتِ پاکستان سے دست بستہ گزارش ہے کہ غریبوں کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کے مالی مسائل پر بھی غور کرے اور معمولاتِ زندگی کے بحال نہ ہونے تک ان پرائیویٹ سکول ٹیچرز کو بھی سرکاری اساتذہ کی طرح گھر بیٹھے تنخواہیں دینے کا بندو بست کرے تاکہ ان کے گھروں کے بجھے ہوئے چولہے بھی دوبارہ جل سکیں.. آئیے سب مل کر دعا کریں کہ اللہ پاک کورونا کی منحوس وبا کو جلد از جلد کرہءِ ارض سے ختم کر کے تمام رونقیں بحال فرمائے..آمین

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • میر واہ کی راتیں 
  • شراپتی ٹرین
  • ایک نئی خبر، ایک نیا سانحہ
  • بے بسی اور خفت کا عالم
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کوئی نظم بجاتا جا رہا تھا
پچھلی پوسٹ
19جولائی: الحاق ِ پاکستان

متعلقہ پوسٹس

جسمانی طاقت کی بنیاد

اپریل 1, 2023

میرِ وجود

مئی 26, 2025

گل عباس

دسمبر 7, 2019

جب سامنے والا کباڑیا ہو

دسمبر 16, 2025

ذرا ذرہ خاک کا

مارچ 4, 2025

کوئی تصویر کجا تیرے حوالوں کے لیے

جون 15, 2020

جج صاحب سیاست میں

نومبر 15, 2025

ابھی تجسیم باقی ہے

مئی 27, 2020

ہمارے زوال کی پہلی سیڑھی!

اگست 28, 2025

ہم نے مل کر جناب لوگوں سے

جنوری 12, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

سینیٹ میں تین اہم بلوں کی...

دسمبر 12, 2025

پورا ہو چاند صبح کا تارا...

اگست 23, 2020

تعلیم اور نوجوان نسل کا مستقبل

مارچ 10, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں