خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرڈاکٹر صباحت عاصم واسطی
اردو تحاریرتحقیق و تنقیدصباحت واسطیمقالات و مضامین

ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی

صباحت عاصم واسطی پر ایک اردو مضمون

از سائیٹ ایڈمن اپریل 15, 2020
از سائیٹ ایڈمن اپریل 15, 2020 0 تبصرے 664 مناظر
665

 ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی

عاصم واسطی پیشے کے اعتبار سے نامور ڈاکٹرہیں شعر گوئی کا ہنر اپنے ماحول سے کشید کیابچپن سے شعر وادب کی خوشبو گھر میں والدمحترم کی دجہ سے پھیلی ہوئی تھی ادب کے بڑے بڑے ناموںکی قربت اورشفقت بچپن سے ہی ملی۔والد پروفیسر صلاح الدین شوکت واسطی نے انگلی پکڑکر ادب کے راستےsabhat wasti پر بھی چلنا سکھا دیا۔عاصم واسطی انگلستان گئے تو اپنی توجہ کا مرکز تعلیم کو بنا لیاطویل عرصہ انگلستان میں ہی مقیم رہے تعلیم مکمل کرتے ہی شعروشاعری نے پھراپنی طرف متوجہ کر لیاشاعری نے فضاؤں کو سازگاز پایا تو کرن کرن اندھیرا،آگ کی صلیب اورترا احسان غزل ہے نامی تین شعری مجموعوں میں اتر آئی۔ عاصم واسطی دو ڈھائی سال سے ابوظبی کے ایک سرکار ی ہسپتال میں کنسلٹینٹ کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔اور شاعری کی طرف بھی پوری توجہ دے رہے ہیں میرے ہاتھوں میں اس وقت ان کا شعری مجموعہ تر ا احسان غزل ہے موجود ہے کتاب کانام انھوں اپنے ہی ایک شعر سے لیا ہے

مجھ پر ہیں کئی اور عنایات بھی لیکن

الہام کے مالک ترا احسان غزل ہے

کرن کرن اندھیرا اور آگ کی صلیب کے بعد کتاب کا نام ترا احسان غزل ہے جیسارکھنے کا مطلب صاف نظر آرہا ہے کہ طبیعت کی بے چینی اور ناآسودگی جو ناپسندیدہ سماجی ماحول کی گھٹن سے پیدا ہوتی ہے وہ گھٹن اور بے چینی شاعری نے اپنے اندر کہیں جذب کر لی فکرو آگہی کے نئے در یچے کھل گئے ہیں اور شاعر جان چکا ہے کہ جو کچھ بھی ہے اسی کی عطا ہے عاصم واسطی بے ساختہ کہتے ہیں الہام کے مالک ترا احسان غزل ہے ان کے شعروں پر نظرڈالیں تو کلام میں سادگی و پر کاری کا انداز نمایا ں ہے
گو سخاوت ہے یہاں شیوہِ اہل ثروت

کس رعونت سے مگر کیسۂ زر کھولتے ہیں

مجھے لگتا ہے عاصم واسطی کے موضوعات زندگی سے جڑے ہوئے ہیں زندگی جو امتحان ہے زندگی جو انسان کی پہچان ہے ایک حساس دل سامنے نظر آنے والے مناظر کو اپنے انداز میں دیکھنے کا عادی ہوتا ہے عاصم واسطی کو اپنے فن پر اعتماد ہے اور اپنے نئے پن پر ناز وہ کہتے ہیں

تب یقیں آئے گا خود اپنے نئے پن کا مجھے

جب مرے وقت کا ناقد مجھے رد کردے گا

اپنے قلم پر اعتمادہی لکھنے والوں کا اثاثہ ہوتا ہے وہ بے فکری سے منزل پر نظریں جمائے آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اپنے تاثرات اور اپنی سوچ اپنے انداز میں قلم بند کرکے تسکین حاصل کرتے ہیں

سوؤں بھی تو رہتا کوئی بیدار ہے مجھ میں

اک خوف زدہ شخص گرفتار ہے مجھ میں

آج کے سفاک دور میں یہ جو ہم ہنستے بولتے نظر آتے ہیں یہ زندگی کاظاہری رخ ہے ۔خوف کے سائے اندر تک ہمیں گھیرے ہوئے ہیں دنیا تیزی سے اپنے منطقی انجام کی طرف بھاگتی دوڑتی نظر آتی ہے لمحے بھر میں بارود انسان کو کھاجاتا ہے آنے والی نسلوں کو ڈر اور خوف کی فضائیں دی جا رہی ہیں بے حسی عام ہو رہی ہے ایسے میں حساس دل تڑپ جاتے ہیں

میں کیا بتاؤں کہ برتے ہیں کیا کڑے موسم

شدید کرب سے گذرا ہوں سنگ ہونے تک

عشق کے موضوع پر عاصم واسطی کے اشعار ا پنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔یہ بھی اچھا ہے کہ شاعری میں ایسے موضوعات باقی رہیں ۔ورنہ شاعری صرف آج کے دور کی تلخیوں کا نوحہ بن کر رہ جائے گی ۔زندگی میں امنگ اور ترنگ کو قائم رکھنا ضروری ہے۔

بات کر فرہاد سے بھی انتہائے عشق پر

مشورہ مجھ سے بھی کرکچھ تجربہ میرا بھی ہے

ہم نے کیا ہے عشق بڑے اعتماد سے

ہم نے کبھی نہیں یہ کہا،جان پر بنی

ایک ہی شخص نے بس عشق نبھایا عاصم

کوہ کن کوئی ہوا ہی نہیں فرہاد کے بعد

عشق تو کب کا موتی بن کر تاج وفامیں سج بھی چکا

ڈھونڈنے والوں کو سمجھاؤ صرف گھڑا ہے پانی میں

زندگی کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔ مادی زندگی نظروں کو خیرہ کرتے ہوئے زیادہ اہم اور ضروری ہوتی جا رہی ہے۔محبت کے ریشم سے لمحے ہاتھوں سے نکلتے جا رہے ہیں

زندگی نے ہمیں فرصت ہی نہیں دی ورنہ

سامنے تجھ کو بٹھا ،بیٹھ کے دیکھا کرتے

وہ خود ملنے نہیں آیا تو اس کے گھر گیا میں

حدیں معلوم تھیں لیکن تجاوز کر گیا میں

محبت سے ضرورت کچھ زیادہ کھینچتی ہے

اسے گھر پر اکیلا چھوڑ کر دفتر گیا میں

میرے چاروں طرف نفرت کا پہرہ لگ چکا ہے

مگر پھر بھی کسی صورت محبت کر گیا میں

کہیں کہیں عاصم واسطی نے قلم کی نوک پر الفاظ سے رقص کرایا ہے لفظ غنائی توازن میں ڈھل جائیں تو عجب مزہ دیتے ہیں

کہیں جب ذکر آتا ہے تمہارا میرے شعروں میں

قلم کی نوک پر الفاظ سارے رقص کرتے ہیں

مجھے تقدیر نے لا کر جہاں تم سے ملایا تھا
وہاں اب بھی مقدر کے ستارے رقص کرتے ہیں

تمہارے حسن کا ہوتا ہے جب بھی تذکرہ جاناں

مثالیں جھومتی ہیں استعارے رقص کرتے ہیں

ہمیں جو شعر گوئی کی توفیق ملی۔قلم کی روشنائی سے روشنی بکھیرنے کا ہنر عطا ہوا اپنے تخلیقی کام کرتے ہوئے عاصم واسطی کا دھیان اسی مالک و خالق کی طرف لوٹ جاتا ہے جو ہر شے پر قادر ہے۔

تمام باغ کی تخلیق ہے ہنر اس کا

اسی نے پھول بنایا ہے خار اس کا ہے

اس قدر اپنے خدا پہ ہے بھروسہ مجھ کو

جب ضرورت کوئی ہوگی تو مدد کر دے گا

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔میں ڈاکٹر عاصم واسطی کو ان کے نئے مجموعۂ کلام کی اشاعت پر مبارک باد دیتی ہوں

غزل

دیا نہیں ہے مجھے چھپ چھپا کے رونے تک

نظر میں اس نے رکھے میرے گھر کے کونے تک

میں کیا بتاؤں کہ بیتے ہیں کیا کڑے موسم

شدید کرب سے گذرا ہوں سنگ ہونے تک

وہ روشنی کی طرح تیز تیز چلتا ہے

گزر نہ جائے کہیں آنکھ میں سمونے تک

کوئی کرے گا نہیں دیکھ بھال پھولوں کی

سب اہتمام ِ بہاراں ہے بیج بونے تک

تباہ تو نہیں کرتا تمام نیند مری

مجھے یہ درد جگاتا ہے صرف سونے تک

کہاں وہ مسلک پاکیزگی رہا عاصم

ہے اب تو مشقِ وضو دست و پا کو دھونے تک

صبیحہ صبا

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • زاہد محمود زاہد کا شعری لحن
  • بھگت سنگھ کون ہے؟
  • سوچتے رہو، جیتے رہو
  • زندگی محبت اور ذلت کی آمیزش ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
محبتوں میں حساب کیسا
پچھلی پوسٹ
تم انتظار کے لمحے شمار مت کرنا

متعلقہ پوسٹس

فلسفہ ماہ رمضان

اپریل 23, 2020

کبڑا داؤد

نومبر 23, 2019

جنگی حالات اورذرائع ابلاغ!

اپریل 1, 2026

بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

مئی 15, 2026

زندگی میں اک موڑ

جنوری 3, 2026

پھسپھسی کہانی

جنوری 28, 2020

اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر

جنوری 5, 2022

گزر گیا اک برس اور ذندگی کا

جنوری 2, 2025

 لالہ جی​

دسمبر 12, 2019

سعادت حسن منٹو کا اپنی شادی کے متعلق بیان

دسمبر 4, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ڈیجیٹل دُنیا میں ہمارا کاغذی قافلہ

اگست 18, 2025

زندگی

اگست 19, 2025

آرزو

مئی 20, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں