خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباکالموں میں لکھے جانے والے غلط اشعار کا تعاقب
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزحیات عبداللہ

کالموں میں لکھے جانے والے غلط اشعار کا تعاقب

از حیات عبد اللہ مئی 16, 2020
از حیات عبد اللہ مئی 16, 2020 1 تبصرہ 63 مناظر
64

کالموں میں لکھے جانے والے غلط اشعار کا تعاقب
” چند اشعار کی صحت“
اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے کالموں میں اشعار کے ذریعے ندرت پیدا کرنا قاری کے لطف کو دوبالا کر دیتا ہے لیکن اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ غلط اور بے وزن اشعار سارا مزہ کِرکِرا کر دیتے ہیں۔بعض اشعار تو اتنے تواتر کے ساتھ غلط لکھے جانے لگے ہیں کہ لوگوں کے اذہان سے اصل اشعار بالکل ہی محو ہو کر رہ گئے ہیں۔یقیناً غلطیوں سے مبرّا کوئی بھی شخص نہیں ہوتا اور کالموں میں غلطیوں کی گنجایش بھی زیادہ ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کالم عجلت میں لکھے جاتے ہیں لیکن اگر اپنی تحریروں میں اشعار لکھتے وقت تھوڑی سی بھی چھان پھٹک کر لی جائے تو اس قسم کی اغلاط سے بچا جا سکتا ہے۔
11 اپریل 2020 کے روزنامہ جنگ میں ڈاکٹر صغرا صدف صاحبہ نے غالب کا ایک شعر یوں لکھا ہے۔
کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیب
گالیاں کھا کے بھی بے مزا نہ ہوا
شعر کا دوسرا مصرع غلط ہے اور اسی غلط مصرعے کو کالم کا عنوان بھی بنا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر صغرا صدف صاحبہ نے دوسرے مصرعے میں” بھی “کا اضافہ کر کے رقیب کے ساتھ ساتھ شعر کو بھی بے مزہ کر دیا ہے۔دراصل غالب کا یہ شعر اس طرح ہے۔
کتنے شیریں ہیں تیرے لب، کہ رقیب
گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا
جناب سعید آسی میرے پسندیدہ کالم نگار ہیں۔وہ خود ایک بہت اچھے شاعر بھی ہیں۔روزنامہ نوائے وقت میں انھوں نے ایک شعر یوں تحریر کیا ہے۔
اسی کا شہر، وہی مدعی، وہی منصف
کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں
دراصل یہ دونوں مصرعے دو الگ الگ اشعار سے تعلق رکھتے ہیں اور اِن کے شاعر بھی الگ ہیں۔پہلا مصرع امیر قزلباش کے اس شعر کا ہے۔
اُسی کا شہر، وہی مدّعی، وہی منصف
ہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا
جب کہ دوسرا مصرع فیض احمد فیض کے اس شعر کا ہے۔
بنے ہیں اہلِ ہوس مدّعی بھی، منصف بھی
کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں
حافظ شفیق الرحمان صاحب نہایت منجھے ہوئے کالم نگار ہیں۔ادبی انداز میں کالم تحریر کرنا آں جناب کا طرّہ ء امتیاز ہے۔16 اپریل 2020 کے روزنامہ خبریں میں ایک شعر یوں لکھا ہے۔
ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں
جسے ہو غرور، آئے کرے شکار مجھے
مصطفی خان شیفتہ کے اس شعر کا دوسرا مصرع کچھ یوں ہے۔
جسے غرور ہو، آئے کرے شکار مجھے
حافظ شفیق الرحمان صاحب نے ہی اپنے 29 اپریل کے کالم میں ایک شعر اس طرح تحریر کیا ہے۔
یہ ہستیاں الٰہی کس دیس بستیاں ہیں
اب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں
اس شعر کے خالق محمد رفیع سودا ہیں۔کلیاتِ سودا مطبوعہ 1932 منشی نو لِکشور لکھنؤ کے مطابق پہلے مصرعے میں” وہ“ کی جگہ” وے“ ” ہستیاں “کی بجائے” صورتیں“ اور” دیس“ کی جگہ” مُلک“ ہے۔اصل شعر ملاحظہ کیجیے۔
وے صورتیں الٰہی کس مُلک بستیاں ہیں
اب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں
اگرچہ آج کل ہم واحد اور جمع دونوں کے لیے لفظ” وے“ کی بجائے” وہ “استعمال کرتے ہیں مگر اشعار میں اس قسم کی تحریف” مکروہِ تحریمی“ کے زمرے میں آتی ہے سو ہم اپنی مرضی نہیں کر سکتے۔سودا کا یہی کلام عابدہ پروین نے گایا ہے انھوں نے بھی پہلے مصرعے میں لفظ ” مُلک“ کی بجائے” دیس“ استعمال کرنے کی غلطی کی ہے اور دوسرے مصرعے کی ترتیب میں بھی گڑبڑ پیدا کی ہے۔
20 اپریل کے روزنامہ نوائے وقت میں عزیز ظفر آزاد کا مضمون شائع ہوا ہے۔مضمون میں حضرت علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کے تمام اشعار کو بے وزن کر کے لکھا گیا ہے۔ایک مصرع یوں تحریر کیا گیا ہے۔
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ خود کشی کرے گی
جب کہ درست مصرع یوں ہے۔
تمھاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی
مضمون میں اسی شعر کا دوسرا مصرع اس طرح موجود ہے۔
جو شاخ نازک پر آشیانہ بنے گا نہ پائیدار ہو گا
جب کہ شعر میں” پر“ کی جگہ” پہ“ اور” نہ پائیدار “کی جگہ” ناپایدار“ ہے۔شاید صاحبِ مضمون کو” نہ“ اور” نا“ کے فرق کا علم ہی نہیں۔عزیز ظفر آزاد نے اپنے مضمون میں حضرت علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کے شعر کا ایک اور مصرع یوں لکھا ہے۔
نظر کو خیرہ کرتی ہے تہذیب حاضر کی
مصرع صرف بے وزن ہی نہیں گیا ہے بلکہ معنی و مفہوم سے عاری بھی کر دیا گیا ہے۔میں اسے کتابت کی غلطی تصوّر کر لیتا اگر باقی اشعار درست لکھے گئے ہوتے۔
درست مصرع اس طرح ہے
نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیبِ حاضر کی
یکم مئی 2020 کے نوائے وقت میں سرِراہے کے مدیر نے غالب کا شعر یوں تحریر کیا ہے۔
جان تم پہ نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا وفا کیا ہے
جب کہ دیوانِ غالب میں” پہ“ کی جگہ” پر “اور” وفا“ کی جگہ” دُعا“ لکھا ہے۔اسی غزل کے جس شعر میں وفا کا ذکر ہے وہ یہ ہے۔
ہم کو اُن سے وفا کی ہے امّید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے
یکم مئی کے روزنامہ 92 نیوز میں عمر قاضی نے غالب کا یہ شعر بے وزن کر دیا۔
دیکھیے پاتے ہیں عشق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
غالب کے اس شعر میں” عشق “کی جگہ” عُشّاق“ کا لفظ ہے۔
رانا اعجاز حسین کا ایک مضمون 21 اپریل کو نظروں سے گزرا۔مضمون میں حضرت علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کے تین اشعار استعمال کیے گئے ہیں مگر افسوس کہ تینوں ہی غلط تحریر کیے گئے ہیں۔پہلا شعر یوں لکھا گیا ہے۔
وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات
شعر کے پہلے مصرعے میں” وہ “کی جگہ” یہ “اور دوسرے مصرعے میں” سجدوں“ کی بجائے” سجدے“ کا لفظ ہے سو درست شعر یوں ہُوا
یہ ایک سجدہ جسے تُو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات
ایک اور شعر اس طرح لکھا گیا ہے۔
سبق پڑھ صداقت کا، شجاعت کا، عدالت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
پہلا مصرع نہ صرف بحر سے خارج ہے بلکہ ترتیب بھی غلط لکھ دی گئی ہے
ملاحظہ کیجیے درست شعر۔
سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
ویسے تو کسی بھی شاعر کے اشعار کو غلط لکھ دینا” ادبی گناہ“ ہے مگر یاد رکھیے کہ کلاسیکل شعرا اور حضرت علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کے اشعار کو غلط لکھنا تو” ادبی گناہِ کبیرہ“ کے مترادف ہے۔

حیات عبداللہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • مولانا دستار نیازی
  • مت دکھانا کسی کو کوٸی قبالہ صاحب
  • عبادت میں تری، آڑے نہ آیا کوئی بھی پتھر
  • عشق و عاجزی کا ڈھب ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
حیات عبد اللہ

اگلی پوسٹ
بات نکلی تو پھر دور تک جاٸےگی
پچھلی پوسٹ
بسائے دِل میں مُحَمَّدؐ کا پیار بیٹھے ہیں

متعلقہ پوسٹس

عاداتاً ہم تو وفا کرتے ہیں

دسمبر 12, 2021

”جہیز“

اپریل 4, 2021

نیشنل کونسل فار طب کا اقدام

ستمبر 8, 2025

آگئی ساعتِ دیدار، علیؑ آتے ہیں

اپریل 25, 2020

کسی بجھتے دیے سے بھی نہ جلی

نومبر 17, 2021

قسط وار ناول بہرام: پہلی قسط

جولائی 31, 2022

اتنی حیرت سے دیکھتا کیا ہے

اکتوبر 27, 2020

کبھی وہ خواب، کبھی ہاتھ

مئی 30, 2025

عہد

مارچ 1, 2020

سو جہاں اور بھی ہیں

فروری 26, 2025

1 تبصرہ

Muneer Ahmad Choudhary مئی 16, 2020 - 4:45 شام

زبردست جناب.

جواب دیں

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

رشتہ ایسا ہونا چاہیے

نومبر 22, 2022

رسمِ الفت کی پیار کی باتیں

جولائی 24, 2020

کبھی تیری مجھ سے ملاقات ہوتی

فروری 5, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں