خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباسلام کس کو کرنا ہے
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

سلام کس کو کرنا ہے

از محمدصدیق پرہار فروری 8, 2025
از محمدصدیق پرہار فروری 8, 2025 0 تبصرے 63 مناظر
64

ہمارا معاشرہ اسلامی ہے۔ اس کی ایک خوبصورت اوربہترین روایت یہ ہے کہ ہم اپنے نونہال بچوں کوسب سے پہلے سلام کرناہی سکھاتے ہیں۔ ہم بڑوں کوسلام کریں نہ کریں بچوں کوسلام ضرورکرتے ہیں۔ سلام سب کوکرناچاہیے۔اس بارے مزید لکھنے سے پہلے سلام کے بارے میں اسلامی تعلیمات کیاہیں۔ اس بارے جاننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
کتاب انوارالحدیث کے صفحہ 355 پرلکھا ہے کہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ کیامیں تم کوکہ جب تم اس پرعمل کروتوتمہارے بات محبت بڑھے اوروہ یہ ہے کہ آپس میں سلام کورواج دو۔
حضرت جابررضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ کلام سے پہلے سلام کرناچاہیے۔
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ سلام میں پہل کرنے والاغروراورتکبرسے پاک ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ جب کوئی تم میں سے کسی مجلس میں پہنچے توسلام کرے پھراگربیٹھنے کی ضرورت ہوتو بیٹھ جائے اورجب چلنے لگے تودوبارہ سلام کرے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اے بیٹے جب تم گھرمیں داخل ہوتوگھروالوں کوسلام کرکیونکہ تیراسلام تیرے اور گھر والوں کے لیے برکت کاسبب ہوگا۔
حضرت عمروبن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنے باپ سے اوروہ اپنے داداسے روایت کرتے ہیں۔کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ جوشخص سلام کرنے سے پہلے غیروں کی مشابہت اختیارکرے وہ ہم سے نہیں ہے یہودونصاریٰ کی مشابہت نہ کرویہودیوں کاسلام انگلیوں کے اشارے سے ہے اورنصاریٰ کاسلام ہتھیلیوں کے اشارہ سے ہے۔
حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اگرتمہاری ملاقات بدمذہبوں سے ہوانہیں سلام نہ کرو۔
کتاب قانون شریعت کے حصہ دوم کے صفحہ 323 سے لکھا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مومن کے دوسرے مومن پرچھ حق ہیں۔جب وہ بیمارہوتوعیادت کرے اورجب وہ مرجائے تواس کے جنازے میں حاضرہواورجب وہ بلائے تواجابت کرے یعنی حاضرہواورجب اس سے ملے توسلام کرے اورجب چھینکے توجواب دے اورحاضروغائب اس کی خیرخواہی کرے (نسائی) اور فرمایا جوشخص پہلے سلام کرے وہ رحمت الٰہی کازیادہ مستحق ہے (امام احمدوترمذی) اورفرمایا جب کوئی شخص اپنے بھائی سے ملے تواسے سلام کرے پھران دونوں کے درمیان درخت یا دیوار یاپتھرحائل ہوجائے اورپھرملاقات ہوتوپھرسلام کرے (ابوداؤد)اورفرمایا کہ سوارپیدل کوسلام کرے اورچلنے والابیٹھے ہوئے کوسلام کرے اورتھوڑے آدمی زیادہ آدمیوں کوسلام کریں یعنی ایک طرف زیادہ لوگ ہوں اوردوسری طرف کم توسلام وہ لوگ کریں جوکم ہیں۔اورایک روایت میں ہے کہ چھوٹا بڑے کوسلام کرے اورگزرنے بیٹھے ہوئے کواور تھوڑے زیادہ کو(بخاری ومسلم) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں کے سامنے سے گزرے توبچوں کوسلام کیا۔(بخاری ومسلم)
اورفرمایا کہ راستوں میں بیٹھنے سے بچولوگوں نے عرض کی یارسول اللہ ہمیں راستہ میں بیٹھنے سے چارہ نہیں ہم وہاں آپس میں بات چیت کرتے ہیں فرمایا جب تم نہیں مانتے اوربیٹھناہی چاہتے ہوتو راستہ کاحق اداکرو۔لوگوں نے عرض کی کہ راستہ کاحق کیا ہے۔ فرمایا کہ نظرنیچی رکھنا اوراذیت کودورکرنا اورسلام کاجواب دینا اوراچھی بات کاحکم کرنا اوربری باتوں سے منع کرنااورایک روایت میں ہے کہ راستہ بنانا۔ایک اورروایت ہے فریادکرنے والے کی فریادسننا اوربھولے ہوئے کوہدایت کرنا (بخاری ومسلم) اورفرمایا جوشخص ہمارے غیرکے ساتھ تشبہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔ یہودونصاریٰ کے ساتھ تشبہ نہ کرو یہودیوں کاسلام انگلیوں کے اشارہ سے ہے اورنصاریٰ کاسلام ہتھیلیوں کے اشارہ سے ہے ۔
سلام کرنے میں یہ نیت ہوکہ اس کی عزت وآبرواورمال سب کچھ اس کی حفاظت میں ہے ان چیزوں سے تعرض کرناحرام ہے (ردالمختار) صرف اسی کوسلام نہ کرے جس کوپہچانتاہو بلکہ ہرمسلمان کوسلام کرے چاہے پہچانتا ہویانہ پہچانتاہو۔بلکہ بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اسی ارادہ سے کہ کثرت سے لوگ ملیں گے اورزیادہ سلام کرنے کاموقع ملے گا۔ سلام کاجواب فوراً دیناواجب ہے۔ بلاعذرتاخیرکی توگناہ گارہوگا اوریہ گناہ جواب دینے سے رفع نہ ہوگا بلکہ توبہ کرنی ہوگی۔(ردالمختار) ایک جماعت دوسری جماعت کے پاس آئی اورکسی نے سلام نہ کیاتوسب نے سنت کوترک کیاسب پرالزام ہے اوراگران میں سے کسی نے سلام کرلیا توسب بری ہوگئے۔اورافضل یہ ہے کہ سب ہی سلام کریں اگران میں سے کسی نے جواب نہ دیاتوسب گناہ گارہوئے اوراگرایک نے جواب دے دیاتوسب بری ہوگئے اورافضل یہ ہے کہ سب جواب دیں (عالمگیری) سائل نے دروازہ پرسلام کیا اس کاجواب دیناواجب نہیں کچہری میں قاضی اجلاس کررہاہواس کوسلام کیاگیا قاضی پرجواب دیناواجب نہیں۔ایک شخص شہرسے آرہاہے دوسرا دیہات سے دونوں میں کون سلام کرے بعض نے کہا شہری دیہاتی کوسلام کرے اوربعض علماء فرماتے ہیں کہ دیہاتی شہری کوسلام کرے۔ایک شخص بیٹھا ہواہے دوسرایہاں سے گزرا تویہ گزرنے والابیٹھے ہوئے کوسلام کرے اورچھوٹا بڑے کوسلام کرے اورسوال پیدل کوسلام کرے اورتھوڑے زیادہ سلام کریں۔ایک شخص پیچھے سے آیا یہ آگے والے کوسلام کرے اورعورت اجنبیہ نے مردکوسلام کیااوروہ بوڑھی ہوتواس طرح جواب دے کہ وہ بھی سنے اوروہ جوان ہوتواس طرح جواب دے کہ وہ نہ سنے۔جب اپنے گھرمیں جائے تو گھروالوں کوسلام کرے بچوں کے سامنے سے گزرے توان بچوں کوسلام کرے۔کفارکوسلام نہ کرے اوروہ سلام کریں توجواب دے سکتا ہے مگرجواب میں صرف علیکم کہے۔ اگر ایسی جگہ گزرنا ہوجہاں مسلمان اورکافردونوں ہوں توالسلام علیکم کہے اورمسلمانوں پرسلام کاارادہ کرے۔ کافرکواگرحاجت کی وجہ سے سلام کیا(مثلاً سلام نہ کرنے میں اس سے اندیشہ ہے توہرج نہیں اوربمقصد تعظیم کافرکوہرگزہرگزسلام نہ کرے کہ کافرکی تعظیم کفرہے۔ سلام اس لیے ہے کہ ملاقات کرنے جوشخص آئے وہ سلام کرے کہ زائراورملاقات کرنے والے کی یہ تحیت ہے۔لہذا جوشخص مسجدمیں آیا اورحاضرین مسجد تلاوت قرآن وتسبیح ودرودمیں مشغول ہیں انتظارنمازمیں بیٹھے ہیں توسلام نہ کرے کہ سلام کاوقت نہیں اسی واسطے فقہافرماتے ہیں کہ ان کواختیارہے کہ جواب دیں یانہ دیں۔ہاں اگرکوئی شخص مسجدمیں اس لیے بیٹھا ہے کہ لوگ اس سے ملاقات کوآئیں توآنے والے سلام کریں۔کوئی شخص تلاوت میں مشغول ہے یادرس وتدریس یاعلمی گفتگویاسبق کی تکرارمیں ہے تواس کوسلام نہ کرے۔ اسی طرح اذان واقامت وخطبہ جمعہ وعیدین کے وقت سلام نہ کرے سب لوگ علمی گفتگوکررہے ہوں یاایک شخص بول رہاہے باقی سن رہے ہیں دونوں صورتوں میں سلام نہ کرے۔مثلاً عالم وعظ کررہا ہے یادینی مسئلہ پرتقریرکررہاہے اورحاضرین سن رہے ہیں توآنے والاشخص چپکے سے آکربیٹھ جائے سلام نہ کرے لوگ کھاناکھارہے ہوں اس وقت کوئی آیاتوسلام نہ کرے ہاں اگریہ بھوکاہے اورجانتا ہے کہ اسے وہ لوگ کھانے میں شریک کرلیں گے توسلام کرے۔ اس وقت ہے کہ کھانے والے کے منہ میں لقمہ ہے اوروہ چبارہاہے کہ اس وقت جواب دینے سے عاجزہے اوراگرابھی کھانے کے لیے بیٹھاہی ہے یاکھاچکاہے توسلام کرسکتا ہے کہ اب وہ عاجزنہیں۔جوشخص ذکرمیں مشغول ہواس کے پاس کوئی شخص آیا توسلام نہ کرے اورکیاتوذاکرپرجواب واجب نہیں۔

جوشخص اعلانیہ فسق کرتا ہواسے سلام نہ کرے کسی کے پڑوس میں فساق رہتے ہیں ان سے اگریہ سختی برتتا ہے تووہ اس کوزیادہ پریشان کریں گے اوراگرنرمی کرتا ہے ان سے سلام کلام جاری رکھتا ہے تووہ ایذا پہچانے سے بازرہتے ہیں توان کے ساتھ ظاہری طورپرمیل جول رکھنے میں معذورہے جولوگ شطرنج کھیل رہے ہوں ان کوسلام کیاجائے یانہ کیاجائے جوعلماء سلام کرنے کو جائز فرماتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ سلام اس مقصد سے کرے کہ اتنی دیرتک وہ جواب دیں گے کھیل سے بازرہیں گے یہ سلام ان کومعصیت سے بچانے کے لیے ہے اگرچہ اتنی دیر تک ہی سہی۔اورجوفرماتے ہیں سلام کرناناجائزہے ان کامقصد زجروتوبیخ ہے کہ اس میں ان کی تذلیل ہے۔
قارئین کویادہوتواس تحریرکے آغازمیں اس خوبصورت روایت کاتذکرہ کیا گیا کہ ہمارے اسلامی معاشرے میں ہم اپنے بچوں کوسب سے پہلے سلام کرناسکھاتے ہیں۔ ہم اپنے بچوں کوسلام کرنے کی تربیت دیتے ہیں۔ اس کاایک مقصد تویہ ہوتا ہے کہ بچہ یہ سمجھ اورجان لے کہ اس نے ایک مسلمان کے گھرمیں جنم لیا ہے۔ اس کویہ یقین بھی ہوجائے کہ وہ مکمل اورامن وسلامتی میں ہے۔ اوراس روایت میں سب سے اہم اورقابل توجہ بات یہ ہے کہ جومسلمان اپنے بچوں کوسب سے پہلے سلام کرنے کی تربیت دیتے ہوں وہ انتہاپسند اوردہشت گردکیسے ہوسکتے ہیں۔ یہ اس بات کابھی ثبوت ہے کہ اسلام ایک امن وسلامتی پسند مذہب ہے۔ یہ اپنے بچوں کوسب سے پہلے سبق ہی سلامتی کادیتے ہیں۔ ہم مسلمان جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں توسلام کرتے ہیں۔

اکثرایسا ہوتا ہے کہ ہم سلام کرتے ہیں دوسری طرف سے جواب نہیں ملتا توہم اس کااظہارچاہے نہ کریں مگریہ سوچ ضروررہے ہوتے ہیں کہ اس نے ہمارے سلام کاجواب نہیں دیا،کہیں وہ ہم سے ناراض تونہیں۔کہیں یہ بات تونہیں کہیں وہ بات تونہیں۔اصل بات یہ ہے کہ ہمیں یہ علم یاشعورہی نہیں ہوتا کہ ہمیں اس وقت اوراس صورت حال میں سلام کرنابھی چاہیے تھا یانہیں۔ اورجب کوئی ہمارے پاس آتا ہے اوروہ سلام نہیں کرتا توہم اس پرتنقیدکرناشروع کردیتے ہیں کہ اس نے سلام کیوں نہیں کیا ہم اسے سمجھانے سلام کرنے کی اہمیت بتانے لگ جاتے ہیں۔ اصل بات ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم جس حال میں بیٹھے ہیں یاجوکچھ ہم کررہے ہیں اس صورت حال میں اسے سلام کرنابھی چاہیے تھا یانہیں۔ دونوں صورتوں میں غلط ہم خود ہی ہوتے ہیں اورسمجھ کسی اورکوہورہے ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہ تحریرلکھ دی ہے تاکہ قارئین اسے پڑھ کراپنی اصلاح کرلیں۔ علمائے کرام اس تحریرمیں کوئی غلطی پائیں تو اصلاح کرسکتے ہیں۔

محمد صدیق پرہاروی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پرُ نور ہے زمانہ صبح شبِ ولادت
  • وفاقی وزراء سر ٹیفکیٹ پرسیاسی ردعمل
  • ایبسٹریکٹ
  • بارش – رحمت یا زحمت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
محمدصدیق پرہار

اگلی پوسٹ
کودک و برگِ فرو افتاده
پچھلی پوسٹ
ہمالیہ کی چوٹی

متعلقہ پوسٹس

فصلِ گُل آئےگی اِک اِک زخمِ دل لہرائے گا

دسمبر 12, 2021

کیا عورت سائیکو ہے؟

اپریل 28, 2026

محمد بن سلمان

اکتوبر 6, 2025

منظور

مارچ 16, 2016

کراچی کی بحالی کا محاذ!

جنوری 16, 2022

نورِ حجاب و آئینۂ جمال

دسمبر 10, 2024

سمے کی کوکھ سے حیرت کا رنگ اترتا ہے

جنوری 11, 2020

تُمہارے نام لگا دی ہیں

نومبر 13, 2025

جب میں ہنستی ہوں تو میرا قہقہہ باتیں کرے

نومبر 17, 2020

اللہ دتا

مارچ 21, 2018

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کتبہ

دسمبر 6, 2019

توبۃ النصوح – فصل یازدہم

اکتوبر 30, 2020

چوگا چنتی چڑیا کے دُکھ

اکتوبر 16, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں