خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابان م راشدؔ
آپکا اردو بابااردو بابا سپیشلسوانح حیاتن م راشد

ن م راشدؔ

از سائیٹ ایڈمن فروری 21, 2025
از سائیٹ ایڈمن فروری 21, 2025 0 تبصرے 124 مناظر
125

ن م راشدؔ کے قلمی نام سے لازوال شہرت پانے والے راشِد کا اصل نام نذر محمد راشِد تھا۔ آپ یکم اکتوبر ۱۹۱۰ کو ضلع گوجرانوالہ کے قصبے اکال گڑھ (موجودہ نام ’’علی پور چٹھہ‘‘ )میں راجا فضل الہی چشتی کے ہاں تولد ہوئے۔ آپ کے والد فارسی زبان کا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے۔ راشدؔ کے دادا ڈاکٹر غلام رسول (جو سول سرجن تھے ) بھی اردو اور فارسی کے شاعر تھے اور غلامیؔ تخلص کرتے تھے۔ میٹرک ۱۹۲۶ ، انٹر میڈیٹ ۱۹۲۸ گریجوایشن ۱۹۳۰ اور ایم اے سیاسیات ۱۹۳۲ میں پنجاب یونی ورسٹی سے کیا۔ تعلیم کے اہم مراحل طے کرتے ہوئے انھوں نے انگریزی ، فرانسیسی(انٹر میڈیٹ سطح پر)جب کہ فارسی (گریجوایشن کی سطح تک) نہ صرف پڑھی بلکہ ان زُبانوں پر مکمل دسترس بھی حاصِل کی اور تین سال تک جامعہ پنجاب میں مذکورہ زبانوں کے اُستاد بھی رہے۔ فارسی سے گہری شناسائی اُن کے شعری اُسلوب میں اس قدر نُمایاں ہے کہ آپ کے کلام کی ایک امتیازی خصوصیت تسلیم کی جاتی ہے۔

راشدؔ کی عملی زندگی کا آغاز ۱۹۳۵ میں کلرک کی حیثیت سے ہو ا جہاں سے آپ ترقی کی منازِل طے کرتے ہوئے آگے ہی بڑھتے رہے۔ تقسیمِ برصغیر سے قبل آپ آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ رہے۔ آزادی کے بعد ریڈیو پاکستان سے منسلک ہو گیے۔ پشاور ، لاہور اور کراچی جیسے شہروں میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے ۱۹۶۰ میں ملازمت سے سبک دوش ہوگئے۔ راشدؔ اقوام متحدہ سے بھی وابستہ رہے اور اس سلسلے میں ایران، عراق، فلسطین، مصر، انڈونیشیا، امریکا، روس، اسٹریلیا، اٹلی، سیلون اور بیلجیم کا سفر بھی کیا۔ یہی عالَم گیر سیاسی اور سماجی حالات ہیں جن کا عملی مطالعہ راشدؔ کے کلام میں ملتا ہے۔ جس کی مثال ان کے شعری مجموعے ایران میں اجنبی، کا سیاسی شعور اور مشرقی اقوام کا تنقیدی تجزیہ ہے۔ ن م راشدؔ نے دو شادیاں کیں۔ پہلی شادی ۱۹۳۵ میں ۲۵ برس کی عمر میں ماموں زاد صفیہ بیگم سے ہوئی جو ۱۹۶۱ میں واصلِ بحق ہوئیں۔ اہلیہ کے انتقال کے دو سال بعد ۱۹۶۳ میں شیلا انجلینی نامی ایک اطالوی انگریز خاتون سے دوسری شادی ہوئی۔ پہلی بیوی سے آپ کی اولاد میں ایک بیٹا(شہریار) اور تین بیٹیاں (نسرین، یاسمین ، تمزین اور شاہین) ہوئیں۔ شاہین دسمبر ۲۰۰۵ میں انتقال کر چکی ہیں جب کہ دوسری بیوی سے نزیل نامی ایک بیٹا ہے۔ اپنی زندگی میں ’’ملحد‘‘ اور ’’خدا کا باغی‘‘ جیسے الزامات کا سامنا کرنے والے ن م راشدؔ ۹ اکتوبر ۱۹۷۵ کوبرطانیہ میں اپنے انتقال سے قبل اپنی میت کو جلانے کی وصیت کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انگلستان میں میت سوزی کی نسبت میت دفن کرنے کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اس لیے آپ کی اطالوی اہلیہ نے میّت سوزی کی وصیت کا ڈراما رچایا۔ بہر حال وصیت کے مطابق ان کی میت سوزی کی۔ یہ واقعہ سخت تنقید اور متعدد مباعث کا سبب ٹھہرا۔ اس تناظر میں طارق حبیب کا دعویٰ ہے کہ: راشدؔ آخیر وقت تک بلا شبہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے، ، ۔ جب کہ ساقی فاروقی اپنے ایک مضمون میں واضح الفاظ میں شیلا راشد کے بیان کی تصدیق کی ہے۔

ن م راشدؔ کی ادبی زندگی میں وہ میراؔ جی کے ساتھ حلقۂ اربابِ ذوق کے اولین کارکن کے طور پر شریک رہے۔ خصوصا حلقے کی لاہور شاخ کے لیے آپ کی خدمات قابِل ستائش ہیں۔ راشدؔ کی پہلی نظم ’’اتفاقات‘‘ بھی۱۹۳۵ میں اسی اِدارے کے رسالے ’’ادبی دنیا‘‘ میں شائع ہوئی۔ یہ وہ دور تھا جب راشدؔ اردو کے تین ادبی رسائل کی ادارت کر رہے تھے۔ لاہور کے رسالے ’’راوی‘‘ میں (۱۹۳۱ تا ۱۹۳۲) ملتان کے جریدے ’’نخلستان‘‘ میں(۱۹۳۲ تا ۱۹۳۴) اور لاہور کے ادبی رسالے ’’شاہکار‘‘ میں(۱۹۳۴ تا ۱۹۳۵) بطور مدیر ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ اردو رسائل کے ساتھ ساتھ انھوں نے لاہور کے انگریزی رسالے ’’دی بیکن‘‘ (۱۹۲۷ تا ۱۹۲۸) اور ریڈیو پاکستان کے رسالے ’’پاکستان کالنگ‘‘ (۱۹۴۹ تا ۱۹۵۰) کی ادارت بھی کی۔ ہلا مجموعہ ’’ماوَرا‘‘ ۱۹۴۱ میں منظر عام پر آیا۔ دوسرا مجموعہ ’’ایران میں اجنبی‘‘ ۱۹۵۵ میں طبع ہوا جب کہ آپ کی زندگی میں شائع ہونے والا تیسرا شعری مجموعہ ’’لا=انسان‘‘ ۱۹۶۹ میں چھپا۔ چوتھا اور آخری شعری مجموعہ ’’گماں کا ممکِن‘‘ تھا جو آپ کی رحلت کے عین ایک سال بعد ۱۹۷۶ میں سامنے آیا۔

بشکریہ غزل سرا

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • بھٹوں پر کام کرنے والے مسیحی مزدوروں کے نام
  • وقت کی قید میں
  • 25دسمبر: یومِ قائد ِاعظم
  • مختصر ہو گفتگو بات صاف صاف ہو
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
پاکستان کے لیے دو خوش خبریاں
پچھلی پوسٹ
میں تیرے حسن کو

متعلقہ پوسٹس

لہروں پر ڈولتی زندگی

جنوری 3, 2022

پہلے تشخیص ۔ پھر علاج

مارچ 21, 2020

ماں قوم کی استاد ہوتی ہے

جولائی 26, 2021

اس بات کا خود اسکو

ستمبر 6, 2025

جون کا میں درد ہوں

جون 27, 2025

حُسن اور بغاوت

دسمبر 19, 2024

اس دورِ ابتلا سے نکلنا بھی ہے مجھے

نومبر 19, 2021

کوئی بھی کام کاج ٹھیک نہیں

جنوری 12, 2025

خطے میں نئی بساط

ستمبر 5, 2025

خدا کے سامنے ہمیشہ منکسر رہیں!

نومبر 26, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

19جولائی: الحاق ِ پاکستان

جولائی 19, 2020

نیند تدبیر سب سرِ بازار

فروری 20, 2020

جہاں پہ تو ہے

جون 21, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں