106
حسینوں سے تمھاری دوستی اچھی نہیں لگتی
بڑھاپے میں تمہاری عاشقی اچھی نہیں لگتی
الیکشن میں تو ہر ووٹر پہ اپنی جاں چھڑکتے تھے
اب ان سے رہنماؤ بے رخی اچھی نہیں لگتی
کھلائے جو بھی حلوہ تم اسی کا ساتھ دیتے ہو
ہمیں واعظ تمھاری پالیسی اچھی نہیں لگتی
یہاں سنتے ہیں گھنٹوں غیر کا اور میرا اک لمحہ
گزارش کی سماعت سرسری اچھی نہیں لگتی
رگڑنا پڑ رہا ہے سر ہر اک ووٹر کے پاؤں پر
اسی باعث تو ہم کو ممبری اچھی نہیں لگتی
نیاز سواتی
