خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباقرآن کے نغماتی اعجاز
آپکا اردو باباابو خالد قاسمیاردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

قرآن کے نغماتی اعجاز

از سائیٹ ایڈمن نومبر 18, 2025
از سائیٹ ایڈمن نومبر 18, 2025 0 تبصرے 63 مناظر
64

مجھے ہمیشہ اس بات پر نہایت عجیب اور بے حد حیرت ہوا کرتی تھی کہ عظیم ادیب مصطفیٰ صادق رافعی—جو پیدائشی طور پر بے سماعت تھے اور جن کے کانوں نے کبھی کسی آواز کا ذائقہ نہ چکھا—انہوں نے قرآن کے نغماتی اعجاز پر وہ دل نشین اور گہری گفتگو کس طرح کی؟ میں اکثر سوچا کرتا تھا: پروردگار! آخر انہوں نے وہ نغمہ کیسے محسوس کیا جسے کانوں نے کبھی نہ سنا؟!
لیکن جوں جوں اس سوال پر غور بڑھا، حیرت کی تہیں اٹھتی گئیں، یہاں تک کہ مجھے محسوس ہوا کہ تعجب دراصل میری کم فہمی کا نتیجہ تھا نہ کہ رافعی کے ادراک کا۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن کی خاموش قراءت بھی دل کی سماعت کو جگا دیتی ہے۔ حروف کے بیچ سے ایک ایسا لطیف نغمہ اٹھتا ہے جو بغیر آواز کے بھی سُنائی دیتا ہے۔ قرآن کا صوتی حسن صرف آواز میں نہیں، اس کے ترتیبِ الفاظ، فواصل اور اسالیب کے اندرونی آہنگ میں بھی پیوست ہے۔
اور جب ہر عام قاری یہ نغمہ محسوس کر سکتا ہے تو ادب کے تاج دار رافعی تو وہ تھے جن کے دل کو اللہ نے ایک ایسی باطنی سماعت عطا کی تھی جو عام انسانوں کے ظاہری کانوں سے بھی زیادہ گہری، زیادہ لطیف اور زیادہ بیدار تھی۔ چنانچہ وہ قرآن کے نغمے کو روح سے سنتے تھے، نہ کہ کان سے۔
ہر سورت کا اپنا ایک خاص آہنگ، ایک جداگانہ موسیقیت اور ایک مخصوص روحانی ترنم ہے۔ کوئی سورت دل کو جھنجھوڑ دیتی ہے جیسے القارعہ، الزلزال؛
کوئی سکون اور اطمینان برساتی ہے جیسے الرحمن؛
اور کوئی خوفِ آخرت کی لہر دوڑا دیتی ہے جیسے الحاقہ، المرسلات۔
یہ نغمہ خود الفاظ کے باطنی نظم میں رکھا گیا الٰہی حسن ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ:
علمائے تفسیر اور علمائے اعجاز نے اس نغماتی پہلو پر کم ہی گفتگو کیوں کی؟
علمائے تفسیر نے نغمے پر کم کیوں بولا؟
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن سب سے پہلے ایک کتابِ ہدایت اور کتابِ شریعت ہے۔
شریعت کے تمام احکام—حلال ہو یا حرام، فرض ہو یا منع—صرف قطعی دلائل سے ثابت کیے جاتے ہیں۔ قطعی دلیل زبان کی دلالت ہے، نہ کہ احساسات،
نغمہ ایک ذوق ہے، اور ذوق میں اختلاف ہوتا ہے۔ کوئی آیت کسی کے نزدیک پرجمال ہو سکتی ہے، اور کسی دوسرے کے نزدیک اس کی نغمگی کا رنگ مختلف۔ اسی لیے مفسرین نے اس پہلو کو تفصیل سے موضوع نہیں بنایا، کیونکہ:
نغمہ دلیلِ شرعی نہیں، اس سے کوئی حکم ثابت نہیں ہوتا، اس پر اختلاف ممکن ہے، یہ احساسات کا دائرہ ہے، احکام کا نہیں، شریعت کا قانون ذوق پر نہیں، لفظ پر قائم ہے۔
یعنی یہ کہنا جائز نہیں کہ اس آیت کا نغمہ شدید ہے لہٰذا یہ حرام ہے”، یا "اس کا آہنگ نرم ہے اس لیے یہ حکم واجب ہے۔
حکم ہر حال میں لفظِ قطعی سے ہی لیا جائے گا۔
علمائے قرآن کا کام یہ ہے کہ اللہ نے کیا حلال کیا ، کیا حرام کیا، کن چیزوں کا حکم دیا، کن سے روکا، ان سب کے لیے وہ دلالتِ الفاظ، معانیِ نحو و بیان، اور تفاسیرِ لغویہ کا سہارا لیتے ہیں۔
اس لیے نغمہ، اگرچہ حقیقی ہے، مگر شرعی دلیل نہیں بن سکتا۔
اس سب کے باوجود، قرآن کا نغمہ قرآن کے عظیم ترین معجزات میں سے ہے۔
یہ وہ اعجاز ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا، صرف محسوس کیا جا سکتا ہے، جس کی تاثیر زبان کی حدود سے ماورا ہے
جو عربی نہ جاننے والے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے ، جو دلوں کو ہلا دیتا ہے، خواہ کانوں نے اسے حقیقی آواز میں سنا ہو یا نہ سنا ہو، یہی وہ نغمہ ہے جس نے رافعی جیسے اصم شخص کے اندر بھی سماعتِ روحانی کو بیدار کر دیا۔
یہ فطری موسیقیت اس بات کی جیتی جاگتی دلیل ہے کہ:
قرآن انسان کا کلام نہیں۔
فائدہ: رافعی کو "سماعت” سے محروم کہنا غلط ہوگا؛ محروم تو ان کی صرف اَذَن تھیں، مگر ان کی روح سننے کے لیے پورے جہان سے زیادہ بیدار تھی۔
قرآن ایک ساتھ: قانون بھی ہے،
ہدایت بھی، اور جمال بھی۔
قانون لفظ سے لیا جاتا ہے،
اور جمال نغمے سے محسوس ہوتا ہے۔ دونوں اپنی اپنی جگہ کامل، ضروری اور معجز ہیں۔

ابو خالد 

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شیطان
  • بعد از خدا کی ذات کے برتر نبی کی ذات
  • نُطفہ
  • چراغِ شب جلا کہیں ؟ نہیں ، نہیں ، ابھی نہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
یاد کے دریچے
پچھلی پوسٹ
جو بھی ہوتا ہے تِرا حال گُزارا کر لے

متعلقہ پوسٹس

دل کے کونے میں کہیں

جون 25, 2025

پکھی واس عورتیں

مئی 2, 2020

درندے (ایک سچا واقعہ)

نومبر 7, 2021

کچی خلقت اور دھگڑ باز عاشق

مئی 31, 2020

دو سیاح

جنوری 11, 2020

منقبت خلیفۂ سوم رضی اﷲ عنہ

اکتوبر 28, 2020

سفید چولے میں لپٹے سیاہ کاروں نے

جنوری 23, 2020

ہمیں تُو ہی ملا ہے بس ہمارا

جون 20, 2024

ترے دئیے کی تھی باتی

مارچ 21, 2025

دیکھتا ہے ہو کے حیراں آدمی

دسمبر 12, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

یہ جنگ فیصلہ کن موڑ پر...

ستمبر 17, 2025

لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں...

اگست 23, 2020

گڈریا

جنوری 17, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں