خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابارفتار
آپکا اردو بابااردو افسانےاردو تحاریر

رفتار

از سائیٹ ایڈمن جنوری 2, 2022
از سائیٹ ایڈمن جنوری 2, 2022 0 تبصرے 63 مناظر
64

ضروری سامان اور سبزی لینے کے بعد میری متلاشی نگاہیں بغیر سواری کے رکشہ کی تلاش میں تھیں ۔ ۔ سامنے سڑک پر بہت سے رکشے آجارہے تھے ۔ کچھ سواریوں کے انتظار میں رک جاتے کچھ مایوس ہوکر چل پڑتے ۔ چند ایک اپنی ہی دھن میں مست چلتے چلے جاتے ایسے رکشے والوں پر مجھے ہمیشہ ہنسی آیا کرتی ۔ بھلے آدمی تم رزق کی تلاش میں نکلے ہو اپنے آس پاس بھی دیکھ لیا کرو ۔ تھوڑے انتظار کے بعد ایک رکشہ عین میرے قریب آکرر کا اور پوچھا ”کہاں جانا ہے ۔؟” میں نے گھر کا پتہ بتایا ۔
”اچھا سنو وہ سامنے سے سامان بھی رکھوانا ہے ” میں نے رکشے پر بیٹھتے ہوئے کہا ۔
اس نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا سر ہلایا اور رکشے کو مطلوبہ دوکان کے سامنے روک دیا ۔
سامان رکھنے کے بعد بولا ۔” دیکھ لیں پورا ہے” ۔
میں نے سامان کا جائزہ لیا ۔ نظروں ہی نظروں میں تعداد کو پورا کیا اوراثبات میں سر ہلادیا ۔رکشے والے نے کندھے پر پڑے رومال کو اتارا اس سے گرمی میں آئے پسینے کو صاف کیا رومال کو دوبارہ کندھے پر رکھا اور رکشہ چلا دیا ۔
میں نے ساتھ رکھے سامان پر مضبوطی سے ہاتھ جما دیا تاکہ وہ ٹوٹی پھوٹی سڑک پر بری طرح اچھلتے کودتے کہیں گر ہی نا جائے جیسے ہی کچھ بہتر سڑک آئی رکشے نے رفتار پکڑ لی اور صحیح معنوں میں ہوا سے باتیں کر نے لگا ۔چونکہ ٹریفک بھی کچھ خاص نہیں تھی ۔ اس لئے اس کی رفتار میں اضافہ ہوتا چلا گیا ۔وہ ہارن پر ہارن دیتا اور آگے ہی آگے بڑھتا چلا جارہا تھا ۔ میں نے اسے کچھ کہنا اور روکنا مناسب نا سمجھا، بس ایک ہاتھ سے سامان اور دوسرے ہاتھ سے ساتھ بنے ڈنڈے پر اپنی گرفت مضبوط کر دی ۔ ۔ چونکہ مجھے خود بھی تھرل اور تیز رفتاری بہت پسندہے ۔اس لئے میں نے اسے رفتا ر آہستہ کرنے کو نا کہا، ایک عجیب سامزہ اور ایکسائیٹمنٹ ہوتی ہے ۔ یوں لگتا ہے جیسے ساری دنیا کو شکست دے کر آپ آگے ہی آگے نکلتے جارہے ہیں ۔ یہ اور بات ہے کہ کبھی آپ کچھ زیادہ ہی آگے نکل جاتے ہیں ۔ جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا ۔
پچیس منٹ کا فاصلہ پلک جھپکتے میں ہی طے ہوگیا ۔
میں رکشے سے اتری گیٹ کا تالا کھولا اس دوران وہ بھی رکشے سے سامان اتار چکا تھا ۔جونہی اس کو پیسے دیئے ساتھ ہی بولا” دعا کریں” ۔ میں نے چونک کر اس کی طرف دیکھا ۔ میرے لئے اس کا یوں کہنا کچھ عجیب سا لگا ۔ ۔ میں نے اس کے چہرے کی طرف پہلی بار غور سے دیکھا ۔ سانوالا رنگ دھوپ میں سیاہ ہورہا تھا ۔ آنکھوں میں عجیب طرح کی وحشت تھی ۔اس کا چہرہ مسکینی کی سی صورت بنا میرے سامنے تھا ۔جوکپڑے اس نے پہن رکھے تھے دھوپ اور پسینے کی وجہ سے اپنا اصل رنگ چھپاتے جارہے تھے ۔
”کیوں کیا ہوا خیریت ہے ۔؟ ”میں نے تشویش سے پوچھا
” وہ گھر والے بیمار ہیں”۔ اس نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا
”کیا مطلب کون گھر والے ۔ کون بیمار ہے ؟ ”۔ میں نے کچھ نا سمجھتے ہوئے دوبارہ پوچھا
”وہ جی میری بیوی بیمار ہے اس کے بچہ ہونے والا ہے۔ بڑا آپریشن ہوگا بہت خرچہ ہے ۔ بس جی آپ دعا کریں ۔” اتنا کہتے کہتے مجھے لگا کہ شاید وہ ابھی رو دے گا ۔
میں اس لمحہ عجیب سی کشمکش میں مبتلا ہوگئی ۔
پرس سے کچھ پیسے نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھے تسلی دیتے ہوئے کہا ۔” اچھا اللہ فضل کرے گا ۔ ”
”ہسپتال والوں کو بتایا” میں نے مزید جاننے کی کوشش کی ۔
”ہاں جی انہوں نے آدھا خرچہ کم کیا ہے ”۔ یہ کہتے ہوئے اس کے چہرے پر مکمل اطمنان نہیں تھا ۔
میں خاموش ہوگئی ۔
” اس کی مدد کرنی چاہیے ۔” اچانک دل سے آواز آئی ۔
”نہیں ان کو عادت ہے مانگنے کی ”دماغ نے تنبہیہ کی
” سب ایسے نہیں ہوتے ۔” دل نے جھنجھوڑا
”تمہیں کیا پتہ ضرورت مند بھی ہے یا نہیں ۔ ”دماغ نے غصے سے ٹوکا ۔
”اگر پانچسو ہزار دے دوں گی تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ”۔ دل نے سمجھایا
دل و دماغ کی لڑائی میں اچانک رکشہ سٹارٹ ہونے کی ٓواز آئی ۔
میں نے خیالات کو جھٹکا اور سامان سمیٹنے میں مصروف ہوگئی ۔
آج ایک دفعہ پھر رکشے کی تلاش میں تھی ۔
میں نے محسوس کیا رکشہ کی رفتار بہت کم ہے ۔ جیسے اسے مزید سواریاں لینے کوئی جلدی نہ ہو ۔ گھر کے پاس رکشہ رکا ۔ تالا کھول کے گیٹ کے اندر داخل ہوئی ۔ رکشے والے نے سامان اتارنے کے بعد پیسے لئے نظریں جھکاتے ہوئے تھکی تھکی آواز میں بولا ۔” وہ جی ابھی پچھلے ہفتے میری بیوی اور بچے کا انتقال ہوگیا ہے۔ دعا کریں .”

مریم ثمر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ترقی یا پستی
  • اس نے کہا
  • ہر نوکِ خار حسبِ تمنّائے عشق ہے
  • اے ساعتِ وصال ، مرے دن گزر گئے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
غم کا فسانہ
پچھلی پوسٹ
نجات

متعلقہ پوسٹس

سرکس

جون 9, 2020

پسند کی شادی

جنوری 4, 2022

خالی پن میں لکھی ایک نظم

اکتوبر 12, 2025

میرے سسر جی کے نام

جنوری 14, 2021

لمس

جنوری 12, 2026

آئیں!کرسٹیانو رونالڈو سے ملیں!

جون 18, 2021

موسم کی شرارت

جنوری 15, 2020

دھند چھٹنے کے انتظار میں ہوں

مارچ 11, 2025

نہ فکر انبساط کی

مارچ 23, 2025

پیٹیے مت لکیر, اکٹھے ہیں

نومبر 18, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

وہ دل میں ہوتا نہیں

جون 15, 2024

یوں وقت ہم سے گزارا نہیں...

جنوری 15, 2017

پشاور ایکسپریس

مارچ 22, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں