خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباآپ کیسی جاب چاہتے ہیں؟
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

آپ کیسی جاب چاہتے ہیں؟

از سائیٹ ایڈمن فروری 23, 2022
از سائیٹ ایڈمن فروری 23, 2022 0 تبصرے 72 مناظر
73

آج کل تعلیم ہر شخص کے لئے ضروری ہے۔چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ہو۔آج کل کے دور میں مقابلہ اتنا سخت ہوگیا ہے کہ پڑھائی سب کے لیئے بہت ضروری ہوگئی ہے۔لیکن اچھی تعلیم کے حصول کے باوجود بھی لوگوں کو روزگاری کے لیئے جگہ جگہ دھکے کھانا پڑ رہے ہیں۔اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے انتھک محنت کرنی پڑتی ہے لیکن اس محنت کا کوئی پھل نظر نہیں آتا۔ محنت کش لوگوں کو ہر قدم پر ٹھوکر کھانی پڑتی ہے۔کچھ ویسے لوگ ہوتے ہیں جن کو ان کی حیثیت کے مطابق اجرت نہیں ملتی جب کہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ہاتھوں میں بڑی بڑی ڈگریاں لے کر بھی بیروزگار ہیں۔آج کے دور میں ہر شخص کو روزگار چاہیے۔ کام نا ملنے پر بہت سے لوگ غلط راستے اختیار کرلیتے ہیں جس سے وہ اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ جس دن بے روزگاری میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔ اس ملک کی آدھی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔کئی پڑھے لکھے افراد یہ سوچتے ہیں کہ جاب ملنی ہی نہیں تو کوشش کس بات کی کریں۔ نہ صرف وہ خود بلکہ ان کے ساتھ جوڑے کئی گھرانے لاکھو ں روپے فیسوں، اخراجا ت کے باوجود بے روزگاری کی دلدل میں پھنسے ہیں۔ کئی خود کشی کررہے ہیں۔ جاب کیسے ملتی ہیں۔ یہ بھی ایک بڑا اہم سوال ہے۔معروف کالم نگار‘ مصنف ایم ابراہیم خان کی کتاب ”مضبوط سوچ کی 26بہترین کتابیں“ میں اس مسئلہ کا بہترین حل بتایا گیا ہے۔لکھتے ہیں کہ”جاب کی تلاش ایک مستقل کام کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ تنخواہ اور مراعات حصول کی تمنا ء ہر انسان کو بہتر جاب کی تلاش میں سرگرداں رکھتی ہے۔”واٹ کلر ازیورپراشوٹ“ہر انسان کے لیے خاصی مفید ہے جو بہتر جاب کی تلاش میں رہتا ہے۔ اس کتاب کی مدد سے لاکھوں‘ بلکہ کروڑوں افراد نے اپنے لیے امکانات کی نئی دُنیائیں تلاش یا پیدا کی ہیں۔ آپ بھی اس مقصد کے حصول میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
جاب کی تلاش کے حوالے سے چند کام کی باتیں
٭ آپ کے لیے جاب تلاش کرنا یا جاب کے لیے آپ کو تلاش کرنا کسی کی ذمہ داری نہیں۔ آپ کو میدان میں نکل کر جاب تلاش کرنی پڑتی ہے۔ آپ جس قدر دلچسپی سے اچھی جاب تلاش کریں گے لوگ آپ کی موجودگی کو اس قدر محسوس کریں گے۔ آپ کو اپنی سوچ اور طرز عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آپ کسی مخصوص جاب میں غیر معمولی دلچسپی لیتے ہیں۔٭آپ کو اسی قدر کامیابی ملے گی جس قدر آپ محنت کریں گے۔ اِس دُنیا میں محنت کرنے والوں کی قدر ضرور ہے مگر اس سے متعلق چند امور کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ کبھی کبھی لوگ محنت کے ساتھ ساتھ چند اور خصوصیات بھی چاہتے ہیں۔ یہ سب کچھ محنت میں شمار ہوتا ہے۔٭جاب کی تلاش کے دوران اپنی حکمت عملی تیار رہیے ٭جو لوگ جاب کی تلاش کے حوالے سے کامیاب رہتے ہیں ان سے رابطہ کیجیے اور رہنمائی پائیے۔ اس صورت میں آپ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر بروئے کا ر لاسکتے ہیں۔٭بہتر جاب پر آپ کی زندگی کے معیار کو بلندی کا مدار ہوتا ہے اس لیے اس کام میں پوری دلچسپی لیجیے۔ جہاں بھی کوئی موقع دکھائی دے ضرور جایئے‘ رابطہ کیجیے۔ جاب کی تلاش بھی فل ٹائم جاب کی طرح ہونی چاہیے۔ آپ چوبیس گھنٹے ایک ہی دھن میں جیئں کہ بہتر جاب مل جائے۔ جب دِل و دماغ کی یہ کیفیت ہو تو بہتر جاب کاحصول آسان ہو جاتا ہے۔٭مستقل مزاجی ناگریزہے۔ اگر آپ نے دوتین کوششوں ہی میں ہمت ہار دِی تو کچھ نہیں کر سکتے۔ بہتر جاب کا حصول جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔
آج کل بیشتر ادارے باصلاحیت افراد کی تلاش میں رہتے ہیں۔کوشش کی جاتی ہے کہ مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو ملازمت دِی جائے۔ اس صورت میں زیادہ اور متنوع کام لینا آسان ہوتا جاتا ہے۔ اگر آپ کو بہتر جاب کی تلاش ہے تو مستقل مزاجی سے ایسے آجروں کو تلاش کرتے رہیے جو غیر معمولی صلاحیتوں کو پرکھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ یاد رکھیے کہ عام طور پر جاب کی تلاش میں دو سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ اور مضبوط و پر کشش جاب اس سے بھی زیادہ وقت لے سکتی ہے۔٭آپ جو جاب کرتے رہے ہیں بالکل ویسی ہی جاب تو خیر مل نہیں سکے گی اس لیے اپنی ترجیحات کا نئے سرے سے تعین کیجیے۔اس صورت میں آپ بدلی ہوئی صورت حال میں خود کو بہتر طور پر ایڈجسٹ کر سکیں گے۔٭جو کچھ دستیاب ہے اس سے آگے جاکر جاب تلاش کیجیے۔ آپ کو مرضی کی جاب اس وقت ملے گی جب آپ اس تک پہنچیں گے۔ اس کام میں تحمل بنیادی شرط ہے۔٭ہم خیال لوگوں سے رابطے میں رہیے گا۔ جو لوگ بہتر جاب کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں ان سے مشورہ کیجیے۔ اگر علاقے میں ایسا کوئی گروپ نہ ہو تو آپ خود تشکیل دے دیجیے۔ ٭جس نوعیت کی جاب آپ چاہتے ہیں اس کے بارے میں تمام احباب کو بتائیے تاکہ وہ اوپننگزپر نظررکھیں اور کسی بھی ادارے میں گنجائش پیدا ہوتے ہی آپ کو مطلع کریں۔٭کئی اداروں سے رابطے میں رہیے۔ اس بات کو ذہن میں رکھیے کہ کہیں گنجائش ہو یا نہ ہو،آپ کو اپنے کوائف ضرور پہنچانے ہیں تاکہ وہ آپ کی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ سے، ضرورت پڑنے پر، رابطہ کریں۔٭متوقع آجروں سے ٹیلی فون پر آسانی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ای میل کے ذریعے بھی ان تک رسائی ممکن ہے۔ اس صورت میں آپ اپنے وجود کو بہتر انداز سے ان کے سامنے رکھ سکیں گے۔٭ جن اداروں میں کام کرنا آپ کی خواہش ہے یا آپ محسوس کرتے ہیں کہ ان اداروں میں مرضی کی جاب مل جائے وہاں جانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ متعلقین سے رابطے میں رہیے تاکہ وہ آپ کو بہتر پیکج کے ساتھ بلانے کے بارے میں سوچ سکیں۔٭ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی ادارے میں کوئی اچھی جاب ہوتی ہے اور آپ کو بھی پیشکش بھی کی جاتی ہے مگر کسی نہ کسی وجہ سے آپ انکار کردیتے ہیں۔ اعتماد اگر متزلزل ہو اور کسی خامی کو ذہن میں رکھ کر بات کی جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ اپنی تما م خامیوں کو نظر انداز کیجیے اور جاب اپنائیے۔بعد میں خامیوں کو دور کرنے پر بھی توجہ دیجیے۔٭جاب کے سلسلے میں مسترد کیا جانا کوئی ایسی خامی نہیں جس کی بنیاد پر آپ اپنے اعتماد ہی سے محروم ہو جائیں، جن اداروں میں آپ کام کرنا چاہتے ہیں ان میں اگر آپ کی صلاحیت کے مطابق کوئی جاب نہیں ہوگی تو وہ انکار ہی کریں گے، آپ نچلے درجے کی جاب تو کسی بھی صورت میں آفر نہیں کی جائے گی۔ کوشش کیجیے کہ رابطہ اسی وقت کیا جائے جب کوئی حقیقی ویکیسنی موجود ہو۔٭انٹرویو کے موقع پر اور اس کے بعد کی ملاقاتوں میں آپ کا رویہ شائستہ ہونا چاہیے۔٭جو لوگ آپ کو انٹرویو کے لیے طلب کریں ان کا شکریہ بروقت ادا کیجیے۔ اس صورت میں وہ آپ کو یاد رکھیں گے۔
یہ وہ اہم نکات ہیں جو یقیناجاب کے سلسلہ میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ بار بار کوشش کیجیے! خدا تعالیٰ ان کی مدد فرماتے ہیں جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ کامیابی، ناکامی انسان کی سوچ ہوتی ہے۔

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • باؤلاپن اور تعویذ گنڈہ
  • ٹیکنالوجی کی مدد سے اردو ادب کی تدریس
  • رات کے پچھلے پہر
  • مکروہات میں عبودیت کی ادائیگی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
گاؤں سے لایا تھا شناختی کارڈ
پچھلی پوسٹ
گرم لہو میں غلطاں

متعلقہ پوسٹس

میں وحشت و جنوں میں تماشا نہیں بنا

مئی 23, 2020

امریکی سپاہی اور یخ پارہ افغان لڑکی

جون 27, 2023

اُردو کی چند جدید طویل نظمیں

جنوری 15, 2021

زندگی زرد زرد چہروں میں

نومبر 18, 2020

دریا نہیں تھا پر مجھے دریا بنا دیا

مارچ 2, 2022

زخمِ دل پھر سے مندمل ہوں گے

مارچ 3, 2022

جب میں ہنستی ہوں تو میرا قہقہہ باتیں کرے

نومبر 17, 2020

اس کی باتوں سے میں نے پرکھا تھا

جنوری 4, 2020

کوئی جواز گناہ و ثواب بھی دیتا

نومبر 27, 2021

مُرغِ حریص و کِبر مُقَفَّل پَسَند ہے

اکتوبر 25, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

عروج و زوال

دسمبر 19, 2022

دوسرے آدمی کا ڈرائنگ روم

جون 9, 2020

آنکھ ٹوٹے ہوئے خوابوں کی کوئی...

جنوری 29, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں