خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانظام مملکت اور موکلین
آپکا اردو بابااردو افسانےاردو تحاریرسید محمد زاہد

نظام مملکت اور موکلین

از سائیٹ ایڈمن مارچ 11, 2022
از سائیٹ ایڈمن مارچ 11, 2022 0 تبصرے 94 مناظر
95

”میرے شہنشاہ! میں نے کہا تھا، جب تک یہ کنیز آپ کے چرنوں میں رہے گی آپ کے سرِ پُرغرور پر سایہ بال ہما موجود رہے گا۔“

”ہاں! سچ کہا تھا، آپ نے۔“

”یہ خاتم سلیمانی جو نسل در نسل چلتی ہوئی مجھ فقیر تک پہنچی ہے، یہ اسی کی برکت ہے۔ اسی کے صدقے میں نے آپ کو تخت کی بشارت دی تھی۔“

”ہاں! یہ سب کچھ ہوا۔ یہ اس پر نقش اسم ِاعظم کی برکت کے ساتھ ساتھ،(کچھ دیر توقف کے بعد ) بیگم! آپ کے وظائف کا اثر ہے کہ دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔“

”سبحان اللہ! یہ ذرہ نوازی ہے۔ جب سورج شاہ برج سے رخصت ہو جاتا ہے تو یہ میرے دائیں ہاتھ میں شہادت کی انگلی کو زینت بخشتی ہے، میں ساری ساری رات وظائف پڑھ کر اس پر پھونکتی ہوں۔“

”لیکن! بیگم۔“ شہنشاہ رنجور آواز میں کچھ کہتے کہتے رک گئے۔ ملکہ بن سنے بولتی جا رہی تھی۔

”طاؤس فلک کی رونمائی کے ساتھ یہ آپ کی انگشت مبارک میں رونق افروز ہوتی ہے تو اس مہر سلیماں سے جاری ہونے والے فرمان آپ کی مملکت اور رعایا کے لئے باعث رحمت ہوتے ہیں۔“

”دن میں سب ٹھیک ہوتا ہے، لیکن راتیں۔۔“ بادشاہ پریشان تھا۔

”آج مزاج عالی مکدر کیوں ہے؟ آپ بات کہتے کہتے خاموش ہو جاتے ہیں۔ اس کنیز کو بھی محرم راز کیجیے۔“

رباب سکندری کی دھن مدھم پڑنا شروع ہو گئی تھی۔ چنوری جھلنے والی خواصیں تھک کر چور ہو چکی تھیں۔ شہنشاہ نے پیالہ بلور کی طرف ہاتھ بڑھایا۔

”جہاں پناہ! آج آپ مقرر مقدار سے زیادہ لے چکے، سپیدہ سحر طلوع ہونے والا ہے۔ اب یہ گزک لیجیے۔“

”بیگم آپ کے موکل خبر لاتے ہوں گے ۔ مملکت میں تہلکہ پڑ گیا ہے۔ یہ ہمارے دشمن ہیں جو رعایا کو ہمارے خلاف بھڑکا رہے ہیں“

” یہ حاسدین ہیں۔ لیکن اغلب ہے کہ دیو یا غول بیابانی بھی آدمیوں کی صورت بن فتور مچا رہے ہیں؟“

”پھر تو آپ ہی کچھ کر سکتی ہیں۔“

”جہاں پناہ! کنیز آج چلہ کش ہو گی، ہفت اقلیم کے نگران چہل ابدال کے سامنے حاضری دوں گی۔ وہ سب جانتے ہیں۔ آپ کی سفارش تا بہ مقدور کروں گی۔ جلد ہی اچھی خبریں ملیں گیں۔“

”پادشاہ بیگم، یہ ہماری نپٹ چاہت ہے جو مابدولت آپ پر سپہ سالار سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔“

”اب میرے خانہ زاد، میرے موکل قلعہ کی نگہبانی کے لئے چھت پر بسیرا کریں گے۔ لیکن یہ بات کسو پر نہ کھلے۔ آپ حکم صادر فرمائیں کہ کوئی محلی چھت پر نہ جاوے۔“

(کچھ دن بعد )

بادشاہ سلامت دیوان عام کیے بیٹھے تھے۔ معمول کی بھیڑ بھاڑ کم ہو چکی تھی۔ دربار شاہی میں رونق ماند پڑ چکی تھی۔ امرأ اور ارکان دولت متفکر اپنے اپنے پائے پر کھڑے تھے۔ سبھوں کے لبوں پر سکوت کی مہر لگی ہوئی تھی۔ بادشاہ سلامت زیر لب بڑبڑاتے ہوئے اپنی انگشتری کو دیکھ رہے تھے۔ دربار برخواست ہوا تو بادشاہ نے حرم سرا کا رخ کیا۔ سورج دھرتی کی اوٹ میں کھو گیا۔ غلام گردشیں تیرہ و تار ہو گی تھیں۔

”آج ارک معلیٰ میں چراغاں نہیں ہوا۔ کیا بات ہے؟“ ملکہ معظمہ شور مچاتی کنیزوں کو پکارتی ہے۔ محو گریہ کنیزیں سر جھکائے کچھ نہیں بولتیں۔

بادشاہ سلامت کوسامنے پا کر ملکہ بھی خاموش ہو جاتی ہے۔

خواجہ سرا کورنش بجا لاتا ہے۔ ”جان کی امان پاؤں تو عرض کروں؟“

بادشاہ ہاتھ سے اشارہ کرتا ہے۔ تو وہ پاؤں میں گر پڑتا ہے۔ ”عالی جاہ! ملک میں بغاوت ہو چکی ہے۔ راجدھانی میں خنجر زنی اور ترشول بازی کا راج ہے، لوٹ مار کا چلن ہے۔ ہمیں محل چھوڑنا پڑے گا۔“

”گھوڑے تیار کرو۔“

ملکہ آگے بڑھ کر بادشاہ کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے۔

”میرے آقا! سورج ڈھل چکا ہے، اب خاتم سلیمان مجھے دے دیجیے۔“

”نہیں، یہ میرے پاس ہی رہے گی۔ رات کو یہ میرے پاس نہیں ہوتی اور اسی اندھیرے میں میری مملکت پر عذاب ٹوٹتے ہیں۔“

کچھ دیر بعد ملکہ اور بادشاہ اپنے خاص محافظوں کے ساتھ حرم سرا سے باہر آ کر بیرونی راستے کی طرف چل پڑتے ہیں۔ آج ملکہ سفید ریشمی پہناوے کی بجائے بھگوا چنری اوڑھے ہوئے تھی۔ خادم خاص بھاگ کر سامنے آ جاتا ہے۔

”بادشاہ سلامت، قلعہ کے باہر رعایا کا جم غفیر موجود ہے۔ ترپولیا نہیں، ہمیں زیر زمین گزر گاہ سے جانا پڑے گا۔“

باہر آئے تو کچھ کوتل گھوڑے کسے کسائے کھڑے تھے۔ جو سواروں کو لے کر شب کی بیکراں کی سیاہی کا سینہ چیر کر جنگل کی طرف ہوا ہو گئے۔ ملکہ کہنے لگی ”ہم فرودگاہ شاہی کی طرف نہیں جائیں گے۔ دریا کے اس پار ہماری جاگیر میں منصب دار انند ہمارا خاص آدمی اور آپ کا تابعدار ہے۔“

اندھیری رات، ہو کا عالم، خوفناک جنگل، گھوڑوں کی ٹاپوں سے خوفزدہ ہو کر جنگلی درندے اپنی کچھاروں کو چھوڑ کر بھاگ اٹھے۔

دریا کے کنارے پہنچ کر ملکہ نے گھوڑوں کی باگیں ڈال دیں۔ ”ہم یہیں استراحت فرمائیں گے۔ جب پہاڑوں کو اوٹ سے سوریا اپنے سات گھوڑوں کے رتھ پر سوار ہو کر درشن دے گا تو ہم پار اتریں گے۔“

بادشاہ سلامت نے ملکہ کی طرف حیرانی سے دیکھا اور گھوڑے سے نیچے اتر آئے۔

ابھی آنکھ ہی لگی تھی تو گیروے رنگوں میں ملبوس فوج نے ان پر حملہ کر دیا۔ بادشاہ کے تمام ساتھیوں کو تہ تیغ کر دیا گیا۔ ملکہ نے بادشاہ کو کہا۔ ”یہ میری انگوٹھی میرے حوالے کر دیں۔“

”یہ خاتم سلیمان اب میرے پاس ہی رہے گی۔“

”خاتم سلیمان؟

یہ میرے گرو کی نشانی ہے، خاتم سلیمان نہیں۔“

ملکہ کا محافظ خواجہ سرا آگے بڑھا اور بولا“ جاہل بادشاہ! نظام مملکت جھاڑ پھونک، جادو ٹونے اور موکلین کی مدد سے نہیں چلتا۔ ”ساتھ ہی اس نے بادشاہ کے بازو پر تیغ کا ایسا وار کیا کہ اس کا وہ ہاتھ قطع ہو گیا جس میں انگشتری تھی۔ حملہ آور فوج خیمہ میں داخل ہو چکی تھی۔ ایک سپاہی نے ترشول بادشاہ کے سینے میں گھونپ دی۔

بادشاہ کی مند ہوتی آنکھوں کے سامنے پڑی محافظوں کی لاشیں اور ٹوٹے پھوٹے اسلحات کا ڈھیر جھوٹی ملکہ اور اس کے ساتھیوں کی باتوں کو سچ ثابت کر رہا تھا۔ملکہ نے ہاتھ پکڑا اور سپاہیوں کے ساتھ دریا پار کر گئی۔

سیّد محمد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کہاں سے چلے تھے کہاں آ گئے ہیں
  • جدائی کا فسانہ ہے محبت کی کہانی ہے
  • اک بات ضروری کرنی ہے
  • جینا مرنا تمھیں سے سیکھا ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اپنی خوشی سے تیری رضا
پچھلی پوسٹ
عدم اعتماد کا بحران اور عمران خان!

متعلقہ پوسٹس

انقلاب پسند

نومبر 10, 2019

ذرا سا زخم کو جونہی قرار آتا ہے

نومبر 8, 2025

افسانہ حسن ِ نظر

اکتوبر 14, 2025

کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے ؟

جون 17, 2022

ابلیس کے نام

نومبر 6, 2020

میری یادیں میری باتیں بس اپنے پاس رکھنا تم

فروری 21, 2022

آئیے کوئٹہ چلیں

فروری 9, 2019

یہ جو ٹینشن ہے، دشمن ہے ہمارا

مئی 25, 2024

بڑی مشکل تھی آسانی سے پہلے

مارچ 2, 2022

محسن خالد محسنٓ کی نظموں میں مغربیت کا تصور

اپریل 29, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

یہ نہیں دیکھتا کوئی بھی

مارچ 8, 2025

حامد کا بچہ

جنوری 12, 2020

پی آئی اے کی نجکاری

دسمبر 25, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں