خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامحبت اور ماضی و حال
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمنزّہ سیّد

محبت اور ماضی و حال

از سائیٹ ایڈمن جولائی 26, 2020
از سائیٹ ایڈمن جولائی 26, 2020 0 تبصرے 51 مناظر
52

محبت اور ماضی و حال

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہر دَور کے اپنے کچھ تقاضے اور اپنی کچھ ضروریات ہوتی ہیں جن کے مطابق چلنا کچھ لوگوں کے لئے تو جدت یا فیشن کا درجہ رکھتا ہے اور کچھ لوگوں کی مجبوری بن جاتا ہے کیونکہ وقت کے ساتھ نہ چلنے والوں کو جاھل, دقیانوسی اور غیر مہزب قرار دے دیا جاتا ہے جبکہ گزرے ہوئے دور کے تقاضوں کو ساتھ لے کر چلنا تو جوئے شیر لانے کے مترادف ہے کیونکہ ایسے لوگوں کو تو بعض اوقات جدت پسند لوگ ذہنی طور پر کھسکے ہوئے کہنے سے بھی گریز نہیں کرتے..مگر یہ حقیقت اپنی جگہ اٹل ہے کہ وقت جیسا بھی ہو اس کے گزر جانے کے بعد اسے ہمیشہ اچھا ہی قرار دیا جاتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کسی انسان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اس کی تعریف کی جاتی ہے بھلے اس نے اپنی زندگی میں کوئی قابل تعریف عمل نہ ہی کیا ہو..بہرحال گزرا ہوا وقت یا ماضی ایک ایسی چیز ہے جسے ہمیشہ حال اور مستقبل کے مقابلے میں بہتر سمجھا جاتا ہے اور یہی فطرتِ انسانی ہے………..جیسے جیسے وقت بدلتا ہے اس کے تقاضے بھی بدل جاتے ہیں اور انسان خود بخود نئے دور کے تقاضوں میں ڈھلتا چلا جاتا ہے………..آئیے پیار, محبت اور عشق کے حوالے سے ماضی و حال کا موازنہ کرتے ہوئے کچھ دلچسپ معاملات پر روشنی ڈالتے ہیں……….تو پتہ چلتا ہے کہ محبوبہ کے لئے محبوب کی طرف سے محبت بھرا تحفہ "رومال” ہوا کرتا تھا جسے خوشبو میں بسا کر ایک خط یا محبت نامے کے ساتھ بڑی ہی رازداری سے "منزلِ مقصود” تک پہنچایا جاتا تھا..اور محبوبہ اس تحفے کو پا کر پھولے نہیں سماتی تھی اور بعد ازاں اس رومال اور محبت نامے کو سب کی نظروں سے بچا کر اپنے پاس رکھنا اور ہی اس کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد بن جایا کرتا تھا..اگر کوئی محبوبہ یا معشوقہ سگھڑ ہوتی تو وہ بھی ایک رومال پراپنے ہاتھوں سے پھول کاڑھ کر یا کشیدہ کاری کے ذریعے کوئی شعر لکھ کر جوابی محبت نامے, رقعے,چٹھی یا خط کے ساتھ اپنے محبوب کو بھجواتی تھی..اور بعض اوقات یہ رومال یا خط پکڑے جانے پر اہلِ خانہ کی طرف سے دونوں "فریقین” کی خوب "خاطر تواضع” بھی ہو جایا کرتی تھی..اس کے علاوہ ڈائری بھی محبت کی نشانی کے طور پر ایک دوسرے کو دی جاتی تھی اور گاؤں دیہات میں محبوب کی طرف سے بھجوایا گیا خوبصورت پراندہ یا رنگ برنگی چوڑیاں ہی محبوبہ کی کل کائنات ہوا کرتے تھے
مگر ھائے ری ترقی تیرا ستیاناس..جب سے رومالوں کی جگہ ٹشو پیپر اور خط کی جگہ میسج نے لی ہے تب سے انسان وقت کی کمی کا شکار ہو کر رہ گیا ..زندگی مشینی سی ہو گئی..اب نہ تو جزبوں میں وہ اخلاص رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا اور نہ تعلقات میں والہانہ پن…..صبر اڑ گیا…… محبتیں کاغذی سی ہو کر رہ گئیں. رشتے دلوں سے نکل کر پرس اور بٹوے میں قید ہو گئے جس کی جیسی مالی حیثیت اس کے اتنے ہی مضبوط یا کمزور رشتے………..ہر طرف عجیب سی بےبرکتی ہے
.مادی اشیا کی چاہت نے مرد و عورت دونوں کو اپنے پنجوں میں جکڑ لیا..ہجر و فراق کی آگ میں جل کر خود کو راکھ کر دینے کی باتیں پرانی ہو چکیں….محبت میں دئیے گئے تحفوں کو ان کی قیمت کے حساب سے پرکھا جانے لگا…رومال کی جگہ موبائل فون نے لے لی …ایک دوسرے سے کپڑے جوتے یا پیسے مانگنا لوگوں کا معمول بن گیا..ایزی لوڈ کا بھیجا جانا سچی محبت کا سب سے بڑا ثبوت قرار دیا جانے لگا…خط و کتابت کی جگہ برقی میسجز نے لے لی جن کو پڑھنے اور لکھنے کے بعد ایک سیکنڈ میں ڈیلیٹ کر کے بےفکری کی نیند سونے والے کیا جانیں کہ محبوب کے خط کو کتابوں یا ڈائری میں چھپا چھپا کر رکھنے کا لطف کیا ہوا کرتا تھا…………………..اب تو اس افراتفری کے دور میں محبت کی ہیئت ہی بدل کر رہ گئی..مرد اور عورت عملی میدان سے انٹر نیٹ کے میدان تک ساتھ رہنے کے باوجود آپسی تعلق کو کوئی بھی نام دینے سے قاصر ہیں.اور اسی ابہام کے پیشِ نظر مختلف مواقع یا صورتحال کی نوعیت کے لحاظ سے کبھی محبت کو دوستی کا نام دیا جاتا ہے تو کبھی دوستی کو محبت کا..
کہیں پر برانڈڈ کپڑے پرس جوتے جیولری وصول کرنے کے بعد بھی محبوبہ خوش نہیں ہے تو کہیں محبوب کی نظر محبوبہ کی تنخواہ یا دولت پر ہوتی ہے..
مگر ایک بات جو واضح ہے کہ دونوں ہی چند روزہ محبت کے بعد ایک دوسرے سے ناخوش اور بیزار سے نظر آنے لگتے ہیں……….
جدید دور میں محبت کے حوالے سے جہاں مرد و عورت کی ترجیحات بدلیں وہیں اس کے سنگین نتائج بھی سامنے آئے..
..مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا نفسا نفسی کے اس دور میں رہتے ہوئے ہم یہ تصور کر سکتے ہیں کہ ہماری آئندہ نسلیں اس دور کو کبھی سنہری دور کہہ سکیں گی..اگر کبھی اس دور کو اچھا دور کہا گیا تو سوچ کر آپ بھی انگشت بدنداں ہوں گے کہ آنے والا دور کیسا ہو گا کہ جس کے آگے یہ دور اچھا مانا جائے گا..شاید آنے والے دور کے بچے یا جوان بھی موجودہ دور کے ان نوجوانوں کا یقین نہی کریں جو کہ مستقبل میں عمر رسیدہ یا بوڑھے کہلائیں گے…بالکل اسی طرح جس طرح ہم اپنے بڑوں سے ستر(70) روپے تولہ سونا اور چار (4) روپے من گندم کا سن کر حیرت اور بےیقینی کے دریا میں غرق ہونے لگتے تھے..اور بار بار ایک ہی چیز کے دام پوچھ کر ڈانٹ کھاتے تھے مگر ذہن میں کیا کیوں کب اور کیسے کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا تھا………کون جانے کہ آنے والا دور کیسا ہو گا…شاید میں اور آپ اس دنیا سے جا چکے ہوں گے…..مگر جو لوگ موجود ہوں گے وہ یقیناً ہمیں بھی اچھے دور میں جینے والے خوش قسمت قرار دیں گے…جس طرح ہم اپنے سے پہلے گزر جانے والے لوگوں کو خوش قسمت قرار دیتے ہیں……اللہ پاک کرہ ارض پر بسنے والے تمام انسانوں اور چرند,پرند کی خیر کرے…آمین

منزہ سیّد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • قائدِ مُلک و ملت
  • رات، ملنے لگی گلے مجھ سے
  • سبب یہ تھا جو غم
  • امرود کے حیرت انگیز طبّی فوائد
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
تکبر کا انجام
پچھلی پوسٹ
مت دکھانا کسی کو کوٸی قبالہ صاحب

متعلقہ پوسٹس

گِلہ کرنے پہ بھی مَیں

نومبر 16, 2025

معاشرتی رویے اور جدیدیت کا چیلنج

اکتوبر 30, 2025

تاریخ کے وارث – تیسری قسط

جنوری 17, 2025

سرخ لباس کی سرخوشی

نومبر 30, 2024

بدلتے چہرے ۔۔۔ بدلتے حالات

جنوری 13, 2020

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پراسرار تصویر

دسمبر 15, 2024

نشّۂ غم ہے اور ہم ہیں بس

جون 13, 2020

اُمّ الغذا کلونجی: ہر بیماری کے علاج میں معاون

اپریل 24, 2022

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی آواز

ستمبر 28, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

19جولائی: الحاق ِ پاکستان

جولائی 19, 2020

جسمانی طاقت کی بنیاد

اپریل 1, 2023

فَریب دَر آتَش

مئی 30, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں