خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباافلاطون کی ریاست اور خان صاحب
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر نعمان رفیع

افلاطون کی ریاست اور خان صاحب

از سائیٹ ایڈمن فروری 14, 2021
از سائیٹ ایڈمن فروری 14, 2021 0 تبصرے 74 مناظر
75

چند دن پہلے علی سدپارہ اور 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی حادثاتی گمشدگی پھر اس پر ہمارے مذہبی اور معاشرتی سکالرز کے بیانات اور تبصرے سننے اور پڑھنے کے بعد جب علی سدپارہ کی ذاتی زندگی کے بارے معلومات حاصل کیں تو حیرانگی ہوئی اور ساتھ میں افسوس بھی۔علی سدپارہ پہاڑی اور برفانی علاقے کے رہائش پذیر تھے۔ پاکستان کی تمام چوٹیوں کے علاوہ ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی پاکستانی جھنڈا لہرا چکے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ان کی یہ تمام مہمات مجھ سمیت ایک عام پاکستانی تک اس وقت پہنچیں جب شاید وہ اس دنیا میں نہیں رہے مگر آج بھی لوگ شاید انہیں کوہ پیما ہی سمجھ رہے ہیں جبکہ وہ اصل کوہ پیماؤں کا سامان اٹھانے اور چوٹیوں تک لے جانے کا کام کرتے تھے۔
یوں ان کی مہم، ان کا کوئی مشغلہ نہ تھی بلکہ اصل میں انکی مزدوری تھی۔

اس مرتبہ بھی علی اور انکا بیٹا کوہ پیماؤں کا سامان ہی اٹھا کر لے جا رہے تھے۔ راستے میں بیٹا بیمار ہو کر آدھے راستے سے ہی واپس آ گیا، یا یوں کہہ لیں کہ شاید ابھی اسکی زندگی تھی اس لیے بیماری اسکا بہانہ بن گئی۔ ان سب باتوں میں اگر علی سدپارہ کا کچھ دن پہلے دیا گیا انٹرویو سن لیا جائے تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اگر میرے پاس اضافی(روزمرہ گھریلو اخراجات کے علاوہ)رقم ہو تو میں اپنی بیوی کو سلائی مشین کے کر دوں۔ پاکستان کا ایک ایسا شخص جس نے اتنے مشکل دورے سر انجام دیے ہوں اسکی خواہش کتنی سی ہے؟ اور آج جب وہ شاید ہم میں موجود نہیں ہیں تو ہم سب ان کے روزگار پر بھی فتوے لگانے میں مصروف ہیں۔ہم سالانہ کرکٹ اور ہاکی سمیت دوسرے کھیلوں پر کتنا سرمایہ خرچ کرتے ہیں تو کیا اس میں سے چند ہزار بھی اس کوہ پیما کو دینے کیلئے تیار نہیں کہ وہ اپنی چھوٹی سی خواہش پوری کر سکے۔
وہ شخص جس نے پاکستانی جھنڈا ماؤنٹ ایورسٹ پر لہرایا۔وہ جو غیر ملکی کوہ پیماؤں کا مددگار ہے۔وہ شخص جس کی وجہ سے غیر ملکی پاکستانی چوٹیاں سر کرنے کیلئے پاکستان کا رخ کرتے ہیں ۔علی سدپارہ سمیت وہ تمام لوگ جو غیر ملکی کوہ پیماؤں کے مددگار ہیں اگر وہ نہ ہوں تو کوئی کوہ پیما پاکستان کا رخ ہی نہ کرے۔غیر ملکی کوہ پیما علی سدپارہ کو اپنا ساتھی بنانے کو ترجیح دیتے تھے۔
آج ہم اسکے اس شوق کم اور روزگار زیادہ پر تنقید کر رہے ہیں۔ جب ہم کرکٹ ورلڈکپ کا سہرا خان صاحب کو پہنائے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں تو اس وقت پاکستان کا پرچم ماؤنٹ ایورسٹ،کے ٹو اور نانگا پربت(جس کوقاتل چوٹی بھی کہا جاتاہے )سر کرنے والے کوہ پیماؤں کو بھول کیوں جاتے ہیں۔ کوہ پیمائی پاکستان جیسے غریب ملک کیلئے ایک سرمایہ کاری کی حیثیت رکھتی ہے۔
پاکستان جس خطہ عرض پر واقع ہے وہاں دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں میں سے چھ موجود ہیں اور ابھی تک آدھی سے زیادہ دنیا یہ بات جانتی ہی نہیں کوہ پیمائی عالمی دنیا میں ایک بہت ہی مقبول مشغلہ ہے۔ اس سے ہم لاکھوں سالانہ کما رہے ہیں لیکن اگر اس پر توجہ دی جائے تو یہ لاکھوں کروڑوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے۔آج مجھے علی سدپارہ کی گمشدگی پر افلاطون کی مثالی ریاست یاد آ رہی ہے۔
افلاطون کا کہنا تھا کہ شاعر حضرات قابل احترام لوگ ہیں۔ ان کے احترام کا خیال کرتے ہوئے ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر انہیں ریاست بدر کر دینا چاہیے کیونکہ ان لوگوں کا معاشرے کی تعمیر وترقی میں کوئی کردار نہیں ہے۔یہاں حکومت وقت سے کوئی گلہ نہیں ،اپنی عوام کی سوچ اور تنگ نظری پر حیرت ہے کہ عوام اس کی گمشدگی پر اسکی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے اس پر نقطہ چینی کر رہی ہے کہ موت کے منہ میں جانے کی کیا ضرورت تھی۔ معزرت کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم 73 سالوں میں ابھی تک انسان سے بندہ بننے تو کیا شاید انسان بننے کے ابتدائی مراحل سے بھی گزر نہیں پا رہے۔

یہ پہاڑوں کا ظرف ہے ورنہ
کون دیتا ہے دوسری آوازکبھی

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • امن
  • شب زفاف جب داغدار ہو جائے(حصہ اول)
  • پاکستان کیسے ترقی کر سکتا ہے
  • ہَوائے شب نے جسے تھا نظر میں رکھّا ہُوا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ظلم کرتے ہو اک زمانے سے
پچھلی پوسٹ
مجھے پہلے پہل لگتا تھا ، ذاتی مسئلہ ہے

متعلقہ پوسٹس

چراغ حوصلہ رکھیں شباب آئے گا

نومبر 27, 2021

بڑے میاں

جنوری 30, 2021

ذرا سا زخم کو جونہی قرار آتا ہے

نومبر 8, 2025

ذہنی سکون

جنوری 1, 2026

شاخوں میں کوئی اُس کی پرنده نہیں رہتا

مئی 20, 2020

خوشی مستقل ہے نہ غم

جولائی 3, 2025

پھوجا حرام دا

جنوری 25, 2020

بھلا پروانوں کا بھی کوئی وارث ہوتا ہے؟

مئی 23, 2023

سُرور و رقص و مستی ، میں نہیں ہوں

مئی 4, 2020

اپنا کردار نبھایا ہے سمندر میں نے

مئی 22, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دل پہ تالہ نہ کوئی اور

مارچ 8, 2025

شہزاد نیر ایک آفاقی شاعر

جنوری 21, 2020

بزمِ طرب میں بادہ و ساغر

نومبر 26, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں