خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامطاقت کا توازن اور پائیدار امن!
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

از سائیٹ ایڈمن اپریل 10, 2026
از سائیٹ ایڈمن اپریل 10, 2026 0 تبصرے 75 مناظر
76

دنیا کو تصادم کی جانب دھکیلنے کی کوئی نا کوئی وجہ موجود رہتی ہے، گزشتہ دو دہائیوں سے مشرق اور مغرب کے مابین تصادم کرانے اور اسے بڑھانے کی ہر ممکن کو ششیں کی جاتی رہی ہیں۔ یہاں اولین ترجیح درپردہ اسلام اور دیگر مذاہب کے مابین تصادم کی ہر ممکن کوشش کی جاتی رہی ہے اور کچھ نہیں تو اسلامی ریاستوں کو آپس میں لڑانے کا بھی کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا۔ ان کوششوں کو تاریخ میں مختلف نامو ں سے یاد رکھا جائے گا، جن میں سب سے اول نمبر پر اقتدار یا پھر سوچ کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی سازشیں۔اس کی کیا ضرورت تھی، اس کی ضرورت اسے تھی جو طاقت کومتوازن نہیں رکھنا چاہتے اور اپنی طرف رکھنا چاہتے ہیں اور ایک ملک کی بجائے ساری دنیا پر حکومت کے خواہ ہیں۔ لیبیا میں کرنل قذافی، عراق میں صدام حسین اوراردن میں شاہ حسین اسی طرح سے دیگر مسلم ممالک میں اقتدار کو منتقل کرنے کی کوششوں میں ملکوں کوہر ممکن طور پر تباہ و برباد کردیا اور اب وہ ممالک اپنی ناتواں معیشت کو بچانے کیلئے پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں جو بظاہر اب ممکن ہوتا نہیں دیکھائی دیتااس سارے عمل میں یہاں طاقتور اور طاقتور ہوتا چلا جا رہا ہے۔

بڑی ہی عجیب منطق ہے کہ جنگیں امن کیلئے لڑی جاتی ہیں گویا امن کسی خاص کو مقصود ہو اور وہ اپنا امن قائم رکھنے کیلئے دوسرے پر جنگ مسلط کردے۔ غزہ کے معصوم بچوں کو کس بے رحمی سے شہید کیا گیا کیونکہ وہ اسرائیل کے مستقبل کیلئے خطرہ بن سکتے تھے اور اسرائیل کے بچوں کو امن فراہم کرنے کیلئے فلسطین کو یکطرفہ جنگ میں دھکیل دیا گیا۔ایران میں جنگ جہاں سے شروع ہوئی وہ بھی بچیوں کے ایک اسکول پر کیا جانے والا حملہ تھا، جہاں معصوموں کو شہید کر دیا گیا۔دنیا نے طاقت کے اس توازن کو ایران کے ساتھ شروع کی گئی جنگ سے پہلے تک تسلیم کرلیا تھا لیکن جب ایران نے بھرپور مذاہمت کا مظاہرہ کیا اور بڑھ چڑھ کر دشمن پر حملے کئے تو دنیا کو محسوس ہوا کے ایران کو تر نوالا سمجھنا بہت بڑی بھول تھی۔ یہاں بین الاقوامی طاقتوں نے بھی اس مسلط کی گئی جنگ کی مخالفت کی اور شائد یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ اور اسرائیل کو اکیلے ہی اس محاظ پر لڑنا پڑا۔ آج جہاں ہم ذرائع ابلاغ کے دور میں زندہ ہیں، حقائق کو پھر بھی منظر عام پر نہیں لانے دیا جاتا اور نئی نسل کو سطحی معلومات میں الجھا کر خوب گھسیٹا جاتا ہے یعنی حالات کہیں سے کہیں نکل جاتے ہیں۔

نویں صدی عیسوی میں اسلحہ کی ایجاد کا آغاز ہوا اور باقاعدہ موجودہ طرز کی بندوقیں سولویں صدی عیسوی میں معرض وجود میں آئیں۔ اسلحہ ہمیشہ اپنے حفاظت یا دفاع کیلئے بنایا جاتا ہے۔ جب اسلحہ ایجادکیا گیا ہوگا تو ایجاد کرنے والے نے طاقت کے توازن کا سمجھیں ایک پیمانہ ترتیب دے دیا۔ پھر ایٹم بم کی تخلیق نے اس پیمانے کی حد کردی، اس سے آگے اس صلاحیت کی مقدار ہے یعنی کس ملک کے پا س کتنا طاقتور اور موثر ایٹم بم ہے۔اول تو یہ معاملہ تھا کہ کس کے پاس کون سا اسلحہ ہے پھر یہ مشکل آگئی کہ کس کے پاس کتنا اسلحہ ہے۔ پھر ایک باضابطہ اقوام عالم نے ایک بین الاقوامی ادارہ بنایا جو اسلحہ کی روک تھام کیلئے سرگرم کیا گیا کہ اب اسلحے کی اس بڑھتی ہوئی دوڑ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اقوام عالم کو مزید اسلحہ بنانے یا جمع کرنے سے روکے۔ لیکن جو طاقتور تھے وہ مزید طاقتور ہوتے چلے گئے۔

پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جو مسلسل امن و امان کی بقاء کیلئے داخلی اور بیرونی دشمنوں سے عرصہ دراز سے لڑ رہا ہے۔پاکستان اور پاکستانی امن و آشفتی سے محبت کرنے والے لوگ ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کی اس انتہائی گھمبیر جنگ کواپنی سفارتی بصیرت، تدبر اور بردباری سے بغیر حلیف یا حریف بنے امن میں بدل کر رکھ دیا ہے۔جسکے لئے ۰۱ اپریل بروز جمعہ کا متبرک دن چنا گیا ہے۔یہ تاریخ سنہری حروف میں رقم ہونے جارہی ہے اور اللہ کی مدد سے پاکستان کی ان نتھک کوششوں کی بدولت ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے، جہاں دنیا کی تاریخ ایک اور بہت بڑا معاہدہ ہونے والا ہے۔ اس دن پاکستان نے اپنی سفارتی اوردفاعی قوت کی بدولت ساری دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔یہ تاریخی معاہدہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں ایران اور امریکہ کے وفودباقاعدہ جنگ نا کرنے اور مل بیٹھ کر مسائل کا حل کرنے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے۔یہاں چین، ترکی اور مصر کی کوششوں کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ہر ممکن سفارتی تعاون فراہم کیا۔ اب یہاں یہ سوال بھی اٹھے گا کہ دنیا جو عرصہ دراز سے یک قطبی طاقت کا مظہر تھی اب سے طاقت کا توازن برابر ہوجائے گا۔ ابھی یہ سوال قبل از وقت ہے۔کیا دشمن واقعی دنیا میں امن کا خواہاں ہے یا پھر کچھ اور۔

پاکستان اللہ رب العزت کی طرف سے عطاء کردہ اس کرہ عرض پر کسی عظیم نعمت سے کم نہیں ہے اور نعمت کو اس وقت تک کچھ نہیں ہوسکتا جب تک اس نعمت کا خالق نا چاہے، اس نعمت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے قدرت نے کس کے ذمے کیا کام لگایا ہے یہ ہم اسی وقت جان پاتے ہیں جب وہ کام سرانجام پا جاتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی، دفاعی قیادت اور وہ تمام افراد جن کی ہمہ جہت جدوجہد کی بدولت امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ کو جو تیزی سے تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہونے جا رہی تھی، رکوادیا۔ پاکستان کا نام آج دنیا کہ ہر ذرائع ابلاغ پر نمایاں طور پر پڑھا جاسکتا ہے، تقریباً دنیا نے اس جنگ کے رکنے کو نا امریکہ اور نا ہی ایران کی فتح قرار دیا بلکہ سب پاکستان کی جیت کی بات کر رہے ہیں۔ دشمنوں کے سینے میں آگ کا آتش فشاں پھٹا پڑا ہوگا، ہم ہمیشہ سے دشمن کی ہر ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن ہمیں اور بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ہم پاکستان کی اس قائم کی گئی بالادستی کو کسی قیمت پر گنوانا نہیں چاہتے۔اللہ ہمیشہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • 25دسمبر: یومِ قائد ِاعظم
  • مسئلہ کشمیر
  • جنریشن گیپ
  • گناہوں سے دور نہیں ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سفیرِ ادب
پچھلی پوسٹ
فُرصتِ نگاہ

متعلقہ پوسٹس

ایک خط لکھنا ہے !

مئی 20, 2020

کچھ باتیں ضروی ہیں

ستمبر 12, 2025

گنڈاسا

مئی 15, 2017

خوشبو، پھول،پرندے،بچے

جولائی 7, 2026

اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا

اکتوبر 5, 2025

جوانی

دسمبر 9, 2019

میرا ہم سفر

جنوری 15, 2020

شفق کا سفر

دسمبر 17, 2024

نفرت سے بھرا سوشل میڈیا

اپریل 23, 2022

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

بیرسے ذائقہ بھی فائدہ بھی

نومبر 28, 2021

دل نے جب بھی ترا خیال...

جنوری 12, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں