خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامشان رب ذوالجلال
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہمحمد یوسف برکاتی

شان رب ذوالجلال

از سائیٹ ایڈمن نومبر 16, 2026
از سائیٹ ایڈمن نومبر 16, 2026 0 تبصرے 22 مناظر
23

میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کو میرا آداب

( شان رب ذوالجلال )
( دوسرا اور آخری حصہ )

میرے واجب الاحترام پڑھنے والو ہم اس عنوان کے تحت پہلا حصہ پڑھ چکے ہیں لہذہ یہ اس مضمون کا دوسرا اور آخری حصہ لکھنے کی سعادت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں میری یہ حاضری قبول و منظور فرمائے اور ہم سب اسے پڑھ کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ ۔ محترم پڑھنے والوں کبھی غور تو کرو کہ جنگلوں میں کتنے درخت ہوں گے ؟ ان درختوں پر کتنے پتے ہوں گے ؟ آسمان کتنا وسیع ہے ؟ اور اس میں تاروں کی تعداد کتنی ہے ؟ آج تک کوئی گن نہیں سکا تارے اور پتے تو دور کی بات ہم اپنے سر پر موجود بال تک نہیں گن سکتے اتنا وسیع اور گہرا نظام بنانے والا آخر کون ہے ؟ غور کیجیئے کہ اگر تیل کو دھوپ میں رکھ دیا جائے تو وہ خراب ہوجاتا ہے مگر وہی تیل سورج مکھی کے پودے میں سارا دن کس طرح کھڑا ہوتا ہے لیکن خراب نہیں ہوتا یہ جس کا کمال ہے تیل کا یا سورج مکھی کے پھول کا ؟ آخر یہ کس کا کمال ہے ؟ صرف زلزلہ اور طوفان ہی مخصوص جگہوں پر آنے سے نقصان کرجاتے ہیں لیکن اگر رب العزت اپنی ساری مخلوقات کو انسانوں پر بے لگام کردے تو انسانوں کا کیا حال ہوگا ؟ لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ وہی رب ہے جو ہمیں ستر مائوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے نعمتیں نچھاور کرکے پیار سے قرآن مجید کی سورہ الرحمن کے ذریعے ہم سے پوچھتا ہے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
میرے یاروں سوچیئے اور غور کیجیئے کہ ایک پرندے کے روزانہ کی بنیاد پر رزق کا اہتمام کرنا پھر اس رزق کو شام کو اس کا اپنے بچوں کو کھلانا اور اسے رہنے کے لیئے گھونسلہ کی جگہ کا مل جانا اسی طرح ایک مچھلی کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لیئے اسے دریا اور سمندر جیسی جگہیں فراہم کرنا اور ان کے رزق کے لیئے بڑی مچھلیوں کے لیئے چھوٹی مچھلیوں کو پیدا کرنا جانوروں کے لیئے ایک ہرابھرا جنگل بنادینا جہاں آزادی کے ساتھ ہر جانور رہتا ہے اور اسی طرح کیڑے مکوڑوں کے لیئے زمین اور بل جیسی جگہوں کا انتظام کر دینا جہاں انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے بالکل اسی طرح انسانوں کے لیئے مختلف شہر کالونیاں اور سوسائٹی کا انتظام کرکے رہنے کے لیئے خوبصورت مکانات اور بنگلے جیسی نعمت عطا کرنا آخر یہ کام کس کا ہے یہ رحمتیں دینے والا کون ہے ؟ یہ وہی رب ہے جو ہم سے اور صرف ہم سے پیار کرتا ہے اور لاکھ گناہوں کے باوجود وہ ہم پر اپنی نعمتوں کی بارش برساتا رہتا ہے اور قرآن مجید کی سورہ الرحمن کے ذریعہ ہم سے پوچھتا ہے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
جناب ہمیں یقینًا سوچنا چاہئے غور کرنا چاہئے کہ بئیا (Baya) جیسے پرندے کو پیدا کرنے والا کون؟ جو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنا گھونسلہ بناتا ہے کہ دنیا کا کوئی ماہر انجینئر بھی اتنا خوبصورت گھونسلہ نہیں بنا سکتا آخر ایسی کاریگری اسے کس نے سکھائی ؟ کہاں سے اس نے ٹریننگ لی ؟ صرف ایک چونچ اور دو پنجے پھر بھی اتنی مہارت کہ عقل دھنگ رہ جائے آخر اس کا استاد کون ہے ؟ اندازہ لگایئے کہ مرغی ایک وقت میں ایک انڈہ دیتی ہے جبکہ ماکرل مچھلی ایک وقت میں تین سے بیس لاکھ تک انڈے دے سکتی ہے آخر یہ ایسا نظام چلانے والا کون ہے ؟ کبھی سوچا ہے کہ مرغی کے انڈے میں چوزے کو پیدا کرنے اور باہر آتے ہی چوں چوں کرنا سکھانے والا کون ہے ؟ انسان کو نفس دینے اور عقل فراہم کرنے والا جبکہ جانور کو بھی نفس دینے لیکن عقل نہ فراہم کرنے والا کون ہے ؟ اور اس طرح کل کائنات کے اتنے بڑے اور وسیع نظام کو ایک منظم طریقے سے چلانے والا آخر کون ہے ؟ یہ وہی رب ہے جو اس کائنات کا مالک ہے ہمارا خالق ہے اور جو قرآن مجید کی سورہ الرحمن میں بار بار ہم سے پوچھتا ہے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اللہ رب العزت جب ہمیں پریشانی ، مصیبت اور تکلیف میں گھیرتا ہے تو وہ ہمارے برداشت کی طاقت کو نہیں آزماتا کیونکہ اسے اپنے ہر بندے کی برداشت کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے وہ تو ہمارے ایمان کا امتحان لیتا ہے وہ پرکھنا چاہتا ہے کہ میری بھیجی گئی مشکل گھڑی کو میرا بندہ اپنے لیئے مصیبت سمجھتا ہے یا آزمائش اور اس کا فیصلہ اس کا ایمان کرے گا ۔ انسان دراصل ایک بڑی عجیب مخلوق ہے کبھی کبھی بہت چھوٹی سی بات پر غمزدہ ہوجاتا ہے تو کبھی کبھی بڑی اور گہری بات کو بھی ہنس کر ٹال دیتا ہے ذرا سوچئے وہ رب کہ درختوں سے گرنے والا کوئی بھی پتہ ایسا نہیں جس کی خبر اس مالک دو جہاں کو نہ ہو کرہ ارض کی کوئی ایسی زمین نہیں جس کے ہر ہر ذرے سے وہ باخبر نہ ہو اس کے لیئے یہ پوری کائنات ایک ذرے سے بھی کم ہے تو پھر ایسا کیسے ممکن ہے کہ وہ آنسو جو ہماری آنکھ سے ٹپکا ہو وہ درد جو ہمیں دل میں محسوس ہوتا ہو وہ اس سے بے خبر ہو وہ ہمیں چاہتا ہے ہم سے پیار کرتا ہے اس لیئے ہمیں یہ اطمینان ہونا چاہیئے کہ اس کے یہاں دیر ہے مگر اندھیر نہیں ہے ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ہمیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ہمارے ساتھ کیا مسائل ہیں اور ہم کبھی کبھی اپنے بعض فیصلے اللہ تعالیٰ پر چھوڑ بھی دیتے ہیں لیکن دل سے نہیں کیونکہ ہمیں یہ ڈر ہوتا ہے کہ کہیں فیصلہ ہماری خواہش کے عین مطابق نہ ہوا تو پھر اب بتایئے یہ کیسا بھروسہ ہے کیسا یقین ہے کیسا اعتبار دریا کی بیچ تیز لہروں میں کھڑے کشتی بان کو یہ نہیں سوچنا چاہیئے کہ کشتی پار لگے گی یا نہیں بلکہ اسے اپنے رب پر اتنا بھروسہ ہونا چاہیئے کہ وہ یہ جان لے کہ اگر کشتی ڈوب بھی گئی تو یہ کشتی کے پار لگنے سے زیادہ میرے لیئے بہتر ہوگا یہ یقین یہ اعتبار ایک اہل ایمان مسلمان کو اپنے رب تعالیٰ کے لیئے ہونا لازمی ہے وہ رب ہمیں کتنا چاہتا ہے یہ بات ہمارے گمان سے بھی بہت زیادہ آگے ہے ہم صرف کسی کی خوبصورتی پر اس کی خواہش کر بیٹھتے ہیں جبکہ وہ یہ دیکھتا ہے کہ ہمارے لیئے کیا خوبصورت ہے یقین کریں جس دن ہم نے اپنے ہر فیصلے کو یہ کہکر اس رب پر اعتبار کرتے ہوئے اس پر چھوڑ دیا کہ ” جو ہوگا وہ ہمارے لیئے بہترین ہوگا ” تو ہم ایک بڑے ٹینشن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ وہ فیصلہ ہمارے یقین سے بھی زیادہ اچھا ہوگا وہ رب دنیا کے تمام لوگوں کے دماغ اور ہماری سوچ سے بھی زیادہ اپنے فیصلے کرنے پر قادر ہے ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اللہ تعالیٰ کی شان و عظمت کیا ہے ؟ آیئے اس پوری تحریر میں پہلا واقعہ پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں جناب حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے نام سے ہر اہل ایمان مسلمان اور بزرگان دین کو پڑھنے سمجھنے اور ان کی باتوں عمل کرنے والے بخوبی جانتے ہوں گے ایک دفعہ ایک عورت آپ علیہ الرحمہ کے پاس آئی اور عرض کیا کہ مجھے ایک فتویٰ چاہئے فرمایا بولو تو اس عورت نے کہا کہ بتایئے کیا ایک بیوی کی موجودگی میں کوئی شخص دوسرا نکاح کرسکتا ہے ؟ حضرت جنید بغدادی علیہ الرحمہ نے فرمایا کہ بیٹی اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ چاروں کے ساتھ انصاف کرسکتا ہو ۔ یہ سن کر وہ مغرور عورت بولی کہ اگر شریعت میں مجھے اپنا حسن دکھانے کی اجازت ہوتی تو دکھاتی اور آپ علیہ الرحمہ خود کہتے کہ جس کی اتنی خوبصورت بیوی ہو اس کو دوسری بیوی کی کیا ضرورت ؟
یہ سن کر حضرت جنید بغدادی علیہ الرحمہ نے چیخ ماری اور بیہوش ہوگئے آپ علیہ الرحمہ کو بیہوش دیکھ کر وہ عورت چلی گئی لیکن جب آپ علیہ الرحمہ کو ہوش آیا تو مریدین نے پوچھا کہ آپ علیہ الرحمہ بیہوش کیسے ہوئے ؟ تو فرمایا کہ جب وہ عورت اپنے آخری الفاظ کہہ رہی تھی اسی وقت مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف آواز آئی کہ ” اے جنید اگر میرا حسن دکھانا میں صحیح سمجھتا تو ساری دنیا کو اپنا جلوہ کرواتا میرے حسن کو دیکھ کر لوگ بے اختیار کہہ اٹھتے کہ جس کا اتنا خوبصورت اللہ ہو اس کو کسی اور رب کی کیا ضرورت ؟ ”
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ہمارے رب تعالیٰ کی یہ شان و عظمت ہے اور تاریخ اسلام میں جگہ جگہ ہمیں رب العزت کی قدرت اور اس کی شان و شوکت دکھائی دیتی ہے بلکہ اگر ہم دل کی آنکھوں سے دیکھیں تو ہمیں اپنے اردگرد بھی رب تعالیٰ کی شان و عظمت کے جلوے نظر آئیں گے وہ ہر جگہ پر ہے اس کی نظر ہر ایک پر ہے وہ ہر ایک کی زندگی موت اور رزق کا مالک ہے اب کوئی چاہے زمین پر ہو یا آسمان پر یا کوئی سمندر کہ تہہ میں ہو یا سمندر کی تہہ میں چھپے پتھر کے نیچے بسنے والے کیڑے ہوں وہ سب کا خالق و مالک ہے سب کی پرواہ ہے اور وہ اپنی تمام مخلوقات سے بے پناہ محبت کرتا ہے کسی کو بھی بھولتا نہیں ہے ۔
محترم پڑھنے والوں حضرت سلیمان علیہ السلام ایک نہر کے کنارے تشریف فرما تھے تو آپ علیہ السلام کی نظر ایک چیونٹی پر پڑی جو اپنے منہ میں گیہوں کا ایک دانہ لیئے دریا کی جانب جارہی تھی آپ علیہ السلام بڑے غور سے اس چیونٹی کو دیکھنے لگے جب وہ چیونٹی دریا کے کنارے پہنچی تو اچانک ایک مینڈک نے دریا کے اندر سے اپنا منہ باہر نکالا اور چیونٹی دانہ لیکر اس کے منہ میں چلی گئی اور مینڈک دوبارہ دریا کے اندر چلا گیا آپ علیہ السلام یہ منظر دیکھ کر سوچ میں پڑ گئے کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے ؟ اتنے میں کیا دیکھتے ہیں کہ وہی مینڈک دریا سے باہر آیا اپنا منہ کھولا اور وہ چیونٹی واپس باہر آکر چلنے لگی لیکن اب اس کے منہ میں دانہ نہیں تھا آپ علیہ السلام نے اسے روکا اور پوچھا کہ آخر یہ سب کیا ہے ؟ تو چیونٹی نے عرض کیا کہ اے اللہ تعالیٰ کے نبی آپ علیہ السلام سمندر کی تہہ میں ایک بہت بڑا پتھر ہے جس کے نیچے اللہ تعالیٰ نے بیشمار کیڑے مکوڑے پیدا کر دیئے ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے اس لیئے اپنی روزی کی تلاش میں وہ کہیں جا نہیں سکتے گویا اللہ رب العزت نے یہ ڈیوٹی مجھے سونپی ہے اور ان کی روزی کا وکیل مجھے بنایا ہے میں دانہ لیکر مینڈک کے منہ میں بیٹھ جاتی ہوں اس لیئے مجھے پانی نقصان نہیں پہنچاتا پھر مینڈک کے وسیلے سے میں عین اس سوراخ پر نکلتی ہوں جہاں وہ کیڑے موجود ہیں انہیں روزی پہنچا کر جیسے ہی باہر آتی ہوں تو مینڈک منہ کھولے میرا انتظار کررہا ہوتا ہے اور میں اس کے منہ کے ذریعے واپس باہر آجاتی ہوں حضرت سلیمان علیہ السلام نے پوچھا کہ جب وہ دیکھ نہیں سکتے تو سارا دن کیا کرتے ہیں؟ تو چیونٹی نے عرض کیا کہ وہ اللہ کی تسبیح بیان کرتی رہتی ہیں تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے پوچھا کیا تم نے کبھی ان کی تسبیح سنی ہے تو چیونٹی نے عرض کیا کہ ہاں وہ ہر وقت یہ تسبیح پڑھتی ہیں کہ
” ہے وہ ذات جو ہمیں اس گہرے پانی میں بھی نہیں بھولتا "۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ویسے تو اللہ رب العزت اپنی ہر مخلوقات سے بہت پیار کرتا ہے لیکن اپنی تمام مخلوقات میں سب سے افضل اور اشرف مخلوق ہونے کے ناطے انسانوں سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور یہ بات قرآن مجید میں جگہ جگہ جبکہ احادیث مبارکہ میں کئی کئی جگہوں پر صاف اور واضح معلوم ہوتا جب ہم انسان کے بناوٹ کی بات کریں تو ہمیں حیرت انگیز طور پر اس کی قدرت کے نظارے نظر آئیں گے آپ غور کریں ہمارے منہ میں بھی پانی ہوتا ہے آنکھ میں بھی پانی ہوتا ہے جبکہ نظر نہ آنے والا کان میں بھی پانی ہوتا ہے اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی بڑی حکمت پوشیدہ ہے منہ کا پانی میٹھا ہوتا ہے اس لیئے کہ ہمیں ہر چیز کا ذائقہ محسوس ہو کان کا پانی میرے رب نے کڑوا بنایا ہے تاکہ حشرات الارض نہ گھس سکیں اور اگر گھس بھی جائیں تو اس کڑواہٹ کی وجہ سے ہلاک ہو جائیں جبکہ آنکھ کا پانی میرے رب نے کھارا یعنی نمکین بنایا ہے تاکہ جراثیم اور بیکٹیریا سے بچائو کا پورا پورا انتظام ہوسکے ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ہم یہاں وہاں کی بات کرتے ہیں لیکن یہاں تو ہمارے اپنے جسم میں ہماری اپنی بناوٹ میں اللہ تعالیٰ نے وہ نظام قائم کیا ہوا ہے کہ ہمیں یہاں بے اختیار کہنا پڑے گا کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو تم اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
میرے محترم پڑھنے والوں ” شان رب ذوالجلال ” پر لکھنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے میں چاہوں تو اب بھی اس عنوان پر لکھتا رہوں کیونکہ میرے الفاظ تو ختم ہوسکتے ہیں مگر میرے رب تعالیٰ کی شان و عظمت کبھی مکمل نہیں ہوگی میری گزارش ہے کہ اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیئے گا اور دعا کیجیئے گا کہ اللہ رب العزت میری اس ادنی سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ عطا فرمائے مجھے ہمیشہ سچ لکھنے ہمیں پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ ۔ مجھے دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیئے گا ۔

محمد یوسف میاں برکاتی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • آخری سیلیوٹ
  • سب سے بڑا گناہ
  • بہارِ ارضِ فلپائن
  • نرم دل ایک نعمت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری
پچھلی پوسٹ
ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

متعلقہ پوسٹس

کیا کریں محفل دلدار کو کیوں کر دیکھیں

اکتوبر 29, 2020

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

بیانیے کا زہر

فروری 3, 2026

چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

نومبر 16, 2026

قومی حکمت عملی کی کمی

ستمبر 8, 2025

آئیے خود سے سوال کریں

اپریل 7, 2020

ووٹ کا صحیح استعمال

اپریل 3, 2022

مذاق کرنا یا مذاق اڑانا

ستمبر 8, 2023

ایک نظرِ محبت

نومبر 27, 2024

آئینۂ ذات

جون 1, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

دین و شریعت: معرفت اور اطاعت کے متقاضی

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

بس ایک چشمِ کرم

نومبر 11, 2026

بہ فیضِ نورِ خدا جل اُٹھا حرا کا...

نومبر 8, 2026

اردو شاعری

چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

نومبر 16, 2026

وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا

نومبر 14, 2026

مری ہستی کو فقط خاک سمجھنے والو

نومبر 13, 2026

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے

نومبر 12, 2026

کسی نے سخن کو تماشا کہا تھا

نومبر 10, 2026

اردو افسانے

ازدحام

نومبر 16, 2026

قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

نومبر 16, 2026

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

اردو کالمز

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

ہم غریب کیوں ہیں؟

نومبر 14, 2026

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

نومبر 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

    نومبر 16, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پاکستان کی ترقی اور قیادت کا...

مارچ 30, 2026

سلگتے بجھتے جزیروں پہ نخل جڑتی...

مارچ 2, 2026

پانچ قبریں

دسمبر 23, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں