خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامقرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)
آپ کا سلاماختصاریئےاردو افسانےاردو تحاریرخنساء سعید

قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

از خنساء سعید نومبر 16, 2026
از خنساء سعید نومبر 16, 2026 0 تبصرے 24 مناظر
25

رات کے پچھلے پہر میں یک لخت آسمان پر روشنی کے گولوں کو آنکھ جھپکے بغیر، دیکھتی ہی جا رہی تھی…..
میرے چاروں اطراف ہو کا عالم تھا بلکہ یوں کہوں کہ ایک عالم لاہوت تھا تو بے جا نہ ہو گا، مگر میرے اندر تو ایک شور بپا تھا ایسے جیسے کسی سمندر میں سونامی آیا ہو، ایسے جیسے ٹھاٹھیں مارتی لہریں ساحل سمندر سے ایک لمحے کے ہزارویں حصے میں آ کر ٹکراتی ہوں،جیسے ہر طرف بس درد کی چنگاڑیاں ہی پھوٹ رہی ہوں……!!
میرے ہاتھ قلم و قرطاس کی طرف بڑھنے لگے…..
ہزاروں سسکیاں، آہیں تحریر کرنے کی خواہش میرے باطن میں انگڑائیاں لینے لگیں
یوں لگا جیسے اگر کچھ تخلیق نہ کیا تو میرا وجود، رات کے اس پہر گھٹا ٹوپ اندھیرے میں کہیں کھو جائے گا
میں قرطاس پر ابھی قلم چلانا شروع ہی کیا کہ میں دنگ رہ گئی…

میں ایک نوحہ لکھنا چاہتی تھی…….. ،
اُن آنکھوں کا نوحہ کہ جن میں سے دھنک رنگ خواب نچوڑ کر اُن کو ظالم سماج کی چیرہ دستیوں کی تار پر سُوکھانے کے لیے ڈال دیا گیا ہو،

اُس چاند سے روشن گول چہرے کا نوحہ بھی مجھے لکھنا تھا، کہ جس کو ایک بھولی بھالی دوشیزہ عرق گلاب سے دھوتی تھی پھر اُسے کسی درندے کے ساتھ بیاہ دیا گیا، اب اُس چہرے پر آبلے رستے ہیں، مگر شبنمی پھاہا رکھنے والا کوئی نہیں….

مجھے اُس سر کا نوحہ بھی لکھنا تھا،جس کو اُس کے تن سے جدا کر کے فٹ بال بنا کر کھیلا گیا…..

مجھے اُس ایک آزاد منش پرندے کا نوحہ کا لکھنا تھا، جو ہر وقت رسم و رواج کے بنائے پنجرے میں قلابازیاں لگاتا ہے،

میں اُس کمسن لڑکی کا نوحہ بھی لکھنا چاہتی تھی جس نے سسرال کے مظالم سے تنگ آکر خود کو سمندر کی لہروں کے سپرد کر کے آزاد محسوس کیا

میں اُس پگلی کا نوحہ بھی لکھنا چاہتی تھی جو محبوب کی رس بھری میٹھی باتوں میں آگئی پھر اُس کے ٹکڑے کسی ندی کنارے ایک بوسیدہ سی بوری میں بند ملے،

مجھے اُس نو بیاہتا کا نوحہ بھی لکھنا تھا، جس پر اچانک گھر کا چولہا پھٹ گیا….

مجھے اُن مسخ شدہ نقوش کا نوحہ بھی لکھنا تھا کہ جو ہر روز جھلسے چہروں سے اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہیں….

مجھے جھریوں زدہ، نخیف و ناتواں، کپکپاتے بدن کا نوحہ بھی لکھنا تھا، جو جھگی میں ایک بوسیدہ سی چارپائی پر اپنے آخری ایام گزار رہا تھا، شوہر کی مار سے جس کی ہڈیاں آج بھی دُکھ رہی تھیں، جس کو نشئی بیٹے کی طرف سے ہر روز دھتکارا جاتا تھا…..

مجھے اُس تتلی کا نوحہ بھی لکھنا تھا ،جس کے ابھی چند لمحے پہلے ہی پر نکلے تھے شوخ رنگ پر،کہ جن کو دیکھ کر زندگی سے پیار ہو جاتا، ابھی اُس نے اُڑان بھرنے کے لیے اپنے پر جھاڑے ہی تھے کہ ایک خونخوار عقاب نے اُسے دبوچ لیا اُس کے پر اور پروں پر لگے سارے رنگ زمین پر گرے درد کا استعارہ بن گئے…..

اور اُن حسرت بھری نظروں کا نوحہ تو مجھے ضرور لکھنا تھا جو اپنے کمرے کی کھڑکی کھول کر سکول جاتی اپنی ہم عمر لڑکیوں کا دور تک تعاقب کرتی تھیں….

میں نے ابھی قرطاس پر قلم چلانا شروع ہی کیا کہ میں دنگ رہ گئی….

کیوں کہ وہ رونے لگا تھا اتنا رویا کہ اُس کی ہچکی بند گئی پھر کچھ لمحوں بعد مجھےسے مخاطب ہو کر کہنے لگا…..!

تم کیوں مجھ پر یہ درد بکھیرنا چاہتی ہو جبکہ ایسے ہزار ہا نوحے، آہیں، کراہیں، سسکیاں، درد، آنسو صدیوں سے مجھ پر بکھرے بین کر رہے ہیں…
ایسے نوحے مزید لکھنے سے بہتر ہے ان کو مار ڈالو،ختم کر ڈالو….
اٹھو اور مٹا ڈالو ہر وہ ظلم، تشدد، سفاکیت، درندگی جس نے ایک عورت کی زندگی کو جہنم بنا رکھا ہے …..
جاؤ اور زندگیاں گلزار بنانے کی سعی کرو…….

خنساء سعید

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شہرت عام اور بقائے دوام کا دربار
  • رضائی اماں
  • قریب آ کے بھی کوئی کہے نہیں ملنا
  • مراسلہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
خنساء سعید

اگلی پوسٹ
ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ
پچھلی پوسٹ
ازدحام

متعلقہ پوسٹس

نبی اُمّیﷺ بحیثیت معلم

جون 29, 2020

آپریشن بنیان المرصوص

مئی 8, 2026

میں کون ہوں؟ مسلمان ہوں یا کیا ہوں؟

مارچ 23, 2026

آغاز آفرینش

جنوری 16, 2026

فاختہ کی چونچ میں دانہ

جون 15, 2020

زندگی

اکتوبر 14, 2025

حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

جنوری 2, 2020

ایتھنے اور سموں

مارچ 24, 2026

سوبھاوِک تھا

جنوری 24, 2020

اگر

اپریل 4, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

دین و شریعت: معرفت اور اطاعت کے متقاضی

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

بس ایک چشمِ کرم

نومبر 11, 2026

بہ فیضِ نورِ خدا جل اُٹھا حرا کا...

نومبر 8, 2026

اردو شاعری

چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

نومبر 16, 2026

وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا

نومبر 14, 2026

مری ہستی کو فقط خاک سمجھنے والو

نومبر 13, 2026

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے

نومبر 12, 2026

کسی نے سخن کو تماشا کہا تھا

نومبر 10, 2026

اردو افسانے

ازدحام

نومبر 16, 2026

قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

نومبر 16, 2026

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

اردو کالمز

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

ہم غریب کیوں ہیں؟

نومبر 14, 2026

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

نومبر 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

    نومبر 16, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

سیاسی بونگا

نومبر 19, 2019

ایران، امریکہ کشیدگی کم کرانے میں...

جنوری 11, 2020

اردو زبان و ادب کی تدریس

جون 1, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں