خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامپروفیسر محمد فرید
آپ کا سلاماردو تحاریرتحقیق و تنقیدسہیل احمد صمیممقالات و مضامین

پروفیسر محمد فرید

از سائیٹ ایڈمن نومبر 1, 2026
از سائیٹ ایڈمن نومبر 1, 2026 0 تبصرے 5 مناظر
6

پروفیسر محمد فرید کی ہندکو شاعری کی کتاب” سیتی دی سیت” : فکری، ثقافتی اور تصوفانہ جہتوں کا عکس

جب ہندکو زبان ابھی ادبی میدان میں اپنے پاؤں جما رہی تھی، اور جب اس خطے کے بیشتر لکھنے والے صرف اردو کو اظہار کا وسیلہ بناتے تھے، ایسے میں پروفیسر محمد فرید نے چند اور دوستوں کے ساتھ ملکر وہ جرات مندانہ قدم اٹھایا جس کی بدولت آج ہندکو زبان کے ادبی افق پر ان کا نام روشن ستارے کی مانند چمک رہا ہے۔ اَسی کی دہائی میں جب ہندکو شاعری کو کتابی صورت میں محفوظ کرنے کا رجحان ناپید تھا، تبseeti پروفیسر محمد فرید ان اولین مصنفین میں شامل ہیں جنہوں نے اس روایت کو باضابطہ آغاز دیا اور ہندکو کو ثروت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس سے پہلے ان کی چھ کتابیں، سنجھ سویل، چپ نماشاں، چٹے نقطے، ترکے ، برگی چھاں اور چن لویلاں منظر عام پر آ چکی ہیں جو انکی ہندکو کے ساتھ خالص دلی وابستگی اور بے لوث محبت اور عقیدت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے، یعنی انہوں اپنا ادبی سفر صرف اور صرف ہندکو کے نام کر رکھا ہے۔
ان کی تازہ کتاب "سیتی دی سیت” نہ صرف اپنے منفرد اسلوب اور بیان کی وجہ سے ایک بہترین کتاب ہے بلکہ اس میں کئی ایک فکری، لسانی اور روحانی بنیاد بھی فراہم کی جو نئے لکھنے والوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے جہاں کہیں تصوف کی کرنیں روشن ہو رہی ہیں،کہیں روایت کا جگمگاہٹ ہے، کہیں ثقافتی لہروں کا عکس ہے۔
گلاں ہوئیاں پہل نہ ہکدا
تیرے پاسے جل نہ ہکدا
۔۔۔۔۔
چن نال کھیڈاں لو نال کھیڈاں
ہک آں میں تے دو نال کھیڈاں
۔۔۔۔۔۔۔
راتی آ جل فزری آ جل
جلدے جلدے نظری آ جل
۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر محمد فرید محض شاعر نہیں بلکہ فزکس کے استاد بھی ہیں، جنہوں نے مادے کی حرکات و سکنات کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا مرکز بنایا۔ مگر جب وہ قلم اٹھاتے ہیں تو الفاظ میں محض سائنسی تجزیہ نہیں، بلکہ صوفیانہ تجربات، روایت کی گونج، اور انسانی جذبات کا گہرا سمندر امڈ آتا ہے۔ یہی ان کا اصل کمال ہے: علم، وجدان، روایت اور علاقاٸی ثقافت کو ایک نکتے پر جمع کر دینا۔
"سیتی دی سیت” کا مطالعہ ہمیں ایک ایسے شاعر سے روشناس کراتا ہے جو اپنی دھرتی کی خوشبو سے جڑا ہوا ہے۔ ان کی شاعری میں اپنی علاقاٸی ثقافت کے رنگ، علاقائی محاوروں کی مٹھاس، اور رشتوں کی حرارت رچی بسی ہے، جو لطف کو دوبالا کرتی ہے۔ وہ عشقِ مجازی سے لے کر عشقِ حقیقی تک کے مدارج کو نہایت فطری انداز میں بیان کرتے ہیں۔ ان کے کلام میں تصوف کا عکس صرف خیالوں یا تشبیہوں تک محدود نہیں، بلکہ ایک زندہ تجربہ بن کر ابھرتا ہے۔
ان کی شاعری میں بارہا ایسے استعارے آتے ہیں جو فزکس اور روحانیت کو بیک وقت چھوتے ہیں۔ جیسے روشنی، توانائی، وقت، فاصلہ — یہ سب ان کے لیے محض سائنسی اصطلاحات نہیں بلکہ روحانی کیفیات کے استعارے بھی ہیں۔ وہ جس طرح ایک سائنس دان کے طور پر مادے کی تہوں میں جھانکتے ہیں، اسی طرح ایک صوفی کے طور پر روح کی تہوں کو بھی کھوجنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پروفیسر فرید کی ایک اور نمایاں خصوصیت انسان دوستی ہے۔ ان کے ہاں فرد کی اہمیت، رشتوں کی قدر، اور معاشرتی ہم آہنگی کا گہرا شعور موجود ہے۔ وہ ہندکو کے شاعر ضرور ہیں، مگر ان کا پیغام عالمگیر ہے۔ وہ زبان کی قید سے آزاد ہو کر دلوں کو جوڑنے والے شاعر ہیں۔ ان کے ہاں ماں کی ممتا، باپ کی قربانی، بہن کی شرم، بھائی کی محبت — سب کچھ ایک وجدانی تسلسل میں بندھا ہوا ملتا ہے۔
"سیتی دی سیت” کو محض ایک شعری مجموعہ کہنا اس کتاب کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ یہ دراصل ایک تہذیبی دستاویز ہے — ایک ایسی دستاویز جو ہندکو زبان کے فکری سفر، ثقافتی تنوع، روحانی گہرائی، اور سائنسی شعور کا مشترکہ مظہر ہے۔
پروفیسر محمد فرید کا ہندکو ادب میں نمایاں قدم اس وقت اُٹھا جب زبان کی شناخت خود ایک سوال بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے نہ صرف اس زبان کو کتابی صورت دی(باقی ہم عصر /اولین لکھاریوں کی طرح) بلکہ اسے فکری وقار بھی بخشا۔ ان کی شاعری آج بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر کسی زبان میں شعور، وجدان اور اظہار کی گنجائش ہو تو وہ کسی بھی عالمی زبان سے کم نہیں۔
"سیتی دی سیت” پروفیسر محمد فرید کی فکری، روحانی اور ثقافتی بصیرت کا شاہکار ہے۔ یہ کتاب اس بات کا ثبوت ہے کہ ادب صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ روح کا تجربہ بھی ہو سکتا ہے۔ وہ شاعر جو فزکس کا استاد بھی ہو، صوفی مزاج بھی ہو، روایت سے جڑا ہوا بھی ہو، اور انسان دوستی سے لبریز بھی — ایسا فنکار واقعی ہندکو کا سرمایہ بھی ہیں۔
چند اشعار دیکھیں
جتنا بالنے بال میں رہساں
بلدا تیرے نال میں رہساں
اتنا کچا بت نینھ میرا
گزرن لکھاں سال میں رہساں
ہسدا کرکے کول میں تیرے
کالے رنگ دے خال میں رہساں
جس جاء جل توں بستی لاسیں
اُس جاء بسدا نال میں رہساں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہتھ نینھ آیا تے پیراں چھالے رہ گیے
لوکاں دے پرواسے ٹُرنے والے رہ گیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل دی ماہیا جانڑ نہ ہکیا
گل میں مونہہ تے آنڑ نہ ہکیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گل ہک نویں چھوہ کے دیخاں
ہک ہک تارا کھوہ کے دیخاں
۔۔۔۔۔۔۔
ماضی آ کے حال تے رُکیا
یاداں کہن کے نال تے رُکیا
جگ بے سرتا ہو کے سارا
ہرنی والی چال تے رُکیا

سہیل احمد صمیم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • خوش طبعی یعنی مزاح کرنے کی شرعی حیثیت
  • چچا چھکن نے ایک خط لکھا
  • اپنے دُکھ مجھے دے دو
  • اب سنبھلنے کی مصیبت میں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام ہے
پچھلی پوسٹ
دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

متعلقہ پوسٹس

تریاق

جون 3, 2023

دفن

جنوری 24, 2020

ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر

اگست 17, 2025

اپنی حیا میں اشک سموتی ہے آج بھی

مئی 1, 2026

لپیٹوں گا میں آنکھیں

جنوری 22, 2026

‫‫خمیازہ

جنوری 27, 2020

بدصورتی

جنوری 24, 2020

انٹرنیٹ کے دور میں کالم نگاری کی جہتیں

نومبر 6, 2025

نابینا علمائے کرام

دسمبر 12, 2025

مشرقی عشق اور شاطر شرفا

دسمبر 7, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • مردانگی

    نومبر 1, 2026
  • دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

    نومبر 1, 2026
  • پروفیسر محمد فرید

    نومبر 1, 2026
  • ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام ہے

    نومبر 1, 2026
  • دروازہ

    اکتوبر 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

محبت الٰہی

اکتوبر 29, 2026

نسبتوں کا فیضان

اکتوبر 23, 2026

آزاد نعتیہ نظم "حضورِ اکرم”

اکتوبر 18, 2026

امیر کون غریب کون

اکتوبر 13, 2026

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

اردو شاعری

ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام...

نومبر 1, 2026

ہم ترے نام سے ہر خواب سنوارا کرتے

اکتوبر 29, 2026

میں نے سوچا ہے تمہیں

اکتوبر 29, 2026

اس شہر میں اتنا ویرانہ کیوں ہے

اکتوبر 26, 2026

اس شہر کی کہانیاں بہت ہیں

اکتوبر 26, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مردانگی

نومبر 1, 2026

دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

نومبر 1, 2026

نسبتوں کا فیضان

اکتوبر 23, 2026

اور عذاب کسے کہتے ہیں؟

اکتوبر 23, 2026

"دیا” (کالمز کا مجموعہ)

اکتوبر 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • مردانگی

    نومبر 1, 2026
  • دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

    نومبر 1, 2026
  • پروفیسر محمد فرید

    نومبر 1, 2026
  • ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام ہے

    نومبر 1, 2026
  • دروازہ

    اکتوبر 29, 2026
  • ہم ترے نام سے ہر خواب سنوارا کرتے

    اکتوبر 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دل کی آنکھوں سے

فروری 20, 2026

چوہے دان

جنوری 24, 2020

آنکھیں

فروری 13, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں