خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباسازشوں کی زد میں !
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

سازشوں کی زد میں !

از سائیٹ ایڈمن مئی 9, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 9, 2020 0 تبصرے 73 مناظر
74

سازشوں کی زد میں !

سازشوں کا تعلق صرف ایوان اقتدار سے نہیں ہے ، یہ عبادت گاہوں میں رہتی ہیں ، یہ درسگاہوں میں رہتی ہیں ، یہ دفتروں میں رہتی ہیں ، یہ ہسپتالوں میں رہتی ہیں ، یہ چھوٹے بڑے ہر طرح کے گھروں میں رہتی ہیں ، غرض یہ کہ جہاں انسان وہاں سازش ۔ جانے انجانے ترتیب پانے والے حالات سازش کی صورت اختیار کر لیتے ہیں ۔ سازشیں کسی خاص مذہب یا خطے سے تعلق نہیں رکھتیں یہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں اور اندیکھی تخریب کاری کا سبب بنتی رہتی ہیں ۔ بادشاہوں کو فقیر بنادیتی ہیں اور فقیروں کو بادشاہ ،یہ سازشیں ہی اپنوں کو اپنوں سے لڑوا دیتی ہیں بلکہ موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہیں ۔

انسانوں کی ترجیحات وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہی ہیں اور یہ ترجیحات اپنی سہولیات سے منسلک ہوتی یا پھر ہمارے مفادات ہماری ترجیحات کا تعین کرتے ہیں ۔ ساری دنیا تقریباً پچھلے تین ماہ سے انتہائی تذبذب کا شکار ہے اور کیا ہے اور کیا نہیں ہے کے کالے سمندر میں غوطہ زن ہے ۔ چین کے حالات و واقعات ساری دنیا نے شائد بہت غور سے یا سنجیدگی سے نہیں لئے لیکن چین نے ایک بار پھر قوم ہونے کا ثبوت پیش کیا اور ایک نا دیکھائی دینے والی وباء سے خوش اسلوبی سے نجات حاصل کر لی ۔ یہ وباء دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا میں پھیل گئی یہ لکھا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا کہ اس وباء نے ساری دنیا کو چشمِ زدن میں اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ پھر کیا ہوا لاشوں کے انبار لگنا شروع ہوگئے دنیا کے وہ ممالک جو طبی سہولیات کے ماہر مانے جاتے تھے وہ سب سے زیادہ متاثر ہونے لگے، اموات کا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے ۔ یہ وباء کسی آفت کی شکل اختیار کر چکی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ دنیا نے ابھی تک کائناتوں کے خالق کی قدرت کا اعتراف نہیں کیا ہے ۔

ایک طرف چین اور آمریکہ کے درمیان ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے ، سماجی ذراءع ابلاغ کیمطابق امریکہ میں مقیم ایک چین سے تعلق رکھنے والے پروفیسر بنگ لیو کو انکی رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی اطلاعات کیمطابق اسے قتل کہا جا رہا ہے جسکی بنیادی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وہ کووڈ ۹۱ پر تحقیق کر رہے تھے ۔ یہ قتل کسی بہت بڑی سازش کی وجہ بھی ہوسکتا ہے اور یہ قتل مذکورہ سرد جنگ کو کہیں آگ اور خون کی جنگ میں تبدیل نا کردے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چین اس قتل کو کس طرح سے دیکھتا ہے اور اس پر اپنا کیا رد عمل دنیا کے سامنے رکھتا ہے ۔ جیسا کہ دنیا ابھی دور دور تک سنبھلتی دیکھائی نہیں دے رہی اور نا ہی خدائے بزرگ و برتر کی قدرت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار دیکھائی دے رہی ہے ۔ کیا سازشیں قدرت کا رخ موڑدینے کیلئے کی جارہی ہیں یا پھر اسی زعم کا نتیجہ ہے کہ ہمارا کون کیا بگاڑ سکتا ہے ۔ قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے ان قوموں کو کہ جنہیں صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر دیا گیا جن میں حضرت نوح علیہ السلام ، حضرت لوط علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام اور حضرت ثمود علیہ السلام کی قو میں قابل ذکر ہیں ، ہر قوم کسی مخصوص گناہ کی مرتکب ہوئی اور اسکی حدوں کو چھونے کیساتھ ساتھ اللہ کے نبیوں کو بھی نا صرف جھٹلاتے رہے بلکہ ان کے ساتھ تمسخر کرتے رہے ۔ رمضان کے دن ہیں ذراءع ابلاغ پر قران کریم کی تلاوت و ترجمہ پیش کیا جا رہاہے یہاں اے آر وائی (;658289;) والے اس کام میں سب سے سبقت لے جا چکے ہیں انہوں نے ذراءع ابلاغ کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی دفعہ براہ راست دورہ ترجمہ قران پیش کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے ، جو کہ انتہائی قابل ستائش اقدام ہے ۔ واپس آتے ہیں قران میں بتائے گئے اعمال کے حوالے سے کہ جن کی وجہ سے اقوام اپنا آپ گنوا بیٹھیں ۔ ان تمام رونما ہونے والے واقعات کا بغور مطالعہ کیجئے اور قوموں کا سرپھرا پن دیکھئے تو یقینا اہل نظر کی روحیں کانپ جائینگی کیونکہ آج دنیا میں ہر ہر وہ کام راءج ہے جو قوموں کی بربادی کا سبب بنا ۔ ہم جنس پرستی ، ناپ تول میں کمی، طاقتور اور کمزور کیلئے مختلف قوانین ، اور سب سے بڑھ کر ناماننے کی خصلت آج عام ہیں ۔

تاریخ گواہ ہے کہ سازشیں ہر دور میں اکھاڑ پچھاڑ کا سبب بنتی رہی ہیں ۔ کون بھلائی کر رہا ہے اور کون برائی یہ جاننا بہت مشکل کا م ہے ۔ دنیا جہاں پر ایک واجبی تبصرہ مندرجہ بالا سطور میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اب آجائیں اپنے وطن عزیز پاکستان میں یہاں سیاستدانوں کا راج ہے اور یہی سیاستدان ، قانون دان بھی ہیں ، جاگیردار بھی ہیں ، تعمیرات کے مالک بھی ہیں ، صنعت کار بھی ہیں ، ذراءع آمد و رفت بھی انہی کے دم سے ہے غرض یہ کہ ہر کاروبار انہیں کے گھروں سے شروع ہوتا ہے اور انہیں کہ گھروں میں ختم ہوجاتا ہے ۔ دنیا نے کرونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ بند کردیا اور مہینوں سے بند ہے ، حکومتی اور مخالفتی ذراءع ایک زبان ہیں لیکن پاکستان میں تو ایک ادنی سے سرکاری ملازم سے بات کر کے دیکھ لیں اسکی تمام تر گفتگو کسی نا کسی کی مخالفت میں ہی ہوگی اور ہر شہری کئے گئے اقدامات پر نا خوش دیکھائی دے رہاہے ۔

کچھ وقت کیلئے ملک میں کرونا کا خوف رہا لوگوں نے کسی حد تک احتیاطیں بھی کیں لیکن جیسا کہ بارہا کہا جاچکا ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو ایک جیسی کیفیت سے بہت جلدی اوب جاتے ہیں اور کیفیت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنا شروع کردیتے ہیں اور کسی کی ماننا تو ہمارے لئے ہے ہی نہیں ہاں اگر ڈنڈا حرکت میں آجائے تو پھر اور بات ہے ۔ جیسا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ اموات کا سلسلہ رکا نہیں ہے یہاں تک کے ہمارے طبیب بھی کرونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگیاں ہار رہے ہیں ۔ مختلف مکتبہ فکر مختلف طرح سے اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں ، بعض کا خیال ہے کہ یہ کوئی بہت بڑی بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے ، بعض کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اور وفاق کے درمیان تصادم کی راہ ہے اور ایک مکتبہ فکر وہ ہے جو حالات کی نزاکت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوری کرنے میں مصروف عمل ہوچکے ہیں ۔ عوام کیا کرے اور کیا نا کرے کوئی حتمی طور پر سمجھانے کیلئے تیار نہیں ہے اور بھلا سمجھا بھی کیسے سکتا ہے ۔ یہ تذبذب کی کیفیت کہاں تک چلنے والی ہے کسی کو کچھ نہیں پتہ ہے ۔

جس بات پر دھیان جیسے ٹہر سا گیا ہے کہ کہیں دنیا نے قدرت کو اپنے اوپر عذاب کی دعوت تو نہیں دیدی ہے جو کہ یہ لوگ اس سنگین صورتحال میں سنجیدہ ہی نہیں ہورہے ۔ کشمیر میں ظلم و ستم ویسے ہی جاری ہے ، فلسطین اپنی بقاء کی جنگ میں بر سر پیکار ہے ، شام کی صورتحال میں بھی کوئی خاص فرق نہیں دیکھایا جا رہاتو بھلا پھر اس کرونا نامی وائرس سے کیسے نجات حاصل کی جاسکے گی ۔ پہلے زمانوں میں قربانیاں دی جاتی تھیں اور قربانی کی قبولیت کیساتھ معافی ہوجاتی تھی ، لیکن اب تو کوئی غلطی ماننے کیلئے ہی تیار نہیں ہوتا ۔ بس اتنا ہی سمجھ آرہا ہے کہ ہم سب کسی کرونا نامی وائرس کی بجائے کسی بین الاقوامی سازش کی زد میں ہیں کہ ہم سب ایک دوسرے منہ چھپائے پھر رہے ہیں لیکن اپنے خالق سے پکا رابطہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سُرور و رقص و مستی ، میں نہیں ہوں
  • دھول چہرے پر تھی اور صاف آئینہ کرتا رہا
  • شاید درِ یقین پہ رسائی کا وقت ہے
  • ذرا ذرہ خاک کا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میں نے دیکھا ہے اُس کی آنکھوں مِیں
پچھلی پوسٹ
پہنا ہے اس نے شوق سے جو پیرہن سفید

متعلقہ پوسٹس

مرزا اسداللہ خاں غالبؔ ؔ

اپریل 16, 2023

ٹیڑھی لکیر

جنوری 15, 2020

جھوٹی سسکیاں

اپریل 1, 2023

شعور نوحہ کناں ہوا ہے

مارچ 31, 2020

زندہ رہنے کا تقاضا نہیں چھوڑا جاتا

مئی 23, 2020

جو بھی ہوتا ہے تِرا حال گُزارا کر لے

نومبر 18, 2025

خمینی کے ایران میں نئے عہد کے سوالات

جنوری 1, 2026

بند کمرے میں کوئی میرے

اکتوبر 12, 2025

راما پرم کا آدم خور

نومبر 23, 2019

کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں

مئی 27, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اپنے بدن کی جھونپڑی میں، دل...

جون 8, 2020

چہرہ کوئی بھی آنکھ میں ٹھہرا...

نومبر 18, 2020

بدن کی قید میں رہ کر...

ستمبر 14, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں