خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباگندم
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمززرعی کالم

گندم

از سائیٹ ایڈمن مئی 25, 2024
از سائیٹ ایڈمن مئی 25, 2024 0 تبصرے 96 مناظر
97

گندم ہماری غذا کا انتہا ئی اہم جزو ہے اور خوردنی اجناس میں اسے ایک نما یا ں مقام حاصل ہے۔ گندم کی برداشت کا مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گندم کی برداشت کے دوران پیش آنے والے زرعی عوامل اور موسمی حالات خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل مؤثر منصوبہ بندی کی جائے۔ گندم کی برداشت کے وقت موسمی تغیرات کا خاطر خواہ اثر ہوتا ہے ان موسمی تبدیلیوں میں معمول سے زیادہ اور وقت سے پہلے بارشیں جبکہ درجہ حرارت میں اچانک اضا فہ بھی اہم ہیں۔ کٹائی کے موسم میں بارشوں اور آندھی سے گندم کی فصل کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گندم کی برداشت کے دنوں میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے نشر ہونیوالی موسمی پیشین گوئی پر نظر رکھیں اور اپنی فصل کی برداشت موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق کریں۔

فصل کی کٹائی اور گہائی کا موزوں وقت وہ ہے جب فصل اچھی طرح پک کر تیار ہو جائے اور اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 10 سے 12 فیصد ہو۔ موزوں وقت سے پہلے کٹائی کی صورت میں دانے سکڑ جاتے ہیں جبکہ کٹائی میں غیر ضروری تاخیر سے دانے کھیت میں جھڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ موزوں موسمی حالات میں کٹائی اور گہائی کا عمل ایک ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ کم وقت میں کام ختم کیا جا سکے۔ کٹائی سے پہلے مزدوروں، درانتیوں اور بھریاں باندھنے کیلئے بیٹر، تھریشنگ مشین، ٹریکٹر، کمبائن ہارویسٹر، ترپال یا پلاسٹک، رسل و رسائل کیلئے ٹرالی اور نئی بوریوں کا بندوبست پہلے ہی کر لیں۔ بارش ہونے کی صورت میں کٹائی روک دی جائے اور اس وقت تک دوبارہ شروع نہ کرائی جائے جب تک موسم بہتر نہ ہو جائے۔ کھلواڑے چھوٹے اور اونچی جگہ پر لگائیں۔ کٹائی کی تیاری کے دوران کوشش کی جائے کہ آئندہ فصل کے لئے بیج کی تیاری اسی شاندار فصل سے ہو جائے۔ اس لئے فصل کو برداشت سے پہلے جڑی بوٹیوں کنگی، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے صاف کر لیں اور فصل کی ہر قسم کے لئے علیحدہ علیحدہ کھلیان لگائیں۔ گہائی سے پہلے اور بعد میں تھریشر، کمبائن ہارویسٹر اچھی طرح صاف کر لیں اور پہلی ایک یا دو بوریوں میں سے بیج نہ رکھیں۔ بوریوں میں بیج ڈالتے وقت گندم کی قسم کا نام ضرور لکھیں، بیج کے لئے محفوظ کیے گئے دانوں میں نمی 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

گندم کی کٹا ئی کے دوران بھر یا ں بناتے وقت اور بھریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر تے وقت خو شوں میں سے دانے جھڑ جا تے ہیں۔ فصل کاٹنے کے بعد اگر بھر یو ں کو زیا دہ دن تک کھیت میں کھلے آ سمان تلے چھوڑاجائے تو بھریا ں ضرورت سے زیادہ خشک ہو جانے سے بھی دانے جھڑ جاتے ہیں ۔ اسی طرح اگر گہائی میں تاخیر ہو جائے تو دانو ں میں نمی کا تناسب کم ہو جا تا ہے اور دانے سکڑنے کے علاوہ انکے ٹوٹنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ گہا ئی کیلئے کھیت کے درمیان ایسی پکی جگہ کا انتخا ب کرنا چاہئے جو ہموار ہو نے کے ساتھ ساتھ دراڑوں سے پاک ہو۔ گہا ئی کے دوران فصل میں نمی کا تناسب صحیح نہ ہو نا ،ہوا کا رخ اور تھریشرکی سمت میں مطابقت نہ ہو نا ، تھریشر کا صحیح کام نہ کرنااور موسمی پیشین گو ئی کے مطابق عمل نہ کرناگندم کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔گہا ئی کے بعد انا ج کو کھیت سے گھر، گودام یا منڈی منتقل کرنا ایک اہم مرحلہ ہے، چھو ٹے کاشتکار جن کے پاس وسا ئل کی کمی ہے وہ اناج کو بو ریوں میں بھر کر بیل گا ڑیو ں اور اونٹ کی پیٹھ پر لاد کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا تے ہیں۔ لیکن بڑے کاشتکار اس مقصد کیلئے ٹرا لیاں اور ٹرک استعمال کر تے ہیں۔ کاشتکار گندم کی بھرائی اور سنبھال کیلئے پھٹی ہوئی پرانی بوریاں استعمال کرتے ہیں جن میں سوراخ ہونے کی وجہ سے دانے گرتے رہتے ہیں۔ زیادہ تر اڑھا ئی من والی پٹ سن کی بو ریا ں استعمال کی جاتی ہیں جو وزنی ہونے کی وجہ سے اٹھا نے میں دقت ہو تی ہے۔ اچھی پیداوار حا صل کرنے کے بعد اس پیداوار کو منڈی تک پہچانایا گودام میں محفوظ کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے دیہاتوں میں کسان کھانے اور بیج کیلئے اناج تقریباََایک ہی جگہ ذخیرہ کرتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ پٹ سن کی بو ریو ں میں انا ج بھر کرگھر کے کمروں یا برآمدوں میں اینٹوں کے اوپر یا لکڑی کے تختوں پر رکھ لیتے ہیں۔اسکے علا وہ کچھ زمیندار صحن میں رکھے گارے یا لو ہے کے بھڑولوں میں بھی انا ج ذخیرہ کرتے ہیں۔

جب اناج کو گوداموں میں محفوظ کر لیا جائے تو مختلف نوعیت کے نقصانات اناج کے معیار اور وزن پر اثر انداز ہو تے ہیں۔ پرندے حشرا ت اور دیگر کترنے والے جانداروں کے علاوہ درجہ حرارت میں زیادتی ، کمی اور آ ب و ہوا بھی اناج کے معیار کو متا ثر کر تے ہیں۔ گودام کا درجہ حرارت زیادہ ہو جائے تو اناج میں عمل تنفس تیز ہو جا تا ہے جس سے انا ج کے گلنے کے امکا نات بڑھ جا تے ہیں۔ اسی طرح گودام میں نمی کا تنا سب متوازن نہ رہے تو بھی اناج کے ضا ئع ہو نے کا خدشہ بڑھ جا تا ہے۔ گودام میں ہوا کی آ مدورفت منا سب نہ ہو تو مختلف عوامل کی وجہ سے کیڑے مکوڑو ں اور خوردبینی جا نداروں کا حملہ بڑھ جا تا ہے جو اناج میں بد بو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ انا ج ذخیرہ کرنے سے پہلے گودام کی اچھی طرح صفا ئی کرکے زہر کے محلول کا سپرے کریں تا کہ گودام کیڑے مکو ڑوں اور دیگر بیماریو ں سے پاک ہو جائے۔سپرے کرنے کے بعد گودام کو دو دن کیلئے ہوا بند رکھیں اور کھولنے کے 4تا 6گھنٹے تک گودام میں داخل نہ ہو ں۔گودام میں کیڑے مکو ڑوں کے حملہ سے بچا ؤ کیلئے مختلف کیمیا ئی مرکبا ت بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھڑولوں اور بو ریو ں میں دانے ڈالنے سے پہلے نیچے اور اوپر نیم کے پتے رکھے جا سکتے ہیں جو بیماریو ں اور حشرات کے نقصانات کو کم کرنے میں معا ون ثا بت ہو تے ہیں۔ہر پندرہ دن بعد سٹور کا معا ئنہ کرتے رہیں۔ اگر کاشتکار ان عوامل پر اچھی طرح سے عمل کریں تو وہ گندم کی کٹا ئی، گہا ئی اور ذخیرگی کے دوران ہونیوالے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ پاکستان میں ذخیرہ شدہ غلہ کو عموماً چوہے نقصان پہنچاتے ہیں۔ چوہوں کے انسداد کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کی گولیاں بنا کر رات کے وقت چوہوں کی گزرگاہ پر رکھنے سے چوہے ان کو کھا کر مر جاتے ہیں۔

گندم کے ایسے کاشتکار جنہوں نے آئندہ فصل کی بوائی کیلئے اپنے کھیتوں سے بیج رکھنا ہو تو انہیں چاہیے کہ محکمہ زراعت کی طرف سے بیج کی صفائی کیلئے مرکز کی سطح پر زراعت آفیسر کے دفتر میں مہیا کردہ سیڈ گریڈر سے بیج گریڈ کروائیں۔ سیڈ گریڈر سے بیج کی اچھی طرح صفائی ہو جاتی ہے جبکہ سیڈ گریڈر سے بیج گندم کے چھوٹے اور بیمار دانوں کے علاوہ جڑی بوٹیوں کے بیجوں سے بھی پاک ہو جاتا ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے مہیا کردہ سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بیج کو سیڈ گریڈر سے گریڈ کروائیں۔ یاد رہے کہ یہ سہولت محکمہ زراعت نے مرکز کی سطح پر مفت مہیا کی ہے۔

 

تحریر: ہارون احمد خان ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات، راولپنڈی)

 

 

[button color=”primary” size=”big” link=”https://agrihunt.com/” icon=”” target=”true” center=”false” nofollow=”false” sponsored=”false”]بشکریہ ایگری ہنٹ[/button]

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جب سہولت نہیں ہے جینے کی
  • اتنا نڈھال دل تری فرقت میں ہو گیا
  • عید گاہ
  • غنچہ لفظوں کا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ہندوستانی فلموں کے سو سال
پچھلی پوسٹ
اُلٹی دنیا

متعلقہ پوسٹس

مجھے نہ چھوڑنا سے مجھے نہ چھونا تک

فروری 1, 2020

شہ نشین پر

فروری 8, 2020

اداس روح رہی خاک دان کے اندر

جنوری 11, 2020

کر کے رہوں گی خیر کی تدبیر دیکھنا

اکتوبر 10, 2025

فرہاد احمد فگار کی ایک غزل

اگست 20, 2023

قانو ن کی حکمرانی!

اپریل 23, 2022

اعتکاف احکام اور آداب

مارچ 9, 2026

آن لائن گیمز ۔ نسلوں کی تباہی

مئی 4, 2020

معاصر اُردو غزل میں شاہد ذکی کی تازہ کاری

ستمبر 29, 2021

محبت کی دیوی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین

جولائی 4, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

انسان کے باطن کو جگانے والا...

فروری 21, 2026

رہتے ہیں یہ جو آپ کے...

اپریل 7, 2020

پاکستانی یونیورسٹیوں کی بقا کا واحد...

دسمبر 22, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں