خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریردست زلیخا
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرمشتاق یوسفی

دست زلیخا

اردو مزاحیہ مشتاق یوسفی کی تحریر

از سائیٹ ایڈمن جنوری 2, 2020
از سائیٹ ایڈمن جنوری 2, 2020 0 تبصرے 662 مناظر
663

دست زلیخا

بابائے انگریزی ڈاکٹر سمویل جانسن کا یہ قول دل کی سیاہی سے لکھنے کے لائق ہے کہ جو شخص روپے کے لالچ کے علاوہ کسی اور جزبے کے تحت کتاب لکھتا ہے،اس سے بڑا احمق روئے زمین پر کوئی نہیں۔ہمیں بھی اس کلیّے سے حرف بہ حرب اتّفاق ہے،بشرطیکہ کتاب سے مراد وہی ہے جو ہم سمجھے ہیں،یعنی چیک بک یا روکڑبہی۔دیباچے میں یہ وضاحت ازبس ضروری ہے کہ یہ کتاب کس مالی یا الہامی دباؤسے نڈھال ہوکرلکھی گئی۔چنانچہ جو اہل قلم ذہین ہیں ،وہ مشک کی طرح خود بولتے ہیں۔جو ذرا زیادہ ذہین ہیں ،وہ اپنے کندھے پر دوسروں سے بندوق چلواتے ہیں۔یعنی تاریخ وفات ،آلہ قتل اور موقع واردات کا انتخاب صاحب معاملہ خود کرتا ہے۔اور تعزیرات پاکستان میں یہ واحد جرم ہے،جس کی سزا صرف اس صورت میں ملتی ہے کہ ملزم ارتکاب جرم میں کامیاب نہ ہو۔1961 میں پہلی ناکام کوشش کے بعد بحمداللہ ہمیں ایک بار پھر یہ سعادت بقلم خود نصیب ہو رہی ہے۔تیشے بغیر مرنہ سکاکوہن اسد۔

یہ کتاب ‘چراغ تلے’کے پورے آٹھ سال بعد شائع ہو رہی ہے ۔جن قدردانوں کو ہماری پہلی کتاب میں تازگی،زندہ دلی اور جواں سالی کا عکس نظر آیا،ممکن ہے،ان کو دوسری میں کہولت کے آثار دکھلائی دیں۔اس کی وجہ ہمیں تو یہی معلوم ہوتی ہے کہ ان کی عمر میں آٹھ سال کااضافہ ہوچکا ہے۔

انسان کو حیوان ظریف کہا گیا ہے۔لیکن یہ حیوانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔اسلیے

کے دیکھا جائے تو انسان صرف واحد حیوان ہے جو مصیبت پڑنے سے پہلے مایوس ہوجاتا ہے۔انسان واحد جاندار ہے،جسے خلاق عالم نے اپنے حال پر رونے کے لیے غدودگریہ بخشےہیں۔کثرت استعمال سے یہ بڑھ جائیں تو حساس طنز نگار دنیا سے یوں خفا ہوجاتے ہیں جیسے اگلے وقتوں میں آقا نمک حرام لونڈیوں سے روٹھ جایا کرتے تھے۔لغزش غیر پر انہیں ہنسی کے بجائے طیش آجاتا ہے۔ذہین لوگوں کی ایک قسم وہ بھی ہے جو احمقوں کا وجوود سرے سے برداشت ہی نہیں کر سکتی۔لیکن ،جیسا کہ مارکوئس دی سید نے کہا تھا،وہ بھول جاتے ہیں کہ سبھی انسان احمق ہوتے ہیں۔موصوف نے تو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ اگر تم واقعی کسی احمق کی صورت نہیں دیکھنا چاہتے تو خود کو اپنے کمرے میں مقفّل کرلو اور آئینہ توڑکر پھینک دو۔

لیکن مزاح نگار کے لیے نصیحت ،فصیحت اور فہمائش حرام ہیں۔وہ اپنے اور تلخ حقائق کے درمیان ایک قدآدم دیوارقہقہ کھڑی کرلیتا ہے۔وہ اپنا روئے خنداں،سورج مکھی پھول کی مانند ،ہمیشہ سرچشمئہ نور کی جانب رکھتا ہے اور جب اس کا سورج ڈوب جاتا ہے تو اپن ارخ اس سمت کرلیتا ہے،جدھر سے وہ پھر طلوع ہوگا؛

ہمہ آفتاب بینم، ہمہ آفتاب گویم

نہ شبنم،نہ شب پر ستم کہ حدیث خواب گویم

حس مزاح ہی اصل انسان کی چھٹی حس ہے۔یہ ہو تو انسان ہر مقام سے آسان گزر جاتا ہے۔وں تومزاح،مذہب اورالکحل ہر چیز میں بآسانی حل ہوجاتے ہیں،بالخوص اردو ادب میں۔لیکن مزاح کے اپنے تقاضے،اپنے ادب آداب ہیں۔شرط اول یہ کہ برہمی،بیزاری اور کدورت دل میں راہ پائے۔ورنہ بومرنگ پلٹ کر خود شکاری کا کام تمام کردیتا ہے۔مزا توجب ہے کہ آگ بھی لگے اور کوئی انگلی نہ اٹھاسکے کہ‘‘یہ دھوآں سا کہاں سے اٹھتا ہے؟’’مزاح نگار اس وقت تک تبسم زیر لب کا سزا وار نہیں،جب تک اس نے دنیا اور اہل دنیا سے رج کے پیار نہ کیا ہو۔ان سے ۔ان کی بے مہری وکمنگاہی سے۔ان کی سرخوشی و ہوشیاری سے۔ان کی تردامنی اور تقدس سے۔ایک پیمبر کے دامن پر پڑنے والا ہاتھ گستاخ ضرور ہے،مگر مشتاق وآرزومند بھی ہے۔یہ زلیخا کا ہاتھ ہے۔خواب کو چھوکردیکھنے والا ہاتھ۔

صبا کے ہاتھ میں نرمی ہے ان کے ہاتھوں کی

ایک صاحب طرز ادیب نے،جو سخن فہم ہونے کے علاوہ ہمارے طرفدار بھی ہیں(تجھے ہم ولی سمجھتے جونہ سود خوار ہوتا۔۔۔۔۔۔کی حد تک)ایک رسالے میں دبی زبان سے شکوہ کیا کہ ہماری شوخئی تحریر مسائل حاضرہ کے عکس اور سیاسی سوزوگداز سے عاری ہے۔اپنی صفائی میں ہم مختصرًااتنا ہی عرض کریں گے کہ طعن وتشنیع سے اگر دوسروں کی اصلاح ہوجاتی تو بارود ایجاد کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

لوگ کیوں ،کب اور کیسے ہنستے ہیں،جس دن ان سوالوں کا صحیح صحیح جواب معلوم ہوجائے گا، انسان ہنسنا چھوڑدے گا۔رہا یہ سوال کہ کس پر ہنستے ہیں؟ تو اس کا انحصار حکومت کی تاب ورواداری پر ہے۔انگریز صرف ان چیزوں پر ہنستے ہیں، جو ان کی سمجھ میں نہیں آتیں۔۔۔۔۔۔۔پنچ کے لطیفے، موسم،عورت،تجریدی آرٹ۔اس کے برعکس ،ہم لوگ ان چیزوں پر ہنستے ہیں،جو اب ہماری سمجھ میں آگئی ہیں۔مثلاًانگریز،عشقیہ شاعری،روپیہ کمانے کی ترکیبیں ،بنیادی جمہوریت۔

فقیر گالی،عورت کے تھپڑاور مسخرے کی بات سے آزوردہ نہیں ہونا چاہئیے۔یہ قول فیصل ہمارا نہیں، مولٰنا عبید زاکانی کا ہے(ازدشنام گدایاں و سیلئی زناں وزبان شاعراں ومسخرگاں مرنجید)مزاح نگار اس لحاظ سے بھی فائدے میں رہتا ہے کہ ممکن ہے، اس میں بھی تفنّن کا کوئی لطیف پہلو پوشیدہ ہو، جو غالیباً موسم کی خرابی کے سبب اس کی سمجھ نہیں آرہا۔اس بنیادی حق سے دستبردار ہوئے بغیر، یہ تسلیم کرلینے میں چنداں مضائقہ نہیں کہ ہم زبان اور قواعد کی پابندی کو تکلّف زائد تصور نہیں کرتے۔یہ اعتراف عجز اس لیے اور بھی ضروری ہے کہ آج کل بعض اہل قلم بڑی کوشش اور کاوش سے غلط زبان لکھ رہے ہیں۔ہاں کبھی کبھار بے دھیانی یا محض آلکس میں صحیح زبان لکھ جائیں تو اور بات ہے۔بھول چوک کس سے نہیں ہوتی؟

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • قومی یکجہتی وقت کی ضرورت
  • عورت کے حقوق
  • ایک بے بس کشمیری
  • گل ریگزار پریشہ اور اس کا محبوب
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ہوئے مر کے ہم جو رسوا
پچھلی پوسٹ
منفرد سا کوئی پیدا وہ فن چاہتی ہے

متعلقہ پوسٹس

سمینٹ میں دفن آدمی

مئی 27, 2023

کاش ہم استاد بن جائیں

اکتوبر 9, 2020

ساگر

اکتوبر 14, 2025

نیا عزم اورپرانی یادیں- نیا سال مبارک ہو

جنوری 8, 2026

آشیانہ

جنوری 22, 2020

رشتہ یا خدا

دسمبر 30, 2019

اور ہم تمہیں لازماً آزمائیں گے

جولائی 4, 2020

نقظہ نواز

جنوری 1, 2026

صاحب کرامت

جنوری 21, 2020

پیٹ کا مسئلہ

ستمبر 20, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ال گلہری

دسمبر 30, 2014

سالار کی شادی

جنوری 5, 2022

غضب کرپشن کی عجب کہانی

مئی 30, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں