خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرکیا میں سورج پہ روشنی ڈالوں!
اردو تحاریراردو کالمزشہزاد نیّرؔ

کیا میں سورج پہ روشنی ڈالوں!

از سائیٹ ایڈمن جولائی 14, 2020
از سائیٹ ایڈمن جولائی 14, 2020 0 تبصرے 26 مناظر
27

کیا میں سورج پہ روشنی ڈالوں!

اردو کی دسویں جماعت کی کتاب میں ایک کہانی تھی ” گھر سے گھر تک”۔ سکول میں پڑھنے سے پہلے ہی گھر پہ پڑھ لی۔ پھر بار بار پڑھی۔۔۔۔پھر خون میں رواں ہوگئی۔یہ محترم احمد ندیم قاسمی سے پہلا تعارف تھا۔ اس کے بعد دل سے کہانیاں گذرنے لگیں، روح پر نظمیں گرتی رہیں ، دشت جاں پر غزلیں ٹپک پڑیں۔ آسمان کی پوجا دور ہی دور سے ہوتی رہی۔
اس دن میں صبح سویرے گوجرانوالا سے چل پڑا تھا۔ کلب روڈ پر واقع مجلس ترقی ادب کے دروازے تک تو میں تازہ دم تھا،اس سے آگے توانائی ساتھ چھوڑ گئی۔ ادھر ادھر گھومتا رہا۔ گیٹ کے ساتھ ہی کپڑے کی چھت والا چائے خانہ تھا۔ مٹکے سے پانی پیا تو بھوک یاد آئی۔ چائے بسکٹ نے بھوک کو تو پرے دھکیل دیا پر ہمت کہاں سے آتی۔ جیب میں رکھی دو غزلیں بہت بھاری لگنے لگیں۔
قدموں نے مجھے اندر کا راستہ دکھایا۔ نیم پختہ روش جو گیٹ سے گھوم کر پرانی طرز کی عمارت تک جارہی تھی، میری آہستہ خرامی کا جواز بن گئی۔ سامنے لان نظر آیا جسے باغ کہنا چاہیے۔ اونچے گھنے درخت، پھولوں کے پودے اور گھاس ہی گھاس۔میں عمارت کو جانے کی بجائے باغ کو چل دیا۔ چوری چھپے عمارت کی طرف بھی دیکھتا رہا۔ بظاہر چہل قدمی کرتے ہوئے دائرے کا رداس بڑھاتا رہا۔ عمارت قریب آنے لگی۔ کچھ حوصلہ پا کر قدم برآمدے کی طرف اٹھ گئے۔دفتر کے باہر خوش خط تختی نظر آئی ” آحمد ندیم قاسمی ” قدم پھر باغی ہو چکے تھے۔
"کس سے ملنا ہے؟”
"جی قاسمی صاحب سے”
"تو مل لیجیے” کس سہولت سے کہہ دیا گیا۔
میں نے بے یقینی سے دیکھا ” میں انہی کے دفتر میں ہوتا ہوں، چلیے آپ کو ملوا دیتا ہوں”۔
وہ کھڑے ہو گئے۔ ہاتھ ملایا اور چائے منگوا لی۔ میں صوفے کے کنارے پر اٹک گیا۔ وہ مجھ سے میرا پوچھتے رہے۔پتہ ہی نہیں چلا کب غزلیں جیب سے نکل کر ان کے ہاتھ اور پھر بریف کیس میں چلی گئیں۔
باہر نکلا تو یقین نہیں آرہا تھا۔ نہ خود پر نہ اس دن پر۔ ڈائری نے مجھ سے یہ جملہ لکھوایا ” اتنے شفیق، اتنے محبت بھرے، لگا وہ مجھے پہلے سے جانتے تھے۔ آج تو میں ” گھر سے گھر تک ” ہی گیا”۔ یہ احمد ندیم قاسمی صاحب سے پہلی ملاقات تھی۔
میں سیاچن کے محاذ پر تھا جب ان کا پہلا خط برف میں گلاب کھلا گیا۔ ” آپ کی غزلوں میں بڑی چمک ہے۔ زیر ترتیب فنون میں درج ہوں گی”۔
یہ خط میں اپنے ہم کاروں کو دکھاتا پھرا۔مجھے اپنا آپ اچھا لگنے لگا۔پھر یہ گلاب کھلتے ہی رہے۔ کئی بار میں انہیں جوابی خط اس باریک چھال پر لکھتا جو شمالی علاقوں میں پائے جانے والے ایک درخت کے نرم تنے سے نکالی جاتی ہے۔ اس پر وہ بہت خوش ہوتے ۔
لاہور میں تعینات ہوا تو ملاقاتیں باقاعدہ ہو گئیں ۔ ادب، صحافت، ملکی معاملات اور فوجی زندگی پر گفتگو ہوتی۔ وہ از رہ شفقت کوئی بات پوچھ کر مجھے بھی سنتے۔ شگفتہ مزاج، نرم خو، تہذیب و شائستگی کا بہتا جھرنا۔۔۔۔۔
اور میں بھیگتا رہا برسوں۔
فوج سے متعلق بات ہوئی تو منصورہ احمد نے کہا ” فوجیوں کے لیے ایک سپر سٹور ہوتا ہے جہاں سے انہیں ضرورت کی اشیا آدھی قیمت پر ملتی ہیں” میں نے سی ایس ڈی ( کینٹین سٹورز ڈیپارٹمنٹ ) کے بارے میں وضاحت کی کہ وہاں واقعی معمولی سی ( لگ بھگ 5 فیصد) رعایت ہوتی ہے لیکن وہاں سے ہر کوئی خریداری کر سکتا ہے صرف فوجی نہیں۔ اس پر قاسمی صاحب تو حیران ہوئے لیکن منصورہ احمد ماننے کو تیار نہیں تھیں۔ میں نے مال روڈ پر واقعی سی ایس ڈی کی لوکیشن سمجھائی اور اصرار کیا کہ آپ اگلے ماہ کی خریداری وہیں سے کریں۔ کسی اگلی ملاقات پر انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ گئی تھیں اور خریداری بھی کی۔ میں خوش ہوا کہ یہ عام سی غلط فہمی تو دور ہوئی۔
ایک دن منصورہ احمد نے دوپہر کا کھانا لگوا دیا۔ احمد ندیم قاسمی اور میں۔۔۔ایک ساتھ کھانا۔ دسویں میں پڑھتے ذہن کو یہ سوچ چھو بھی کیسے سکتی تھی ۔ اس پر وہ کبھی سالن آگے کر دیتے اور کبھی پلیٹ۔ مجھ پر گھڑوں پانی پڑ جاتا۔ میں کھانے کے ساتھ خوشی کے آنسو پیتا رہا۔
جب کبھی میں اجازت طلب کرتا کہ باہر جا کر سگریٹ پی آوں تو وہ کہتے ” یہیں بیٹھ کر پئیں ۔ مجھے اس کی خوشبو اچھی لگتی ہے۔ میں نے بہت سال پیے۔ اب چھوڑ دیے ہیں”۔
وہ الحمرا ہال نمبر 3 کے طویل زینے کے پہلے قدم پر رک کر اوپر کو دیکھتے ہیں۔ میں لپک کر نیچے آتا ہوں۔ وہ میری دست گیری فرماتے ہیں۔ ان کا ہر قدم آہستہ سے میرے دل پر آن پڑتا ہے۔ وہ دشواری محسوس کرتے ہیں پھر بھی مجھے ساتھ لے کر سہج سہج اوپر جاتے ہیں۔
ملاقاتیں کبھی کلب روڈ اور کبھی ٹمپل روڈ پر واقع اساطیر کے دفتر میں ہوتی رہیں اور میں دامن میں پھول ستارے سمیٹتا رہا لیکن اس دن تو ان کے گھر جانا نصیب میں ہوگیا۔
منظر حسین اختر نے بتایا اور پوچھا ” قاسمی صاحب علیل ہیں۔ عیادت کو چلیے گا؟”
انہیں سانس کی تکلیف تھی۔ جلد ہی ہم انہیں آرام کرنے کی گذارش کر کے دوسرے کمرے میں آ گئے۔ میں وہ سادہ سا گھر دیکھتا رہا جہاں سے ہر صبح آفتاب پھوٹتا اور عالم میں کرنیں بکھیر کر شام کو واپس آتا تھا۔ اس دن ناہید قاسمی آپا نے چائے کیا پلائی ، دریا پلا دئیے۔ خود ان کی علم و ادب اور شاعری پر نگاہ حیران کن تھی ۔
ز کوئے یار می آید نسیم باد نوروزی
دسمبر کا کوئی دن تھا۔ وہ دفتر کا کام تو کر رہے تھے لیکن تھکے تھکے۔ فرمانے لگے ” بیٹا آج میری طبیعت کچھ اچھی نہیں، بات نہ کر پاوں گا”۔ انہوں نے مفلر کس کر لپیٹا اور لکھنے لگے۔
میں دیکھتا رہا۔۔۔ ذہن انسانی کی عظمت، فکر و خیال کی رفعت، تکلم کی حلاوت، افکار و کردار کی صلابت۔۔۔۔۔۔۔ تھکے تھکے سے احمد ندیم قاسمی لکھتے رہے۔ پہلے تو سورج چمکتا رہا پھر قطرہء اشک میں جھلملانے لگا۔
آنسوو! یہ افتخار میرے پوتوں نواسوں اور ان کے پوتوں نواسوں کو منتقل ہوتا رہے کہ میں نے احمد ندیم قاسمی کی آنکھیں دیکھ رکھی ہیں۔

شہزاد نیّرؔ

10 جولائی 2006 حضرت احمد ندیم قاسمی کا یوم وفات ہے۔ ان دنوں میں دالبندین(بلوچستان) میں متعین تھا۔ خبر سنی تو سن سا ہوگیا۔ اسی رات بہ چشم نم یہ مختصر عقیدت نامہ لکھا جو جنگ کوئٹہ کے ادبی صفحے پر شائع ہوا۔ بعد میں ان کی شاعری کے حوالے سے ایک مفصل مضمون بھی لکھا تھا جو منصورہ احمد کے رسالے "مونتاج” میں چھپا۔
فی الوقت یہ مختصر مضمون پیش ہے جو پہلی بار سوشل میڈیا پر شائع ہورہا ہے۔ (ش ، ن)

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پریم چند کی افسانہ نگاری
  • ہر دن ماں کا دن
  • ماں کو حنوط کرنا
  • عبدالستار ایدھی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کورونا اوراُم مسائل آبادی کا عفریب
پچھلی پوسٹ
دنیا کے مشکل ترین حالات

متعلقہ پوسٹس

معاصر اُردو غزل میں شاہد ذکی کی تازہ کاری

ستمبر 29, 2021

سیر عدم

جنوری 16, 2026

کاش اس دنیا سے برائی ختم ہو جائے

جنوری 29, 2024

پھسپھسی کہانی

جنوری 28, 2020

احساس محرومی

جنوری 12, 2026

ایک گھریلو سا خراج ِ عقیدت

اکتوبر 27, 2020

گلابی جاڑا اور چائے کا رومانس

فروری 4, 2020

شریفن

اکتوبر 20, 2019

اخروٹ قوتوں کا خزانہ

اکتوبر 10, 2021

جنسی صلاحیت! ختم شد

جولائی 21, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دیوالی

فروری 5, 2022

شاداں

فروری 16, 2020

بھینس

دسمبر 29, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں